Tag: Whatsapp

  • سال پرانے واٹس ایپ پیغامات ڈیلیٹ کرنے کا آسان طریقہ

    سال پرانے واٹس ایپ پیغامات ڈیلیٹ کرنے کا آسان طریقہ

    سال پرانے واٹس ایپ پیغامات ڈیلیٹ کرنے کا نیا آسان طریقہ سامنے آیا ہے۔

    پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ پر سال پرانے پیغامات بھی ڈیلیٹ کیے جا سکتے ہیں۔

    واٹس ایپ میں غلطی سے بھیجے جانے والے پیغامات کو دوسروں کی چیٹ ونڈو سے ڈیلیٹ کرنے کا فیچر کافی عرصے سے دستیاب ہے، تاہم بہت پرانے پیغامات کو ڈیلیٹ کرنا ایک مسئلہ بنا ہوا ہے۔

    اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں پرانے پیغامات کو حذف کرنے کا آسان طریقہ بتایا گیا ہے، اس میں صارف گرین ایپلی کیشن سے میسیج کو ڈیلیٹ کر سکتا ہے چاہے اسے پورے سال کے لیے بھیجا گیا ہو۔

    سب سے پہلے واٹس ایپ ایپلیکیشن کھولیں، پھر اس چیٹ پر جائیں جس میں وہ پیغام ہے، جسے آپ حذف کرنا چاہتے ہیں، پھر پیغام کو دبائیں اور ہولڈ کریں۔

    اس کے بعد باہر کی طرف جائیں اور فلائٹ موڈ بٹن کو منتخب کریں۔ سیٹنگز سے ہمیں ان کے لیے آٹومیٹک اپ ڈیٹ کو روکنے کے بعد وقت اور تاریخ کا انتخاب کرنا ہوگا۔

    پیغام بھیجنے سے پہلے انھیں ایک وقت پر واپس کرنا ہوگا اور پھر معمول کی صورت حال کو بحال کرنے کے بعد پیغامات کو حذف کرنا ہوگا۔

  • واٹس ایپ میں نئے فیچرز متعارف، صارفین لاعلم

    واٹس ایپ میں نئے فیچرز متعارف، صارفین لاعلم

    دنیا بھر میں مقبول پیغام رسانی کی ایپ واٹس ایپ میں نئے فیچرز متعارف کروا دیے گئے جس سے صارفین لاعلم ہیں۔

    ایک طویل عرصے سے صارفین اپنی آن لائن سرگرمیوں کو دوسرے واٹس ایپ صارفین کے سامنے ظاہر کیے جانے کے حوالے سے پریشان تھے۔

    اب میٹا کے بانی اور سی ای او مارک زکر برگ نے واٹس ایپ میں چند خصوصیات کو اپ ڈیٹ کردیا ہے۔

    گزشتہ ماہ مارک زکربرگ نے واٹس ایپ کے لیے تین نئے فیچرز کا اعلان کیا تھا، جو صارفین کی ذاتی سرگرمیوں کو مزید تحفظ دیں گے۔

    واٹس ایپ کے نئے پرائیوسی فیچرز واٹس ایپ صارفین کو بغیر بتائے گروپ چیٹس سے باہر نکلنے کی اجازت دیں گے۔

    نئے فیچرز کے ذریعے آپ آسانی سے آن لائن اسٹیٹس کو چھپا سکتے ہیں اور واٹس ایپ نے اس فیچر کا اعلان اس سال اگست میں کیا تھا۔

    سیکیورٹی کے ان نئے فیچر کے بارے میں تشہیر کرنے کے لیے چیٹ ایپ نے اپنی بلاگ پوسٹ پر لکھا کہ ہم لوگوں کو واٹس ایپ کے نئے فیچرز کی معلومات دینے کے لیے ایک مہم کا آغاز کر رہے ہیں۔

    اس کے علاوہ واٹس ایپ پر آپ کی نجی بات چیت کو سکیورٹی فراہم کرنا ہمارا مستقل عزم ہے، واٹس ایپ کے پاس پہلے سے ہی ویو ونس فیچر موجود ہیں جس کا مقصد ایپ پر شیئر کی گئی تصویر یا ویڈیو کے غلط استعمال کو روکنا ہے۔

  • واٹس ایپ نے صارفین کے بڑی مشکل آسان کردی

    واٹس ایپ نے صارفین کے بڑی مشکل آسان کردی

    پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ‘ڈیلیٹ میسجز’ کو دوبارہ حاصل کرنے کا فیچر متعارف کرادیا۔

