Tag: wheat

  • چیئرمین نیب نے گندم اور چینی اسکینڈل کی تحقیقات کی منظوری دے دی

    چیئرمین نیب نے گندم اور چینی اسکینڈل کی تحقیقات کی منظوری دے دی

    اسلام آباد :چیئرمین نیب جسٹس (ر ) جاوید اقبال نے گندم اور چینی اسکینڈل کی تحقیقات کی منظوری دے دی اور گندم،چینی کی مبینہ اسمگلنگ اور سبسڈی کی بھی جامع تحقیقات کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر ) جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں چیئرمین نیب نے گندم اور چینی اسکینڈل کی تحقیقات کی منظوری دیتے ہوئے گندم، چینی کی مبینہ اسمگلنگ،سبسڈی کی بھی جامع تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا۔

    چیئرمین نیب نے پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ میں میگا کرپشن کی انکوائری کی منظوری اور سابق اے جی ملک قیوم کیخلاف عدم شواہد کی بنیاد پر انکوائری بند کرنے کی منظوری دے دی جبکہ اسلامک یونیورسٹی شکایات کی جانچ پڑتال متعلقہ محکمہ کوبھجوانے اور قانون کے مطابق کارروائی کی منظوری دی گئی۔

    نیب اعلامیے میں کہا گیا کہ نیب نے2 سال میں610 بدعنوانی کے ریفرنس احتساب عدالتوں میں دائر کئے اور اس دوران 178ارب روپے بد عنوان عناصر سے برآمد کرائے گئے۔

    گذشتہ روز آٹا چینی اسکینڈل پر نیب نے کارروائی کا فیصلہ کر تے ہوئے کہا تھا کہ آٹا چینی بحران پرائم میگا اسکینڈل ہے، اربوں روپے کی اس ڈکیتی پر نیب خاموش تماشائی کا کردار ادا نہیں کر سکتا۔

    نیب ذرایع کے مطابق آٹا چینی اسکینڈل پر قانونی پہلوؤں کا گہرائی سے جائزہ لیا جا رہا ہے، نیب نے آٹا، چینی اسکینڈل پر آزادانہ اور قانون کے مطابق کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے حکم پر آٹے اور چینی بحران کی انکوائری رپورٹ جاری کی جا چکی ہے، رپورٹ ایف آئی اے کے سربراہ واجد ضیا نے تیار کی، اس رپورٹ میں جہانگیر ترین، مونس الہی اور خسرو بختیار کے رشتے دار کے نام سمیت کئی نامور سیاسی خاندانوں کے نام شامل ہیں، رپورٹ پبلک کرنے سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے اس کا خود جائزہ لیا تھا۔

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ 25 اپریل کو کمیشن کی رپورٹ سامنے آنے پر مزید ایکشن ہوگا، کمیشن کی رپورٹ کے بعد جو بھی ملوث ہوا قانون کے تحت اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

  • لاک ڈاؤن ، کراچی میں گندم،چاول اوردیگرغذائی اجناس کے بحران کا خدشہ

    لاک ڈاؤن ، کراچی میں گندم،چاول اوردیگرغذائی اجناس کے بحران کا خدشہ

    کراچی : شہر قائد میں لاک ڈاون اور کورونا کے سبب غذائی اجناس، دالوں ،چاول اور گندم کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق گڈر ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کےاحکامات کےباوجود ہائی ویز پر مال بردار گاڑیوں کو زبردستی روکا جا رہا ہے ، جس کے باعث غذائی اجناس۔دالوں ۔چاول اور گندم کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

    ٹرانسپورٹرز کے مطابق لاڑکانہ سندھ میں اناج کی مال بردار گاڑیوں کو ناجائز روکا گیا اور ڈی سی لاڑکانہ کے حکم سے اناج اور دالوں سے بھری گاڑیوں کو ناجائز طور پر حراست میں لیا گیا۔

    گڈز ٹرانسپورٹ کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ حکومتی احکامات کے باوجود تمام نیشنل ہائی ویز گڈز ٹرانسپورٹرز کی گاڑیوں کو روکنے کا سلسلہ جاری ہے، گڈز ٹرانسپورٹرز کو کام سے نہ روکا جائے لیکن انتظامیہ اس کے برعکس ضلعی انتظامیہ ٹرانسپورٹرز کے لیے مسائل پیدا کر رہی ہے۔

