Tag: Whatsapp

  • اب واٹس ایپ پر کاروبار کرنا ممکن

    اب واٹس ایپ پر کاروبار کرنا ممکن

    کیلی  فورنیا: موبائل فون کی معروف مسیجنگ ایپلیکشن واٹس ایپ نے چھوٹے پیمانے پر کاروبار کرنے والے صارفین کے لیے علیحدہ سے ایک ایپ متعارف کرادی جس کے ذریعے وہ گاہگوں سے رابطے میں رہ سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق موبائل فون کی معروف مسیجنگ ایپلیکشن واٹس ایپ کے دنیا بھر میں کروڑوں صارفین موجود ہیں جن کو سہولیات اور آسانیاں فراہم کرنے کے لیے کمپنی مختلف اوقات میں نت نئے فیچرز متعارف کرواتی ہے۔

    واٹس ایپ نے چھوٹے کاروباری حضرات کے لیے ایک علیحدہ سے ایپلیکشن متعارف کروائی جس کے ذریعے کم آمدنی میں کاروبار کرنے والے افراد اپنے گاہگوں سے باآسانی رابطے میں رہ سکیں گے۔

    کمپنی کے مطابق بزنس ایپ میں کاروبار کے لیے متعارف کروائی جانے والی ایپلیکشن میں خاص پروفائل بنے گی جس میں ادارے کا نام، ای میل ایڈریس، پتہ اور ویب سائٹ شامل ہوگی۔

    اسمارٹ میسجنگ میں ایسے فیچر شامل کیے گئے ہیں جس کے تحت فوری جواب، پیغامات بھیجنے والے اور پڑھنے والے کا چارٹ ترتیب دیا جائے گا اور اس کے ذریعے کسی بھی گاہگ کے آرڈر کی بکنگ اور اُسے کسٹمر تک پہنچانے کی تفصیلات دیکھی جاسکیں گی۔

    مزید پڑھیں: واٹس ایپ کا بڑا فیصلہ، جعلی میسج کرنے والے ہوجائیں خبردار

    ایپ فی الحال اینڈرائیڈ ورژن کے لیے متعارف کروائی گئی ہے تاہم آئندہ آنے والے وقتوں میں اسے آئی فون صارفین بھی استعمال کرسکیں گے اور مزے دار بات یہ بھی ہے کہ ایک ہی فون میں عام واٹس ایپ کے ساتھ یہ ایپ بھی استعمال کی جاسکے گی۔

    کاروباری ایپ کی رجسٹریشن کے لیے علیحدہ نمبر درکار ہوگا اور اسے کمپیوٹر پر بھی استعمال کیا جاسکے گا، آئی ڈیز بنانے والے صارفین کو ایک مخصوص نشان (ویری فکیشن ٹک) دیا جائے گا جس کا رنگ سبز ہوگا۔

    واٹس ایپ نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اس ایپ کی سہولت صرف انڈونیشیاء ، امریکا، برطانیہ اور میکسیکو کے لیے پیش کی جارہی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • واٹس ایپ دنیا کی غیر محفوظ ایپ قرار

    واٹس ایپ دنیا کی غیر محفوظ ایپ قرار

    برلن: انٹرنیٹ سیکیورٹی کے ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ واٹس ایپ گروپ پر بھیجے جانے والے پیغامات ، تصاویر غیر محفوظ ہیں کیونکہ اُسے معمولی کوشش کے بعد کوئی بھی دیکھ سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ وہ موبائل ایپ ہے جسے دنیا بھر کے کروڑوں صارفین استعمال کررہے ہیں یہی وجہ ہے کہ کمپنی کی جانب سے صارفین کے ڈیٹا کو محفوظ بنانے اور انہیں منفرد سروس فراہم کرنے کے لیے آئے روز نئے فیچرز سامنے آتے رہتے ہیں۔

