Tag: Wheelchair loaders

  • پی آئی اے کپتانوں اور فضائی میزبانوں کو سامان اٹھانے کیلیے اسسٹنٹ کی دوبارہ فراہمی

    پی آئی اے کپتانوں اور فضائی میزبانوں کو سامان اٹھانے کیلیے اسسٹنٹ کی دوبارہ فراہمی

    پی آئی اے انتظامیہ نے یوٹرن لیتے ہوئے فضائی میزبانوں کو ایک بار پھراسسٹنٹ فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا، گزشتہ ہفتے وھیل چئیر لوڈرز پر کپتانوں سمیت فضائی میزبانوں کا سامان اٹھانے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے انتطامیہ نے ایک ہفتے بعد ہی اپنے فیصلے کو مؤخر کرتے ہوئے فضائی میزبانوں کو ایک بار پھراسسٹنٹ فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    اندرون و بیرون ملک جانے والی پروازوں پر فضائی میزبانوں کو ایئرپورٹ پر اسسٹنٹ فراہم کیا جائے گا، اس حوالے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ فضائی میزبانوں کو ایئرپورٹ پر لمبی قطاروں سے بچنے کیلئے فراہم کیاگیا ہے۔

    پائلٹس اور فضائی میزبانوں کو لوڈر سروس بند ہونے کی وجہ سے مشکلات پیش آرہی تھیں، فضائی میزبانوں کا خود سامان اٹھانے اور جہاز تک جانے میں خاصہ وقت لگ رہا تھا جس کی وجہ سے پروازوں کی روانگی میں تاخیر ہورہی تھی۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اسسٹنٹ فضائی میزبانوں کو آمد اور روانگی کے وقت ایف آئی اے امیگریشن کے عمل میں ان کی معاونت کرے گا۔

    مزید پڑھیں: پی آئی اے نے کپتانوں اور فضائی میزبانوں کو اپنا سامان خود اٹھانے کی ہدایت کردی

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اندرون اور بیرون ملک جانے والی پروازوں کے کپتانوں اور فضائی میزبانوں کو چار سے پانچ لوڈرز فراہم کئے جاتے تھے۔

  • پی آئی اے نے کپتانوں اور فضائی میزبانوں کو اپنا سامان خود اٹھانے کی ہدایت کردی

    پی آئی اے نے کپتانوں اور فضائی میزبانوں کو اپنا سامان خود اٹھانے کی ہدایت کردی

    کراچی : پی آئی اے انتظامیہ نے ملک کے تمام ایئرپورٹس  پر کپتانوں سمیت فضائی میزبانوں کا سامان اٹھانے پر پابندی عائد کردی، وھیل چئیر لوڈرز صرف مسافروں کو سروس فراہم کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے کپتان اور فضائی میزبان اب اپنا سامان خود اٹھا کر جہاز تک جائیں گے، پی آئی اے انتظامیہ نے احکامات جاری کردئیے۔

    اس سے قبل اندرون ملک اور بیرون ملک جانے والی پروازوں کے کپتانوں اور فضائی میزبانوں کو ان کا سامان اٹھانے کیلئے چار سے پانچ لوڈرز فراہم کئے جاتے تھے، لوڈر سروس بند ہونے کی وجہ سے کپتانوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

    https://www.facebook.com/salahuddin.ary/videos/10217916685738260/

    حکم نامہ جاری ہونے کے بعد اب تمام وھیل چئیر لوڈرز صرف مسافروں کو سروس فراہم کریں گے اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتانوں اور فضائی میزبانوں کی لوڈر سروس بند ہونے سے اندرون و بیرون ملک جانے والی پروازیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    جہاز کا کپتان اگر اپنا سامان خود اٹھائے گا تو سیکیورٹی چیک میں بھی خاصا ٹائم درکار ہوگا، جس کے باعث کپتان کو جہاز میں پہنچنے میں تاخیر ہوگی جس سے پروازیں اپنے وقت پر روانہ نہیں ہوسکیں گی۔

    پی آئی انتظامیہ کی جانب سے لوڈر سروس بند کرنے سے کپتانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، باقاعدہ حکم نامہ جنرل منیجر اے سے ایس کی جانب سے ای میل کے ذریعے جاری کیا گیا، جاری کردہ ای میل اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگئی ہے۔ ۔