Tag: Whatsapp

  • واٹس ایپ: میسجز غائب کرنے والے فیچر میں اہم تبدیلی

    واٹس ایپ: میسجز غائب کرنے والے فیچر میں اہم تبدیلی

    واٹس ایپ نےمیسجز غائب کرنے والے فیچر سے متعلق اہم اعلان کیا ہے، یہ اعلان اس فیچر میں ایک اہم تبدیلی کی صورت میں ہے۔

    دنیا کی سب سے مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ پچھلے کچھ عرصے سے 24 گھنٹوں میں چیٹ غائب کرنے والے فیچر پر کام کر رہا ہے، تاہم اب اس حوالے سے نئی تبدیلی کا اعلان کیا گیا ہے۔

    واٹس ایپ کی تمام سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ وے بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ پر پیغامات غائب ہونے والے فیچر میں اب ایک اور دورانیے کا بھی اضافہ ہونے والا ہے۔

     

    اس سے قبل واٹس ایپ 24 گھنٹوں اور 7 دن میں پیغامات غائب کرنے کا اہل تھا، لیکن اب یہ دورانیہ 90 دن پر بھی مشتمل ہوگا۔

    واٹس ایپ پروفائل پکچر سے متعلق نیا فیچر

    اس فیچر کے تحت صارف کی جانب سے مخصوص چیٹ کو اِن ایبل کر کے 24 گھنٹوں، 7 دن اور 90 دن میں غائب کیا جا سکتا ہے۔

    وے بیٹا انفو کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹوں والے آپشن پر بھی کمپنی کی جانب سے تاحال کام جاری ہے، تاہم مستقبل کی اپ ڈیٹس میں اب نوّے دن والا آپشن بھی پیش کر دیا جائے گا۔

  • واٹس ایپ پروفائل پکچر سے متعلق نیا فیچر

    واٹس ایپ پروفائل پکچر سے متعلق نیا فیچر

    واٹس ایپ ایک نیا فیچر لانچ کرنے والا ہے جس میں پروفائل پکچر پر کلک کر کے اسٹیٹس بھی دیکھا جا سکے گا۔

    دنیا کی سب سے مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے رواں سال اپنے پلیٹ فارم میں متعدد نئے فیچرز کا اضافہ کیا ہے، اور پہلے سے موجود فیچرز میں مزید بہتری کی ہے، گوگل پلے بیٹا پروگرام میں واٹس ایپ جلد ہی اپنی نئی اپ ڈیٹ میں ایک اور اہم فیچر متعارف کروانے جا رہا ہے۔

    ٹیکنالوجی ویب سائٹ وے بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ وائس میسجز کے لیے پلے بیک اسپیڈ، ملٹی ڈیوائس لاگ ان، آرکائیو اور دیگر اہم فیچرز میں مزید بہتری لا رہا ہے۔

    ایک اور نئی اپ ڈیٹ میں ایک اہم فیچر کا اضافہ ہونے جا رہا ہے، جس کے تحت اب صارفین پروفائل پکچر پر کلک کر کے اسٹیٹس اپ ڈیٹ بھی دیکھ سکیں گے۔

    کسی بھی یوزر کی پروفائل پکچر پر کلک کرتے ہی واٹس ایپ ایک الرٹ پیش کرے گا کہ کیا آپ اسٹیٹس اپ ڈیٹ یا پروفائل پکچر دیکھنا چاہتے ہیں؟ یہ فیچر ٹوئٹر فلیٹ سے کسی حد تک ملتا جلتا ہے۔

    یہ فیچر ابھی ڈیولپمنٹ کے مراحل میں ہے اور اسے جلد ہی بیٹا ٹیسٹر کے لیے مستقبل میں آنے والی اپ ڈیٹ میں جاری کر دیا جائے گا۔

  • واٹس ایپ ہیک ہوجانے کی صورت میں کیا کریں؟

    واٹس ایپ ہیک ہوجانے کی صورت میں کیا کریں؟

    واٹس ایپ آج کل رابطے کا اہم ذریعہ ہے جس میں صارف کا ذاتی ڈیٹا بھی موجود ہوتا ہے، واٹس ایپ کا ہیک ہوجانا پریشانی کے ساتھ ساتھ تشویش ناک بھی ہے۔

    ایک بین الاقوامی اخبار کی حال ہی میں یہ رپورٹ سامنے آئی ہے کہ ہیکرز دنیا بھر میں واٹس ایپ کے 2 ارب سے زائد صارفین کے اکاؤنٹس کو بلاک کر کے ان کا نجی ڈیٹا چوری کرنا چاہتے ہیں۔

