Tag: Whatsapp

  • واٹس ایپ اب اپنی مرضی سے استعمال کریں، نئے فیچر کی آمد

    واٹس ایپ اب اپنی مرضی سے استعمال کریں، نئے فیچر کی آمد

    میٹا کی ملکیت انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے ایک نئے دلچسپ فیچر کا اضافہ کر نے جا رہا ہے،

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق واٹس ایپ میں ایک ایسے دلچسپ اور کارآمد فیچر کا اضافہ کرنے کی تیاری کی جارہی ہے کہ جس سے صارف اپنی مرضی سے ایپ کے اندر ذاتی اے آئی کریکٹرز تخلیق کرسکیں گے۔

    رپورٹ کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے اپنے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے جلد ہی ایک نئی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) خصوصیت متعارف کروائی جا رہی ہے۔

    ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ اینڈرائیڈ کے لیے بیٹا ورژن 2.25.1.26 میں نئے فیچر لانے کی تیاری کررہا ہے جس کے تحت صارفین اپنی مرضی کی اے آئی کریکٹر تخلیق کرسکیں گے۔

    یہ فیچر صارفین سے چیٹ بوٹ بنانے کا مقصد بیان کرنے اور اس کے بنیادی کاموں کی وضاحت کرنے کو کہے گا، صارفین کے لیے چیٹ بوٹ بنانے کے عمل کو سادہ رکھا گیا ہے، یہاں تک کہ تکنیکی پس منظر نہ رکھنے والے صارفین بھی اپنی مرضی کی چیٹ بوٹ بناسکیں گے۔

    یہ نیا فیچر اس وقت صرف بیٹا ورژن میں ہی دستیاب ہے اور عام صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہے، یہاں تک کہ بیٹا ٹیسٹرز کو بھی ابھی تک اس ٹول تک مکمل رسائی حاصل نہیں ہے، تاہم توقع ہے کہ یہ جلد عام صارفین کو دستیاب ہوگا۔

    یاد رہے کہ واٹس ایپ کی پیرنٹ کمپنی میٹا کے پاس اپنا اوپن سورس لارج لینگویج ماڈل Llama تھری ہے، جن میں سب سے نمایاں میٹا اے آئی شامل ہے جو اس ایپ میں بھی شامل کیا گیا ہے۔

  • پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی، واٹس ایپ کے حوالے سے بری خبر

    پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی، واٹس ایپ کے حوالے سے بری خبر

    اسلام آباد: پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی کی وجہ سے عالمی کمپنیوں نے اپنے مختلف آپریشنز ملک سے باہر منتقل کرنا شروع کر دیے ہیں۔

    پی ٹی اے دستاویز کے مطابق انٹرنیٹ کی حالیہ بندش کی وجہ سے واٹس ایپ نے اپنا سیشن سرور رؤٹنگ ملک سے باہر منتقل کر دیا ہے، واٹس ایپ کے سی ڈی این کی بیرون ملک منتقلی کے باعث صارفین کی سروس متاثر ہوئی۔

    سیشن سرور رؤٹنگ باہر منتقلی کی وجہ سے واٹس ایپ صارفین کو رابطے کرنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    دوسری طرف پی ٹی اے نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ ملک میں فکسڈ لائن، موبائل نیٹ ورکس پر انٹرنیٹ بہتر ہو گیا ہے، گزشتہ ایک ماہ میں فکسڈ لائن انٹرنیٹ 2 درجے بہتر ہوا، جب کہ فکسڈ لائن انٹرنیٹ کی اسپیڈ میں پاکستان 139 ویں نمبر پر ہے۔

    حکومت اور اسٹارک لنک میں بات چیت جاری، پی ٹی اے کی تصدیق

    پی ٹی اے کے مطابق پاکستان میں موبائل نیٹ ورک 3 درجے بہتر ہوا ہے، جس میں عالمی سطح پر پاکستان کی رینکنگ 97 نمبر پر ہے۔

    واضح رہے کہ انٹرنیٹ میں سست روی کے حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے تحقیقات مکمل کر لی ہیں، ٹیلی کام آپریٹرز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مختلف مسائل کی نشان دہی کی ہے، تاہم پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ وی پی این کے بڑھتے استعمال نے بینڈوتھ پر اضافی بوجھ ڈالا، انٹرنیٹ طلب کو پورا کرنے کے لیے بینڈوڈتھ کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

  • واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل آسان کردی، نئے فیچر کی آمد

    واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل آسان کردی، نئے فیچر کی آمد

    انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے ایک نئے ریورس امیج سرچ فیچر پر کام کر رہا ہے اور آزمائش کے طور پر محدود صارفین کو اس تک رسائی دے دی گئی ہے۔

    اس فیچر کے ذریعے صارفین کسی بھی تصویر کو براہ راست ایپ سے گوگل پر اپلوڈ کرکے اس کی اصلیت جان سکیں گے۔

    یہ فیچر خاص طور پر جعلی یا گمراہ کن مواد کی شناخت بہتر بنانے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے، تاکہ صارفین شیئر کی گئی تصاویر کی سچائی کا اندازہ لگا سکیں اور مزید معلومات حاصل کر سکیں۔

    info image

    اس سے قبل ایک خبر یہ زیر گردش تھی کہ واٹس ایپ پر صارفین کی سہولت کے لیے دستاویزات اور تصاویر کو اسکین کرنے کے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی ہے۔

    جس کے بعد اس ایپلی کیشن پر ’امیج ریورس سرچ‘ کی بھی آزمائش شروع کردی گئی ہے اس سلسلے میں مخصوص صارفین کو اس تک رسائی بھی دی گئی ہے۔

    واٹس ایپ اپڈیٹس سے متعلق معلومات فراہم کرنے والی ویب سائٹ ویبیٹا انفو کے مطابق مذکورہ فیچر کے تحت صارفین گوگل ریورس امیج کی طرح تصاویر کو بھی باآسانی ڈھونڈ سکیں گے۔

    واٹس ایپ فیچر

    فیچر کے تحت صارفین جیسے ہی مطلوبہ تصویر پر کلک کریں گے ازخود موبائل یا ڈیسک ٹاپ پر ویب ورژن کھل جائے گا، جہاں تصویر سے ملتی جلتی دیگر تصاویر اور پوسٹس بھی نظر آنے لگیں گی۔

    اس فیچر کا مقصد موصول ہونے والی تصاویر کی تحقیق کرنا ہے، تاکہ صارفین مزید معلومات حاصل کر سکیں، موصول ہونے والی تصویر کو واٹس ایپ کے چیٹ باکس میں ہی کلک کرکے ویب ورژن پر سرچ کیا جاسکے گا۔

  • واٹس ایپ میں جدید ڈیزائن متعارف، صارفین کو سہولت فراہم

    واٹس ایپ میں جدید ڈیزائن متعارف، صارفین کو سہولت فراہم

    انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن ’واٹس ایپ‘ ایک نیا اور جدید ڈیزائن متعارف کروا رہا ہے جو ایپلیکیشن کے اندر چیٹ لسٹ کے انتظام کو مزید آسان اور بہتر بنائے گا۔

    واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے تازہ ترین فیچر میں صارفین جلد ہی ایک نیا انٹر فیس دیکھ سکیں گے۔

    یہ نیا انٹرفیس بہت جلد اپ ڈیٹ میں شامل کردیا جائے گا تاہم فی الحال یہ صرف کچھ بیٹا صارفین کے لیے دستیاب ہے جو واٹس ایپ بیٹا فار اینڈرائیڈ کے ورژن 2.24.25.8 استعمال کر رہے ہیں، جو گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

     WhatsApps

    مذکورہ اپ ڈیٹ کے ذریعے صارفین کو چیٹ لسٹ مینجمنٹ کے لیے ایک زیادہ منظم اور صارف دوست تجربہ فراہم کیا جائے گا۔

    اسکرین کے اوپری حصے میں نمایاں تصویر اب اہم فلٹرز کو ظاہر کرتی ہے، جن میں "پسندیدہ” (Favorites)، "مختلف گفتگو” (Various Conversations)، اور ایک نیا فلٹر بنانے کا شارٹ کٹ شامل ہے۔

    اس کے نیچے ایک نیا ڈیزائن کیا گیا بٹن ہے جو کسٹم لسٹس بنانے کو مزید آسان بناتا ہے۔ اس کا ڈیزائن ایپ میں دیگر ایکشن بٹنوں کے ساتھ ہم آہنگ ہے جو اسے ایک جدید شکل دیتا ہے۔

