Tag: Whatsapp

  • واٹس ایپ گروپس کے لیے نئی سہولت

    واٹس ایپ گروپس کے لیے نئی سہولت

    دنیا بھر میں مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ میں ہر دوسرے دن نئے نئے فیچرز متعارف کروائے جارہے ہیںِ، اب حال ہی میں واٹس ایپ گروپ کے لیے نئی سہولت متعارف کروائی گئی ہے۔

    واٹس ایپ نے ایک گروپ میں 512 افراد کو شامل کرنا ممکن بنا دیا ہے اور 32 افراد سے بیک وقت وائس چیٹ بھی ہوسکتی ہے۔

    ان 512 افراد کو سنبھالنے کے لیے نئے ٹولز اور ایڈمن کنٹرول بھی جلد ہی پیش کیے جائیں گے، اب تک واٹس ایپ گروپ میں اس سے نصف یعنی 256 افراد کو شامل کیا جاسکتا تھا۔

    قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتنے بڑے نیٹ ورک سے بعض تخریبی دماغ رکھنے والے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔

    واٹس ایپ نے حال ہی میں میسج میں 2 جی بی فائل بھیجنے، اور میسج پر ری ایکشن کا فیچر بھی متعارف کروایا تھا۔

  • واٹس ایپ کی صارفین کے لیے ایک اور سہولت متعارف

    واٹس ایپ کی صارفین کے لیے ایک اور سہولت متعارف

    دنیا بھر میں مقبول میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک اور سہولت متعارف کروا دی، صارفین اب 2 جی بی تک کا ڈیٹا بھی واٹس ایپ پر بھیج سکیں گے۔

    واٹس ایپ میں ہونے والے تبدیلیوں پر نظر رکھنے والی ٹیک ویب سائٹ وے بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ نے ایک بار پھر استعمال کنندگان کی اہم پریشانی کو مد نظر رکھتے ہوئے بہترین فیچر پیش کردیا ہے جس کی بدولت اب صارفین دو گیگا بائٹس تک کا ڈیٹا منتقل کرنے کے اہل ہوگئے ہیں۔

    اس فیچر کی مدد سے استعمال کنندگان ایک فون سے دوسرے فون تک 2 جی بی کی گنجائش کی حامل تصاویر، ویڈیوز، دستاویزات اور دیگر فائلز بھیج اور وصول کرسکتے ہیں۔

    واٹس ایپ کے اس نئے فیچر نے بڑی آرگنائزیشنز اور ذرائع ابلاغ کے اداروں کا اہم مسئلہ بھی حل کردیا ہے کیوں کہ اس سے قبل واٹس ایپ کے ذریعے اتنی بڑی فائل کو بھیجنا ممکن نہیں تھا اور صارفین محض 100 میگا بائٹ تک کی فائل بھیجنے کے اہل تھے۔

    رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر یہ سہولت امریکا اور یورپ کے کچھ بیٹا صارفین کو دی گئی ہے، تاہم امریکا کے علاوہ یورپ اور کینیڈا کے کچھ صارفین بھی اس فیچر سے مستفید ہورہے ہیں۔

    واٹس ایپ انتظامیہ کے مطابق یہ فیچر بیک وقت اینڈرائیڈ اور آئی اوایس دونوں آپریٹنگ سسٹم کے لیے جاری کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ اتنی بڑی فائل کو بھیجنے کی سہولت ابھی تک صرف واٹس ایپ میں ہی دی گئی ہے کیوں کہ امریکی ٹیکنالوجی جائنٹ گوگل کی جی میل بھی 25 جی بی گنجائش تک کی فائل کو سپورٹ کرتی ہے۔

  • صارفین کا بڑا مطالبہ پورا، واٹس ایپ میں دلچسپ فیچر متعارف

    صارفین کا بڑا مطالبہ پورا، واٹس ایپ میں دلچسپ فیچر متعارف

    مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کرتے ہوئے میسج ری ایکشن کا فیچر متعارف کروادیا۔

    واٹس ایپ نے گزشتہ برس نومبر میں بتایا تھا کہ بعض صارفین کے لیے جلد میسج ری ایکشن کا فیچر متعارف کروا دیا جائے گا، جس کے بعد جنوری میں اسے محدود صارفین میں پیش کردیا گیا تھا۔