    ٹیکنالوجی ماہرین نے ہیکنگ سے بچنے کے لیے کچھ تجاویز پیش کی ہیں، جن پر عمل کرنے سے ہیکرز آپ کا ذاتی ڈیٹا چوری نہیں کرسکیں گے اور آپ کے نجی اکاؤنٹ پر موجود کونٹیکٹس کو نقصان نہیں پہنچا سکیں گے۔

    اگر آپ کا اکاونٹ ہیک ہوجائے تو واٹس ایپ کو [email protected] پر ایک میسیج بھیج کر بتائیں کہ آپ کا ذاتی اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے۔ ای میل میں اپنے اکاؤنٹ پر درج فون نمبر کا ذکر کریں۔

    اپنے موبائل سے ایپلی کیشن کو ڈیلیٹ کریں، اسے ڈاؤن لوڈ کریں، پھر دوبارہ لاگ ان کرنے کی کوشش کریں اور دن میں کئی بار اس عمل کو دہرائیں تاکہ ہیکرز کو الجھایا جا سکے۔

    اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان ہونے کی کوشش کرتے رہیں۔

    ایک ٹیکسٹ میسج یا فون کال کے ذریعے دوستوں اور خاندان کے افراد کو بتائیں کہ آپ کا اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے اور ان سے کہیں کہ وہ آپ کے ہیک کیے گئے اکاؤنٹ سے ملنے والے کسی پیغام کا جواب نہ دیں۔

    واٹس ایپ کے ٹو اسٹیپ ویریفکیشن فیچر کو آن کر لیں۔

    ایپلی کیشن کے ڈیٹا فیلڈ میں اپنا ذاتی فون نمبر درج کر کے ڈوئل فیچر آن کریں، اگر کوئی فون ہیک کرنے کی کوشش کرے گا تو ایپلی کیشن آپ کو چھ ہندسوں کا کوڈ بھیجے گی، اس طرح آپ کو اندازہ ہوجائے گا کہ کوئی آپ کے فون کو ہیک کرنے اور اسے بلاک کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

    واٹس ایپ اکاؤنٹ سسپینڈ ہونے کے بعد ایپ اپنے یوزرز کو 30 دن دیتی ہے جس میں صارفین اپنی فائلز اور میڈیا کو ری سٹور کر سکتا ہے، اس کے بعد یہ ڈیٹا ایپ کے بیک اپ سے مستقل طور پر حذف کر دیا جاتا ہے۔

  • واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی

    واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی

    واٹس ایپ بلاشبہ ایک ایسی میسیجنگ ایپ ہے جو ہمہ وقت اپنے صارفین کے لیے نت نئی اپ ڈیٹ دیتی رہتی ہے، چاہے بات کسی نئے فیچر کی ہو یا صارفین کی سیکیورٹی کی، یہ ایپ وقتاً فوقتاً اپنے پلیٹ فارم کو اپ ڈیٹ کرتی رہتی ہے۔

    صارفین کے لئے بڑی خوشخبری ہے کہ واٹس ایپ نے نئے ایموجیز کو اپنے لے آؤٹ میں استعمال کرتے ہوئے اینڈرائیڈ کی نئی اپ ڈیٹ 2.21.16.10 میں متعارف کرادیا ہے اور اب اینڈرائیڈ صارفین بھی ایپل کے اس نئے ایموجیز کو اپنے دوستوں کو بھیج سکتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: ٹائپنگ کے بغیر واٹس ایپ میسج بھیجنے کا طریقہ

    ایموجیز کی ریفرینس ویب سائٹ "ایموجی پیڈیا” نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ ایپل نے اپنے آپریٹنگ سسٹم 14.5 آئی او ایس کی نئی اپ ڈیٹ میں متعدد نئے ایموجیز کو متعارف کرایا ہے۔

    واٹس ایپ انتظامیہ کے مطابق یہ نئے ایموجیز تمام واٹس ایپ صارفین کے لیے آج سے دست یاب ہیں تاہم اس کے لیے آپ کو اپنی واٹس ایپ ایپلی کیشن کو نئے بی ٹا ورژن پر اپ ڈیٹ کرنی پڑے گی۔

     

