Tag: White House

  • امریکی مسلمانوں کا داعش کیخلاف وائٹ ہاؤس کےسامنےمظاہرہ

    امریکی مسلمانوں کا داعش کیخلاف وائٹ ہاؤس کےسامنےمظاہرہ

    واشنگٹن : امریکا میں بسنے والے مسلمانوں نے وائٹ ہاؤس کے باہر داعش کیخلاف مظاہرہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں داعش کی بڑھتی ہوئی سفاکانہ کارروائیوں پر امریکا میں بسنے والے مسلمانوں نے وائٹ ہاؤس کے باہر مظاہر ہ کیا۔

    مشتعل مظاہرین نے داعش کیخلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہرے کے شرکاء اپنے نعروں میں داعش کو مسلمانوں کا سب سے بڑا دشمن قرار دیتے رہے۔

    وائٹ ہاؤس کے باہر جمع افراد نے مارچ کرتے ہوئے دنیا بھر کے مسلمانوں سے داعش کیخلاف متحد ہونے کا مطالبہ کیا۔

    مقررین کا کہنا تھا کہ داعش کی انتہا پسند کارروائیوں نے دنیا کے سامنے مسلمانوں کا امیج خراب کیا ہے، امن پسند مسلم ان کاروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں.

  • اوباما نے ایک بارپھر اسرائیلیوں کو مظلوم قراردے دیا

    اوباما نے ایک بارپھر اسرائیلیوں کو مظلوم قراردے دیا

    واشنگٹن : امریکی صدر براک اوباما نے ایک مرتبہ پھر اسرائیلیوں کو مظلوم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے تشدد پسندانہ رویے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

    امریکی صدر براک اوباما اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

    ایران نیوکلیئر ڈیل کے دنوں محسوس ہوتا تھا کہ جیسے صدر براک اوباما اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے درمیان شدید اختلافات ہیں۔

    نیتن یاہو آج بھی ایران ڈیل کے مخالف ہیں اور گزشتہ دورہ امریکا میں جب انہوں نے امریکی کانگریس سے ایران ڈیل کے خلاف خطاب کیا تو صدر اوباما نے نہ صرف انہیں وائٹ ہاؤس مدعو کرنے سے معذرت کی بلکہ اعتراض کیا کہ اسرائیلی وزیر اعظم امریکی خارجہ پالیسی پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن آج وائٹ ہاؤس کے اول آفس میں دونوں رہنماؤں کی ملاقات کچھ اور ہی داستان سناتی رہی۔

    صدر اوباما نے نہ صرف فلسطینیوں کو تشدد پسند کہا بلکہ ایک بار پھر اسرائیل کی حفاظت کو امریکا کی اہم ذمہ داری قرار دیا، صدر اوباما نے داعش اور حزب اللہ کیخلاف حکمت عملی سمیت اسرائیل کے ساتھ دفاعی تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیاجبکہ نیتن یاہو اک بار پھر ایران پر تنقید اور فلسطین کے ساتھ امن قائم کرنے کا راگ الاپتے رہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کے دورہ امریکا میں امریکا اسرائیل کی فوجی امداد تین ارب ڈالرز سے بڑھا کر پانچ ارب ڈالرز تک کر سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ یروشلم کے مغربی کنارے میں حالیہ پر تشدد واقعات میں کئی فلسطینی اور اسرائیلی شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔

  • امریکی اور اطالوی شہری ڈرون حملے میں ہلاک ہوئے، وہائٹ ہاؤس کی تصدیق

    امریکی اور اطالوی شہری ڈرون حملے میں ہلاک ہوئے، وہائٹ ہاؤس کی تصدیق

    واشنگٹن :  بارک اوبامہ کی ڈاکٹر وارن اور اطالوی شہری افغانستان میں ہونے والے فوجی آپریشن میں ہلاک ہوئے، وائٹ ہاؤس نے تصدیق کر دی.

