Tag: Who are the ten most expensive footballers in the world? Know

  • دنیا کے دس مہنگے ترین فٹبالر کون ہیں؟ جانیے

    دنیا کے دس مہنگے ترین فٹبالر کون ہیں؟ جانیے

    فٹبال سے تو سب ہی واقف ہوں گے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ فٹبال کھیلنے والے کھلاڑیوں کو کلب سے معاہدے پر کتنا معاوضہ ملتا ہے؟

    آئیے اپنے قارئین کو دنیا کے چند مہنگے ترین فٹبالر سے متعلق بتاتے ہیں، آمدنی کے لحاظ سے دنیا کے مہنگے ترین فٹبالر برازیل کے 29 سالہ فٹبالر نیمار ہیں جنہوں نے 2017 میں 26 کروڑ ڈالر کے عوض پیرس سینٹ جرمین کلب میں شمولیت اختیار کی تھی۔

    نیمار

    میڈیا رپورٹ کے مطابق نیمار نے یہ معاہدہ بارسلونا چھوڑ کر پیرس سینٹ جرمین میں جانے پر کیا تھا۔

    دوسرے نمبر سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فرانس کے 22 سالہ فٹبالر کیلان ایمباپے ہیں جنہوں نے پیرس سینٹ جرمین کےلیے 21 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کے عوض کھیلنے کا معاہدہ کیا تھا۔

     

    کیلان ایمباپے

    تیسرا نمبر پرتگال کےجواؤ فلیکس کا ہے جو میڈرڈ کے ایٹلیکو کے کھلاڑی ہیں اور انہوں نے اس کلب کی طرف سے کھیلنے کےلیے 14 کروڑ 80 ڈالر معاوضہ وصول کیا تھا۔

    جواؤ فلیکس

    اسی طرح برازیل کے فلیپی کوٹینو نے ایف سی بارسلونا کا کھلاڑی بننے کےلیے 14 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز معاوضے کا معاہدہ کیا تھا۔

    فلیپی کوٹینو

    کھلاڑیوں کی آمدنی سے متعلق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فرانس کے انٹوئن گریزمان چودہ کروڑ دس لاکھ ڈالر کے معاہدے کے ساتھ پانچویں نمبر ہیں۔

    انٹوئن گریزمان

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ آمدنی لینے والوں میں انگلستان کے جیک گری لس 14 کروڑ 70 لاکھ ڈالر معاوضے کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔

    جیک گری لس

    فرانس کے عثمان ڈیملے بارہ کروڑ تیس لاکھ ڈالر معاوضہ وصول کرکے ساتویں نمبر پر ہیں جب کہ پال پوگبا آٹھویں نمبر پر براجمان ہیں۔

    عثمان ڈیملے (بلیو شرٹ)، پال پوگبا (سرخ شرٹ)

    ویلز کے گریتھ بیل گیارہ کروڑ اسی لاکھ ڈالرز کے ساتھ نویں اور پرتگال کے مایہ ناز فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو 11 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کے ساتھ دسویں نمبر پر ہیں۔

    گریتھ بیل اور رونالڈو