    تاہم گزشتہ ماہ اپریل کے آغاز میں واٹس ایپ انتظامیہ نے بتایا تھا کہ مذکورہ فیچر کو مزید بہتر بنانے اور اس میں اضافی ری ایکشنز شامل کرنے پر کام جاری ہے اور فیچر کو جلد عام کردیا جائے گا۔

    اور اب واٹس ایپ نے مذکورہ فیچر متعارف کروادیا، تاحال پاکستان سمیت کئی ممالک کے صارفین کے واٹس ایپ پر مذکورہ فیچر فوری طور پر سامنے نہیں آیا مگر جلد ہی پاکستانی صارفین بھی مذکورہ فیچر کو استعمال کر سکیں گے۔

    واٹس ایپ کی مالک کمپنی میٹا کے سربراہ مارک زکر برگ نے 5 مئی کو اپنی مختصر فیس بک پوسٹ میں تصدیق کی کہ واٹس ایپ پر میسیج ری ایکشن فیچر کو آج متعارف کروا دیا گیا۔

    انہوں نے مذکورہ پوسٹ کے کمنٹ میں مزید بتایا کہ واٹس ایپ کے ماہرین مذکورہ فیچر کو مزید بہتر بنانے پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس میں اضافی ری ایکشن بھی شامل کیے جائیں گے۔

    مذکورہ فیچر بالکل ایسے ہی کام کرے گا، جیسے فیس بک، انسٹاگرام اور میسنجر کے میسج پر صارفین ایموجیز کے ذریعے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں۔

    فیچر متعارف ہونے کے بعد ہر صارف کو میسج دیکھتے وقت وہاں ایموجیز کے نشانات دکھائی دیں گے اور وہ اپنی پسند کے ایموجی سے اپنی رائے کا اظہار کر سکے گا۔

  • مفت سروس ختم، کچھ افراد کو اب واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے پیسے دینے پڑ سکتے ہیں

    مفت سروس ختم، کچھ افراد کو اب واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے پیسے دینے پڑ سکتے ہیں

    کیلیفورنیا: دنیا کی مقبول ترین میسیجنگ ایپلی کیشن ’واٹس ایپ‘ نے حال ہی میں ملٹی ڈیوائس سپورٹ پیش کیا تھا، جس میں وہ اب ‏بڑی تبدیلی کرتے ہوئے پیڈ سبسکرپشن متعارف کروانے جارہا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق حال ہی میں متعارف کروائے گئے فیچر کے تحت صارفین کو واٹس ایپ اور واٹس ایپ بزنس ‏دونوں پر چار ڈیوائس مفت میں کنیکٹ کرنے کی سہولت دی گئی ہے، تاہم کمپنی اس میں جلد ہی تبدیلی کرنے جا رہی ہے۔

    اس تبدیلی کے بعد ایک واٹس ایپ اکاؤنٹ سے 10 ڈیوائسز کو کنیکٹ کرنے کی سہولت مل جائے گی، جس سے بزنس کے لیے اپنے ‏گاہکوں سے جڑنا آسان ہو جائے گا، کیونکہ کئی ملازمین اپنے فون پر ایک ہی اکاؤنٹ سے رسائی حاصل کر پائیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا پرائیویسی سے متعلق اہم فیچر متعارف

    یہ سروس پیڈ سبسکرپشن کے تحت متعارف کروائی جائے گی، فی الحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس کی سبسکرپشن فیس کیا ‏ہوگی، آیا ایک بار ہی ممبرشپ فیس ادا کرنی پڑے گی یا پھر ماہانہ یا سالانہ فیس دینے کی ضرورت ہوگی۔

    ممبرشپ اکاؤنٹ میں دیگر فیچر آئیں گے یا نہیں، اس حوالے سے بھی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں، تاہم امید کی جا رہی ہے ‏کہ کمپنی میسجنگ ایپ سبسکرپشن پلان کو پرکشش بنانے کے لیے کئی دیگر فیچر بھی شامل کرے گی۔

  • واٹس ایپ میں ایک اور دلچسپ فیچر پیش کیے جانے کا امکان

    واٹس ایپ میں ایک اور دلچسپ فیچر پیش کیے جانے کا امکان

    دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ میں نئے نئے فیچرز پیش کیے جاتے ہیں اور جلد ہی اب اس میں ایک اورنیا فیچر پیش کیا جارہا ہے۔

