Tag: Whatsapp

  • واٹس ایپ صارفین کو ایک اور سہولت فراہم، نیا فیچر متعارف

    واٹس ایپ صارفین کو ایک اور سہولت فراہم، نیا فیچر متعارف

    دنیا کے سب سے مقبول میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک خاص سروس متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ واٹس ایپ میں صارفین کی پرائیویسی اور سکیورٹی کو ترجیح دینے کے حوالے سے چیٹ لاک فیچر متعارف کرایا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ چیٹ لاک فیچر مئی 2023 میں موبائل ایپس کے لیے متعارف کرایا گیا تھا جس کے ذریعے مختلف چیٹس کو ایک فولڈر میں محفوظ کیا جاتا ہے جبکہ ان تک رسائی فون ان لاک کے طریقہ کار سے ممکن ہوتی ہے۔

    بعد ازاں چیٹ لاک فیچر کو زیادہ بہتر بنانے کے لیے سیکرٹ کوڈ فیچر بھی متعارف کرایا گیا۔ اب کئی ماہ بعد واٹس ایپ کی جانب سے یہ فیچر ویب ورژن کا حصہ بنانے پر کام کیا جا رہا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق میسجنگ ایپ کے ویب ورژن میں لاک چیٹ فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے جس سے مخصوص چیٹس کو زیادہ سکیورٹی اور پرائیویسی مل سکے گی۔

    اس فیچر پر ابھی کام جاری ہے اور ویب ورژن کے بیٹا ورژن میں اس کا اشارہ دیا گیا ہے رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ویب ورژن پر بھی یہ فیچر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ورژنز کی طرح ہی کام کرے گا۔یہ فیچر ایسے افراد کے لیے بہت زیادہ مددگار ثابت ہوگا جو کسی دفتر میں واٹس ایپ کو کمپیوٹر پر استعمال کرتے ہیں۔

    اس فیچر کے ذریعے وہ ذاتی تفصیلات، خفیہ یا حساس معلومات دیگر افراد کی رسائی سے دور رکھ سکیں گے۔

    ابھی اس فیچر پر کام جاری ہے تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ اسے کب تک ویب ورژن کے صارفین کے لیے متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

     

  • واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی سہولت ختم کردی

    واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی سہولت ختم کردی

    واٹس ایپ انتطامیہ ایک ایسے منصوبے پر کام کررہی ہے کہ جس کے تحت وہ اپنے چیٹ بیک اپ کو گوگل ڈرائیو میں تبدیل کرسکے گی اور اس کا اثر اینڈرائیڈ صارفین کے کلاؤڈ اسٹوریج پر پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ نے چیٹ بیک اپ اسٹوریج کے لیے گوگل ڈرائیو کا استعمال شروع کر دیا ہے۔ یعنی اب واٹس ایپ کا بیک اپ ڈیٹا آپ کی گوگل اسٹوریج کی جگہ استعمال کرسکے گا۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام گوگل کی مفت کلاؤڈ سروس کی فراہمی اور صارفین دونوں کو متاثر کر رہا ہے لیکن صارفین کچھ حفاظتی اقدام کرتے ہوئے چیٹ کو بیک اپ میں جانے سے کو روک سکتے ہیں یا میڈیا کو ڈی سلیکٹ کرسکتے ہیں۔

    Whats App

    اگر آپ اینڈرائیڈ اسمارٹ فون پر واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں اور میسجنگ اکاؤنٹ پر بہت زیادہ تصاویر اور ویڈیوز آتی ہیں تو بہتر ہے کہ اب انہیں بیک اپ ڈیٹا میں محفوظ نہ ہونے دیں۔

    اس حوالے سے اینڈرائیڈ پولیس کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اب تک واٹس ایپ بیک اپ ڈیٹا کے لیے گوگل ڈرائیو اسٹوریج کی کوئی حد نہیں تھی۔

    رپورٹ کے مطابق اب تک گوگل اکاؤنٹ کی 15 جی بی اسٹوریج میں واٹس ایپ ڈیٹا کو کاؤنٹ نہیں کیا جاتا تھا مگر نومبر 2023 میں میٹا کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ 2024 کے شروع سے واٹس ایپ بیک اپ گوگل اسٹوریج میں کاؤنٹ کیا جائے گا۔