    اکثر اوقات غلط پیغام بھیجنے کی صورت میں آپ اسے ‘ڈیلیٹ فار ایوری ون’ کرنا چاہتے ہیں لیکن غلطی سے وہ ‘ڈیلیٹ فار می’ ہوجاتا ہے، اس صورت میں آپ بالکل بے بس ہوجاتے ہیں اور جسے میسج بھیجا ہوتا ہے وہ اسے پڑھ لیتا ہے۔

    اب اس فیچر کے تحت اگر آپ نے مذکورہ میسج ڈیلیٹ فار می کردیا تو اچانک آپ کی اسکرین پر ایک نوٹیفکیشن موصول ہوگا جس میں ‘ان ڈو (فیصلہ منسوخ کرنا)’ لکھا نظر آئے گا، اس پر کلک کرنے سے میسج دوبارہ اسکرین پر آجائے گا اور آپ اسے ‘ڈیلیٹ فار ایوری ون ‘کر سکیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ میں اہم تبدیلیاں لانے کا اعلان

    واٹس ایپ کی تمام سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق یہ فیچر ایپ کا اپ ڈیٹ ورژن استعمال کرنے والے تمام آئی فون صارفین استعمال کر سکیں گے۔

    فیچر کو حاصل کرنے کے لیے پلے اسٹور میں جاکر واٹس ایپ بیٹا ورژن اپ ڈیٹ کریں، اگر اپ ڈیٹ کے باوجود یہ فیچر آپ کے واٹس ایپ پر نہ آئے تو سمجھ جائیں کہ آپ ان خوش قسمت صارفین میں سے نہیں ہیں۔

  • واٹس ایپ کے تین نئے پرائیویسی فیچرز کا اعلان

    واٹس ایپ کے تین نئے پرائیویسی فیچرز کا اعلان

    واٹس ایپ صارفین گزشتہ طویل عرصے سے اپنی آن لائن سرگرمیوں کو ان کی رضامندی کے بغیر دوسرے واٹس ایپ صارفین کے سامنے ظاہر کیے جانے کے حوالے سے پریشان ہیں۔

    اس حوالے سے میٹا کے بانی نے صارفین کی اس پریشانی کو بھانپ لیا اور اس کے مطابق واٹس ایپ میں چند خصوصیات کو اپ ڈیٹ کردیا ہے۔

    میٹا کے بانی اور سی ای او مارک زکربرگ نے گزشتہ ماہ واٹس ایپ کے لیے تین نئے فیچرز کا اعلان کیا تھا۔ جو صارفین کی ذاتی سرگرمیوں کو مزید تحفظ دیں گے۔

    Thumbnail image

    واٹس ایپ کے نئے پرائیویسی فیچرز واٹس ایپ صارفین کو بغیر بتائے گروپ چیٹس سے باہر نکلنے کی اجازت دیں گے۔ نئے فیچرز کے ذریعے آپ آسانی سے آن لائن اسٹیٹس کو چھپا سکتے ہیں۔ اس پر آپ کا پورا کنٹرول ہوگا۔ واٹس ایپ نے اس فیچر کا اعلان اس سال اگست میں کیا تھا۔

    سیکیورٹی کی ان نئی فیچر کے بارے میں تشہیر کرنے کے لیے چیٹ ایپ نے اپنی بلاگ پوسٹ پر لکھا ہے کہ ہم لوگوں کو واٹس ایپ کے نئے فیچرز کی معلومات دینے کے لیے ایک مہم کا آغاز کر رہے ہیں۔

    واٹس ایپ پر آپ کی نجی بات چیت کو سکیورٹی فراہم کرنا ہمارا مستقل عزم ہے۔ واٹس ایپ کے پاس پہلے سے ہی ویو ونس فیچر موجود ہیں جس کا مقصد ایپ پر شیئر کی گئی تصویر یا ویڈیو کے غلط استعمال کو روکنا ہے۔

    اگست 2022 سے، آپ کو صبح 2 بجے کسی واٹس ایپ گروپ سے اس امید پر باہر نکلنے کی ضرورت نہیں ہوگی کہ کسی کو نظر نہیں آئے گا۔

  • واٹس ایپ نے 24 لاکھ بھارتی اکاؤنٹس بلاک کردئیے

    واٹس ایپ نے 24 لاکھ بھارتی اکاؤنٹس بلاک کردئیے

    پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے بھارتیوں کو بڑا دھچکا دے ڈالا۔

    کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ متعدد اکاؤنٹس کو کمپنی کے شکایات چینل سے موصول ہونے شکایات اور آلات کے ذریعے نامناسب سرگرمیوں کی نشان دہی پر بلاک کیا گیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بلاک کیے گئے اکاؤنٹس میں 14 لاکھ 20 ہزار اکاؤنٹس کو کسی صارف کی جانب سے رپورٹ کیے جانے سے قبل ہی بلاک کیا گیا۔

    بیان میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ نے ماہِ جولائی میں 23 لاکھ 90 بھارتی اکاؤنٹس بلاک کئے جبکہ کمپنی کو اسی دوران 574 شکایتی رپورٹس موصول ہوئیں تھیں۔

    اس سے قبل ماہ جون میں بھی 22 لاکھ 10 بھارتی اکاؤنٹس بلاک کیے گئے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں:ٹوئٹر کا بھارتی حکومت کیخلاف مقدمہ

    واضح رہے کہ میسجنگ پلیٹ فارم کو بھارت سمیت دنیا بھر میں گمراہ کن معلومات کے پھیلنے کا ذریعہ ہونے کی وجہ سے کڑی تنقید کا سامنا تھا۔

    اس سے قبل رواں سال جولائی میں ہی مائیکروبلاگنگ ایپ ٹوئٹر نے بھارتی حکومت کے مواد ہٹانے کے احکامات کو چیلنج کیا تھا۔

    ٹوئٹر نے موقف اپنایا تھا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے سیاسی جماعتوں کے آفیشل حکام کی جانب سے پوسٹ کیے گئے مواد کو بھی ہٹایا جارہا ہے، اس طرح کی معلومات کو بلاک کرنا پلیٹ فارم کی جانب سے صارفین کو فراہم کردہ آزادی اظہار رائے کی خلاف ورزی ہے۔

    ٹوئٹر کا کہنا تھا کہ جس قانون کے تحت پوسٹ کیے گئے مواد کو ہٹایا جارہا ہے اس مواد کا سیکشن 69 اے سے کوئی تعلق نہیں ہے، پلیٹ فارم کھلے پن اور شفافیت پر یقین رکھتا ہے اور ہر ایک کو اپنی رائے کا اظہار کرنے کا حق حاصل ہے

  • واٹس ایپ نے صارفین کے لیے زبردست فیچر متعارف کرا دیا

    واٹس ایپ نے صارفین کے لیے زبردست فیچر متعارف کرا دیا

    واٹس ایپ نے صارفین کے لیے زبردست فیچر متعارف کرا دیا، اب صارفین اس میسیجنگ ایپلی کیشن پر آن لائن خریداری بھی کر سکیں گے۔

    واٹس ایپ پر پہلی بار آن لائن خریداری کا آپشن متعارف کرایا گیا ہے، واٹس ایپ کی مالک کمپنی ’میٹا‘ کے بانی مارک زکر برگ نے فیس بک پوسٹ میں تصدیق کی کہ واٹس ایپ پر آن لائن خریداری کا آپشن متعارف کرا دیا گیا ہے۔

    تاہم ابتدائی طور پر آن لائن خریداری کا آپشن صرف بھارت میں متعارف کرایا گیا ہے، صارفین بھارت کے سب سے بڑے ریٹیلر اسٹور’جیو مارٹ‘ سے آن لائن خریداری کر سکیں گے۔

    آن لائن خریداری انتہائی آسان ہے، صارفین چیٹ باکس کے ذریعے خریداری کر سکیں گے، خریدار اور اسٹور ملازمین کے درمیان ہونے والی چیٹ ’اینڈ ٹو اینڈ‘ ہوگی، یعنی اس پر کسی تیسری پارٹی کو رسائی حاصل نہیں ہوگی۔

    واضح رہے کہ یہ آپشن واٹس ایپ کی جانب سے پہلا آفیشل آپشن ہے، اس فیچر کو کمپنی اگلے مرحلے میں دیگر ممالک میں بھی متعارف کرائے گی۔

  • واٹس ایپ میں اہم تبدیلیاں لانے کا اعلان

    واٹس ایپ میں اہم تبدیلیاں لانے کا اعلان

    دنیا کی معروف ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ میں نئی تبدیلیاں متعارف کروائی جارہی ہیں، ان تبدیلیوں کا مقصد صارفین کو مزید سہولت اور پرائیوسی فراہم کرنا ہے۔