    واٹس ایپ کی ٹیم تمام صارفین کے لیے میسج ری ایکشن کا فیچر متعارف کروانے پر کام کر رہی ہے اور جلد اسے متعارف کرادیا جائے گا۔

    ابتدائی طور پر واٹس ایپ نے گزشتہ برس نومبر میں بتایا تھا کہ بعض صارفین کے لیے جلد میسج ری ایکشن کا فیچر متعارف کروا دیا جائے گا، جس کے بعد جنوری میں اسے محدود صارفین میں پیش کردیا گیا تھا۔

    تاہم اب ویب ایٹ انفو نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ واٹس ایپ کی ٹیم میسج ری ایکشن کو بہتر بنانے اور اس میں مزید ایموجی شامل کرنے میں مصروف ہے اور جلد ہی اسے عام صارفین کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

    رپورٹ کے مطابق ابتدائی مرحلے میں میسج ری ایکشن کے فیچر میں صرف 6 ایموجیز شامل کیے گئے تھے اور مذکورہ فیچر تک محدود صارفین کو رسائی دی گئی تھی، جس کے بعد واٹس ایپ سے اسی فیچر کو بڑھانے کی فرمائشیں ہونے لگیں۔

    صارفین کی فرمائشوں کے بعد واٹس ایپ نے ری ایکشن فیچر کو عام کرنے اور اس میں ایموجیز بڑھانے کا کام شروع کردیا اور اب خبریں ہیں کہ جلد ہی اسے عام صارفین کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

    نئے فیچر کے تحت اب ری ایکشن فیچر میں 6 سے زائد ایموجیز ہوں گے اور صارفین میسج کی مناسبت سے اپنی پسند کے ایموجی کے مطابق ری ایکشن کر سکیں گے۔

    مذکورہ فیچر کے آزمائشی پروگرام تک پاکستان سمیت کئی ممالک کے عام صارفین کو رسائی نہیں دی گئی، تاہم تمام صارفین کی واٹس ایپ نوٹی فکیشن سیٹنگ میں اس فیچر کو پیش کرنے کی اجازت کا آپشن دے دیا گیا ہے۔

    فیچر متعارف کروائے جانے کے بعد کوئی بھی صارف کسی بھی دوسرے شخص کے میسج کو پڑھنے کے بعد اس پر اپنی رائے دینے کے بجائے اس پر ایموجی کے ذریعے اپنا اظہار کر سکے گا۔

    مذکورہ فیچر بالکل ایسے ہی کام کرے گا، جیسے فیس بک، انسٹاگرام اور مسینجر کے میسج پر صارفین ایموجیز کے ذریعے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں۔

  • صارفین کی سہولت کیلئے ‘واٹس ایپ’ کا نیا فیچر متعارف

    صارفین کی سہولت کیلئے ‘واٹس ایپ’ کا نیا فیچر متعارف

    دنیا کی مقبول ترین مسیجنگ ایپلیکشن ‘واٹس ایپ ‘ جس کے صارفین کی تعداد 2 ارب سے زائد ہوچکی ہے، آئے دن اپنے صارفین کے لئے نئے فیچر متعارف کراتا رہتا ہے۔

    کمپنی کی جانب سے مسلسل نت نئے فیچرز متعارف کرائے جانے کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ اس کے صارفین کسی اور میسجنگ ایپ کا رخ نہ کریں۔

    اگر آپ واٹس ایپ کے صارف ہیں تو یقیناً وائس میسجز کے فیچر کو بھی استعمال کرتے ہوں گے جسے اب کمپنی کی جانب سے مزید آسان اور بہتر بنا دیا گیا ہے۔

    وائس میسج یا نوٹ سے آپ کو ایک آڈیو پیغام فوری بھیجنے میں مدد ملتی ہے مگر ریکارڈنگ میں کوئی غلطی ہوجائے تو پھر سے اسے ریکارڈ کرنا پڑتا ہے تاہم اب یہ مسئلہ حل ہوگیا، واٹس ایپ اپنے صارفین کو وائس میسج کی ریکارڈنگ روکنے (pause) اور پھر پلے کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔

