Tag: White Corolla Gang

  • کراچی: سفید کرولا گینگ پھر متحرک، اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر کا صفایا کردیا

    کراچی: سفید کرولا گینگ پھر متحرک، اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر کا صفایا کردیا

    کراچی میں سفید کرولا گینگ پھر متحرک ہوگیا، 4 ملزمان نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر کا صفایا کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے ماڈل کالونی میں سفید کرولاگینگ کے ملزمان نے کارروائی کی ہے، 4 ملزمان نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر کا صفایا کردیا۔

    رپورٹ کے مطابق وائٹ کرولا گینگ کے ملزمان لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے، مشتبہ کرولا گاڑی ماڈل کالونی کے علاوہ سعدی ٹاؤن میں بھی دیکھی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واردات 5 روز پہلے ہوئی ہے، لیکن پولیس تاحال ملزمان کو پکڑنے میں ناکام ہے, یاد رہے کہ پولیس نے خوف کی علامت سمجھنے والے سفید کرولا گینگ کے خاتمے کا بھی دعوی کر رکھا ہے لیکن اس گینگ کی لوٹ مار اب بھی جاری ہے۔

  • کراچی : ’سفید کرولا گینگ‘ کی دن دہاڑے واردات، ویڈیو سامنے آگئی

    کراچی : ’سفید کرولا گینگ‘ کی دن دہاڑے واردات، ویڈیو سامنے آگئی

    کراچی : شہر قائد میں درجنوں گھروں میں وارداتیں کرنے والے ڈاکوؤں کا گروہ ’وائٹ کرولا گینگ‘ ایک بار پھر سرگرم ہوکر خوف کی علامت بنتا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عمرے کی ادائیگی کے بعد گھر پہنچنے والے خاندان کو کار سوار ملزمان نے گلی میں ہی لوٹ لیا اور واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،واقعے کی سی سی ٹی فوٹیج وائرل ہوگئی۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے افضل خان کے مطابق گلشن اقبال میں بیرون ملک سے آنے والے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والا سفید کرولا کار گینگ دہشت کی علامت بن گیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہو منے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلی میں کھڑی سرخ رنگ کی کار سے سامان کو نکال کر گھر میں لے جایا جا رہا تھا کہ اس دوران خاندان کے دیگر افراد جو سلور رنگ کی دوسری کار میں سوار تھے وہ بھی گھر پہنچتے ہیں۔

    اسی اثناء میں ان کے تعاقب میں آنے والی سفید رنگ کی کار بھی آکر رکتی ہے اور اس میں سے مسلح ڈاکو انتہائی دیدہ دلیری کے ساتھ سلور کار میں سوار افراد سے لوٹ مار کرتے ہیں بلکہ کار سے 2 بیگ بھی نکال کر اپنی سفید کار میں ڈال کر فرار ہو جاتے ہیں۔

    واردات کے دوران ڈاکوؤں کا ساتھی جو گاڑی چلا رہا تھا انتہائی مہارت کے ساتھ گاڑی کا رخ موڑ کر مخالف سمت کی جانب کرلیتا ہے جس کے بعد اس کے دیگر 3 ساتھی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوجاتے ہیں۔

  • کراچی میں "وائٹ کرولا گینگ” ایک بار پھر سرگرم

    کراچی میں "وائٹ کرولا گینگ” ایک بار پھر سرگرم

    کراچی : شہر قائد میں ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ڈکیت گروپ "وائٹ کرولا گینگ” ایک بار پھر سرگرم ہوگیا، ڈاکو گلشن اقبال میں ایک بنگلے کا صفایا کرکے باآسانی فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے بدنام زمانہ وائٹ کرولا گینگ کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیوں میں متعدد کارندوں کی گرفتاری کے باوجود ڈکیت گروہ باز نہ آیا۔

    کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک13ڈی میں وائٹ کرولا گینگ نے بنگلے میں ڈکیتی کی واردات کی، اس دوران ڈاکو بنگلے سے زیوارت اور رقم لوٹ کرفرار باآسانی فرار ہوگئے۔

    اس حوالے سے اہل خانہ نے پولیس کو بیان دیا کہ 3ڈاکو گھرمیں داخل ہوئے اور کافی دیر تک خواتین کو یرغمال بنائے رکھا اور واردات کے بعد ڈاکو وائٹ کرولا کارمیں بیٹھ فرار ہوئے۔

    واردات سے متعلق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ اہل خانہ کے بیانات قلمبند کرلیے ہیں، گلی میں نصب سی سی ٹی وی میں وائٹ کرولا کو دیکھا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : کرولا گینگ شہر قائد میں کیا کیا کرتا رہا؟ حیران کن انکشافات

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • کراچی : بین الصوبائی گروہ وائٹ کرولا گینگ پکڑا گیا

    کراچی : بین الصوبائی گروہ وائٹ کرولا گینگ پکڑا گیا

    کراچی : ملک کے مختلف شہروں میں ڈکیتی و رہزنی کی وارداتیں کرنے والا ڈکیت گروہ کراچی سے پکڑا گیا، بین الصوبائی گروہ وائٹ کرولا گینگ کے نام سے مشہور ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ساؤتھ زون پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والا وائٹ کرولا گینگ بین الصوبائی گروہ نکلا، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان اسلام آباد میں بھی 65 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    کراچی پولیس کی جانب سے کی گئی کامیاب کارروائی کے بعد گرفتار ملزمان سے تفتیش کے لیےاسلام آباد کی ٹیم کراچی پہنچ گئی۔ ساؤتھ زون نے گروہ کے چار کارندوں سردار، آصف، ناصر اور راج ولی کو گرفتار کیا تھا، ملزمان کے ہاتھوں اسلام آباد میں لٹنے والے خاندانوں نے بھی شناخت کرلیا۔

    کراچی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے کراچی میں بھی 15 سے زائد وارداتیں کیں، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس کی روشنی میں مزید کارروئیاں متوقع ہیں۔