Tag: Whatsapp

  • واٹس ایپ کا نیا فیچر

    واٹس ایپ کا نیا فیچر

    امریکی میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ونڈوز پلیٹ فارم کے لیے ایک اور حیرت انگیز فیچر متعارف کروا دیا ہے۔

    واٹس ایپ نے آفیشل بیٹا چینل پر موجود مائیکرو سافٹ اسٹور کے ذریعے یونیورسل ونڈوز پلیٹ فارم (یو ڈبلیو پی) ایپ کے لیے نئی اپ ڈیٹ جاری کردی ہے۔

    واٹس ایپ کے اس اپ ڈیٹڈ ورژن میں یو ڈبلیو پی ایپ کے ذریعے ایموجیز کے لیے شارٹ کٹ متعارف کرایا گیا ہے۔

    واٹس ایپ کی خبریں دینے والی ویب سائٹ وے بیٹا انفو کے مطابق یونیورسل ونڈوز پلیٹ فارم کے لیے واٹس ایپ نے ڈارک تھیم کا فیچر متعارف کروایا تھا جسے صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا۔

    رپورٹ میں دیے گئے اسکرین شاٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایموجی شارٹ کٹ کے نام سے پیش کیے گئے اس فیچر میں استعمال کنندہ جیسے ہی کولن کے ساتھ کوئی مخصوص کی ورڈ ٹائپ کرے گا تو واٹس ایپ اس کی ورڈ سے متعلقہ ایموجیز ظاہر کرے گا۔

    یہ فیچر واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ کے لیے کافی پہلے سے ہی دستیاب ہے، تاہم یو ڈبلیو پی صارفین اس سے تاحال محروم تھے۔

  • واٹس ایپ صارفین بڑی جعل سازی سے ہوشیار

    واٹس ایپ صارفین بڑی جعل سازی سے ہوشیار

    مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو بڑی جعل سازی سے خبردار کر دیا ہے۔

    دنیا بھر میں پیغام رسانی کے سب سے بڑے پلیٹ فارم واٹس ایپ صارفین کو متنبہ کیا گیا ہے کہ جعل سازی کے ذریعے بینک اکاؤنٹ اور نجی معلومات تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ پر نامعلوم سمت سے ایک لنک موصول ہو رہا ہے جس میں صارفین کو دھوکا دیا جاتا ہے کہ وہ لنک میں موجود سوالات کے جواب دیں جس کے بدلے انھیں انعام کے طور پر رقم یا تحائف دیے جائیں گے۔

    واٹس ایپ کے بعض سادہ لوح صارفین اس فراڈ کا شکار ہو جاتے ہیں، تاہم یہ اب تک واضح نہیں ہو سکا کہ کس ملک کے شہریوں کے ساتھ یہ جعل سازی ہو رہی ہے۔

    صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایسے کسی پیغام پر ریپلائی نہ کریں بلکہ لنک موصول ہونے کی صورت میں فوری ڈلیٹ کر دیں۔

    یہ پیغام Rediroff.com لنک کے ساتھ واٹس ایپ پر پھیلایا جا رہا ہے، جو صارفین کو پھنسانے کا ایک جال ہے، یہ پیغام اینڈرائیڈ، آئی او ایس سسٹم اور کمپیوٹر پر بھی ایپ کے ذریعے موصول ہو رہا ہے۔

    فراڈ میں ملوث افراد صارفین کی معلومات حاصل کر کے ان کی ڈیوائس پر کوئی ایپ بھی انسٹال کر سکتے ہیں، جن صارفین نے غلطی سے لنک کھولا ہے وہ فوراً اپنی ڈیوائس کو اینٹی وائرس سافٹ ویئر سے صاف کر دیں۔

  • واٹس ایپ نے ایک اور بڑی تبدیلی کا اعلان کر دیا

    واٹس ایپ نے ایک اور بڑی تبدیلی کا اعلان کر دیا

    واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی دل چسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے اور ایک اہم تبدیلی کا اعلان کیا ہے، جو کیمرے کے ڈیزائن سے متعلق ہے۔

    دنیا بھر میں معروف چیٹ ایپلیکیشن واٹس ایپ اپنے ایک اہم فیچر ‘اِن ایپ کیمرہ’ میں بڑی تبدیلی کرنے جا رہی ہے، کمپنی کا کہنا ہے کہ ابھی اس پر کام جاری ہے۔

