Tag: wheat

  • پاسکو واجبات کی ادائیگی نہ ہونے پر صوبوں کو گندم فروخت نہیں ہوگی

    پاسکو واجبات کی ادائیگی نہ ہونے پر صوبوں کو گندم فروخت نہیں ہوگی

    اسلام آباد: پاسکو واجبات کی ادائیگی نہ ہونے پر صوبوں کو گندم فروخت نہیں ہوگی، وزارت غذائی تحفظ نے ہدایت جاری کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت غذائی تحفظ کا کہنا ہے کہ صوبوں کے ذمہ پاسکو واجبات 149 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں، اس لیے صوبوں کو پاسکو سے گندم کی خریداری کے لیے بقایا جات کلیئر کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے، ادائیگیاں نہ کی گئیں تو گندم خریداری کا معاہدہ نہیں ہوگا۔

    وزارت خزانہ نے ہدایت کی ہے کہ پاسکو سے گندم خریدنے کے لیے پہلے ادائیگیاں کی جائیں۔ دوسری طرف صوبوں کو پاسکو سے درآمدی اور مقامی گندم 50،50 فی صد فراہم کی جائے گی، رواں سال صوبوں اور ایجنسیز نے 24 لاکھ 88 ہزار میٹرک ٹن گندم کی ڈیمانڈ کی ہے۔

    پاسکو ذخائر سے 1 لاکھ 40 ہزار میٹرک ٹن گندم کے پی کے کو فراہم کی جائے گی، 2 لاکھ میٹرک ٹن گلگت بلتستان، 3 لاکھ میٹرک ٹن آزاد جموں و کشمیر کو دینے کا کوٹہ ہے، دستاویز کے مطابق پاسکو ذخائر سے 4 لاکھ میٹرک ٹن گندم یوٹیلٹی اسٹورز کو دی جائے گی۔

  • بارشوں اور سیلاب کے باوجود رواں برس گندم کی ریکارڈ پیداوار

    بارشوں اور سیلاب کے باوجود رواں برس گندم کی ریکارڈ پیداوار

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بارشوں اور سیلاب کے باوجود گندم کی ریکارڈ پیداوار حکومت کی بہترین گورننس کا منہ بولتا ثبوت ہے، آئندہ سال حکومت اس سے بھی زیادہ گندم پیداوار کے لیے حکمت عملی مرتب کر رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سرکاری سطح پر گندم کی خریداری پر جائزہ اجلاس ہوا، وزیر اعظم نے ملک میں گندم کی 2 کروڑ 75 لاکھ میٹرک ٹن ریکارڈ پیداوار پر اظہار تشکر کیا۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ گزشتہ 10 سالوں کی نسبت اس سال گندم کی سب سے زیادہ پیداوار ہوئی، کسانوں کو معیاری بیج، کھاد کی فراہمی اور کسان پیکج کی بدولت گندم کی شاندار پیداوار کا حصول ممکن ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ بارشوں اور سیلاب کے باوجود گندم کی ریکارڈ پیداوار حکومت کی بہترین گورننس کا منہ بولتا ثبوت ہے، مالی مشکلات کے باوجود گندم کی بمپر پیداوار پر کاشت کار اور پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔ آئندہ سال حکومت اس سے بھی زیادہ گندم پیداوار کے لیے حکمت عملی مرتب کر رہی ہے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ گزشتہ نااہل حکومت کی بد انتظامی کی وجہ سے پاکستان گندم درآمد کرنے والا ملک بن گیا۔ صوبائی و وفاقی محکمے براہ راست کسانوں سے گندم خریدیں تاکہ کاشت کار کو فائدہ پہنچے، صوبائی و وفاقی ادارے گندم خریداری کا ہدف بڑھائیں تاکہ پورا سال بلا تعطل فراہمی ممکن ہو۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی یقینی بنائی جائے، گندم کی متعین کردہ مقدار کے حصول کے لیے درکار وسائل کو بینکوں کے ذریعے مہیا کیا جائے۔