    جرمنی کے شہر برلن میں واقع روہر یونیورسٹی میں ماہرین نے موبائل ایپ کی سیکیورٹی کے حوالے سے تحقیق کی جس کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ واٹس ایپ کے سیکیورٹی سسٹم میں بہت بڑا خلا موجود ہے جس کے باعث کسی بھی صارف کے پیغامات محفوظ نہیں ہیں۔

    ٹیکنالوجی سے وابستہ ماہرین کا کہنا تھا کہ واٹس ایپ کی جانب سے یہ دعویٰ ضرور کیا گیا کہ صارفین کا ڈیٹا محفوظ ہے اور متعلقہ شخص ہی صرف اُسے دیکھ سکتا ہے مگر تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ واٹس ایپ کے سیکیورٹی سسٹم میں بہت بڑی کمزوری ہے۔

    تحقیق کے مطابق واٹس ایپ کے کسی بھی سرور پر کنٹرول رکھنے والا شخص معمولی کوشش کے بعد کسی بھی صارف اور خصوصاً گروپ میں کی جانے والی بات چیت کو باآسانی پڑھ سکتا ہے۔

    محققین نے دیگر میسجنگ ایپلیکشنز کی سیکیورٹی خامیوں کا جائزہ بھی لیا جس کے نتائج انتہائی حیران کن رہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ’واٹس ایپ کے سیکیورٹی سسٹم کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ کہا جاسکتا ہے کہ سرور کنٹرول کرنے والا کسی بھی اجنبی شخص کو سرور کا ممبر بنا سکتا ہے جس کے بعد وہ صارفین کی پرائیوٹ چیٹ کا پڑ سکتا ہے اسی طرح اینڈ ٹو اینڈ نامی فیچر بھی محفوظ نہیں کیونکہ کمپنی کا کوئی بھر فرد مخصوص طریقے سے کسی بھی نئے فرد کا اضافہ کر کے اُس کی چیٹ پڑھ سکتا ہے‘۔

    محققین کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی سسٹم کی کمزوری کا فائدہ کمپنی سے وابستہ افراد ہی اٹھا سکتے ہیں تاہم یہ بھی خدشہ ہے کہ اگر کسی نے سرور ہیک کرلیا تو صارفین کی چیٹ لیک ہونے کا خدشہ ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • غلطی کا اعتراف، واٹس ایپ نے فیچر واپس لے لیا

    غلطی کا اعتراف، واٹس ایپ نے فیچر واپس لے لیا

    کیلی فورنیا: موبائل فون کی سب سے بڑی میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے غلطی کی تصدیق کرتے ہوئے گروپ چیٹ میں ’پرائیوٹ رپلائی‘ کا فیچر فی الحال ختم کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سےصارفین کو متاثر کرنے کے لیے آئےروز نت نئے فیچرز متعارف کروائے جاتے ہیں جس کا مقصد بہتر سروس مہیا کرنا ہے۔

    واٹس ایپ نے حال ہی میں 2 فیچرز متعارف کروائے تاہم انتظامیہ نے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے ایک فیچر فوری طور پر واپس لے لیا۔

    موبائل فون کی سب سے بڑی مسیجنگ ایپ پر نظر رکھنے والے ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ کا نیا فچر گروپ میں کسی بھی صارف کو پرائیوٹ رپلائی کرنے کا فچر غلطی سے متعارف ہوگیا تھا جسے واپس ہٹا دیا گیا ہے۔

    انتظامیہ کے مطابق گروپ کے کسی بھی صارف کو پرائیوٹ جواب دینے کا فیچر ابھی آزمائشی مراحل میں ہے، ماہرین اور صارفین کی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کو مشاہدہ کرنے کے بعد متعارف کروایا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کے 2 نئے شاندار فیچرز متعارف

    واضح رہے کہ واٹس ایپ نے  رواں ماہ 2 نئے فیچرز ویب ورژن کے لیے متعارف کروائے گئے تھے جس کے تحت صارفین اب گروپ میں آنے والے کسی بھی پیغام کا با آسانی پرائیوٹ جواب دے سکیں گے۔