    تفصیلات کے مطابق امریکا سے بازیابی کی اپیل کرنے والےامریکی ڈاکٹر وارن وانسٹائن کو زندگی کی قید سے ہی نجات مل گئی ۔

    ڈاکٹر وارن وانسٹائن امریکی ڈرون حملے میں ما را گیا۔ وائٹ ہائوس سے جاری اعلامیہ میں اعتراف کیا گیا ہے کہ جنوری میں پاک افغان سرحدی علاقے میں امریکی کارروائی کے دوران القاعدہ کے ہاتھوں یرغمال امریکی ڈاکٹر وارن وان سٹائن اور اطالوی جیوانی لو پورتو ہلاک ہو گئے۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے ڈاکٹر وارن کی ہلاکت کو تکلیف دہ نقصان قرار دیتے ہوئے ا س پرافسوس کااظہار کیا ہے ۔

    وہائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تصدیق کی جا سکتی ہے کہ آپریشن میں دونوں یرغمالی حادثاتی طور پر مارے گئے۔

  • مودی کی اوباما سےملاقات، کشمیریوں کااحتجاج

    مودی کی اوباما سےملاقات، کشمیریوں کااحتجاج

    نیویارک: بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کی امریکی صدرسےملاقات کے دوران وائٹ ہاؤس کے باہر کشمیری برادری نےبھارتی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    امریکی صدر کے جانب سے نریندر موددی کےاعزازمیں دیئےگئےعشائیہ کے موقع پرکشمیری برادی نے مقبوضہ جموں کشمیر میں جاری بھارتی بربریت اورغاصبانہ قبضے کے خلاف واشنگٹن میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے اس موقع پر’’لے کر رہیں گے آزادی کے نعرے لگائے‘‘۔

    دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے موقع پروائٹ ہاؤس کے باہرموجودبھارتی شہریوں نے بھی کشمیریوں کے خلاف نعرے بازی کی اوردونوں فریق آمنے سامنے آگئے۔ نعرے تو لگتے رہے لیکن پولیس اہلکاروں نےصورتحال کوقابو سے باہر نہ ہونے دیا۔

  • واشنگٹن:وائٹ ہاؤس میں مشتبہ شخص کی موجودگی، سیکیورٹی ہائی الرٹ

    واشنگٹن:وائٹ ہاؤس میں مشتبہ شخص کی موجودگی، سیکیورٹی ہائی الرٹ

    واشنگٹن : وائٹ ہاؤس کی عمارت میں مشتبہ شخص کی موجودگی کی نشاندہی پر سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس کا کچھ حصہ خالی کرالیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاوس کے سیکیورٹی اہلکاروں نے عمارت میں مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع پر متعلقہ حصے کو گھیرے میں لے لیا۔

    سیکیورٹی خدشات کی بناء پر وائٹ ہاؤس کے عملے اور پریس بریفنگ کے لئے آئے ہوئے صحافیوں کو بھی باہر نکال لیا گیا ہے، تاہم کچھ دیر بعد مشتبہ حصے کو کلئیر قرارد یتے ہوئے عملے اور صحافیوں کو واپس بلالیا گیا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت امریکی صدر بارک اوباما موجود نہیں تھے۔

  • امریکا شامی باغیوں کواسلحہ اور تربیت دے گا

    امریکا شامی باغیوں کواسلحہ اور تربیت دے گا

    واشنگٹن: امریکی صدر براک اوباما نے شامی باغیوں کو اسلحہ اور تربیت فراہم کرنے سے متعلق بل پر دستخط کردیئے ہیں۔

    وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی فوج شامی باغیوں کے عوامی اتحاد کو سعودی عرب میں قائم کیمپس میں تربیت فراہم کرے گی جبکہ انھیں اسلحہ بھی فراہم کیا جائیگا۔

    امریکی ایوان نمائندگان اور سینیٹ نے گذشتہ روز متعلقہ قانون کی منظوری دی تھی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ امداد شدت پسند تنظیم داعش اور بشارالاسد حکومت کے خلاف لڑنے والے باغیوں کو دی جائیگی۔

