Tag: while

  • امریکی شہری کا بیوی کے پاس جانے انکار، جیل جانے کو ترجیج، آخر وجہ کیا ہوئی؟

    امریکی شہری کا بیوی کے پاس جانے انکار، جیل جانے کو ترجیج، آخر وجہ کیا ہوئی؟

    واشنگٹن : امریکی شہری نے بیوی کے ظلم سے بچنے کے لیے جیل جانا بہتر سمجھا اور پولیس کو مجبور کیا کہ وہ اسے گرفتار کرلے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کی ریاست فلوریڈا میں عجیب واقعہ پیش آیا جب ایک 70 سالہ بوڑھے شخص لیونارڈ اولسن نے بیوی کی قید سے پولیس کی قید میں جانے کو ترجیح دی۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس نے گزشتہ ہفتے مذکورہ شخص کو گرفتار کیا تھا جو شہر کی مصروف ترین شاہراہ پر گاڑی کی کھلی چھت سے باہر نکل کر کرتب دکھا رہا تھا۔

    مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ بزرگ شہری کی مذکورہ حرکت کو شاہراہ پر چلنے والے متعدد افراد اپنے کیمروں میں قید کیا، واقعے کے عینی شاہدوں میں ایک پولیس افسر بھی موجود ہے جو اپنے ڈیوٹی ٹائم ختم ہونے کے بعد اپنے گھر جارہے تھے۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس نے اولسن سے واقعے کے متعلق سوال کیا تو بزرگ شہری سے صحت جرم سے انکار کردیا تاہم بعدازاں ویڈیو شواہد کی موجودگی کا سن کر کہا کہ وہ ایسی حرکت اس لیے کررہا تھا کہ تاکہ اسے گھر نہ جانا پڑے۔

    اولسن نے پولیس کو بیان دیا کہ اس کی بیوی اس کے ساتھ نوکروں جیسا سلوک کرتی ہے کیوں کہ وہ گھر کی مالکن ہے، اسی لیے وہ بیوی کے گھر جانے سے جیل جانا زیادہ بہتر سمجھتا ہوں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس نے اولسن کے بیانات قلم بند کرنے بعد 70 سالہ شہری کو تیز رفتاری سے گاڑی چلانے کے جرم میں جیل بھیج دیا۔

  • نوجوان پر گاڑی چوری کا الزام، عدالت نے  کولڈ ڈرنک پینے پر پابندی لگادی

    نوجوان پر گاڑی چوری کا الزام، عدالت نے کولڈ ڈرنک پینے پر پابندی لگادی

    ہوائی : امریکی ریاست کی عدالت نے نوجوان کو گاڑی چوری کے الزام میں چار برس تک اپنی پسندیدہ مشروب پیپسی نہ پینے کی سزا سنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ہوائی کے شہر ویلوکو کی عدالت نے دو روز قبل گاڑی چوری کیس کی سماعت کرتے ہوئے 21 سالہ ملزم کرسٹوپر مونٹیلیانو پر پیپسی پینے کی پابندی عائد کردی۔

    عدالت کی جج رونڈا لو کا کہنا تھا کہ مونٹیلیانو نے گرفتاری کے وقت پولیس کو غلط بیان ریکارڈ کرایا تھا۔

    جج کا کہنا تھا کہ مونٹیلیانو نے پولیس کو بیان دیا تھا کہ اس کے عزیز (کزن) نے خود اسے گاڑی چلانے کی اجازت دی ہے جس کے بعد میں گاڑی ڈرائیو کرتے ہوئے اپنی پسندیدہ مشروب (پیپسی) خریدنے جارہا ہوں۔

    عدالت نے ملزم کے بیان کہ ’پیپسی اس کی پسندیدہ مشروب ہے‘ کے بعد حکم جاری کیا کہ وہ چار سال تک کولڈ ڈرنک نہیں پی سکتا۔

    خاتون نے کہا کہ اب وہ چار سال تک کولڈ ڈرنک سے محروم رہے گا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل جوش جیمز نے عدالت سے درخواست کی مونٹیلیانو کو سات قید کی سزا بھی سنائی جائے تاکہ اسے قانون کی اہمیت کا اندازہ ہو۔

    مونٹیلیانو نے جج رونڈا لی سے درخواست کی کہ ’میں کسی کی کار چوری نہیں کررہا تھا، میں جیل نہیں جانا چاہتا، مجھے رہا کردیا جائے‘۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ عدالت نے مذکورہ نوجوان کو 100 گھنٹے کمیونٹی کی خدمت کرنے اور 100 ڈالر جرمانہ جمع کروانے کی سزا بھی سنائی ہے۔