  • فیاض چوہان نے سندھ میں سرکاری سطح پر تقسیم ہونے والی گندم کی ویڈیو ٹوئٹ کر دی

    فیاض چوہان نے سندھ میں سرکاری سطح پر تقسیم ہونے والی گندم کی ویڈیو ٹوئٹ کر دی

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے سندھ کے حکمرانوں کا عوام دشمن اسکینڈل بے نقاب کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیاض چوہان نے سندھ میں سرکاری سطح پر تقسیم کی جانب والی گندم کی ایک ویڈیو ٹوئٹ کر دی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انتہائی خراب گندم ٹرکوں میں سندھ کے شہروں اور دیہات میں تقسیم کی جا رہی ہے۔

    فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ بدبودار اور زہریلی گندم جانور کھانا تو دور کی بات سونگھنا بھی گوارا نہ کریں، اس ویڈیو سے زرداری، بلاول اور شہباز شریف کا عوام دشمن رویہ واضح ہو رہا ہے۔

    انھوں نے لکھا ’’امپورٹڈ حکمران ’’اپنا سب کچھ بنتا بھاڑ میں جائے جنتا‘‘ کی پالیسی پر گامزن ہیں۔‘‘

  • سندھ کے لیے 3 لاکھ ٹن گندم خریدنے کی منظوری

    سندھ کے لیے 3 لاکھ ٹن گندم خریدنے کی منظوری

    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے سندھ کابینہ کے اجلاس میں 3 لاکھ ٹن گندم خریدنے کی منظوری دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، کابینہ نے پاکستان ایگری کلچر اسٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن لمیٹڈ (پاسکو) سے 3 لاکھ ٹن گندم خریدنے کی منظوری دے دی۔

    وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ فروری سے گندم خریداری کی تیاری شروع کریں، صوبے کے لیے 3 لاکھ گندم کی خریداری کا ذخیرہ نئی فصل کی بوائی تک ہوگا، وقت پر گندم خریدنے سے ہی ہدف پورا کر پائیں گے۔

    اجلاس میں منشیات کی روک تھام سے متعلق ایجنڈے پر بھی بحث کی گئی، کابینہ نے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے ساتھ منشیات بحالی کے 4 مراکز چلانے کے معاہدے کی توثیق کردی۔

    اجلاس میں کابینہ نے کراچی کو منشیات سے پاک کرنے کے عزم کو دہرایا۔

  • گزشتہ برس گندم کی پیداوار میں کتنی کمی ہوئی؟

    گزشتہ برس گندم کی پیداوار میں کتنی کمی ہوئی؟

    اسلام آباد: نیشنل فوڈ سیکیورٹی کی وزارت کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس 2 ملین میٹرک ٹن کم گندم پیدا ہوئی، ضرورت پوری کرنے کے لیے گندم امپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی کا اجلاس چیئرمین راؤ محمد اجمل کی زیر صدارت ہوا، وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کی کمیٹی کو گندم کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں گزشتہ سال 28.22 ملین میٹرک ٹن گندم پیدا ہوئی، گندم کی ضروریات 30.79 ملین میٹرک ٹن تھی۔

    بریفنگ کے مطابق گزشتہ سال گندم کا شارٹ فال 2.60 ملین میٹرک ٹن تھا جس کے بعد 2.6 ملین میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    کمیٹی کو بتایا گیا کہ 1.24 ملین میٹرک ٹن گندم درآمد ہو چکی ہے، مزید گندم جنوری کے آخری یا فروری کے پہلے ہفتے میں پاکستان پہنچے گی۔

  • روس سے 3 لاکھ ٹن گندم خریدنے کی منظوری

    روس سے 3 لاکھ ٹن گندم خریدنے کی منظوری

    اسلام آباد: حکومت نے روس سے 3 لاکھ ٹن گندم خریدنے کی منظوری دے دی، روس سے 3 لاکھ ٹن گندم درآمد کا عمل آئندہ سال 15 جنوری تک مکمل ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے روس سے 3 لاکھ ٹن گندم خریدنے کی منظوری دے دی، ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ سے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 31 اکتوبر کے فیصلے کی سرکولیشن سے منظوری لی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گندم حکومتی سطح پر 372 ڈالر فی ٹن کے حساب سے خریدی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق روس نے پاکستان کو گندم فراہم کرنے کے لیے پیشکش کی تھی، روس سے 3 لاکھ ٹن گندم درآمد کا عمل آئندہ سال 15 جنوری تک مکمل ہوگا۔