  • واٹس ایپ صارفین کیلیے بڑی سہولت متعارف

    واٹس ایپ صارفین کیلیے بڑی سہولت متعارف

    عالمی سطح پر مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے ایک وقت میں بیک وقت چار ڈیوائسز میں واٹس ایپ کی سہولت متعارف کرائی ہے

    واٹس ایپ متعدد قسم کے نئے فیچرز کو متعارف کروانے کے ذریعے اپنے پلیٹ فارم کو ایک نئی شکل دے رہا ہے۔ ان ہی فیچرز میں سے ایک واٹس ایپ کا نیا ملٹی ڈیوائس فیچر ہے۔

    حال ہی میں واٹس ایپ کی جانب سے بیٹا ورژن صارفین کے لیے ملٹی ڈیوائس فیچر متعارف کروایا گیا ہے لیکن سوال یہ ہے کہ اس فیچر کے بعد واٹس ایپ ویب استعمال کرنے والے صارفین کے لیے کیا تبدیلیاں آئیں گی؟ اس حوالے سے واٹس ایپ ترجمان کا بیان غیر ملکی میڈیا میں شائع کیا گیا ہے۔

    واٹس ایپ ملٹی ڈیوائس فیچر ہے کیا؟

    واٹس ایپ کا نیا ملٹی ڈیوائس فیچر فون میں انٹرنیٹ نہ ہونے کی صورت بھی واٹس ایپ تک رسائی کی اجازت دیتا ہے۔ صارفین کو فون کو واٹس ایپ ویب سے کنیکٹ کرنے کے لیے انٹرنیٹ درکار ہوتا ہے اور بعد ازاں واٹس ایپ ویب تک رسائی کے لیے کیو آر کوڈ اسکین کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

    فوٹوفائل

    تاہم موبائل میں انٹرنیٹ بند ہونے کی صورت میں منٹوں میں ہی ویب پر موصول ہونے والے میسیجز کا سلسلہ رک جاتا ہے لیکن اب واٹس ایپ ملٹی ڈیوائس فیچر کے متعارف کروائے جانے کے بعد اس میں تبدیلی آگئی ہے۔

    ملٹی ڈیوائس فیچر کے بعد واٹس ایپ ویب میں کیا تبدیلی آئے گی؟

    اس نئے فیچر کے تحت واٹس ایپ صارفین اب پرائمری ڈیوائس کے ساتھ 4 ڈیوائسز میں کنیکٹ ہوسکتے ہیں۔

    اس نئے فیچر کے آنے کے بعد واٹس ایپ ویب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے واٹس ایپ ترجمان کا کہنا تھا کہ صارفین کے لیے واٹس ایپ ویب ہمارا ایک اہم اور خاص پلیٹ فارم ہے۔

    ترجمان کے مطابق اب تک واٹس ایپ ویب پر ایک وقت میں ایک ہی بار موجود ہے تاہم جو چیز نئے فیچر میں سمجھنے کی ضرورت ہے وہ یہ ہے کہ ’ایک وقت میں بیک وقت چار ڈیوائسز میں واٹس ایپ کی سہولت متعارف کیے جانے سے مراد واٹس ایپ ویب، واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ، فیس بک یا پورٹل سے ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ ایک دوسرے اسمارٹ فون یا ٹیب پر واٹس ایپ کو استعمال کرنے کے لیے صارف کو تھوڑا سا وقت درکار ہوگا، اس نئے فیچر کے ساتھ واٹس ایپ ویب اور ڈیسک ٹاپ پہلے کی طرح بلکہ اور بہتر طریقے سے کام کرے گا لیکن اگر آپ اب پی سی یا لیپ ٹاپ سے میسجز کرنا یا وصول کرنا چاہیں گے تو آپ کو انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت نہیں ہوگی۔

  • نئی اپ ڈیٹ، واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی پریشانی دور کر دی

    نئی اپ ڈیٹ، واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی پریشانی دور کر دی

    دنیا کی مقبول ترین میسیجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ نے پیر کو ایک نئی اپ ڈیٹ کے ذریعے گروپ کالز کرنے والوں کے لیے بڑی آسانی کر دی ہے۔

    گروپ کالز کی مقبولیت میں ہوتے اضافے کے پیش نظر واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے اپنے تجربے کو مزید بہتر بنانے پر کام کر رہا ہے، اب واٹس ایپ کی جانب سے کسی گروپ کال میں اس کے شروع ہو جانے کے بعد بھی شامل ہو سکنے کی اہلیت متعارف کروائی گئی ہے۔

