Tag: Whatsapp

  • واٹس ایپ اور ای میل کے ذریعے سرکاری معلومات بھیجنے پر پابندی

    واٹس ایپ اور ای میل کے ذریعے سرکاری معلومات بھیجنے پر پابندی

    اسلام آباد : سرکاری اداروں کو واٹس ایپ، ای میل اور اس قسم کے دیگر ذرائع سے سرکاری اور اہم معلومات ارسال کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیوز گیٹ اسکینڈل سے سبق حاصل کرتے ہوئے کیبنٹ ڈویژن سیکریٹری نے تمام وزارتوں اور محکموں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ہر سرکاری کارروائی خفیہ رکھنے کا خصوصی اورسخت اہتمام کیا جائے۔

    وزیراعظم کی ہدایت پرسرکاری معلومات خفیہ رکھنے کے ایس او پیز پر عمل شروع کردیا گیا۔ اے آر وائی نیوز کے نمائندے اظہر فاروق نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ متعلقہ حکام کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ واٹس ایپ ای میل اور اس طرح کے دیگر ذرائع کے ذریعے معلومات کے تبادلہ ہرگز نہ کیا جائے۔

    ہدایات پرعمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں ذمہ داروں کے خلاف سخت محکمہ جاتی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، ہدایات کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آئندہ اہم میٹنگز کی کوئی بھی بات باہر افشاں نہ ہونے پائے۔

    علاوہ ازیں مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ حساس معلومات افشاں ہونے پرفوری اور سخت کارروائی کی جائے گی۔

     یہ بھی پڑھیں: پولیس کو پوکے مون گیم انسٹال نہ کرنے کا حکم

  • واٹس ایپ کا ویڈیو کالنگ  فیچر متعارف

    واٹس ایپ کا ویڈیو کالنگ فیچر متعارف

    کیلیفورنیا: موبائل اپیلیکشن واٹس ایپ کی انتظامیہ نے تحریری پیغامات، وائس کالز کے بعد ویڈیو کال کا فیچر متعارف کروادیا جو عارضی طور پر صرف اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ہے تاہم اس کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق موبائل فون کی معروف سماجی ایپلیکشن واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے انیڈرائیڈ بیٹا ورژن متعارف کروادیا ہے جو ویڈیو کال کے فیچر کے ساتھ ہے۔

    چونکہ ابھی یہ فیچر ٹسٹینگ کے لیے متعارف کروایا گیا ہے اس لیے انتظامیہ کی جانب سے اس کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا مگر یہ ورژن اینڈرائیڈ اسٹور پر موجود ہے۔ بیٹا ورژن ڈاؤن لوڈ ہونے کے بعد صارف کے واٹس ایپ پر وائس کال کے ساتھ ’’ویڈیو کال‘‘ کا آپشن نمودار ہوجاتا ہے۔

    پڑھیں:  واٹس ایپ سسٹم میں جلد ’’جی آئی ایف‘‘ فیچر شامل ہوجائے گا

     ویڈیو کال پر کلک کر کے صارف اس سہولت کو حاصل کرسکتے ہیں تاہم ٹیسٹنگ فیچر استعمال کرنے والے صارفین نے بار بار کال منقطع ہونے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔ یہ خصوصی ورژن اینڈرائیڈ ’’گوگل‘‘ پلے اسٹور پر "WhatsApp Messenger "Beta کے نام سے موجود ہے۔

    واٹس ایپ کا یہ فیچر جلد آئی فون اور اینڈرائیڈ استعمال کرنے والے عام صارفین کی دسترس میں بھی ہوگا تاہم خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس فیچر کے آنے سے دیگر ویڈیو کالنگ موبائل سافٹ وئیر والی کمپنیوں کو معاشی طور پر دھچکا لگے گا۔

    مزید پڑھیں: واٹس ایپ کے بہترین فیچرز

     یاد رہے اس وقت مائیکروسافٹ کے تحت چلنے والے موبائل اور کمپیوٹر ایپلیکشن ’’اسکائپ‘‘ سرفہرست ہے تاہم واٹس ایپ کا باقاعدہ ورژن آنے کے بعد دیکھا یہ جائے گا کہ اسکائپ اپنی جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہتا ہے یا نہیں۔
  • صارفین ’’واٹس ایپ گولڈ ورژن‘‘ ڈاؤن لوڈ کرنے سے پہلے یہ ضرور پڑھیں