    واٹس ایپ بیٹا انفو نامی ویب سائٹ (wabetainfo) کے مطابق واٹس ایپ نے موبائل کیمرے کی مدد سے عکس بندی کرنے اور سیلفی لینے کے شوقین افراد کے لیے اپنی ایپلی کیشن میں اہم تبدیلی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    واٹس ایپ گوگل پلے بِیٹا پروگرام کے تحت اس اپ ڈیٹ کا نیا ورژن 2.22.1.2 جاری کیا جائے گا، واٹس ایپ کی اس نئی اپ ڈیٹ میں نیا کیا ہے؟

    وے بی ٹا انفو کی خبر کے مطابق واٹس ایپ آئندہ پیش کی جانے والی اپ ڈیٹ میں اِن ایپ کمیرے کو ری ڈیزائن کرے گا۔

    جب واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ 2.22.1.1 اپ ڈیٹ کے لیے واٹس ایپ بِیٹا جاری کیا، تو ہم نے اعلان کیا تھا کہ وہ گروپ ایڈمنز کے لیے ایک فیچر پر کام کر رہے ہیں جس کے تحت وہ گروپس میں موجود ہر کسی کے لیے کسی بھی پیغام کو حذف کر سکیں گے، یہ مستقبل کی اپ ڈیٹ تھی اور یہ ایک اچھی شروعات تھی۔

    اب واٹس ایپ 2.22.1.2 بِیٹا اپ ڈیٹ جاری کر رہا ہے، یہ خبر ایپ کے اندر موجود کیمرے کے بارے میں ہے۔

    گزشتہ روز جاری ہونے والی بی ٹا اپ ڈیٹ میں ہونے والی تبدیلی کے اسکرین شاٹ کا آپ اپنے واٹس ایپ کیمرے سے بہ آسانی موازنہ کر سکتے ہیں۔

    فیوچر اپ ڈیٹ میں فلیش اور سوئچ کیمرہ بٹن کو از سر نو ڈیزائن کیا جائے گا، جب کہ حال ہی میں بنائی جانے والی تصاویر اور ویڈیوز کو الٹے ہاتھ پر بلکل نیچے کی طرف دیکھ سکیں گے۔

    رپورٹ کے مطابق ابھی یہ تبدیلی تجرباتی مراحل میں ہے اور واٹس ایپ نے ابھی تک اس فیچر کی ریلیز کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔

  • واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل آسان کردی

    واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل آسان کردی

    سان فرانسکو: واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے آڈیو میسج کے فیچر میں حیران کن تبدیلی کردی ہے۔

    میٹا کی ملکیت واٹس ایپ کے دنیا بھر میں دو ارب سے زائد صارفین ہیں، جنہیں سہولیات فراہم کرنے اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں سبقت برقرار رکھنے کے لیے کمپنی کی جانب سے آئے روز نت نئی سہولیات متعارف کرائی جاتی ہیں۔

    اب واٹس ایپ کی جانب سے اپنے نئے فیچر سے متعلق صارفین کو آگاہ کرنے کیلئے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے، جس کے مطابق واٹس ایپ صارفین اب اپنی سہولت کیلئے اپنے آڈیو پیغام کو بھیجنے سے پہلے سن سکتے ہیں۔

    سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر واٹس ایپ کی جانب سے اپنے نئے فیچر سے متعلق صارفین کو آگاہ کرنے کیلئے ایک ویڈیو بھی جاری کی، جس کے کہا گیا کہ واٹس ایپ صارفین اب اپنی سہولت کیلئے اپنے آڈیو پیغام کو بھیجنے سے پہلے سن سکتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: میسج پر ری ایکشنز، واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کروا دیا

    یاد رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے رواں سال مئی میں بیٹا ورژن صارفین کے لیے آڈیو میسج کے حوالے سے ایک فیچر متعارف کرایا گیا تھا، جس کے تحت وہ کسی بھی آڈیو پیغام یا وائس نوٹ کو ٹوایکس رفتار تک بڑھا کر جلدی سُن سکتے ہیں۔

  • واٹس ایپ اسٹیٹس: نیا فیچر متعارف

    واٹس ایپ اسٹیٹس: نیا فیچر متعارف

    دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی میسجنگ ایپ واٹس ایپ میں نئے نئے فیچرز متعارف کروائے جاتے ہیں، اب اس کے اسٹیٹس سے متعلق ایک اور فیچر متعارف کروایا جارہا ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق رابطوں کی مقبول ترین سروس واٹس ایپ نے اپنے اسٹیٹس کے لیے ایک نیا اور کارآمد فیچر متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔

    اس نئے فیچر سے صارفین فوری طور پر ایسی اسٹوری کو ان ڈو کر سکیں گے جو غلطی سے پوسٹ کر دی گئی ہو، جس کے لیے ان ڈو بٹن کو اسٹیٹس اپ ڈیٹ میں ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔

    ان ڈو بٹن کو کلک کرنے پر صارفین پوسٹ ہونے والے کسی بھی اسٹیٹس کو فوری طور پر ہٹا سکیں گے۔

    یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں آئی او ایس ٹیسٹرز کے لیے ہے لیکن جلد ہی آئی او ایس پر مزید بیٹا صارفین کو اس فیچر تک رسائی ہوگی اور اس کے بعد تمام صارفین کے لیے اسے متعارف کروا دیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ اسٹیٹس فیچر میں صارفین تصاویر اور ویڈیوز کو ایموجیزاور کیپشن کے ساتھ شیئر کرسکتے ہیں جو 24 گھنٹے بعد غائب ہوجاتی ہیں۔

  • میسج پر ری ایکشنز، واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کروا دیا

    میسج پر ری ایکشنز، واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کروا دیا

    فیس بک میسنجر میں میسج ری ایکشنز کا فیچر کافی عرصے سے موجود ہے اور اب واٹس ایپ میں بھی اسے متعارف کروا دیا گیا ہے۔

    واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ ایپ کے بیٹا ورژن میں ایک نئے فیچر کو متعارف کرایا ہے، واٹس ایپ پر اب کسی میسج پر اپنے جذبات کا اظہار کسی تحریری رپلائی کے بغیر بھی کیا جاسکے گا۔

    اس میسجنگ پلیٹ فارم میں اس فیچر پر کئی ماہ سے کام کیا جارہا ہے اور اب جا کر یہ بیٹا ورژن میں پیش کیا گیا ہے، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ آنے والے ہفتوں یا مہینوں میں یہ تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔

    واٹس ایپ اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق یہ پہلے آئی او ایس بیٹا ورژن میں دیا گیا اور اب اینڈرائیڈ صارفین کے لیے فراہم کیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق میسج ری ایکشن نوٹیفکیشن فیچر مستقبل کی اپ ڈیٹ میں جاری کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ مگر ایسا امکان یہ ہے کہ اسے آپ واٹس ایپ کے سیٹنگز مینیو میں نہیں دیکھ سکیں گے چاہے آپ تازہ ترین بیٹا ورژن ہی کیوں نہ استعمال کررہے ہوں۔

    اس کی بجائے انہیں سیٹنگز میں نوٹیفکیشن مینیو میں جا کر اسے ان ایبل یا ڈس ایبل کرنا ہوگا۔

    ری ایکشنز کے لیے کتنے ایموجیز واٹس ایپ میں دستیاب ہوں گے اس بارے میں ابھی کچھ کہنا ممکن نہیں، اسی طرح یہ بھی واضح نہیں کہ انفرادی چیٹس یا گروپس میں ایک جیسے ٹول دستیاب ہوں گے یا نہیں۔

  • صارفین کا دیرینہ خواب پورا، واٹس ایپ نے باضابطہ اجازت دے دی

    صارفین کا دیرینہ خواب پورا، واٹس ایپ نے باضابطہ اجازت دے دی

    سان فرانسسکو: فیس بک کی زیر ملکیت پیغام رسانی کی اپیلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کو ایک ہی اکاؤنٹ چار ڈیوائسز پر چلانے کی باضابطہ اجازت دے دی۔

    ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے اپنے دنیا بھر میں موجود دو ارب سے زائد تمام صارفین کے لیے ’لنک یا ملٹی ڈیوائس‘ فیچر متعارف کرادیا۔

    اس فیچر کے تحت اب صارفین ایک ہی اکاؤنٹ کو چار ڈیوائسز میں استعمال کرسکیں گے، جن میں سے تین سیکینڈری میں شمار کی جائیں گی۔

    چاروں ڈیوائسز سے صارفین پیغامات وصول اور بھیج سکتے ہیں جبکہ آڈیو اور ویڈیو کالنگ کی سہولت بھی سب پر ہی دستیاب ہوگی۔

    اس فیچر کے تحت صارف کا مرکزی یا پرائمری فون کا انٹرنیٹ سے جڑنا ضروری نہیں ہے بلکہ ایک بار ڈیوائس ایڈ ہونے کے بعد اگر موبائل کو گھر پر بھی رکھ دیا جائے تو کمپیوٹر، ویب اور ٹیب میں اکاؤنٹ استعمال کیا جاسکے گا۔