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ کچھ صارفین جن کے پاس واٹس ایپ کے مستحکم ورژن ہیں، پہلے ہی اس نئے ڈیزائن کا تجربہ کر رہے ہوں گے۔ یہ نیا انٹرفیس جلد ہی زیادہ وسیع پیمانے پر صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

  • واٹس ایپ فیچر : کاروباری صارفین کو بڑی سہولت فراہم

    واٹس ایپ فیچر : کاروباری صارفین کو بڑی سہولت فراہم

    دنیا بھر میں پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ کمپنی کاروباری صارفین کے لیے ایک بہترین فیچر کی آزمائش کررہی ہے۔

    میٹا کی زیر ملکیت ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے رواں سال نت نئے فیچر متعارف کروائے گئے جس کا مقصد صارفین کو سہولیات مہیا کرنا اور دیگر ایپلی کیشنز کے مقابلے میں سبقت لے جانا ہوتا ہے۔

    واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق کمپنی نے اپنی میسجنگ ایپلیکیشن کے بیٹا ورژن میں ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے جو اس وقت آزمائشی مراحل میں ہے۔

    اب صارفین چینل کو فالو کرنے کے لیے ’کیو آر کوڈز‘ استعمال کر سکتے ہیں، جس سے متعلقہ معلومات تک رسائی میں تیزی آئے گی۔ یہ فیچر چینلز کو تلاش کرنے کا زیادہ مؤثر طریقہ فراہم کرتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق مذکورہ ’کیو آر کوڈز‘ کی مدد سے مختلف کاروبار صارفین کے ساتھ اپنے چینلز کو باآسانی شیئر کر سکیں گے اور اپنی مارکیٹنگ کر سکیں گے۔

    نیچے دیے گئے اسکرین شاٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ بِیٹا ٹیسٹرز کے لیے یہ نیا فیچر فعال کیا گیا ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے وہ اپنے چینلز کے لیے منفرد کیو آر کوڈ بنا سکتے ہیں۔

    چینل لنکس کو شیئر کرنے کے لیے کیو آر کوڈز کے تعارف نے صارفین کو مختلف شیئرنگ آپشنز فراہم کیے ہیں، یہ فیچر صارفین کو ان کے کاروبار کی ترقی میں مدد گار ثابت ہوسکتا ہے اور صارفین کو میسجنگ پلیٹ فارم کے ذریعے جڑنے کی ترغیب دے سکتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اس کے علاوہ کمپنی واٹس ایپ میں ہی ایک نئی امیج سرچ سہولت شروع کرنے والی ہے جس کے تحت کسی تصویر کے موصول ہونے کے بعد، صارفین اسے محفوظ کرنے، ایڈٹ کرنے، یا اضافی معلومات کے لیے ویب پر تلاش کرنے کا انتخاب کرسکیں گے۔

    یہ سہولت جو گوگل لینس فیچر سے مشابہت رکھتی ہے، معلومات کے حصول کے عمل کو آسان بنائے گی، خاص طور پر آن لائن شاپنگ کے دوران بہت مفید ثابت ہوگی۔

  • واٹس ایپ اب صارف کو اس کی سالگرہ اور دیگر تفصیلات سے آگاہ کرے گا

    واٹس ایپ اب صارف کو اس کی سالگرہ اور دیگر تفصیلات سے آگاہ کرے گا

    میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ ایک نئے فیچر کو متعارف کرانے جا رہا ہے جو مصنوعی ذہانت سے منسلک ہے، میٹا اے آئی کے لیے اس فیچر کا نام چیٹ میموری ہے۔

    اس اقدام کا مقصد صارف کی چیٹ بوٹ کے ساتھ گفتگو کو مزید بہتر کرنا ہے، واٹس ایپ کی یہ اپڈیٹ فی الحال اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ہوگی اور صرف بیٹا ورژن پر دستیاب ہوگی۔

    اس سے قبل واٹس ایپ نے وائس چیٹ موڈ کا اعلان کیا تھا جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین میٹا اے آئی کے ساتھ ٹائپنگ کے بجائے بول کر بات کر سکیں گے۔ اب یہ نیا چیٹ میموری فیچر اس سہولت کو مزید آگے بڑھائے گا۔