  • وائٹ ہاؤس میں گھسنےکی کوشش کرنےوالا گرفتار

    وائٹ ہاؤس میں گھسنےکی کوشش کرنےوالا گرفتار

    واشنگٹن:امریکی محافظوں نےجنگلہ پھلانگ کر وائٹ ہاؤس میں گھسنے کی کوشش کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

    غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ایک شخص نے وائٹ ہاؤس کا جنگلہ پھلانگ کر اندر گھسنےکی کوشش کی تو سیکورٹی الارم بج اٹھے اور مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔

    اس وقت باراک اوباما وائٹ ہاؤس میں موجود نہیں تھے،حراست میں لئے گئے شخص سے پوچھ  گچھ شروع کر دی گئی ہے۔

  • انسانی حقوق کی خلاف ورزی، سوڈانی حکومت پر بین الاقوامی پابندیاں لگانے پرغور

    انسانی حقوق کی خلاف ورزی، سوڈانی حکومت پر بین الاقوامی پابندیاں لگانے پرغور

    واشنگٹن :جنوبی سوڈان میں جاری بحران کی باعث امریکہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سوڈانی حکومت پر بین الاقوامی پابندیاں لگانے پرغورشروع کردیا ہے۔

    وائٹ ہاؤس کی ترجمان میری ہارف کا میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک میں جاری بحران کے خاتمےاور امن کے قیام تک جنوبی سوڈان پر پابندیاں لگانے پر غورکررہی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی سوڈان میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی ذمہ دارحکومت ہے، خانہ جنگی کی صورتحال کے باعث بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالی ہوئی ہے، تقریبا دس ہزار لوگ جاں بحق اور دس لاکھ سے زیادہ لوگ نقل مکانی کرگئے ہیں۔

  • داعش کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں کرسکتے ہیں،اوباما

    داعش کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں کرسکتے ہیں،اوباما

    واشنگٹن : امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ عراق میں امریکی فوج کو خطرے کی صورت وہ داعش کے باغیوں کے خلاف ٹارگیٹڈ فضائی کارروائیاں کرسکتے ہیں۔

    وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ عراق میں زمینی کارروائی کا کوئی اراداہ نہیں اور نہ ہی وہ امریکہ پر ایک اور جنگ مسلط کرنا چاہتے ہیں، داعش کے باغیوں کے خلاف وہ عراقی حکومت کی مدد کرینگے۔

    متاثرہ علاقوں میں انسانی حقوق کی بنیادوں پر عراقی عوام کی مدد جاری رکھیں گے جبکہ عراقی فورسز کی مدد کیلئے ان کی تربیت بھی جاری رہے گی۔

  • امریکا کا فارن برگ ائیرشو میں ایف 35 طیارے نہ بھجوانے کا فیصلہ

    امریکا کا فارن برگ ائیرشو میں ایف 35 طیارے نہ بھجوانے کا فیصلہ

    واشنگٹن :امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان رئیر ایڈمرل جان کربے کا کہنا ہے کہ چند فنی مسائل کی بنا پر برطانیہ میں ہونے والے ائیر شو میں ایف تھرٹی فائیو لڑاکا طیارے نہیں بھیجے جائیں گے ۔

    وائٹ ہاوس میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے رئیر ایڈ مرل جان کربے نے بتایا کہ امریکی محکمہ دفاع کے نے فیصلہ کیا ہے کہ برطانیہ میں ہونے والے ائیر شو میں اپنے ایف تھرٹی فائیو لڑاکا طیارے نہیں بھیجے جائیں گے، فارن برگ میں رواں ہفتے ہونے والے ائیر شو میں ایف تھرٹی فائیو کے ممکنہ خریدار اس جدید ترین لڑاکا جیٹ کو نہیں دیکھ پا ئیں گے۔

    جان کرنے نے بتایا کہ تئیس جون کو فلوریڈا میں ایک فضائی حادثے میں طیارے کے انجن فیل ہونے کے بعد ایف تھرٹی فائیو طیاروں کوگراونڈ کر دیا گیا ہے۔