    دوسرے متعارف کروائے جانے والے فیچر کے تحت گروپ پر آنے والی تصاویر یا ویڈیوز کو بعد میں دیکھنے کے لیے دائیں بائیں کرنے کا آپشن بھی موجود ہے اور اس کی آزمائشی سروس جاری ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پرشیئر کریں۔

  • واٹس ایپ کے 2 نئے شاندار فیچرز متعارف

    واٹس ایپ کے 2 نئے شاندار فیچرز متعارف

    کیلی فورنیا: موبائل فون کی سب سے بڑی موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ نے دو نئے فیچرز متعارف کروادیے جو فی الحال صرف ویب ورژن پر ہی دستیاب ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سےصارفین کو متاثر کرنے کے لیے آئےروز نت نئے فیچرز متعارف کروائے جاتے ہیں جس کا مقصد بہتر سروس مہیا کرنا ہے۔

    واٹس ایپ کی جانب سے حال ہی میں متعارف کروائے جانے والے 2 فیچرز صرف فی الحال صرف ویب ورژن پر ہی دستیاب ہیں۔

    نئے فیچر کے تحت واٹس ایپ ویب استعمال کرنے والے صارفین اب گروپ میں آنے والے کسی بھی نمبر کا آسانی سے پرائیوٹ جواب دے سکیں گے، دوسرے صارف کی جانب سے آنے والے پیغام کے جواب میں پرائیوٹ میسج بھیجنے کا آپشن بھی موجود ہوگا۔

    دوسرے فیچر کے تحت گروپ پر آنے والی تصاویر یا ویڈیوز کو بعد میں دیکھنے کے لیے دائیں بائیں کرنے کا آپشن بھی موجود ہوگا۔

    مزید پڑھیں: واٹس ایپ کا میسج ڈیلیٹ کرنے والا فیچر متعارف

    واٹس ایپ کی کی جانب سے متعارف کروائے جانے والے حالیہ فیچرز  موبائل فون پر آنے والے وقتوں میں دستیاب ہوں گے یا نہیں اس بارے میں انتظامیہ نے کوئی اعلان نہیں کیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • واٹس ایپ کا میسج ڈیلیٹ کرنے والا فیچر متعارف

    واٹس ایپ کا میسج ڈیلیٹ کرنے والا فیچر متعارف

    کیلی فورنیا: واٹس ایپ نے وہ فیچر متعارف کروادیا جس کا صارفین کو بے صبری سے انتظار تھا۔

    تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ صارفین کو اکثر ایک مسئلہ درپیش ہوتا ہے کہ وہ کسی اور کا پیغام دوسرے شخص کو بھیج دیتے ہیں جو بسا اوقات پشیمانی کا سبب بھی بنتا ہے۔

    واٹس ایپ صارفین اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ اگر وہ کسی دوسرے دوست کو غلطی سے کوئی پیغام ، ویڈیو یا تصویر شیئر کردیں تو اُس کے لیے حجتیں پیش کرنی پڑتی ہیں۔

    صارفین کی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے واٹس ایپ انتظامیہ ’ڈیلیٹ فار ایوری ون‘ کے فیچر پر کام کررہی تھی اور انہوں نے اس کا تجربہ رواں سال اپریل میں بھی کیا تھا۔

    پڑھیں: واٹس ایپ: غلطی سے بھیجا ہوا میسج ایڈٹ کرنا ممکن

    نئے فیچر ڈیلیٹ فار ایوری ون کے تحت صارفین اب اپنا بھیجا جانے والا پیغام 7 منٹ کے اندر ختم (ڈیلیٹ) کرسکے گا، فی الوقت یہ فیچر بیٹا ورژن کے لیے متعارف کروایا گیا ہے تاہم جلد ہی اس کی سہولت ایک کروڑ سے زائد صارفین کو میسر ہوگی۔ واٹس ایپ صارف نئے فیچر کے تحت گروپ کے پیغام کو بھی 7 منٹ کے اندر ڈیلیٹ کرسکے گا۔