    صارفین ’’واٹس ایپ گولڈ ورژن‘‘ ڈاؤن لوڈ کرنے سے پہلے یہ ضرور پڑھیں

    واٹس ایپ صارفین کو بے وقوف بنانے اور اُن کی خفیہ معلومات تباہ کرنے کے لیے ہیکرز کی جانب سے ’’واٹس ایپ گولڈ ‘‘حاصل کرنے کے جعلی میسج بھیجنے کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے۔

    خبردار ! اگر آپ کو اس قسم کا میسج موصول ہو تو اُس میسج کو نظر انداز کردیں ورنہ آپ کا واٹس ایپ ہیک ہوسکتا ہے۔

    اس میسج کے ذریعے صارف کو پیغام دیا جاتا ہے کہ ’’واٹس ایپ کا گولڈن ورژن لیک ہوچکا ہے اور آپ اسے بالکل مفت حاصل کرسکتے ہیں ساتھ یہ بھی لکھا گیا ہے کہ اس نئے ورژن میں ویڈیو کالنگ،مفت کالنگ۔ ایک ساتھ سینکڑوں تصاویر بھیجنے اور کسی بھی میسج کو حدف کرنے کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

    watsapp-post-2

    صارفین کو متاثر کرنے کے لیے یہ بھی لکھا ہوا ہے کہ ’’ کمپنی کی جانب سے یہ خصوصی فیچرز صرف معروف شخصیات کے لیے تیار کیا گیا ہے مگر آپ اسے فوراً حاصل کرلیں تاکہ نئے واٹس ایپ کو بھرپور انداز میں استعمال کرسکیں۔

    صرف یہی نہیں اگر آپ کوئی اس طرح کی کوئی بھی غیرقانونی سروس سافٹ وئیر استعمال کررہے ہیں تو واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے آپ کے مزید استعمال پر پابندی عائد کردی جائے گی۔

    watsapp-post-1

    یاد رکھیں واٹس ایپ پلس حاصل کرنے کا مسیج ماضی کے ملیویئر(وائرس) کی طرح صرف صرف دھوکہ ہے ، اگر واٹس ایپ کے ورژن میں کوئی آفیشل تبدیلی کی جائے گی تو یہ آپ کے پاس خود بہ خود اپ ڈیٹ ہوجائے گی، کسی بھی مسئلے سے بچنے کے لیے واٹس ایپ اسٹور یا آفیشل ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر کے استعمال کریں۔

    اگر آپ واٹس ایپ گولڈن اپنے موبائل میں انسٹال کرچکے ہیں تو اسے فورا ختم کردیں تاکہ آپ کی پرائیوسی اور فون محفوظ رہے۔

  • گوگل نے وائی فائی کی رفتار تیز کرنے والا نیا راؤٹر متعارف کرادیا

    گوگل نے وائی فائی کی رفتار تیز کرنے والا نیا راؤٹر متعارف کرادیا

    نیویارک : گوگل نے وائی فائی کی رفتار تیز کرنے والا آلہ متعارف کرادیا ہے ، جو واٹس ایپ کو ویب سے منسلک کرے گا، جس کی بدولت آئی فون کے شوقین بھی اب ویب پر واٹس ایپ سے لطف اندوز ہوگی۔

    گوگل نے وائی فائی کی رفتار تیز کرنے والا آلہ (راؤٹر) متعارف کرا دیا ہے، جو موبائل سے واٹس ایپ کی کمپیوٹر تک رسائی ممکن بنا دیتا ہے، گوگل نے ’’آن ہب‘‘ نامی ایک ایسا راؤٹر تیار کر لیا ہے، جس سے نہ صرف وائی فائی کی رفتار کو تیز کیا جا سکتا ہے بلکہ بلیک بیری اور اینڈرائیڈ موبائل صارفین کے بعد آئی فون کے شوقین بھی اب ویب پر واٹس ایپ استعمال کرسکتے ہیں۔

    اب براؤزر کے ذریعے واٹس ایپ تک رسائی سے آپ موبائل فون کی چیٹنگ کو اپنے پرسنل کمپیوٹر پر بھی لا سکتے ہیں۔ اس سے قبل ایپل کی جانب سے یہ سہولت تو موجود تھی لیکن آئی فون استعمال کرنے والے اس سے محروم تھے۔ گوگل کے اس نئے راؤٹر نے یہ مسئلہ حل کر دیا ہے۔

    نیا راؤٹر استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ کو اپنے آئی فون پر لانچ کیجیے اور سیٹنگ میں واٹس ایپ ویب پر جائیے۔ اس کے بعد کیو آر کوڈ کو ویب سائٹ پر سکین کرنے سے کروم ویب براؤزر سے ہر قسم کی چیٹنگ تک رسائی آسانی ہو جائے گی۔

    انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نئے اضافے سے واٹس ایپ کی مقبولیت میں اضافہ ہو جائے گا، راؤٹر کو ستمبر کے آغاز میں صارفین کے لیے پیش کیا جائے گا، جس کی قیمت دوسو ڈالر رکھی گئی ہے۔

  • واٹس ایپ انتظامیہ نے صارفین کو خبردار کردیا

    واٹس ایپ انتظامیہ نے صارفین کو خبردار کردیا

    کراچی : (ویب ڈیسک) واٹس ایپ انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ واٹس ایپ کے بجائے دوسری ایپلی کیشن استعمال کرنے والے صارفین کےاکاونٹ بند کردیے جائیں گے۔

    واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہےکہ آفیشل ایپلی کیشن سے ہٹ کر دوسری ایپلی کیشنز کا استعمال کرنے سےگریزکیا جائے۔

    جوصارفین واٹس ایپ سروس استعمال کرنا چاہتا ہے انہیں کمپنی کےاصولوں کےمطابق چلناہوگا اور واٹس ایپ کی آفیشل ایپلی کیشن کوہی استعمال کرنا ہوگا۔

    بصورت دیگر ان تمام صارفین کےاکاﺅنٹس کومستقل طورپربند کردیاجائے اورصرف آفیشل ایپلی کیشن انسٹال کرنے کے بعد ہی ان کےاکاﺅنٹ بحال کئے جائیں گے۔

  • واٹس ایپ نے بھی کالنگ فیچر لانے کا فیصلہ کرلیا

    واٹس ایپ نے بھی کالنگ فیچر لانے کا فیصلہ کرلیا

    نیویارک :سماجی ویب سائٹ اسکائپ اور وائبر کے بعد واٹس ایپ بھی کالنگ فیچرمتعارف کروانے جارہی ہے۔

    واٹس ایپ کا نیا فیچر ابھی صرف کمپنی کی ویب سائٹ پر موجود ہے، جسے اینڈرائڈ صارفین ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں،  تاہم انسٹال کرنے کے باجود صرف کچھ ہی صارفین اس سروس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

    گزشتہ برس سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے واٹس ایپ کو خرید لیا تھا اور کہا جارہا تھا کہ وائبر اور اسکائپ کا مقابلہ کرنے کے لیے واٹس ایپ نے بھی کالنگ فیچر لانے کا فیصلہ کرلیا ہے ،جو جلد ہی صارفین کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

    پٹیل کا کہنا ہے کہ گوگل انڈرائڈ کو کوئی بھی آپریٹنگ سسٹم رکھنے والے تمام صارفین اس فیچر کو اپنے فون پر انٹسال کر سکتے ہیں، واٹس ایپ نے صارفین کے دیرینہ مطالبے کو مانتے ہوئے گذشتہ ماہ اپنا ویب ورژن بھی متعارف کروایا تھا۔

  • واٹس ایپ کا نیا فیچر ، جلد ہی وائس کال ممکن ہو سکے گی

    واٹس ایپ کا نیا فیچر ، جلد ہی وائس کال ممکن ہو سکے گی

    کراچی: (ویب ڈیسک) واٹس ایپ کے نئے فیچر پر کام جاری ہے ، واٹس ایپ پر جلد وائس کال بھی ممکن ہو سکے گی۔

    حال ہی میں سامنے آنے والے کچھ دلچسپ اسکرین شاٹ میں اس ایپلی کیشن کے وائس فیچرز کے بارے میں دکھایا گیا ہے۔عین ممکن ہے کہ اس نئے فیچر کی ٹیسٹنگ بھی جاری ہو، اسکرین شاٹس سے جو بات سامنے آئی ہے وہ یہ کہ پوری کال کرنے کی فعالیت چیٹ فنکشن سے بالکل الگ ہے، ڈائلنگ، رابطوں اور کال اسٹیٹس کے لئے بھی الگ اسکرین ہو گی۔

  • واٹس ایپ صارفین دھوکے میں نہ آئیں

    واٹس ایپ صارفین دھوکے میں نہ آئیں

    نیویارک:  مقبول ترین سوشل میڈیا ایپ واٹس ایپ کے صارفین ہوشیار ہوجائیں کیونکہ انہیں ایک جعلی میسج کے ذریعے بتایا جارہا ہے کہ عنقریب اس ایپ کے استعمال پر رقم وصول کی جائے گی۔

    صارفین کو ایک میسج  بھیج کر بتایا جاتا ہے کہ واٹس ایپ اپنے غیر سرگرم صارفین پر جلد ہی پابندی عائد کر دے گی اور اگر وہ سرگرم نہ ہوئے تو پابندی کے بعد ان سے ہر میسج کے عوض 37سینٹ (تقریباً 38پاکستانی روپے کی رقم وصول کی جائے گی ۔