    گڈز ٹرانسپورٹرز کے مطابق غذائی اجناس اور اشیائے خوردو نوش کی ترسیل میں رکاوٹ سے شہروں میں غذائی بحران پیدا ہو جائے گا۔

    ٹرانسپورٹرز نے مزید کہا کہ سندھ پولیس, پنجاب پولیس کا رویہ گڈز ٹرانسپورٹرز کے ساتھ انتہائی افسوسناک ہے۔

  • کورونا وائرس : آٹے کی قلت کا خدشہ، گندم کی قیمت ایک بار پھر بڑھا دی گئی

    کورونا وائرس : آٹے کی قلت کا خدشہ، گندم کی قیمت ایک بار پھر بڑھا دی گئی

    کراچی : کورونا وائرس کے پیش نظر شہریوں نے آٹا خرید کر ذخیرہ کرنا شروع کردیا، جس کے باعث شہر میں آٹے کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا، نئی گندم کی قیمت میں 5 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں گندم مہنگی ہونے کے باعث شہر میں آٹے کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، کورونا وائرس کے خوف کی وجہ شہریوں نے آٹا خرید کر اسٹور کرنا شروع کردیا ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی گندم کی قیمت میں 5 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد گندم کی قیمت 38روپے سے بڑھ کر43روپے فی کلو گرام ہو گئی ہے۔

    پچھلے سال کی گندم کی قیمت میں10روپے فی کلو گرم کا اضافہ کیا گیا تھا، پچھلے سال کی گندم کی قیمت 43سے بڑھ کر 53روپے فی کلو ہوگئی تھی، ذرائع کے مطابق اوپن مارکیٹ سے کراچی کے چکی مالکان کو گندم فروخت نہیں کی جارہی۔

    مزید پڑھیں : کرونا سے بچاؤ ، عوامی ریلیف کے لیے سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ

    واضح رہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے سندھ حکومت نے خشک راشن خریدنے اور تقسیم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس سلسلے میں ہنگامی بنیادوں پر راشن بیگز کی خریداری کی تیاری شروع کردی گئی ہے، پہلے مرحلے میں 60ہزار راشن بیگ خریدے جائیں گے، فیصلے کےتحت راشن بیگز پی ڈی ایم اے کے ذریعے تقسیم کیےجائیں گے۔

  • سندھ میں گندم کی فی من امدادی قیمت 1400 روپے مقرر کرنے کا فیصلہ

    سندھ میں گندم کی فی من امدادی قیمت 1400 روپے مقرر کرنے کا فیصلہ

    کراچی: سندھ حکومت نے گندم کی فی من امدادی قیمت 1400 روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا، گندم کی امدادی قیمت کا حتمی فیصلہ کل سندھ کابینہ کے اجلاس میں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے گندم کی امدادی قیمت کا تعین کرلیا، سندھ حکومت نے گندم کی فی من امدادی قیمت 1400 روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    گندم کی امدادی قیمت کا حتمی فیصلہ کل سندھ کابینہ کے اجلاس میں ہوگا۔ رواں سال سندھ حکومت 14 لاکھ ٹن گندم کسانوں سے خریدے گی، گندم بار دانے کی خریداری کے لیے ٹینڈر بھی جاری کردیا گیا۔

    رواں سال گندم بار دانے پر ہر ضلع کے لیے الگ کوڈ لگایا جائے گا، ہر ضلع کے لیے مخصوص بار دانہ کسی دوسرے ضلع میں استعمال نہیں ہو سکے گا۔

    سندھ کابینہ نے گزشتہ اجلاس میں گندم کی ایک سے دوسرے ضلع منتقلی کے لیے بیگ پر کوڈ لگانے کا فیصلہ کرتے ہوئے 15.410 ارب روپے کی 1.4 ملین ٹن گندم خریدنے کی منظوری دی تھی۔

    اجلاس میں بتایا گیا تھا کہ 4 لاکھ ٹن گندم پاسکو سے خرید چکے ہیں، آٹے کی قیمت 55 سے 56 روپے کلو ہوگئی تھی جو نیچے آگئی ہے۔

    کابینہ اجلاس میں کہا گیا تھا کہ وفاقی کابینہ نے گندم سپورٹ پرائس 1365 روپے فی کلو مقرر کی تھی تاہم وفاقی کابینہ گندم سپورٹ پرائس پر نظرثانی کر رہی ہے۔