    اس کے ساتھ ساتھ اب صارفین کسی وائس میسج کو چیٹ ونڈو سے باہر بھی سن سکیں گے، یعنی دیگر چیٹس کے پیغامات کو پڑھتے ہوئے بھی وائس میسجز کو 1.5 یا 2 گنا زیادہ رفتار سے سنا جاسکے گا۔

    اس کے علاوہ اب وائس میسج ایک لائن کی بجائے ویو فارم میں شو ہوں گے اور میسنجر کو یاد رہے گا کہ آپ نے پلے بیک کو کہاں پوز کیا اور ایپ سے باہر نکل کر واپس آنے پر بھی وہ میسج اسی جگہ سے دوبارہ پلے ہوگا تاکہ پورا میسج دوبارہ نہ سننا پڑے۔

    یہ نئے فیچرز متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور آئندہ چند دن یا ہفتوں میں سب کو دستیاب ہوں گے۔

    واضح رہے کہ واٹس ایپ کے مطابق صارفین اوسطاً روزانہ 7 ارب وائس میسجز بھیجتے ہیں۔

  • کون سے موبائل فونز ہیں جن پر جلد واٹس ایپ چلنا بند ہوجائے گا؟

    کون سے موبائل فونز ہیں جن پر جلد واٹس ایپ چلنا بند ہوجائے گا؟

    واٹس ایپ دنیا بھر میں پیغام رسانی کے لیے سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی اور مقبول ترین ایپ ہے، تاہم اب کچھ فونز میں واٹس ایپ نہیں چلے گا۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے موبائل فونز کی ایک لسٹ مہیا کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ ان موبائل فونز پر 31 مارچ 2022 کے بعد واٹس ایپ نہیں چلے گا۔

    کمپنی کے مطابق واٹس ایپ بند کیے جانے کی کئی وجوہات ہیں جن میں اسپامنگ، فیک نیوز پھیلانا، تبدیل شدہ ایپلی کیشنز استعمال کرنا اور فونز کا اینڈرائیڈ 4.1 یا اس سے پرانے ورژنز استعمال کرنا شامل ہے۔

    جاری کی گئی موبائل فونز کی فہرست میں سام سنگ گلیکسی ٹرینڈ لائٹ، سام سنگ گلیکسی ایس 3 منی، سام سنگ گلیکسی ایکس کور2، سام سنگ گلیکسی کور، ایل جی لوسڈ 2، ایل جی آپٹمس ایف 7، ایل جی آپٹمس ایل 3 ڈیوئیل، ایل جی آپٹمس ایل 4، ایل جی آپٹمس ایل 2 اور ایل جی آپٹمس ایف 3 کیو شامل ہیں۔

    علاوہ ازیں زیڈ ٹی ای گرانڈ ایس فلیکس، زیڈ ٹی ای وی 956، سونی ایکسپیریا ایم، ہواوے اسینڈ جی 740، ہواوے اسینڈ میٹ، اے ایس سی ڈی 2، آئی فون 6 ایس، آئی فون ایس ای اور آئی فون 6 ایس پلس شامل ہیں۔

  • وہ وجوہات جن کی وجہ سے آپ کا واٹس ایپ بلاک ہوسکتا ہے

    وہ وجوہات جن کی وجہ سے آپ کا واٹس ایپ بلاک ہوسکتا ہے

    واٹس ایپ میسجنگ کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی مقبول ترین ایپ ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کچھ وجوہات ایسی ہیں جن کی وجہ سے آپ کا اکاؤنٹ بلاک ہوسکتا ہے۔

    میٹا کی طرف سے واٹس ایپ صارفین کے لیے کچھ قواعد و ضوابط رکھے گئے ہیں جن کی پاسداری نہ کرنے کی صورت میں آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہو سکتا ہے۔

    یہ قواعد کچھ یوں ہیں۔

    واٹس ایپ کی آفیشل ایپ کے ساتھ واٹس ایپ پلس اور جی بی واٹس ایپ جیسی غیر مجاز ایپلی کیشنز استعمال کرنا۔

    واٹس ایپ اکاؤنٹ کا 120 سے زائد دن تک غیرمتحرک رہنا۔

    ایک ہی دن میں کئی لوگوں کی طرف سے آپ کو واٹس ایپ پر بلاک کردینا۔

    سپیم میسجز بھیجنا، براڈ کاسٹ لسٹ اور گروپ بنا کر بلا اجازت لوگوں کو ان میں شامل کرنا۔