    مزید پڑھیں: اسمارٹ فون کے بغیر واٹس ایپ کا استعمال ممکن، طریقہ جانیے

    اس سے قبل واٹس ایپ کی جانب سے یہ فیچر آزمائش کے لیے بیٹا ورژن صارفین کے لیے پیش کیا گیا تھا، جس کے کامیاب تجربے کے بعد اب اسے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

    واٹس ایپ صارف سیٹنگز میں جاکر جب لنک ٹو ڈیوائس پر کلک کرے گا تو اُس کے سامنے اکاؤنٹ جوڑنے کا آپشن آئے گا، جس پر کلک کرنے کے بعد کم از کم ایک بار بار کوڈ اسکین کرنا ضروری ہے۔

    اس کو صارف اپنی مرضی سے لاگ آؤٹ کرے گی، ایسی صورت میں اختیار ہوگا کہ وہ تمام ڈیوائسز  یا مرضی کی ڈیوائس سے اکاؤنٹ کا تعلق ختم کردے۔ دوبارہ لاگ ان کرنے کے لیے بار کوڈ استعمال کرنا ہوگا۔

  • واٹس ایپ کے ویب ورژن میں نئے فیچرز متعارف

    واٹس ایپ کے ویب ورژن میں نئے فیچرز متعارف

    میسجنگ ایپ واٹس ایپ کے ویب ورژن میں متعدد نئے فیچرز متعارف کروائے گئے ہیں جن کا مقصد ویب ورژن کو صارفین کے لیے بہتر بنانا ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اب صارفین واٹس ایپ کے ویب ورژن میں بھی تصاویر کو ایڈٹ اور پریویو لنکس کی سہولت استعمال کر سکیں گے۔

    اس کے علاوہ ایک نیا اسٹیکر سجیشن فیچر بھی ویب ورژن کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    اس فیچر میں جب صارف ایک میسج ٹائپ کریں گے تو ان کے سامنے اسٹیکر سجیشن آئیں گے اور وہ اپنی بات چیت کے دوران درست اسٹیکر کو دریافت کر سکیں گے۔

    اس سے قبل اسٹیکر استعمال کرنے والے صارفین کو مختلف ٹیبز میں جا کر اپنی پسند کا اسٹیکر ڈھونڈنا پڑتا ہے اور اکثر یہ آسان بھی نہیں ہوتا۔ مگر اس نئی اپ ڈیٹ سے یہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔

    کمپنی کے مطابق اس فیچر کو پرائیویسی کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ واٹس ایپ آپ کی سرچز کو نہ دیکھ سکے۔

    واٹس ایپ ویب ورژن میں میڈیا ایڈیٹر فیچر کا اضافہ بھی کیا گیا ہے، اب تک صرف ایپ کے موبائل ورژن میں ہی کسی تصویر کو ایڈٹ کیا جاسکتا تھا مگر اب کمپنی نے ویب ورژن کے لیے بھی یہ سہولت پیش کردی ہے۔

    یعنی صارف کمپیوٹر سے بھی تصاویر ایڈٹ کر کے میسجز بھیج سکیں گے۔

    کمپنی کے مطابق لنکس پریویو کو بھی بہتر کیا جارہا ہے اور اب ویب ورژن میں کسی لنک کا مکمل پریویو نظر آئے گا، جس سے انہیں لنک کے ٹھیک ہونے کا زیادہ بہتر طور پر علم ہوسکے گا۔

  • واٹس ایپ میں ڈیجیٹل کرنسی متعارف کروائے جانے کا امکان

    واٹس ایپ میں ڈیجیٹل کرنسی متعارف کروائے جانے کا امکان

    فیس بک کمپنی کی نام میں تبدیلی کے بعد اس کی زیر ملکیت ایپس میں بھی تبدیلیوں اور نئی سہولیات کی رپورٹس سامنے آرہی ہیں، ایسی ہی ایک نئی سروس واٹس ایپ میں متعارف کروائے جانے کا امکان ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق حال ہی میں میٹا (فیس بک) نے اپنا ڈیجیٹل والٹ نووی متعارف کروایا تھا، جو ایک ایسا بلاک چین پلیٹ فارم ہے جو ترسیلات زر میں مدد فراہم کرنے والی کمپنیوں کے لیے چیلنج ثابت ہوگا۔

    اس ڈیجیٹل کرنسی کو صارفین والٹ میں سنبھال سکتے ہیں اور مقامی کرنسی میں تبدیل کرسکتے ہیں۔