  • گندم کی قیمتوں میں کمی، آٹا بدستور مہنگا

    گندم کی قیمتوں میں کمی، آٹا بدستور مہنگا

    کراچی: ملک بھر میں گندم کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے تاہم آٹے کی قیمت میں تاحال کوئی کمی نہیں کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں گندم کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، گندم کی 100 کلو گرام کی بوری قیمت میں 500 روپے کی کمی دیکھی گئی۔

    گندم کی 100 کلو گرام کی بوری اوپن مارکیٹ میں 4 ہزار 500 سے 4 ہزار 600 کے درمیان فروخت ہورہی ہے، گندم کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد بھی فلور ملز نے آٹے کے نرخ میں کمی نہیں کی۔

    ریٹیل مارکیٹ میں ڈھائی نمبر آٹا 58 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ فائن آٹے کی ایکس مل قیمت 57 روپے پر برقرار ہے۔ ریٹیل مارکیٹ میں فائن آٹا 62 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

    اسی طرح چکی آٹے کے نرخوں میں بھی کمی نہیں کی گئی، چکی آٹا 64 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔

    فلور ملز کو سرکاری گندم کی فراہمی کے بعد بھی آٹے کے نرخ کم نہیں کیے گئے جبکہ سرکاری گندم کا کوٹہ تا حال جاری نہیں کیا گیا۔

    چکی والوں کے لیے 50 ہزار بوری گندم کا کوٹہ مقرر کیا گیا تھا تاہم چکی مالکان کو سرکاری کوٹے کی گندم کے چالان ابھی تک جاری نہیں کیے گئے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ چند دن قبل ملک میں اچانک آٹے کا بحران پیدا ہوگیا تھا، چکی پر فی کلو آٹا 70 روپے فروخت کیا جارہا تھا جبکہ اکثر مقامات پر آٹا نایاب ہوگیا تھا۔

  • پنجاب حکومت بارشوں سے متاثرہ کسانوں کے نقصان کا ازالہ کرے گی

    پنجاب حکومت بارشوں سے متاثرہ کسانوں کے نقصان کا ازالہ کرے گی

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کے سیاسی معاون برائے مذہبی امورسید رفاقت علی گیلانی نے کہا ہے کہ پنجاب میں حالیہ بارشوں و ژالہ باری سے فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کا سروے کیا جارہاہے اوراس ضمن میں حکومت نے بورڈ آف ریونیو اورپی ڈی ایم اے کو ہدایات جاری کردی ہیں۔،

    تفصیلات کے مطابق کاشت کاروں سے گفتگو میں انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ سروے کی رپورٹ آنے کے بعد کسانوں کے نقصانات کا ازالہ کریں گے اور کاشتکاروں کے نقصانات کے ازالے کےلئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔

    کاشتکاروں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کسان کے مفاد کونقصان نہیں پہنچنے دے گی،حکومت کاشتکاروں کےساتھ مکمل ہمدردی رکھتی ہے اور مشکل وقت میں کاشتکاروں کےساتھ کھڑے ہیں ۔

    ان کا کہنا تھا کہ گندم خریداری مہم کے دوران کسانوں کو ان کی محنت کاپورا معاوضہ ملے گا۔ خریداری مہم کے دوران کاشتکاروں سے گندم کا دانہ دانہ خیدا جائے گا۔گندم خریداری کیلئے رواں سال سے 130 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کاشتکار کی سہولت کیلئے گندم خریداری کا ٹارگٹ بڑھانا پڑا تو بڑھائیں گے۔ نئے پاکستان میں ں کاشتکار سر اٹھا کر جئے گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے گندم خریداری مہم کےلئے بھی بہترین انتظامات کیے ہیں اورپنجاب حکومت کے ان اقدامات سے کاشتکارکے مفادات کوتحفظ ملے گا۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب نے گندم کٹائی مہم کا آغاز کردیا

    وزیراعلیٰ پنجاب نے گندم کٹائی مہم کا آغاز کردیا

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے پنجاب میں گندم کٹائی کا افتتاح کردیا ،کہتے ہیں حکومت کسانوں کے نقصانات کا ازالہ کرتی رہے گی۔