     

    طریقہ کار

    واٹس ایپ چیٹ میں جائیں اور پھر متعلقہ پیغام کو سلیکٹ کریں جس کے بعد اسکرین پر ڈیلیٹ کا آپشن نظر آئے گا مزید سمجھنے کے لیے مذکورہ تصویر کو دیکھا جاسکتا ہے، دو آپشن اسکرین پر نمودار ہوں گے ایک کے تحت پیغام کو صرف اپنے لیے اور دوسرے کے استعمال سے پیغام سب کے لیے ڈیلیٹ کیا جاسکے گا۔

    منتظمین کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ فیچر اپ ڈیٹڈ ورژن استعمال کرنے والے صارفین ہی استعمال کرسکیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • دبئی: واٹس ایپ کی کالنگ سروس بحال

    دبئی: واٹس ایپ کی کالنگ سروس بحال

    دبئی: یو اے ای میں واٹس ایپ ویڈیو اور آڈیو کالنگ کے فیچرز بحال ہوگئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ کے فیچرز بحال ہونے کے بعد یو اے ای کے شہری موبائل نیٹ ورکس اور وائی فائی استعمال کرتے ہوئے ویڈیو اور آڈیو کالز کی سہولت استعمال کرسکتے ہیں۔

    تاہم یہ ابھی واضح نہیں کہ واٹس ایپ کے یہ فیچر مستقل طور پر بحال ہو گئے ہیں یا پھر کچھ دنوں بعد بند ہو جائیں گے کیوں کہ وی او آئی پی سروسز کے حوالے سے حکومت کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور نہ ہی ان فیچرز کی بحالی کے  حوالے سے واٹس ایپ کی نے کوئی باضابطہ اعلان بھی نہیں کیا۔

    عرب ویب سائٹ کے مطابق دبئی کے شہریوں کو جب اس بات کا علم ہوا تو اُن میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور وہ اس سہولت سے فوری طور پر فائدہ اٹھانے لگے اور ساتھ ہی اپنے عزیز و اقارب کو بھی اس سروس سے آگاہ کیا۔

    یاد رہے دبئی میں غیرملکی باشندوں کی بہت بڑی تعداد نوکری پیشہ اور رہائش پذیر ہے جن میں خاصی بڑی تعداد ایشیائی مزدوروں کی بھی ہے، دبئی میں سخت محنت کرنے والے مزدور اور نوکری پیشہ افراد اپنے اہل خانہ اور دوستوں سے رابطے کے لیے کالنگ کارڈ یاپھر دیگر سہولیات استعمال تاہم میسجنگ کے لیے اکثر لوگ واٹس ایپ ہی استعمال کرتے ہیں۔


    یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ پر خبریں پڑھنے کا رجحان بڑھ گیا، نئی تحقیق


    واٹس ایپ موبائل کی وہ معروف مسیجنگ ایپ ہے جس کے دنیا بھر میں کرڑوں کی تعداد میں صارفین موجود ہیں اور روزانہ ان کی تعداد میں اضافہ بھی ہورہا ہے، دبئی میں واٹس ایپ کی کالنگ سروس نہ ہونے سے وہاں کے مقامی اور رہائشی باشندے مایوسی کا شکار تھے تاہم اس فیچرز کے آنے کے بعد پُرمسرت ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • واٹس ایپ پر خبریں پڑھنے کا رجحان بڑھ گیا، نئی تحقیق

    واٹس ایپ پر خبریں پڑھنے کا رجحان بڑھ گیا، نئی تحقیق

    ایک نئی تحقیق کے مطابق معروف ایپ واٹس ایپ پرخبریں پڑھنے اوران پر تبصرے کرنے کے رجحان میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

    معروف ایپ ‘واٹس ایپ’ اب نیوز اور میڈیا کے لیے بھی تیزی سے مقبول ہوتی جارہی ہے، جس پر لوگ خبروں کو پڑھتے اور تبصرے کرتے ہیں لیکن ہر ملک میں واٹس ایپ پرخبریں پڑھنے کاانداز مختلف ہے۔