    واٹس ایپ نے حال ہی میں 3 نئے فیچرز متعارف کروائے ہیں جو کہ یہ ہیں۔

    لاسٹ سین کا نیا آپشن

    واٹس ایپ پر اب لاسٹ سین کا آپشن صارفین اپنے من پسند افراد کے لیے کھول یا بند کرسکیں گے، اس سے پہلے لاسٹ سین کا آپشن تمام افراد کے لیے یا تو کھولا جاتا ہے یا پھر بند کیا جاتا ہے۔

    واٹس ایپ کی نئی ممکنہ اپڈیٹ کے بعد اب کوئی بھی صارف اپنی مرضی کے مطابق کسی بھی نمبر پر لاسٹ سین بند کر سکتا ہے۔

    خاموشی سے گروپ چھوڑ دیں

    واٹس ایپ پر جہاں گروپس بہت سے معاملات میں سہولت کا باعث بنتے ہیں وہیں ان گروپس کی وجہ سے صارفین شدید تنگ بھی ہوجاتے ہیں۔ اگر کوئی صارف گروپ چھوڑ دے تو تمام لوگ اس بارے جان جاتے ہیں جس کے باعث صارف اکثر اضطراب میں رہتے ہیں۔

    لیکن اب یہ پریشانی ختم ہونے والی ہے کیونکہ واٹس ایپ پر ایسی نئی اپڈیٹ آنے والی ہے جس کے بعد کوئی بھی صارف چپکے سے گروپ چھوڑ سکتا ہے اور اس کے گروپ چھوڑنے کا پتہ صرف گروپ ایڈمن کو چل پائے گا جبکہ گروپ کے بقیہ رکن اس بات سے ناواقف رہیں گے۔

    ویو ونس فوٹو پر اسکرین شاٹ کی پابندی

    واٹس ایپ نے 2021 میں ایک نیا فیچر متعارف کروایا تھا جس کے نتیجے میں کوئی بھی صارف دوسرے صارف کو وڈیو یا تصویر صرف ایک بار بھیج سکتا ہے اور وہ تصویر یا ویڈیو کھولنے کے بعد خود بخود ختم ہوجائے گی، اس فیچر کو ویو ونس یعنی ایک بار دیکھیں کا نام دیا گیا تھا۔

    اسی فیچر میں واٹس ایپ مزید جدت لے کر آرہا ہے، اب ایک بار دکھائی جانے والی تصویر کا اسکرین شاٹ بھی نہیں لیا جاسکے گا۔ واٹس ایپ یہ اقدام مواد کی حساسیت کو برقرار رکھنے کے لیے کر رہا ہے۔

    واٹس ایپ کے مطابق یہ فیچرز ابھی ٹیسٹنگ کے مراحل میں ہیں اور جلد ہی انہیں صارفین کے لیے کھول دیا جائے گا۔

  • ڈاؤن لوڈنگ کہاں سے نہیں کرنی؟ واٹس ایپ صارفین ہوشیار

    ڈاؤن لوڈنگ کہاں سے نہیں کرنی؟ واٹس ایپ صارفین ہوشیار

    واٹس ایپ کے استعمال سے موبائل فون صارفین کو بہت سی سہولیات ایک ہی پلیٹ فارم پر میسر ہیں، تاہم کچھ شرپسند عناصر اس سہولیات کا غلط فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں۔

    کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو واٹس ایپ کے ذریعے جعلی ورژن اور کلون ایپس بنا رہے ہیں، اس لیے صارفین کو بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

    اس سلسلے میں دنیا کی سب سے مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ کے سی ای او نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ واٹس ایپ کے جعلی یا تبدیل شدہ ورژن استعمال نہ کریں۔

    اس قسم کے حملوں سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ اپنے موبائل فون سے ایسی کوئی ایپ بھی ڈاؤن لوڈ نہ کی جائے جس کے متعلق آپ کو مکمل علم نہ ہو۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میٹا کی ملکیت واٹس ایپ اس وقت دنیا کی سب سے بڑی میسجنگ ایپ ہے اسی سبب اس کے جعلی ورژن بھی زیادہ ہیں جس سے بچنا ضروری ہے۔

    اب واٹس ایپ کے سربراہ نے بھی خطرناک وارننگ جاری کردی ہے، لہٰذا کسی بھی نقصان سے محفوظ رہنے کیلئے صارفین کو بھی اسے سنجیدہ لینا چاہیے۔

    ان کا کہنا ہے کہ کوئی بھی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے صرف گوگل پلے اسٹور استعمال کریں کسی اور ویب سائٹ سے کسیہ بھی قسم کی ڈاؤن کوڈن نہ کی جائے۔