    اب یہ وقت آگیا ہے اور صارفین کا واٹس ایپ بیک اپ ڈیٹا گوگل اسٹوریج استعمال کر رہا ہے۔ اس بارے میں جاننے کے لیے گوگل اکاؤنٹ اسٹوریج میں جاکر ’ادرز‘ سیکشن پر کلک کریں، جہاں واٹس ایپ کے نام سے ایک نیا اضافہ نظر آئے گا۔

    وہاں واٹس ایپ کے ڈیٹا کے آگے بنے ایرو پر کلک کرنے پر واٹس ایپ کا ’مینج اسٹوریج‘ پیج اوپن ہو جائے گا، جہاں آپ دیکھ سکیں گے کہ کونسی چیٹس اور فائلز نے گوگل اسٹوریج میں جگہ گھیری ہوئی ہے۔

    آپ بڑی میڈیا فائلز کو ڈیلیٹ کرکے اپنے واٹس ایپ چیٹ بیک اپ اسٹوریج اسپیس کو کم کرسکتے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق یہ تبدیلی چند افراد کے لیے کی گئی ہے اور بتدریج تمام صارفین کا بیک اپ ڈیٹا گوگل اسٹوریج کا حصہ بن جائے گا۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ نومبر میں واٹس ایپ کا کہنا تھا کہ اس تبدیلی کے بارے میں صارفین کو 30 دن قبل آگاہ کیا جائے گا مگر جن اکاؤنٹس میں یہ تبدیلی ہوئی، انہیں کوئی نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوا۔

    واٹس ایپ کے بیٹا صارفین کے لیے دسمبر 2023 میں ہی یہ تبدیلی کردی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ گوگل اکاؤنٹس کے ساتھ 15 جی بی کی مفت کلاؤڈ اسٹوریج ملتی ہے جو جی میل، ڈرائیو اور فوٹوز وغیرہ کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

    Deta

    واٹس ایپ ڈیٹا کا بیک اپ اس وقت مددگار ثابت ہوتا ہے جب آپ اپنا فون تبدیل کرتے ہیں اور گوگل ڈرائیو کے ذریعے اس تک رسائی آسان ہوتی ہے۔

    واٹس ایپ کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اکثر صارفین کا بیک اپ ڈیٹا بھی کئی جی بی کا ہوگا، جو ان افراد کے لیے مسئلہ بن سکتا ہے جن کی گوگل اسٹوریج پہلے ہی ختم ہونے کے قریب ہو۔

    جب واٹس ایپ ڈیٹا کے لیے گوگل کی مفت اسٹوریج کی گنجائش ختم ہوگی تو پھر صارفین کو گوگل ون (1)کے سبسکرپشن پلان کو انتخاب کرنے کی ہدایت کی جائے گی۔

    گوگل اس طرح کی تبدیلی اپنی مقبول ایپ فوٹوز کے لیے بھی کرچکا ہے جس میں پہلے صارفین کو مفت لامحدود اسٹوریج دستیاب تھی، مگر پھر اسے 15 جی بی اسٹوریج تک محدود کر دیا گیا۔

  • واٹس ایپ صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف

    واٹس ایپ صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف

    معروف میسیجنگ ایپلی کیشن ’واٹس ایپ‘ نے ایک ایسا فیچر متعارف کرادیا ہے جس کے ذریعے کوئی بھی صارف اپنا ڈیٹا ایک موبائل سے دوسرے میں باآسانی منتقل کرسکے گا۔

    تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کی دلچسپی حاصل کرنے کیلئے آئے دن دلچسپ فیچر متعارف کرائے جاتے ہیں۔

    اب کمپنی کی جانب سے منفرد اور نئے چیٹ ٹرانسفر فیچر کا اضافہ کردیا گیا ہے جس سے صارفین کی بڑی مشکل حل ہوگئی ہے۔

    نیا فیچر

    اس حوالے سے ’ڈبلیو اے بِیٹا انفو‘ کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے نئے فیچر کے ذریعے صارفین چیٹ ٹرانسفر کے ساتھ واٹس ایپ کو چھوڑے بغیر اپنے پیغامات کو محفوظ طریقے سے دوسرے موبائل فون میں منتقل کرسکیں گے۔