  • گندم کے وافر ذخائر موجود لیکن ملک میں آٹے کا بحران شدید، قیمتیں بڑھانے پر کارروائی ہوگی

    گندم کے وافر ذخائر موجود لیکن ملک میں آٹے کا بحران شدید، قیمتیں بڑھانے پر کارروائی ہوگی

    اسلام آباد: ملک میں آٹے کا بحران شدید ہو گیا ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز پر لمبی قطاریں بننے لگیں، دوسری طرف نیشنل فلڈ ریسپانس سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں، اور قلت کا کوئی خدشہ نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کوآرڈینیٹر نیشنل فلڈ ریسپانس سینٹر میجر جنرل ظفر اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں، قلت کا کوئی خدشہ نہیں، ملک میں 7 ملین ٹن گندم موجود ہے، اور ایک ملین ٹن مزید آ رہی ہے۔

    انھوں نے کہا لوگوں تک گندم اور آٹا پہنچانے میں مسائل نہیں ہوں گے، ذخیرہ اندوزی کرنے اور قیمت بڑھانے والوں کے خلاف حکومت کارروائی کرے گی۔

    کوآرڈینیٹر کا کہنا تھا کہ ملک میں بیجوں کی قلت ہے، جو جلد پوری ہو جائے گی۔

    ادھر ملک میں آٹے کا بحران شدید ہو گیا ہے، جس پر عوام کی پریشانی حدوں کو چھونے لگی ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز پر لمبی قطاریں لگ رہی ہیں، اور غریب عوام کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہو گیا ہے۔

    کوئٹہ میں فی کلو آٹا 130 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2350 روپے کا ہو گیا، جلالپور بھٹیاں میں بھی آٹا نایاب ہے، چکی پر 130 روپے کلو ملنے لگا، سکھر میں آٹے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، فی کلو قیمت 120 روپے سے بڑھ گئی۔

    چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز کا کہنا ہے کہ دوست ممالک کی جانب سے امداد کا سلسلہ جاری ہے، 60 فی صد امدادی سامان سندھ بھجوایا گیا، مزید بھی بھیجا جائے گا، تمام سامان کا ڈیٹا موجود ہے۔

    احسن اقبال نے کہا وقت آ گیا ہے کہ پنجاب والے سندھ اور بلوچستان کی مدد کریں، سیلاب سے محفوظ پاکستانی ڈوبے ہوؤں کا ہاتھ تھام لیں تو کسی بیرونی امداد کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

  • روبل میں ادائیگی، روسی اعلان نے تہلکہ مچادیا

    روبل میں ادائیگی، روسی اعلان نے تہلکہ مچادیا

    ماسکو: پیوٹن حکومت نے اناج، سورج مکھی کے تیل اور اشیا خورد و نوش کو برآمدات کی فہرستش شامل کرتے ہوئے بڑا اعلان کرڈالا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ گندم اسی کو ملے گی جو ادائیگی روبل میں کرے گا، یہ بیان اس فیصلے کے بعد سامنے آیا جب روسی حکومت نے اناج، سورج مکھی کے تیل اور اشیا خورد و نوش کو برآمدات کی فہرست میں شامل کیا۔

    روسی کابینہ کے فیصلے میں اس بات کی بھی توثیق کی گئی کہ جو دوست ممالک اکتیس اگست دو ہزار تئیس تک برآمد شدہ سورج مکھی کے تیل اور سورج مکھی کی کھانے والی اشیا کی برآمدات کی ادائیگی قومی کرنسی (روبل) میں کرینگے، ان پر ایک سال کی ڈیوٹی میں توسیع کردی جائے گی۔

    یہ بھی پڑھیں: ’کچھ ممالک ڈر کی وجہ سے سر اٹھا کر نہیں چل سکتے

    حکام کا کہنا ہے کہ نئے ادائیگی کے طریقہ کار تحت گندم پر برآمدی ڈیوٹی کی بنیادی قیمت 15,000 روبل ($267 سے زیادہ) فی ٹن ہوگی۔