    واٹس ایپ نے joinable group calls کے نام سے ایک ایسی اپ ڈیٹ کی ہے جس سے صارفین کو اس پریشانی سے نجات مل گئی ہے کہ وہ گروپ کال کے شروع ہوتے ہی ضرور جواب دیں، نئی اپ ڈیٹ کی وجہ سے اب واٹس ایپ پر اب اگر فون بجنے پر گروپ میں سے کوئی کال نہیں اٹھاتا، تو وہ جب چاہے اس گروپ کال میں شامل ہو سکتا ہے۔

    یعنی کال کی ابتدا میں اگر کسی نے گروپ ویڈیو یا وائس کال کو مس کر دیا ہو تو وہ بعد میں بھی اس اپ ڈیٹ کے ذریعے کال میں شامل ہو سکتا ہے، مزید یہ کہ اب گروپ کال شروع ہونے کی صورت میں آپ کسی بھی وقت کال چھوڑ کر جا سکتے ہیں اور پھر دوبارہ شامل ہو سکتے ہیں۔

    اس کے علاوہ واٹس ایپ نے صارفین کی آسانی کے لیے ’نیو کال انفو اسکرین‘ بھی متعارف کرائی ہے، جس کی وجہ سے صارفین کو معلوم ہوگا کہ گروپ کالز کے لیے کس کس کو مدعو کیا گیا ہے، اور کون ہے جو تاحال شامل نہیں ہوا، یہ آپشن کال جوائن کرنے سے پہلے ہی دکھائی دے گا۔

    اگر صارف ’نظر انداز کریں‘ پر ٹیپ کرتے ہیں تو واٹس ایپ میں کالز ٹیب سے بعد میں بھی شامل ہوا جا سکتا ہے۔

    گروپ کال میں شامل ہونے کا طریقہ

    مس ہونے والے واٹس ایپ گروپ کال میں کیسے شامل ہوا جائے؟ آپ کو کال لاگ میں Tap to join کا ایک آپشن دکھائی دے گا، اور آپ نے بس اس آپشن کو دبانا ہے۔

    یاد رہے کہ واٹس ایپ نے اپنے پلیٹ فارم پر 2018 میں گروپ کالنگ کا آپشن متعارف کرایا تھا، اور کرونا وائرس کی وبا کے بعد اس آپشن کے استعمال میں بے پناہ اضافہ ہوا، جس کی وجہ سے واٹس ایپ کو گروپ کالنگ آپشن کو 4 افراد سے بڑھا کر 8 کرنا پڑا تھا۔

  • واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف، صارفین کو بڑی سہولت مل گئی

    واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف، صارفین کو بڑی سہولت مل گئی

    پیغام رسانی کے لیے استعمال کی جانے والی دنیا کی مقبول ترین ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے لیے نیا فیچر متعارف کروادیا۔

    واٹس ایپ صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی ایپ میں نت نئی تبدیلیاں کرتا رہتا ہے تاہم حال ہی متعارف کروایا جانے والا فیچر وقت کی کمی میں صارفین کے کام آئے گا۔

    اس بار ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے آرکائیو سے متعلق ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔ اس فیچر کے تحت واٹس ایپ چیٹ پر آرکائیو کا آپشن آگیا ہے جس کے تحت صارف آرکائیو کی ہوئی چیٹس کو دیکھ سکتا ہے۔

    اس نئے فیچر میں آرکائیو کی گئی چیٹس میں آنے والے نئے میسج کا نوٹی فکیشن نہیں آتا بلکہ آرکائیو کے آپشن پر میسجز کی تعداد لکھی ہوئی آ جاتی ہے۔ اینڈرایئڈ موبائل استعمال کرنے والے صارفین آرکائیو کے آپشن کو باآسانی ہٹا سکتے ہیں۔

    آرکائیو کے آپشن کو ہٹانے کا طریقہ :

    سب سے پہلے واٹس ایپ کو اوپن کریں اور اسکرین کی ٹاپ پر سامنے آنے والا آرکائیو کا آپشن دبائیں، اس سے تمام آرکائیو جیٹ کھل جائے گی۔اس کے بعد آرکائیو کے ساتھ ہی تین ڈاٹس بنے ہوئے نظر آئیں گے جس کو دبانے سے آرکائیو سیٹنگ کھل جائے گی۔