    اس کے علاوہ واٹس ایپ کے چیٹ ٹرانسفر فیچر صارفین کو اپنے اکاؤنٹ کی مکمل معلومات بشمول تمام ذاتی پیغامات، تصاویر، ویڈیوز، دستاویزات وغیرہ کو منتقل کرنےکی اجازت دیتا ہے تاہم اپنی کال کی ہسٹری کو منتقل نہیں کرسکتے۔

    خیال رہے کہ واٹس ایپ میں بیک اپ فیچر اکتوبر 2015 میں متعارف کرایا گیا تھا جس کے ذریعے صارفین اپنی واٹس ایپ ہسٹری کو گوگل ڈرائیو میں محفوظ کر سکتے ہیں۔

  • واٹس ایپ کے ویب ورژن میں زبردست فیچر کا اضافہ

    واٹس ایپ کے ویب ورژن میں زبردست فیچر کا اضافہ

    میسجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ اپنے صارفین کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے ہر گزرتے دن کے ساتھ نت نئے فیچرز کے ذریعے اس ایپ کے استعمال کو بہتر سے بہتر بنارہا ہے۔

    واٹس ایپ نے مزید ایک اور بہترین فیچر متعارف کرانے کے بعد صارفین کی خوشیوں میں اضافہ کردیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ایک نئے منفرد فیچر کو واٹس ایپ کے ویب ورژن کا حصہ بنایا جائے گا، جس کے سبب صارفین کو چیٹس آرگنائز کرنے میں مدد ملے گی۔

    واٹس ایپ ویب کے بیٹا (beta) ورژن میں چیٹ فلٹرز نامی فیچر کی آزمائش کا عمل جاری ہے، اس کے علاوہ واٹس ایپ ویب کی فیڈ پر آل، ان ریڈ (unread)، کانٹیکٹس اور گروپس فلٹرز کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

    اس فیچر سے صارفین کو بہت زیادہ سہولت ملے گی، مثال کے طور پر اگر وہ کسی وجہ سے کچھ میسجز دیکھ نہیں سکے تو ان ریڈ آپشن پر کلک کرکے ان میسجز کو دیکھ سکیں گے۔

    اسی طرح اگر گروپس کے میسجز کو دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں تو گروپس فلٹر پر کلک کریں، پھر آپ کے سامنے صرف وہ میسجز ہوں گے جنہیں گروپس میں بھیجا گیا ہوگا۔

    کوئی ویب سائٹ اگر غلطی سے بند ہوجائے تو کیا کریں؟

    کانٹیکٹس کے آپشن پر کلک کرنے پر آپ کے سامنے صرف وہی میسجز نظر آئیں گے جو فون میں ایڈ کانٹیکٹس نے آپ کو ارسال کئے ہوں گے۔ تاہم حتمی طور پر ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ یہ فیچر صارفین کو استعمال کے لئے کب فراہم کیا جائے گا۔

  • آئی فون صارفین کو واٹس ایپ نے خوشخبری سنادی

    آئی فون صارفین کو واٹس ایپ نے خوشخبری سنادی

    اپنے آئی او ایس صارفین کے لیے میٹا کی سب میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اسٹیکر بنانے، ایڈیٹنگ اور شیئر کرنے کا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    واٹس ایپ کے مطابق، صارفین اب اپنی چیٹس کو مزیدار بنانے کے لیے فوری طور پر تصویر کو اسٹیکر میں تبدیل کر سکیں گے، یا موقع پر میم بھیج سکیں گے۔

    واٹس ایپ نے 2018 میں اسٹیکر فیچر سب سے پہلے متعارف کرایا تھا۔ ابتدائی طور پر، کمپنی نے اپنا اسٹیکر پیک متعارف کرایا، بعد میں تھرڈ پارٹی اسٹیکر پیک اپ لوڈ کرنے کی اجازت دی۔

    تاہم اب تک صارفین کو اپنے اسٹیکرز بنانے کے لیے تھرڈ پارٹی ایپس کا سہارا لینا پڑتا تھا اور اب میسجنگ پلیٹ فارم ان ایپس پر انحصار ختم کرتے ہوئے براہ راست ایپ میں یہ سہولت دینے جارہا ہے۔