    میٹا اے آئی کا چیٹ میموری فیچر خود بخود ان تفصیلات کو یاد کرے گا جو صارف نے واٹس ایپ پر شیئر کی ہوں گی۔ ان معلومات میں صارف کا سبزی خور ہونا، سالگرہ، منتخب شدہ گفتگو کا طریقہ کار اور یہاں تک کہ مشاغل وغیرہ شامل ہوسکتی ہے۔

    ان تفصیلات کو یاد کر کے میٹا اے آئی اس سے متعلقہ تجاویز پیش کر سکتا ہے جو صارف سے زیادہ مطابقت رکھتی ہوں۔

  • واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری

    واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری

    کیلیفورنیا : دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ اپنے صارفین کی سہولت کیلئے ایک دلچسپ اور نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے۔

    اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ نیا فیچر فی الحال صرف اینڈرائیڈ 2.24.21.31 اپ ڈیٹ پر واٹس ایپ بیٹا کے صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میٹا کے ماتحت انسٹنٹ میسجنگ ایپ واٹس ایپ کا نیا فیچر جو تیاری کے مراحل میں ہے جو صارفین کو ویب پر واٹس ایپ کی تصاویر سرچ کرنے کے قابل بنائے گا۔

    واٹس ایپ تصاویر کی ویپ سرچ کا یہ نیا فیچر صارفین کو کسی دوسرے صارف کی جانب سے موصول ہونے والی مخصوص تصویر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کی اجازت دے گا تاکہ وہ فیک تصاویر کی شناخت کی جاسکے۔

    مثال کے طور پر صارفین کو ایک ایسی تصویر موصول ہو سکتی ہے جس میں تبدیلی کی گئی ہو یا سیاق و سباق سے ہٹ کر لی گئی ہو۔ یہ فیچر ویب پر اسی طرح کی تصاویر یا اصل ورژن کو تلاش کرکے اس کے ماخذ اور صداقت کی تصدیق کرنے میں مدد کرے گا۔

  • واٹس ایپ میموری فُل ہوجانا اب کوئی مسئلہ نہیں رہا

    واٹس ایپ میموری فُل ہوجانا اب کوئی مسئلہ نہیں رہا

    دنیا کے 180 ممالک میں کامیابی سے استعمال کی جانے والی ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جو صارف کو یہ بتائے گا کہ کون سی چیٹ پر زیادہ میموری خرچ ہورہی ہے۔

    بہت سے صارفین واٹس ایپ کی میموری فُل ہونے پر تشویش یا پریشانی میں مبتلا ہوجاتے ہیں، لیکن اب واٹس ایپ نے ان کی یہ مشکل آسان کردی ہے۔

    صارفین کی بڑی تعداد واٹس ایپ کی چھپی ہوئی ہیکس سے ناواقف ہوتے ہیں جن کو جاننا ضروری ہوتا ہے، اس کا ایک آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ جان سکیں کہ آپ نے کس سے سب سے زیادہ بات چیت کی ہے۔

    مندرجہ ذیل سطور میں نئے فیچر کے اس طریقے کو بیان کیا جارہا ہے جس کے ذریعے آپ بآسانی یہ جان سکتے ہیں کہ آپ نے واٹس ایپ پر سب سے زیادہ پیغامات کس کو بھیجے ہیں اور کون سی چیٹ آپ کے فون کی زیادہ میموری استعمال کر رہی ہے۔

    اس کے لیے درج ذیل آسان مراحل کو فالو کریں:

    1. اپنے موبائل فون پر واٹس ایپ کھولیں۔
    2. اوپر دائیں کونے میں موجود تین نقطوں (Menu) پر کلک کریں۔
    3. "سیٹنگز” پر جائیں۔
    4. "اسٹوریج اینڈ ڈیٹا” کو منتخب کریں۔
    5. پھر "مینج اسٹوریج” پر کلک کریں۔
    یہاں آپ دیکھ سکیں گے کہ کس سے آپ نے سب سے زیادہ پیغامات کا تبادلہ کیا ہے اور کون سی چیٹ آپ کے فون کی زیادہ جگہ استعمال کر رہی ہے۔

    واٹس ایپ کو ابتدائی طور پر ایک ایس ایم ایس متبادل کے طور پر متعارف کرایا گیا تھا تاکہ صارفین سم کارڈ کے بغیر بھی پیغامات بھیج سکیں۔

    وقت کے ساتھ ساتھ یہ ایپلی کیشن میڈیا پیغامات، ٹیکسٹ، تصاویر، ویڈیوز، دستاویزات، اور وائس کالز کا ایک طاقتور پلیٹ فارم کے ساتھ سب کی ضرورت بن گئی۔

  • اب آپ اپنی پسندیدہ شخصیت کی آواز کے ساتھ چیٹ کرسکیں گے!!!