    ایک سروے کے مطابق ملائشیا میں پچاس فیصد لوگ ہفتے میں کم از کم ایک بار واٹس ایپ کو نیوز کیلئے استعمال کرتے ہیں، امریکا میں تین فیصد اور برطانیہ میں پانچ فیصد افراد واٹس پرخبریں پڑھتے ہیں۔

    خبر رساں ادارے رائٹرز کے ‘انسٹیٹیوٹ فاردی سٹڈی آف جرنلزم’ کے سروے نتائج کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نیوز اور میسجنگ سروس کے لیے اب بھی سب سے زیادہ مقبول ہے لیکن جاپان اور جنوبی کوریا میں فیس بک اتنی مقبول نہیں جتنی یو ٹیوب اور مقامی ویب سائٹس ہیں۔

    ایک ریسرچ کے مطابق بیشتر علاقوں میں خبروں کے لیے فیس بک کے استعمال میں پہلے کے مقابلے میں کافی کمی آتی جا رہی ہے جبکہ میجسنگ ایپ، خاص طور پر واٹس ایپ پر خبروں سے متعلق مواد کو شیئر کرنے اور اس سے متعلق چیٹ کرنے جیسی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا گيا ہے۔

    سروے کے مطابق 36 مقامات میں سے نو میں واٹس ایپ نیوز کے لیے اب دوسری سب سے مقبول سوشل سروس بن چکی ہے، جبکہ پانچ ممالک میں یہ ایپ مقبولیت میں تیسرے نمبر پر ہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • دہشت گردی سے متعلق کوئی واٹس ایپ پیغام نہیں بھیجا، پاک فوج

    دہشت گردی سے متعلق کوئی واٹس ایپ پیغام نہیں بھیجا، پاک فوج

    راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر دہشت گردی سے متعلقہ آئی ایس پی آر سے منسوب پیغامات جعلی ہیں، واٹس ایپ پر جاری ہونے والا بیان جھوٹ ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی سے متعلق وارننگ اور ہنگامی رابطہ نمبر کے پیغامات درست نہیں، پاک فوج کی جانب سے ایسا کوئی بھی پیغام نشر نہیں کیا گیا۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی ایس پی آر کی جانب سے ویب سائٹ اور سرکاری ذرائع سے ہی اطلاعات جاری کی جاتی ہیں، واٹس ایپ کے ذریعے پاک فوج کسی بھی قسم کا کوئی پیغام جاری نہیں کرتی، عوام ایسے پیغامات کی ترسیل سے احتیاط کریں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دو روز سے سوشل میڈیا پر پاک فوج کے نام سے منسوب ایک میسج وائرل کیاجارہا ہے جس میں عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ بازار اور عوامی مقامات پر جانے سے گریز کریں کیونکہ بڑی دہشت گردی کا خطرہ ہے۔

  • واٹس ایپ : ایک اور کارآمد فیچر کی آمد متوقع

    واٹس ایپ : ایک اور کارآمد فیچر کی آمد متوقع

    واشنگٹن: موبائل فون کی معروف مسیجنگ سروس واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے ایک اور فیچر کا اضافہ کررہی ہے، جس کے بعد اگر کوئی صارف اپنا موبائل نمبر تبدیل کرے گا تو اُس کی فون بک میں موجود نمبرز کو نئے نمبر کی اطلاع دے دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق موبائل فون کی معروف میسجنگ ایپ صارفین کی مشکلات میں کمی کے لیے مختلف اوقات میں نت نئے فیچرز متعارف کراتی رہتی ہے، اس بار انتظامیہ صارفین کے لیے ایک اور فیچر متعارف کرارہی ہے۔

    واٹس ایپ کا نیا فیچر اُن لوگوں کے لیے کارآمد ہے جو کسی بھی وجہ سے اپنا نمبر تبدیل کرتے ہیں مگر ساتھ ہی اپنے رابطے کے لوگوں کو نئے نمبرز کے ساتھ رکھنا چاہتے ہیں۔