    واٹس ایپ ذرائع کے مطابق فی الحال یہ فیچر iOS صارفین کے لیے متعارف ہوگا، تاہم اس بارے میں کوئی حتمی بات نہیں کہ آیا یہ فیچر اینڈرائیڈ صارفین کے لئے پیش کیا جائے گا یا نہیں۔

    عالمی سطح پر 15 فیصد کمپنیوں کو سائبر حملوں کا سامنا

    واٹس ایپ نے ایک بلاگ پوسٹ میں اس حوالے سے وضاحت دی کہ صارفین اب اسٹیکرز کو گیلری سے اٹھا کر شیئر کرنے کے بجائے ایپ کے اندر ہی بنا سکیں گے، اور یہ کہ اس اضافہ سے ایپ کی اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کی سیکیورٹی کو فائدہ پہنچے گا۔

  • دبئی : ڈرائیونگ ٹیسٹ دینا اب نہایت آسان

    دبئی : ڈرائیونگ ٹیسٹ دینا اب نہایت آسان

    یو اے ای : دبئی میں ڈرائیونگ لائسنس کا ٹیسٹ دینے والوں کیلئے ایک نئی سہولت متعارف کرادی گئی ہے جس کی مدد سے صارف کو بہت آسانی میسر ہوگی۔

    روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) دُبئی کی جانب سے جاری کئے جانے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اب ڈرائیونگ ٹیسٹ دینے کیلئے واٹس ایپ کے ذریعے اپائنٹمنٹ حاصل کی جا سکتی ہے۔

    آر ٹی اے ٹیسٹ کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق ٹیسٹ کیلئے اپائنٹمنٹ کی سہولت انگلش اور عربی دونوں زبانوں میں فراہم کی گئی ہے۔

    Dubai

    اتھارٹی کی جانب سے واٹس ایپ پیغام کے لیےایک نمبربھی جاری کیا گیا ہے۔ یہ سروس دبئی روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے خصوصی نمبر پر ’محبوب چیٹ بوٹ‘ پردستیاب ہے۔

    روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے خواہمشندوں کو یہ نوید بھی سنائی ہے کہ ڈرائیونگ ٹیسٹ دینے والے افراد اپائنٹمنٹ حاصل کرنے کے علاوہ اسے ری شیڈول بھی کرسکتے ہیں۔

    آرٹی اے کارپوریٹ ٹینکیکل سپورٹ سروس سیکٹر میں اسمارٹ سروسز ڈیپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ واٹس اپ کے ذریعے اپائنٹمنٹ کیلئے صارف کا موبائل فون نمبر اور رجسٹرڈ معلومات پہلے سے تصدیق شدہ ہوتی ہیں اس لیے اسے ہماری ویب سائٹ پر جانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

    یہ سہولت اتھارٹی کی مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے خدمات کی فراہمی کی حکمت عملی کے تحت ہے جس کا مقصد اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ صارفین تیزتر محفوظ طریقے سے خدمات تک رسائی حاصل کرسکیں۔

  • واٹس ایپ صارفین کو بڑی سہولت مل گئی، نیا ورژن متعارف

    واٹس ایپ صارفین کو بڑی سہولت مل گئی، نیا ورژن متعارف

    دنیا بھر میں مقبول انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اسٹوریز سیکشن میں نیا ورژن متعارف کروا دیا ہے، جسے صارفین اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کرسکتے ہیں۔

     ویبیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق یہ اسٹوریز 24 گھنٹے بعد خودکار طریقے سے غائب ہوجاتی ہیں۔ اسٹوریز اب ہر سوشل میڈیا اور میسجنگ ایپ کا ایک لازمی جزو ہے جس سے صارفین اپنے روزمرہ کے مختلف لمحات دیگر افراد کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ میں اسٹوریز کو اسٹیٹس کے نام سے شامل کیا گیا ہے اور اچھی خبر یہ ہے کہ اب آپ واٹس ایپ کے ویب ورژن پر اسٹیٹس اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کرسکتے ہیں۔

    web

    واٹس ایپ کے ویب ورژن پر فوٹوز، ویڈیوز اور ٹیکسٹ کو بطور اسٹیٹس شیئر کرنا ممکن ہے۔ جب کوئی صارف ویب ورژن پر اسٹیٹس اپ ڈیٹ کرے گا تو اس کی پروفائل فوٹو پر سبز رِنگ بن جائے گا جس پر کلک کرکے اسٹیٹس کو دیکھا جاسکے گا۔