  • کیا اب واٹس ایپ کے ڈیلیٹ میسجز کی واپسی ممکن ہوگی؟

    کیا اب واٹس ایپ کے ڈیلیٹ میسجز کی واپسی ممکن ہوگی؟

    واٹس ایپ کے ڈیلیٹ شدہ میسجز کے حوالے سے خبریں صارفین نے ہمیشہ دل چسپی سے پڑھی ہیں، اور وہ ہمیشہ یہ سوال کرتے رہے ہیں کہ کیا کبھی واٹس ایپ پر ڈیلیٹ کیے گیے میسجز کی واپسی ممکن ہوگی؟

    خوش خبری ہے کہ دنیا کی مقبول ترین میسیجنگ ایپلی کیشن اب اس نئے فیچر پر بھی کام کرنے لگی ہے، جب کہ میسیج کو ایڈٹ کرنے کے فیچر پر کام پہلے ہی سے جاری ہے۔

    ویب ایٹ انفو کے مطابق واٹس ایپ کے اس فیچر پر کام ہو رہا ہے، جسے ممکنہ طور پر اگلے چند ہفتوں میں آزمائشی بنیادوں پر متعارف کرا دیا جائے گا، جس کے تحت غلطی سے ڈیلیٹ کیا گیا میسیج یا دوسرا مواد واپس حاصل کیا جا سکے گا۔

    رپورٹ کے مطابق اس فیچر پر اکتوبر 2021 سے کام ہو رہا تھا لیکن دیگر فیچرز کی وجہ سے اس فیچر پر کام تاخیر کا شکار ہو گیا، مگر اب اس پر کام تیز کر دیا گیا ہے۔

    واٹس ایپ ’میسیج ایڈٹ‘ کے فیچر کو بھی متعارف کرانے جا رہا ہے، اس فیچر کے تحت صارفین کے پاس یہ آپشن ہوگا کہ بھیجے گئے میسیج کو وہ ایڈٹ کر سکیں گے۔

    ایک اور فیچر کے تحت واٹس ایپ اسٹیسٹس پر شیئر کیے گئے لنک کا پریویو بھی کیا جا سکے گا، واٹس ایپ بِیٹا کی جانب سے ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا گیا تھا، اسکرین شاٹ میں واضح طور پر موجودہ ٹیکسٹ اسٹیٹس اپ ڈیٹ اور آزمائشی مراحل سے گزرنے والے فیچر میں فرق دیکھا جا سکتا ہے۔

    تاہم یہ ابھی بھی تکمیل کے مراحل میں ہے اور سب سے پہلے یہ بیٹا ٹیسٹرز کو مہیا کیا جائے گا، اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ یہ عام صارفین کے لیے کب دستیاب ہوگا۔

  • واٹس ایپ کا ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے نیا فیچر

    واٹس ایپ کا ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے نیا فیچر

    میسجنگ کی مقبول سروس واٹس ایپ روزانہ نت نئے فیچرز متعارف کرواتی رہتی ہے، حال ہی میں واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے نیا فیچر متعارف کروایا ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے ڈیسک ٹاپ بزنس صارفین کے لیے ایک اور بہترین فیچر متعارف کروا دیا ہے۔

    میٹا کی زیر ملکیت میسیجنگ ایپ نے 2 ماہ قبل واٹس ایپ بزنس اکاؤنٹ رکھنے والے ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے اس منفرد فیچر کو متعارف کروانے کا اعلان کیا تھا۔

    تاہم، اب واٹس ایپ نے بزنس پروفائلز میں کور فوٹو شامل کرنے کا فیچر پیش کردیا ہے، واٹس ایپ نے آئی او ایس بزنس اکاؤنٹس کے لیے اس فیچر کو انسٹال کرنے کی سہولت پہلے ہی فراہم کردی تھی۔

    واٹس ایپ میں ہونے والی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ وے بیٹا انفو کے مطابق اس فیچر کی مدد سے بزنس اکاؤنٹ رکھنے والے افراد اپنی بزنس پروفائل میں ہیڈر امیج شامل کر سکتے ہیں جو کہ آپ کی پروفائل کا وزٹ کرنے والے کلائنٹ اور دیگر افراد پر ایک اچھا تاثر چھوڑے گا۔

    رپورٹ کے مطابق اس فیچر کو فی الحال واٹس ایپ کے ڈیسک ٹاپ بزنس بیٹا صارفین کے لیے جاری کیا گیا ہے اور توقع ہے کہ اسے جلد ہی بزنس اکاؤنٹ رکھنے والے دیگر صارفین کے لیے جاری کردیا جائے گا۔