    اب صارف آرکائیو سیٹنگ میں جا کر کیپ چیٹس آرکائیو کو ڈس ایبل کرتے ہی آرکائیو کا باکس چیٹ کے اوپر سے ہٹ جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی آرکائیو کیے گئے گروپس اور چیٹس میسج آتے ہی اسکرین پر سامنے آجائیں گے۔

  • واٹس ایپ کا اہم ترین فیچر متعارف

    واٹس ایپ کا اہم ترین فیچر متعارف

    اسمارٹ فون میسنجر واٹس ایپ میں اہم فیچر متعارف کروا دیا گیا، اس فیچر کا صارفین کو شدت سے انتظار تھا۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق واٹس ایپ میں 2021 کا سب سے بڑا فیچر یعنی بیک وقت متعدد ڈیوائسز میں اس سروس کے استعمال کو پیش کردیا گیا ہے تاہم فی الحال یہ محدود پیمانے پر دستیاب ہوگا۔

    واٹس ایپ کی جانب سے ملٹی ڈیوائسز سپورٹ کو پبلک بیٹا ورژن میں ٹیسٹ کے لیے متعارف کرایا ہے جو محدود صارفین کو دستیاب ہوگا۔

    فیس بک کی انجنیئرنگ ویب سائٹ پر ایک بیان میں بتایا گیا کہ فیس بک کی زیر ملکیت ایپ کی جانب سے پہلے بیٹا پروگرام کے محدود صارفین میں ملٹی ڈیوائسز سپورٹ فیچر کی آزمائش کی جائے گی۔

    اگرچہ ابھی بھی واٹس ایپ صارفین میسجنگ سروس کو متعدد پلیٹ فارمز پر استعمال کرسکتے ہیں، مگر انہیں اپنے اسمارٹ فونز کو کنکٹ رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے، جس وجہ
    واٹس ایپ کا اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن سسٹم ہے۔

    تاہم اب بیٹا ورژن میں صارفین واٹس ایپ کو ایک فون کے ساتھ دیگر 4 لنکڈ ڈیوائسز میں بیک وقت استعمال کرسکیں گے، چاہے ان کا فون بند ہی کیوں نہ پڑا ہو۔

    ہر ڈیوائس سے صارف واٹس ایپ اکاؤنٹ کو آزادانہ استعمال کرسکیں گے جبکہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا فیچر بھی برقرار رہے گا۔

    فیس بک کے مطابق ملٹی ڈیوائسز سپورٹ میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کو برقرار رکھنے کے لیے نئی ٹیکنالوجی کو تشکیل دیا گیا، جو کانٹیکٹ نیم اور چیٹ آرکائیوز کا ڈیٹا مختلف ڈیوائسز میں سنک کرنے کے ساتھ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کو یقینی بنائے گی۔

  • واٹس ایپ فون کالز میں بڑی تبدیلی

    واٹس ایپ فون کالز میں بڑی تبدیلی

    دنیا بھر میں مقبول ترین میسیجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ کے فون کالز میں زبردست تبدیلی لائی گئی ہے۔

    یہ ایک ایسی تبدیلی ہے جو صارفین بلاشبہ بہت زیادہ پسند کریں گے، اور اس سے انھیں زیادہ سہولت میسر آئے گی، یہ تبدیلی ایک نئے اور مفید فیچر کی صورت میں ہے۔

    ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کے مطابق ایپلیکیشن واٹس ایپ نے آئی او ایس بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے کال کرنے اور موصول ہونے پر نیا انٹرفیس متعارف کروایا ہے۔

    اس ویب سائٹ کی جانب سے شیئر کردہ اسکرین شاٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ نیا انٹرفیس ایپل کی انٹرفیس ایپ سے مماثلت رکھتا ہے، اس انٹرفیس کے تحت اب صارف بہ آسانی کال کے دوران آپشنز ڈھونڈ سکے گا، اس کے علاوہ اسکرین کے نیچے رِنگ کا آپشن بھی موجود ہوگا۔

    یہ نئی اپ ڈیٹ واٹس صارفین کے لیے مزید سہولت بھی لائی ہے، اگر آپ سے گروپ کالز مس ہو چکی ہیں تو آپ ان کے ساتھ دوبارہ شامل ہو سکیں گے۔

    واٹس ایپ کال پر انٹرنیٹ ڈیٹا بچانے کا طریقہ

    تاہم فی الحال یہ فیچر آئی او ایس بیٹا ورژن کے صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے، امید ہے کہ جلد ہی اس تبدیلی سے اینڈرائیڈ کے صارفین بھی مستفید ہو سکیں گے۔