    ایبیٹا انفو کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ نیا فیچر ویب ورژن کے بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔ ایک تخمینے کے مطابق کروڑوں افراد واٹس ایپ ویب ورژن کو استعمال کرتے ہیں اور زیادہ تر اس کا استعمال دفتری امور کے لیے کیا جاتا ہے۔

    اگر آپ اس نئے فیچر کو استعمال کرنا چاہتے ہیں تو واٹس ایپ ویب پر اوپر بائیں جانب اسٹیٹس آئیکون پر کلک کرکے مائی اسٹیٹس کا انتخاب کریں۔ ایسا کرنے پر نیچے فوٹوز اینڈ ویڈیوز اور ٹیکسٹ کے آپشن نظر آئیں گے۔

    اسٹیٹس فیچر کو متعدد افراد استعمال کرتے ہیں اور اسی وجہ سے اس میں مسلسل تبدیلیاں کی جاتی ہیں۔

    کچھ عرصے قبل واٹس ایپ میں وائس اسٹیٹس کا فیچر بھی متعارف کرایا گیا تھا اور اب ویب ورژن میں بھی اسٹیٹس فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

    جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ کب تک تمام صارفین اسے استعمال کر سکیں گے۔

  • واٹس ایپ پر پیغام رسانی کرنیوالے صارفین کیلئے اہم خبر

    واٹس ایپ پر پیغام رسانی کرنیوالے صارفین کیلئے اہم خبر

    میٹا نے دنیا بھر میں مقبول میسیجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ کے لیے ایک نئے پن میسج فیچر کا اعلان کردیا ہے جو صارفین کو ہوم ونڈو میں ایک چیٹ کو پِن کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران متعدد نئے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔

    حال ہی میں ویو ونس آڈیو میسج بھیجنے کا فیچر میٹا کی زیرملکیت ایپ کا حصہ بنا تھا، اب واٹس ایپ میں میسجز کو پِن کرنے کا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔

    WhatsApp

    واٹس ایپ انتظامیہ کے مطابق پن کیے گئے میسجز صارفین کو گروپ اور انفرادی دونوں چیٹس میں اہم پیغامات کو نمایاں کرنے کی سہولت دیتے ہیں، اس فیچر کو صارفین کے وقت کی بچت کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ اہم پیغامات کو تیزی سے تلاش کرنا آسان ہو۔

    اس سے قبل واٹس ایپ صارفین چیٹس کو پن کرسکتے تھے مگر چیٹس کے اندر میسجز کو پن کرنا ممکن نہیں تھا مگر اب ایسا کرنا ممکن ہوگا۔

    ٹیک کمپنی نے کہا کہ واٹس ایپ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ٹیکسٹ، پولز، تصاویر، ایموجیز اور بہت کچھ سمیت تمام پیغامات کی اقسام کو پن کیا جاسکتا ہے اور اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ رکھا جاسکتا ہے۔

    کمپنی کے مطابق اینڈرائیڈ، آئی او ایس اور ڈیسک ٹاپ ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے یہ فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے یہ فیچر پن چیٹس کی طرح ہی کام کرتا ہے یعنی چیٹ کے اندر کسی ایک میسج کو پن کیا جا سکتا ہے، جو اس چیٹ ونڈو کو اوپن کرنے پر سب سے اوپر نظر آئے گا مگر پن چیٹس کے برعکس پن میسج مخصوص وقت کے بعد ہٹ جائیں گے۔

    جب کوئی صارف کسی میسج کو پن کرے گا تو اس کے سامنے 24 گھنٹے، 7 دن اور ایک مہینے کے آپشن نظر آئیں گے اور بائی ڈیفالٹ ایک پن میسج 7 دن بعد ازخود ہٹ جائے گا۔ یہ فیچر انفرادی چیٹس کے ساتھ ساتھ گروپ چیٹس میں بھی کام کرے گا۔