    واضح رہے کہ روس دنیا میں گندم کا سب سے بڑا برآمد کنندہ اور سورج مکھی کے بیجوں کا ایک بڑا سپلائر ہے۔

    گذشتہ ماہ روس کے وزیر برائے زراعت دیمتری پیٹروشیف نے بتایا کہ روسی اناج کی فصل رواں سال ایک سو تیس ملین ٹن تک پہنچ سکتی ہے، جو ملکی ضروریات کو پورا کرنے اور برآمدی صلاحیت کو یقینی بنانے کے لیے کافی ہوگی تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ہم زرعی مصنوعات صرف “دوست ممالک” کو برآمد کرینگے۔

  • متحدہ عرب امارات: بھارتی گندم کی برآمد پر پابندی

    متحدہ عرب امارات: بھارتی گندم کی برآمد پر پابندی

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات نے بھارتی گندم کی ایکسپورٹ پر 4 ماہ کے لیے پابندی عائد کردی، پہلے سے موجود گندم ایکسپورٹ کرنے کے لیے تمام دستاویزات پیش کرنے ہوں گے۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت اقتصاد نے 4 ماہ کے لیے بھارت گندم کی ایکسپورٹ معطل کرنے کا فیصلہ جاری کیا ہے۔

    اماراتی وزارت اقتصاد نے کہا ہے کہ بھارتی گندم اور آٹے کی ایکسپورٹ اور ری ایکسپورٹ 4 ماہ کے لیے بند کی جارہی ہے، فیصلہ ہرطرح کی گندم پر لاگو ہوگا۔ آٹے کی ایکسپورٹ اور ری ایکسپورٹ دونوں پر بندش ہوگی۔

    وزارت کا کہنا ہے کہ جن کمپنیوں نے 13 مئی 2022 سے قبل بھارتی گندم درآمد کی ہے اور اب اسے ایکسپورٹ یا ری ایکسپورٹ کرنا چاہتی ہے، اس کے لیے اجازت طلب کرسکتی ہیں تاہم انہیں تمام دستاویزی ثبوت پیش کرنا ہوں گے۔

    بھارتی گندم کی مصنوعات اور آٹا ایکسپورٹ یا ری ایکسپورٹ کرنے کے لیے بھی باقاعدہ اجازت حاصل کرنا اور تمام دستاویزی ثبوت پیش کرنا ہوں گے۔

    اجازت نامہ اجرا کی تاریخ سے 30 روز کے لیے مؤثر ہوگا، درخواست وزارت کی سرکاری ویب سائٹ پر دی جائے گی اور براہ راست بھی پیش کی جا سکتی ہے۔

    وزارت کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ کاروباری سرگرمیوں پر اثر انداز عالمی تبدیلیوں کو مدنظر رکھ کر کیا جارہا ہے۔

  • گندم کی قیمتوں میں غیرمعمولی کمی کا رجحان

    گندم کی قیمتوں میں غیرمعمولی کمی کا رجحان

    کراچی : گندم کی قیمتوں میں غیرمعمولی کمی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے، اوپن مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران 8روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمتوں میں کمی کے رحجان کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران گندم کی قیمتوں میں8روپےکمی ریکارڈ ہوئی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ گندم کی قیمت میں مزید دو روپے کمی کے بعد63روپے فی کلو ہوگئی، حکومت کی جانب سے فلور ملز کو ایک لاکھ ٹن گندم فراہم کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق سرکاری گندم کی فراہمی کے بعد بھی فلور ملز نے قیمتوں میں کمی نہیں کی فلور ملز کا فائن آٹا74روپے کلواور ڈھائی نمبرآٹا70روپے کلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔

    سرکاری نرخ 55روپے فی کلو پرمارکیٹ میں آٹا دستیاب نہیں ہے جبکہ آٹا چکیوں کو کم مقدارمیں گندم فراہمی پر قیمت میں 5روپے فی کلواضافہ ہوگیا۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ 129آٹاچکیوں کو16ہزار بوری یعنی12سو ٹن گندم فراہم کی گئی، 129آٹاچکیوں کی ماہانہ ضرورت 20ہزارٹن ہے۔