    اس پابندی سے بچنے کیلئے صارفین کو ہدایات دی جارہی ہیں کہ وہ فوری طور پر ایک میسج کو کم از کم 10لوگوں کو فاورڈ کریں تاکہ ان کا شمار سر گرم صارفین میں کیا جائے ۔

    دوسری جانب واٹس ایپ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس کی سروس تاحال مفت دستیاب ہے اور کمپنی کوئی رقم وصول نہیں کر رہی ہے۔

  • واٹس ایپ کے استعمال پرسعودی خاتون کو طلاق

    واٹس ایپ کے استعمال پرسعودی خاتون کو طلاق

    ریاض: سعودی عرب میں ایک شخص نے بیوی کو صرف اس بات پر طلاق کا پروانہ تھما دیا کہ اس نے واٹس ایپ پر اس کا پیغام پڑھنے کے باوجود اسے نظرانداز کردیا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق 30 سالہ سعودی شہری کی بیوی ہر وقت موبائل پر دوستوں کے ساتھ بات چیت اور چیٹنگ میں اتنی مصروف رہتی تھی کہ اسے شوہر کے واٹ ایپس پربھیجے گئے پیغام پڑھنے یاد ہی نہیں رہتے یا اگر پڑھ بھی لیتی تواس کا جواب نہیں دیتی۔

    نوجوان کا کہنا تھا کہ بیوی کے ہر وقت موبائل فون پر مصروف رہنے کی وجہ سے نہ صرف اس کا گھر بلکہ بچے بھی متاثر ہورہے تھے اورجب میں نے واٹس ایپ پر اسے پیغام دینے کے بعد گھر آکر پوچھا کہ میرے میسج کا جواب کیوں نہیں دیا تواس نے کہا کہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ چیٹنگ میں مصروف تھی، بس پھر کیا تھا اس کی یہ بات سنتے ہی آگ بگولہ ہوگیا اور وہ خود پر قابو نہ رکھتے ہوئے بیوی کو طلاق دے ڈالی۔

    طلاق دینے کے بعد شوہر کا کہنا تھا کہ اس نے کئی بار بیوی کو سمھجایا کہ وہ گھر پر بھی توجہ دے لیکن اس کی بات کو ہر بار نظرانداز کر کے وہ اپنے دوستوں اورخاندان کے افراد سے باتیں کرنے کی روش پر قائم رہی۔

  • واٹس اپ پرنیلا ٹک کا نشان: آخراس کا مطلب کیا ہے؟

    واٹس اپ پرنیلا ٹک کا نشان: آخراس کا مطلب کیا ہے؟

    کراچی (ویب ڈیسک) – ہم میں سے بیشتر کو یہ صورتحال یقیناً پیش آئی ہوگی کہ ہم نے کسی کو انتہائی اہم میسج واٹس اپ کیا اورپھر شدت سے اسکے جواب کا انتظار کرتے ہیں۔

    پہلے ہمارے میسج پر ایک چھوٹا سا ٹک کا نشان بنا آتا ہے اور تھوڑی ہی دیر میں ایک اور ٹک کا نشان بنا آجاتا ہے اور پھر سناٹا۔ ہمارا دل ڈوبنے لگتا ہے کہ کیا اتنے اہم میسج کو نظر انداز کردیا گیا۔

    ابھی تک واٹس اپ کے کچھ صارفین کو یہ غلط فہمی تھی کہ دوہرے ٹک کا مطلب یہ ہے کہ میسج دیکھ لیا گیا جب کہ ایسا ہرگز نہیں تھا اس کا مطلب تھا کہ میسج ہینڈ سیٹ پرموصول ہوگیا ہے صارف نے دیکھا یا نہیں ایسا کچھ نہیں معلوم پڑتا تھا۔

    لیکن اب واٹس اپ کی آفیشل ویب سائٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک نئی سہولت متعارف کرارہے ہیں جس کے ذریعے پیغام بھجنے والا یہ معلوم کرسکے گا کہ آیا اس کا پیغام دیکھا بھی گیا کہ نہیں۔

    ویب سائٹ کے مطابق اگر گروپ میں گفتگو کی جارہی ہے تو سرمئی رنگ کے ڈبل ٹک کا مطلب ہے کہ گروپ میں موجود تمام افراد کو میسج موصول ہوگیا اور جب وہ ڈبل ٹک نیلے رنگ کا ہوجائے تواس کا مطلب ہے کہ گروپ میں موجود تمام افراد نے میسج دیکھ لیا ہے۔

    whattt

    waattt