  • واٹس ایپ نے 3 نئے فیچرز کا اضافہ کردیا

    واٹس ایپ نے 3 نئے فیچرز کا اضافہ کردیا

    دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کیلئے تین نئے فیچرز متعارف کروا دیے ہیں۔

    واٹس ایپ اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویبیٹا انفو کے مطابق میسجنگ ایپ میں تین نئے فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ تینوں فیچرز اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں متعارف کرائے گئے ہیں۔

    ویبیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق چینل الرٹس فیچر کے ذریعے واٹس ایپ چینلز چلانے والے افراد کو فائدہ ہوگا۔اس فیچر سے کسی بھی چینل کو معطل کیے جانے پر اس کی بحالی میں مدد مل سکے گی۔

    اس کے علاوہ دوسرا فیچر نیوی گیشن لیبلز کے حوالے سے ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس فیچر کے تحت ایپ کے اوپر موجود بار اے ڈبیلو آر نیچے موجود نیوی گیشن لیبلز اسکرین پر اسکرولنگ کے دوران خودکار طور پر ہائیڈ ہوجائیں گے۔ اس طرح صارفین کو اسکرین پر زیادہ مواد دیکھنے کا موقع ملے گا۔

    تیسرا فیچر پرانے میسجز کی تلاش کو آسان بنانے کے لیے ہے مذکورہ فیچر کے ذریعے صارفین کسی بھی چیٹ میں تاریخ کے ذریعے پرانے پیغامات کو ڈھونڈ سکیں گے۔

    جیسا کہ اوپر درج کیا جا چکا ہے کہ یہ فیچرز ابھی بیٹا ورژن میں دیے گئے ہیں تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ کب تک تمام صارفین کے لیے انہیں متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

  • واٹس ایپ کے نئے زبردست فیچرز لانے کی تیاری

    واٹس ایپ کے نئے زبردست فیچرز لانے کی تیاری

    واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے لاک چیٹ اور میسجز ٹیکسٹ فارمیٹنگ ٹولز  کے حوالے سے دو نئے فیچرز متعارف کرانے کی تیاری کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے چند نئے فیچرز متعارف کرانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں چند نئے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔

    موبائل فونز کی تفصیلات فراہم کرنے والی ویب سائٹ فون ایرینا کی رپورٹ کے مطابق ان میں سے ایک فیچر لاک چیٹ کے حوالے سے ہے جبکہ دوسرا میسجز ٹیکسٹ فارمیٹنگ ٹولز کے حوالے سے ہے۔

    واضح رہے کہ چیٹ لاک نامی فیچر مئی میں متعارف کرایا گیا تھا جس کے ذریعے صارفین مختلف چیٹس کو ایک فولڈر میں محفوظ کیا جاتا ہے جبکہ ان تک رسائی فون ان لاک کے طریقہ کار سے ممکن ہوتی ہے۔

    phone

    وابیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اب میٹا کی جانب سے اس فیچر کو زیادہ بہتر بنایا جا رہا ہے اور اس میں ایک سیکرٹ کوڈ کا اضافہ کیا جارہا ہے۔

    اس فیچر کی آزمائش بیٹا ورژن میں ہو رہی ہے اور توقع ہے کہ جلد اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کرا دی جائے گا۔

    سیکرٹ کوڈ فیچر سے صارفین اپنی لاک چیٹس کو زیادہ محفوظ بنا سکیں گے۔ وہ ان چیٹس کو فون ان لاک کے طریقہ کار کے ساتھ ساتھ ایک سیکرٹ کوڈ کے ذریعے محفوظ بنا سکیں گے۔

    mobile

    دوسرا فیچر ٹیکسٹ فارمیٹنگ ٹولز کا ہے جس سے صارفین اپنے میسجز کو زیادہ بہتر طریقے سے کسٹمائز کر سکیں گے۔ ان نئے ٹولز میں کوڈ بلاکس، لسٹس اور ’’کوٹ‘‘ بلاکس شامل ہیں۔

    اس سے قبل میسجز کے ٹیکسٹ کو بولڈ، اٹالک اور اسٹرائیک تھرو جیسے ٹولز سے بہتر بنانا ممکن تھا مگر اب ان میں مزید ٹولز کا اضافہ کیا جارہا ہے۔