    اب آپ اپنی پسندیدہ شخصیت کی آواز کے ساتھ چیٹ کرسکیں گے!!!

    دنیا بھر میں مقبول میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے میٹا اے آئی وائس فیچر جلد متعارف کرایا جائے گا جس کے تحت صارفین اپنی پسندیدہ شخصیات کی آوازوں کے ساتھ چیٹ کرسکیں گے۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ میٹا اے آئی وائس موڈ پر کام کر رہا ہے، جہاں صارفین اپنی بات چیت میں برطانوی اور امریکی لہجوں سمیت متعدد خاص آوازوں میں سے انتخاب کریں گے۔

    واٹس ایپ میٹا اے آئی وائس اپ ڈیٹ میں چار معروف عوامی شخصیات کی آوازیں شامل کی جائیں گی، تاہم ابھی ان شخصیات کے نام ظاہر نہیں کیے گئے ہیں۔

    واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویبیٹا انفو کے مطابق یہ فیچر واٹس ایپ اینڈرائیڈ کے تازہ ترین بیٹا ورژن 2.24.19.32 پر کام کر رہا ہے۔

    رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس فیچر میں تین مختلف برطانوی آوازیں اور دو امریکی آوازیں شامل ہوں گی، جن کی پچز اور ٹونز مختلف ہوں گی تاکہ صارفین اپنی پسند کے مطابق انتخاب کر سکیں۔

    مثال کے طور پر جو صارفین برطانوی لہجے کو پسند کرتے ہیں، وہ ان ہی آوازوں میں سے ایک کا انتخاب کرسکتے ہیں، جبکہ امریکی لہجہ پسند کرنے والے صارفین کے پاس دو آپشن ہوں گے۔

    آوازوں کی ایک وسیع رینج پیش میں سے صارفین اپنی ترجیحات کے مطابق سب سے زیادہ موزوں آواز کا انتخاب کر سکتے ہیں، چاہے وہ متعلقہ لہجے کے ساتھ آواز ہو، کوئی ایسا لہجہ جو انہیں تحریک دیتا ہو، یا ایسی آواز جو انہیں ایک قابل ذکر شخصیت کی یاد دلاتی ہو۔

    فی الحال یہ فیچر تیاری کے مراحل میں ہے، اس لیے اس بات کا امکان بہت کم ہے کہ فیچر کے پہلے ورژن میں برطانوی اور امریکی لہجوں کے علاوہ کوئی تیسری زبان بھی شامل ہو۔

  • واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری

    واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری

    کیلیفورنیا : دنیا بھر میں مقبول سماجی رابطے کی میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے نئے فیچر تیاری پر کام شروع کردیا۔

    واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق نئے فیچر کے تحت صارفین اپنے اسٹیٹس کی ویوور لسٹ میں موجود افراد کے اسٹیٹس کے متعلق جان سکیں گے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ فیچر صارفین کو ان کا اسٹیٹس دیکھنے والے افراد کے اسٹیٹس کے متعلق بتانے میں مدد دے گا۔ ویوور لسٹ میں شامل افراد میں جنہوں نے اسٹیٹس اپ ڈیٹ کیا ہوگا ان کی تصویر کے گرد ہرے رنگ کا حلقہ نمودار ہوگا۔

    اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین کسی کے بھی اسٹیٹس اپ ڈیٹ کو اسٹیٹس سیکشن میں جائے بغیر ویوور لسٹ سے دیکھ سکیں گے۔

    یہ فیچر فی الحال واٹس ایپ اینڈرائیڈ بِیٹا ورژن 2.24.19.4 پر کچھ صارفین کے لیے جاری کیا گیا ہے۔