     پنجاب میں گندم کی کٹائی مہم کاآغازوزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کیا، گندم خریداری کےلیےپنجاب بھر میں تین سو چھہتر مراکز قائم کئے گئے ہیں اور اس سال گندم خریداری کا ہدف چالیس لاکھ ٹن مقرر کیا گیا ہے ۔

     کسانوں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ گندم خریداری میں چھوٹے کسانوں کا خاص خیال کھا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ چھوٹےکسانوں کودو لاکھ روپے سبسڈی کےساتھ ٹریکٹر دئیے جائیں گے انھوں نے مزیدکہا کہ حکومت کو کسان کی مشکلات کا اندازہ ہے اور صرف ٹریکٹرز پرپنجاب میں دو ارب روپےکی سبسڈی دی جائے گی۔

  • بارشوں کے باعث گندم اورآم کی فصلوں کو خطرات لاحق

    بارشوں کے باعث گندم اورآم کی فصلوں کو خطرات لاحق

    لاہور : ملک میں جاری بارشوں کے باعث گندم اور آم کی فصلوں پر منفی اثرات مرتب ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ بارشوں سےگندم اورآم کی فصل پرمنفی اثرات گندم کی کھڑی فصل خشک نہ ہونےسےکٹائی میں تاخیر موسم میں نمی سےآم کےدرختوں پرفنگس لگنےلگا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں میں گندم کی فصل کی کٹائی تاخیرکا شکار ہورہی ہے،ملک میں جاری بارشوں کے بے وقت سلسلےسےفصلوں پربھی منفی اثرات مرتب ہورہے۔

    پنجاب کےبڑےحصےمیں گندم کی کھڑی فصل کی خشک نہ ہونےکےباعث تاحال کٹائی شروع نہ کی جاسکی۔ کاشت کاروں کے مطابق اگر بارشوں کا سلسلہ نہ رکا تو گندم نم ہوجانےسےسبب معیارمتاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    دوسری جانب موسم میں نمی کے باعث آم کی فصل پر بھی فنگس لگنا شروع ہوگیا ہے جس سے آم کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    بارشوں کے باعث پیاز کی فصل بھی گیلی ہوگئی ہے،دوزور میں ملک بھر میں پیاز کی عدم دستیابی کے باعث قیمتوں میں سو فیصد تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ہول سیل مارکیٹ میں پیاز کی قیمت ساٹھ روپے فی کلو تک جاپہنچی ہے۔

  • ثابت اناج کا استعمال کینسر اور دیگر بیماریوں سے بچاؤ میں مفید

    ثابت اناج کا استعمال کینسر اور دیگر بیماریوں سے بچاؤ میں مفید

    کراچی: (ویب ڈیسک)ناشتے میں گندم اور جو کے دلیے کا استعمال کینسر اور دیگر بیماریوں سے بچاؤ میں مفید ہے۔

    ہارورڈ پبلک سکول آف ہیلتھ میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق ثابت اناج میں فائبر، چھلکا اور اینڈو سپور سمیت متعد ایسے اجزا موجود ہوتے ہیں جو کہ پسے ہوئے آٹے یا دیگر خوراک میں نہیں پائے جاتے۔

     صبح کا آغاز ثابت گندم یا جو کے دلیے سے کرنے والے افراد میں کینسر کی شرح پندرہ فیصد کم ہوتی ہے جبکہ ذیا بیطس کی شرح اڑتالیس فیصد تک کم پائی جاتی ہے۔

    انسان صحت مند اور طویل زندگی کے لئے کیا کچھ نہیں کرتا مگر سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس کے لئے بہت کچھ کرنے کی بجائے صرف ثابت گندم کا دلیہ کھانا بھی کافی ہے۔

    سائنسدانوں نے چودہ سال تک ایک تحقیق کے بعد دریافت کیا ہے کہ صبح کا آغاز ثابت گندم یا جو کے دلیے سے کرنے والے افراد میں کینسر کی شرح 15 فیصد کم، سانس کی بیماریوں کی شرح 11فیصد کم، ذیا بیطس کی شرح 48فیصد کم پائی جاتی ہے، جبکہ دیگر درجنوں بیماریوں کی شرح بھی انتہائی کم پائی گئی۔

    تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روزانہ تقریباً 34 گرام ثابت اناج کا استعمال انسان کو صحت اور طویل زندگی جیسی نعمت عطا کرسکتا ہے، اور خصوصاً عمر بڑھنے کے ساتھ بیماریوں سے تحفظ بھی ملتا ہے۔