    فیس بک اس والٹ کو اپنی ڈیجیٹل کرنسی ڈائم کے لیے استعمال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے مگر اس کے لیے امریکی ریگولیٹرز کی منظوری کی ضرورت ہوگی۔

    اب رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ کمپنی کی جانب سے اس والٹ کو اپنی دیگر سروسز میں استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

    واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی سائٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق مقبول میسجنگ سروس کی جانب سے نووی والٹ کو ایپ میں ٹیسٹ کیا جارہا ہے، جس کی مدد سے امریکا میں صارفین ایپ سے نکلے بغیر براہ راست رقوم بھیج یا موصول کرسکیں گے۔

    اس سے پہلے بھی کمپنی نے اس ڈیجیٹل والٹ کو اپنے زیر ملکیت ایپس اور سروسز کا حصہ بنانے میں دلچسپی ظاہر کی تھی مگر یہ پہلی مرتبہ ہے جب اسے کسی ایپ کا حصہ بنانے پر کام کیا جارہا ہے۔

    رپورٹ میں اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا گیا جس سے عندیہ ملتا ہے کہ واٹس ایپ میں صارفین اپنے بینک اکاؤنٹ کو ایڈ یا اپنے کارڈ کو لنک کرکے بینک اکاؤنٹ سے رقم نکال سکتے ہیں۔ اسی طرح اپنی ٹرانزیکشنز اور بیلنس کو بھی اس کی مدد سے دیکھ سکیں گے۔

    مگر فی الحال والٹ کو واٹس ایپ کا حصہ بنانے کا کوڈ ہی سامنے آیا ہے اور اس سروس کو بیٹا صارفین بھی استعمال نہیں کرسکتے کیونکہ یہ ابھی صرف اندرونی ٹیسٹنگ کے لیے دستیاب ہے۔

  • فیس بک کمپنی کا نام تبدیل ہونے کے بعد واٹس ایپ میں بھی تبدیلی

    فیس بک کمپنی کا نام تبدیل ہونے کے بعد واٹس ایپ میں بھی تبدیلی

    امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی میٹا (فیس بک) کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ واٹس ایپ میں تبدیلی کی جارہی ہے، کمپنی کے سربراہ مارک زکر برگ نے حال ہی میں کمپنی کا نام فیس بک سے بدل کر میٹا رکھا ہے۔

    فیس بک نے حال ہی میں اپنی پیرنٹ کمپنی کا نام فیس بک ان کارپوریٹڈ سے تبدیل کر کے میٹا ان کارپوریٹڈ کیا تھا اور اب واٹس ایپ میں بھی اس حوالے سے تبدیلی کردی گئی۔

    فیس بک کی ملکیت واٹس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کیے جانے کے وقت عام طور پر فرام فیس بک لکھا آتا تھا، تاہم اب اس میں تبدیلی کردی گئی۔

    واٹس ایپ سے متعلق معلومات فراہم کرنے والی ویب سائٹ ویب ایٹ انفو کے مطابق اب واٹس ایپ کے نئے ورژن میں فرام فیس بک کی جگہ فرام میٹا لکھا ہوا نظر آئے گا۔

    فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے 28 اکتوبر کو کمپنی کا نام تبدیل کر کے میٹا رکھا تھا اور اب مذکورہ کمپنی کی زیر ملکیت تمام ایپس اور ویب سائٹس کے اپڈیٹ ورژنز پر فرام فیس بک کے بجائے فرام میٹا کا پیغام لکھنا شروع کردیا گیا۔

    واٹس ایپ کے بعد اب جلد ہی انسٹاگرام، اوکولس اور خود فیس بک کی ایپلی کیشن پر بھی فرام میٹا لکھا ہوا نظر آئے گا۔

    کمپنی کے نئے نام سے اس کی ملکیت رہنے والی تمام ویب سائٹس اور ایپلی کیشن کے نام وہی رہیں گے اور وہ اسی طرح کام کرتی رہیں گی، جسے اب تک کرتی آئی ہیں۔

    البتہ مستقبل میں میٹا کمپنی نئی ٹیکنالوجیز اور ویب سائٹس سمیت ایپس متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے، جس وجہ سے اس کا نام بھی تبدیل کیا گیا ہے۔

    میٹا کا مستقبل میں سب سے اہم کام میٹاورس نامی ورچوئل ریئلٹی کا انٹرنیٹ نظام بنانا ہے، جس کے لیے کمپنی اگلے پانچ سال میں یورپ بھر میں 10 ہزار افراد کو ملازمتیں بھی فراہم کرے گی۔