Tag: White collar crime

  • نیب کرپشن اور وائٹ کالر کرائم کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، جسٹس (ر) جاوید اقبال

    نیب کرپشن اور وائٹ کالر کرائم کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، جسٹس (ر) جاوید اقبال

    اسلام آباد : قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو کرپشن اور وائٹ کالر کرائم کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، پاکستان کو کرپشن سے پاک ملک بنائیں گے۔

    یہ بات انہوں نے نیب ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں نیب کے تمام علاقائی بیوروز آپریشن اور پراسیکوشن ونگ کی پندرہ روزہ کارکردگی کے جائزہ سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

    انہوں نے کہا کہ نیب نے بدعنوانی کے630ریفرنس متعلقہ احتساب عدالتوں میں دائر کئے ہیں، نیب ہیڈ کوارٹر میں ایک ای لائبریری بھی قائم کی گئی ہے جس میں قانونی امور سے متعلق پچاس ہزار سے زائد کتابیں دستیاب ہیں۔

    اس موقع پر اجلاس کو بتایا گیا کہ نیب نے مقدمات کو تیزی سے نمٹانے کیلئے شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائری، انوسٹی گیشنز اور احتساب عدالتوں میں مقدمات دائر کرنے کیلئے دس ماہ کا عرصہ مقرر کیا ہے تاکہ میگا کرپشن مقدمات کو تیزی سے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے چیلنج سے نمٹا جاسکے۔

    چیئرمین نیب نے کہاکہ نیب نے معیاری اور مقداری بنیادوں پر نیب افسران کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے نیب ہیڈ کواٹرز اور تمام علاقائی بیوروز میں مانیٹرنگ اینڈ ایوالیشن کا جدید نظام واضح کیا ہے اور قانون کے مطابق مقدمات کو نمٹانے کی تیاری کیلئے ریسرچ آفیسرز بھی تعینات کئے ہیں۔

  • کرپشن فری پاکستان بنانے کے لیے میگا وائٹ کالر کرائمز کو انجام تک پہنچائیں گے: چیئرمین نیب

    کرپشن فری پاکستان بنانے کے لیے میگا وائٹ کالر کرائمز کو انجام تک پہنچائیں گے: چیئرمین نیب

    اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کرپشن فری پاکستان بنانے کے لیے میگا وائٹ کالر کرائمز کو انجام تک پہنچائیں گے.

    تفصیلات کے مطابق آج چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی زیرصدارت جائزہ سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا.

    اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہا کہ کرپشن فری پاکستان ہمارا ٹارگیٹ ہے، گزشتہ ایک سال میں 600 ریفرنسزعدالتوں میں دائرکیے گئے.

    ان کا کہنا تھا کہ مقدمات کی پیروی کے لئے قانونی معاونت فراہم کر رہے ہیں، نیب نے تمام مقدمات کو نمٹانے کے لئے 10ماہ کاعرصہ مقررکر رکھا ہے.

    بریفنگ کے بعد چیئرمین نیب نے ہدایت کی کہ افسران ہر مقدمے کی کیس ڈائری تیار کریں، جو خاصی اہم ہے، افسران کی ریسرچ کے لیے نیب ہیڈ کواٹر میں لائبریری بھی قائم کی گئی ہے، جس سے  استفادہ کیا جائے.

    مزید پڑھیں: زرداری، فریال تالپور اور شاہدخاقان کوگرفتار کرنے والے نیب افیسر کو ہراساں کرنےکاانکشاف

    خیال رہے کہ آج اہم سیاسی شخصیات کو گرفتار کرنے والے نیب افیسر اسد جنجوعہ کو ہراساں کرنے کے لئے مشکوک گاڑی کے پیچھا کرنے کے انکشاف ہوا ہے۔

    اسد جنجوعہ نے آصف زرداری، فریال تالپور اور شاہدخاقان عباسی کوگرفتار کیا تھا، پولیس نے درخواست پر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