    فیک نیوز پھیلانا۔

    اجازت کے بغیر کسی شخص کی معلومات شیئر کرنا۔

    واٹس ایپ کے ذریعے دوسروں کو وائرس بھیجنا۔

    خود کار طریقے سے کئی نئے اکاﺅنٹس بنانا۔

  • کیا آپ واٹس ایپ کے اس خفیہ فیچر سے واقف ہیں؟

    کیا آپ واٹس ایپ کے اس خفیہ فیچر سے واقف ہیں؟

    واٹس ایپ دنیا بھر میں پیغام رسانی کے لیے استعمال کی جانے والی سب سے بڑی اور مقبول ترین ایپ ہے تاہم اس کے کچھ فیچرز سے صارفین اب بھی لاعلم ہیں۔

    دنیا کی سب سے بڑی میسجنگ ایپ واٹس ایپ کی جانب سے گاہے بگاہے ایسے فیچر متعارف کروائے جاتے ہیں جو صارفین کو سہولت فراہم کرتے ہیں، اس ایپ میں ایک ایسا شاندار خفیہ فیچر بھی ہے جس سے شاید صارفین تاحال لاعلم ہوں۔

    یہ خفیہ فیچر درحقیقت فونٹ کا سائز بدلنے کا ہے جو کافی عرصے سے واٹس ایپ میں موجود ہے مگر بیشتر افراد کو اس کا علم نہیں۔

    اس فیچر کے لیے اینڈرائیڈ اسمارٹ فون پر واٹس ایپ کو اوپن کریں، ایپ کے اوپری دائیں کونے پر تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کریں اور سیٹنگز پر جائیں۔

    سیٹنگز میں چیٹ کے آپشن پر کلک کریں اور وہاں موجود سیٹنگز میں فونٹ سائز کا انتخاب کریں۔

    ایسا کرنے پر اسمال، میڈیم اور لارج کے 3 آپشنز نظر آئیں گے جس میں سے کسی ایک کا انتخاب کیا جاسکتا ہے۔

    علاوہ ازیں واٹس ایپ میں روایتی فونٹ کو مونو اسپیس یا ٹائپ رائٹر فونٹ سے بھی بدلا جاسکتا ہے، یہ فونٹ تحریر کو زیادہ خوبصورت بناتا ہے اور اس کے لیے کسی تھرڈ پارٹی ایپ کی ضرورت بھی نہیں۔

    بس واٹس ایپ پر اپنے میسج کے آگے اور پیچھے 3 بار یہ سمبل “`استعمال کریں۔

  • واٹس ایپ گروپ چیٹ میں نیا فیچر متعارف

    واٹس ایپ گروپ چیٹ میں نیا فیچر متعارف

    دنیا بھر میں مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ میں نئے نئے فیچرز متعارف کروائے جاتے ہیں، اب حال ہی میں ایک اور فیچر متعارف کروانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے گروپ چیٹ میں ایک انوکھا فیچر متعارف کروانے جا رہا ہے۔

    کیمرا یوزر انٹر فیس میں تبدیلی اور وائس کالز کے لیے نیا انٹر فیس متعارف کرنے کے بعد واٹس ایپ اب اپنے صارفین کے لیے واٹس ایپ گروپ میں پولز بنانے کے فیچر پر کام کر رہا ہے۔

    فیچر فی الحال تکمیلی مراحل میں ہے اس لیے اس کے متعلق مزید معلومات نہیں دی جا سکتیں، لیکن اسکرین شاٹ اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ واٹس ایپ اپنی ایپلی کیشن میں پولز کو متعارف کروانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

    اس فیچر کے بعد آپ گروپ میں ایک سوال پوچھ سکیں گے اور گروپ ممبران اس سوال کا جواب ووٹ کی صورت میں دے سکیں گے۔

    واضح رہے ان پولز کو صرف گروپ کے لوگ استعمال کر سکیں گے اور یہ اینڈ ٹو اینڈ انکرِپٹڈ ہوں گے، یہاں تک کہ آپ کے جواب بھی، لہٰذا گروپ کے لوگ ہی پولز اور اس کے نتائج دیکھ سکیں گے۔

    فی الحال یہ فیچر بیٹا ورژن پر آزمائشی مراحل میں ہے اور عام صارفین کے لیے اس کا جاری کیا جانا جلد متوقع ہے۔