  • برطانوی شہری نے اپنا ہی گھر دھماکے سے اڑا دیا، 2 افراد زخمی

    برطانوی شہری نے اپنا ہی گھر دھماکے سے اڑا دیا، 2 افراد زخمی

    لندن : برطانوی شہری نے پولی کے علاقے میں سابقہ بیوی کی موجودگی میں علیحدگی کی لڑائی میں شکست کی بنا پر اپنے ہی گھر کو دھماکے سے اڑا دیا، پولیس نے مذکورہ ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے علاقے پولی میں پیر کی دوپہر دھماکا ہوا تھا جس کے بعد 66 سالہ ملزم ملبے میں شدید زخمی حالت میں نکالا گیا تھا جبکہ خاتون کو معلولی زخم آئے تھے۔

    برطانوی پولیس کی جانب سے ایک شخص کے گرفتار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص مبینہ ملزم ہے جس نے گھر کو دھماکے سے اڑایا تھا۔

    برطانوی میڈیا کا تھا کہ ملزم کی اہلیہ ایلینی نے بتایا کہ ہماری دو برس علیحدگی ہوگئی تھی اور اپنے سابقہ شوہر کو گھر سے بے دخل کرنا تھا۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اپنی اہلیہ سے علیحدگی کے بعد سے ملزم گھر کی دوسری منزل پر رہائش پذیر تھا۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 60 سالہ متاثرہ خاتون کو حادثے کے نتیجے میں معمولی زخم آئے تھے جسے موقع پر ہی طبی امداد فراہم کردی گئی تھی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک 85 سالہ علاقہ مکین کا کہنا تھا کہ ’میں نے زور دار دھماکے کی آواز سنی جس کے بعد میں متاثرین کے امداد کے بھاگا‘ جب میں نے متاثرہ گھر کو دکھا تو وہاں دھواں اٹھ رہا تھا اور گھر مکمل طور پر تباہ ہوچکا تھا اور گیس کی بو آرہی تھی۔

    بزرگ شہری کا کہنا تھا کہ گھر کے ملبے نے نیچے کھڑی گاڑیوں کو پوری طرح سے چھپا دیا تھا، مجھے لگا حادثے میں کوئی زندہ نہیں بچا ہوگا۔

  • یوکرائن: فوج سے جبری برطرفی، متاثرہ فوجی نے خود کو آگ لگالی

    یوکرائن: فوج سے جبری برطرفی، متاثرہ فوجی نے خود کو آگ لگالی

    کیو : یوکرائنی حکام کی جانب سے جبراً برطرف کیے جانے والے فوجی نے اپنی اور ساتھیوں کی جبری برطرفی کے خلاف وزارت دفاع کی عمارت کے ساممنے احتجاج کرتے ہوئے خود کو آگ لگالی۔

    تفصیلات کے مطابق یورپی ملک یوکرائن میں کے دارالحکومت ’کیو‘ میں واقع وزارت دفاع کی عمارت کے سامنے 2 برس قبل زبردستی برطرف کیے جانے والے یوکرائنی فوجی نے احتجاجاً فوجی وردی میں میڈیا کے سامنے خود پر پیٹرول ڈال کر آگ لگالی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یوکرائنی فوجی ’سیرہی اولیانوف‘ کو اس کے ساتھیوں سمیت دو سال پہلے جبری طور پر فوج سے برطرف کردیا گیا تھا جس کے بعد مذکورہ سپاہی حکام کے غیر منصفانہ فیصلے کے خلاف فوجی وردی میں ملبوس مسلسل احتجاج کررہا تھا۔

    یوکرائنی میڈیا کے مطابق متاثرہ فوجی نے مطالبات نہ ماننے پر دل برداشتہ ہوگیا اور جمعرات کے روز دفتر دفاع کے سامنے خود کو آگ لگالی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سیرہی اولیانوف نے بدھ کے روز اپنی دیگر ساتھیوں کو متنبہ کیا تھا کہ زبردستی فوج سے نکالے جانے پر وزارت دفاع کی عمارت کے سامنے احتجاجاً خودکشی کرلے گا۔

    میڈیا کے مطابق متاثرہ فوجی کی عمر 20 سے 30 برس کے درمیان ہے، جس نے دفتر دفاع کے سامنے پہلے میڈیا نمائندگان سے اپنے اور ساتھی فوجیوں کی جبری برطرفی کے حوالے گفتگو کی اور پھر کچھ دور جاکر خود کو آگ لگاکر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔

    یوکرائنی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ پر موجود عینی شاہدین نے اولیانوف کو بچانے کی کوشش کی تاہم موقع پر موجود بعض دیگر افراد انہیں فوجی کو بچانے سے روک لیا۔

    مقامی میڈیا کے مطابق خود سوزی کرنے والے فوجی کے ساتھیوں نے آگ بجھانے والے کیمیکل کے ذریعے سپاہی کے کپڑوں میں لگی آگ کو بجھایا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی اسپتال منتقل کردیا تھا۔

    اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کے باعث اولیانوف کا جسم بہت زیادہ متاثر ہوا ہے جبکہ چہرے، گردن اور ہاتھ بھی کافی حد تک جھلس گئے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں