Tag: White House office

  • وائٹ ہاؤس نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کی تصدیق کردی

    وائٹ ہاؤس نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کی تصدیق کردی

    واشنگٹن : وائٹ ہاؤس نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کی تصدیق کردی، امریکی صدر22جولائی کو وزیراعظم عمران خان کا استقبال کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان وائٹ ہاؤس نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ وزیر اعظم عمران خان امریکہ کا سرکاری دورہ کریں گے، ترجمان کے مطابق22 جولائی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وزیراعظم پاکستان کا استقبال کریں گے۔

    وائٹ ہاؤس اعلامیے کے مطابق صدرٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان مختلف امور پر بات چیت ہوگی، دونوں رہنماؤں میں انسداد دہشت گردی، دفاع اور توانائی اور تجارت پر بھی بات ہوگی۔

    اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے دوطرفہ تعاون مزید مضبوط ہوگا، ان کا دورہ امریکہ علاقائی سلامتی اور خوشحالی میں معاون ثابت ہوگا۔

    ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق وزیراعظم کا محور جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور استحکام لانا ہے، مذاکرات مکا مقصد پاکستان اور امریکہ کے درمیان پائیدار شراکت داری کو فروغ دینا ہے۔

  • صحافی کے سوال پرصدرٹرمپ آگ بگولہ، رپورٹرکو پریس کانفرنس سے نکال دیا

    صحافی کے سوال پرصدرٹرمپ آگ بگولہ، رپورٹرکو پریس کانفرنس سے نکال دیا

    واشنگٹن : امریکی صدرڈونلڈٹرمپ میڈیا کونشانہ بنانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے، وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران سوال پسند نہ آیا تو رپورٹرکو کمرے سے ہی نکال دیا۔

    تفصیلات کے مطابق قازقستان کے صدر نور سلطان نذر بایوف سے ملاقات کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا بریفنگ کے دوران امیگریشن پالیسی سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ دنیا کے تمام خطوں سے لوگ امریکا آئیں۔

    جس کے بعد صحافیوں نے سوالات کا انبار لگا دیے ، لیکن ایک رپورٹرکا چبھتا ہوا سوال امریکی صدرٹرمپ کو ناراض کرگیا۔

    سی این این کے رپورٹرجم اکوسٹا نے افریقی ملکوں سے متعلق سوال پوچھنا چاہا تو ٹرمپ آگ بگولہ ہوگئے اور رپورٹر کو آؤٹ کہہ کر پریس کانفرنس سے نکال دیا۔


    مزید پڑھیں :  ڈونلڈ ٹرمپ میڈیا سے دشمنی میں بے قابو ہوگئے


    خیال رہے کہ صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم سے لے کر امریکا میں ٹرمپ کے ناپسندیدہ صحافتی اداروں اور ان کے صحافیوں کے خلاف بدتمیزیوں اور نامناسب رویوں کا جو سلسلہ شروع ہوا ہے وہ تاحال جاری ہے۔

    صدرٹرمپ اس سے قبل بھی پالیسیوں پرتنقید کرنے پرمیڈیا کوآڑے ہاتھوں لیتے رہتے ہیں جبکہ وائٹ ہاؤس میں متنازعہ سوالات پوچھنے پر کئی صحافیوں سے بدتمیزی کی گئی ہے اور بعض اوقات ان صحافیوں کو پریس بریفنگ سے باہر بھی نکال دیا جاتا ہے جبکہصدرٹرمپ جعلی نیوزنیٹ ورک ایوارڈ کااعلان بھی کرچکے ہیں۔

    یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےمیڈیا کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئےمتعدد چینلز کوامریکی عوام کا دشمن قرار دے چکے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