Tag: white paper against punjab government

  • عوامی تحریک نے حکومتِ پنجاب کے خلاف وہائٹ پیپرجاری کردیا

    عوامی تحریک نے حکومتِ پنجاب کے خلاف وہائٹ پیپرجاری کردیا

    لاہور:پاکستان عوامی تحریک پنجاب نے مسلم لیگ ن کی پنجاب حکومت کی ڈیڑھ سالہ کارکردگی پروہائٹ پیپرجاری کردیا ہے۔

    عوامی تحریک نےاس وہائٹ پیپرمیں حکومت کی کارکردگی کا تنقیدی جائزہ لیا ہے اور اعداد و شمار کے ذریعے ثابت کیا ہے کہ موجودہ حکومت کسی بھی صورت پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پر حکمرانی کی اہل نہیں ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائت پر جاری کئے گئے وہائٹ پیپرمیں دئیے گئے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب بھرمیں سالانہ چھتیس لاکھ جرائم ہوتے ہیں۔

    جرائم میں گینگ ریب کے واقعات 6100 جبکہ قتل چھ ہزار اور اقدام قتل 22 ہزار واقعات کے ساتھ سرِفہرست ہے۔ بچوں کے اغوا کے 12 ہزار واقعات رپورٹ ہوئے۔

    رواں سال پنجاب نے 850 ملین ڈالر کے قرضے لئے جنہیں ملا کر صوبے کے کل قرضے 580 ارب روپے ہوگئے ہیں۔

    رواں سال کی پہلی ششماہی میں تعلیم اورصحت کے لئے مختص بجٹ کا کل 17 فیصد ریلیز کیا جاسکا۔

    حکومت کی نااہلی کے باعث اشیائے خورد ونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب نے انکشاف کیا تھا کہ پنجاب میں زرعی ادویات بنانے والی 700 میں سے 650 کمپنیاں جعلی ادویات بناتی ہیں لیکن تاحال کوئی کاروائی نہیں کی گئی جو کہ ناقص حکمرانی کی اعلیٰ مثال ہے۔

    رپورٹ میں ریسکیو 1122 جیسے ممتاز ادارے کی مشکلات کا بھی ذکرکیا گیا ہے اور دعویٰ کیا گیا ہے کہ ریسکیو 1122 کے ملازمین تنخواہیں اور دیگر مراعات سے محرومی کے باعث کسی بھی وقت احتجاج کی کال دے سکتے ہیں۔

    پی اے ٹی کا وہائٹ پیپر