    پڑھیں: واٹس ایپ اکاؤنٹ محفوظ بنانے کے لیے نیا فیچر

    نئے فیچر کے بعد جب کوئی بھی صارف اپنا نمبر تبدیل کرے گا تو اُس کے پاس ایک آپشن کھل جائے گا اور وہ برقرار رکھنے والے نمبرز پر نوٹی فکیشن بھیج سکے گا جس کے بعد لوگوں کو یقین دلانے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

    میسجنگ ایپ کا نیا فیچر صارفین کے لیے اچھا ثابت ہوسکتا ہے تاہم کمپنی نے ابھی اس بارے میں حتمی فیصلہ نہیں کیا تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فیچر کے آنے کے بعد صارفین کو بہت آسانی ہوجائے گی۔

    مزید پڑھیں: ’’ آٹھویں سالگرہ پر واٹس ایپ کا صارفین کے لیے نیا فیچر ‘‘

    واضح رہے کہ انٹرنیٹ پر سخت مقابلے کے باعث مختلف میسجنگ ایپس کی کمپنیاں اپنے فیچرز میں نت نئے اضافے کر کے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کرتی ہیں۔

    گزشتہ مہینوں میں واٹس ایپ نے اپنی ایپ کی مقبولیت برقرار رکھنے کے لیے کئی تبدیلیاں کی ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ استعمال کرنے والےلاکھوں صارفین کےاکاؤنٹس خطرے میں

  • واٹس ایپ استعمال کرنے والےلاکھوں صارفین کےاکاؤنٹس خطرے میں

    واٹس ایپ استعمال کرنے والےلاکھوں صارفین کےاکاؤنٹس خطرے میں

    سان فرانسسکو:سائبر سیکیورٹی کمپنی چیک پوائنٹ سیکیورٹی نے واٹس ایپ اور ٹیلی گرام پر ہیکرز کےنئے حملے کا انکشاف کیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق چیک پوائنٹ نامی سیکورٹی کمپنی کاکہناہےکہ واٹس ایپ استعمال کرنے والےصارفین کے اکاؤنٹس کوتصاویر اور ملٹی میڈیا فائلز کے ذریعے ہیک کیا جاسکتا ہے۔

    ہیکرز کی جانب سے اس حملے میں پریویو میں بظاہر عام نظر آنے والی تصویر کو استعمال کیا جاتا ہےجس پر کلک کرنے پر یہ صارف کو میل وئیر سے آلودہ ایچ ٹی ایم ایل پیج پر لے جاتی ہے۔اگر ایک بار یہ پیج لوڈ ہوجائےتو ہیکرزکے لیےاکاؤنٹ کرنا آسان ہوجاتاہے۔

    p1

    چیک پوائنٹ سیکورٹی کمپنی کے بیان کے مطابق ایک عام نظر آنے والی تصویر کو بھیج کرہیکراکاﺅنٹ ہیک کرسکتا ہے، اسے میسجز ہسٹری تک رسائی مل جاتی ہے جبکہ تمام شیئر کی جانے والی تصاویر بھی وہ دیکھ سکتا ہے۔

    دوسری جانب واٹس ایپ کاکہناہےکہ ہم نے اس ایپ کو لوگوں اور ان کی معلومات محفوظ رکھنے کے لیے بنایا ہے،چیک پوائنٹ نےجب اس مسئلے کی نشاندہی کی تو ہم نے اسے حل کرتے ہوئے واٹس ایپ فار ویب کی ایک ایپ ڈیٹ ریلیز کی۔

    p2

    واضح رہےکہ ماہرین کا کہناہےکہ واٹس ایپ میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن موجود ہےاس لیےوائرس زدہ تصاویر کو بھیجنا بہت آسان ہےاوراس طرح کے پیغامات کی ترسیل روکنے کا کوئی خاص توڑ موجود نہیں ہے۔