بالی وڈ میں کئی اسٹارز ایسے ہیں جو شادی سے پہلے بہت کامیاب نہیں تھے لیکن شادی کے بعد انھوں نے اعتراف کیا کہ وہ اپنی بیویوں یا اپنے شوہروں کی وجہ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچے۔
بالی ووڈ ستاروں کی فہرست جو اپنے جیون ساتھیوں کو خوش قسمتی کی علامت سمجھتے ہیں۔
امیتابھ بچن
بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کسی تعارف کے محتاج نہیں ، وہ کئی دہائیوں سے بالی ووڈ پر کامیابی سے راج کررہے ہیں، امیتابھ کی شادی معروف اداکارہ جیا بہادری سے ہوئی ، انکی شادی 70 کی دہائی میں میڈیا کیلئے سنسنی خیز خبر تھی۔
ماضی کی سپر اسٹارجوڑی نے بالی ووڈ کو کئی کامیاب فلمیں دیں جس میں ابھیمان،چپکے چپکے ،شعلے، زنجیر،کبھی خوشی کبھی غم سمیت دیگر شامل ہیں۔
شادی کے بعد بگ بی خود کو بہت خوش قسمت تصور کرنے لگے، فلم’’ زنجیر‘‘ سے شہرت پانے والے امیتابھ ایک لیجنڈ بن گئے۔
اکشے کمار
اکشے کمار نے اعتراف کیا ہے کہ ٹوینکل کھنہ میرے لئے خوش قسمتی کی علامت ہے، انکا ایک انٹرویو مین کہنا تھا کہ ٹوئنکل کی خوش قسمتی میرے کیریئر پر چھائی ہوئی ہے ورنہ وہ خود کچھ بھی نہیں ،لکشمی کے میری زندگی اور میرے گھر میں داخل ہونے سے پہلے میں بالی ووڈ میں کامیاب نہیں تھا،اس سے ملنے سے پہلے میری 14 فلمیں فلاپ ہوئی لیکن جب اس نے مجھے مسکرا کر دیکھا تو چیزیں خود بخود ٹھیک ہوتی چلی گئی۔
ٹوئنکل نے اکشے سے 2001ء میں شادی کی اور فلم نگری چھوڑ کر انٹریئر ڈیزائننگ کا پیشہ اختیار کرلیا۔
گزشتہ چند برسوں سے اکشے کمار بالی وڈ میں بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔
ابھیشیک بچن
بالی ووڈ کے اداکار ابھیشیک بچن نے بھی ایشوریا رائے سے شادی کے بعد شہرت پائی ، شادی کے بعد ہی ابھیشیک بچن کو فلم انڈسٹری میں فلم گورو میں اچھا کردار ملا۔
سابق مس یونیورس ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی شادی 20 اپریل 2006 میں ہوئی، دونوں بالی ووڈ اسٹار شادی کے بعد کامیابی سے زندگی کی سیڑھیاں پار کررہے ہیں۔
ابھیشیک بچن کا کہنا ہے کہ مجھے ایشوریا کے شوہر ہونے پر فخر ہے۔
ویک اوبرائے
وییویک ابرائے شادی سے پہلے بے روزگار تھے، لیکن پریانکا سے شادی کے بعد انھیں 14 فلمیں ملیں ،انکا اپنی بیوی کے بارے میں کہنا ہے کہ میں پاگلوں کی طرح اپنی بیوی سے پیار کرتا ہوں اور اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ انھوں نے بھی اپنی اچھی بیوی دی۔
وییویک ابرائے کا کہنا تھا کہ جب میں رات دیر سے شوٹنگ کیلئے نکلتا ہوں اور پریا سو رہی ہوتی ہے تو میں اس کے چہرے کی طرف دیکھتا ہوں تو مجھے خوشی کا احساس ہوتا ہے، جو میری چہرے پر مسکراہٹ لے آتا ہے۔
ویک اوبرائے نے فلم’’کمپنی‘‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا اور پہلی فلم سے ہی کامیابی کا سفر شروع کیا جو زیادہ عرصے تک قائم نہ رہ سکا۔ انہوں نے بالی ووڈ کی کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تاہم انہیں’’ شوٹ آؤٹ آف لکھنڈ والا‘‘ سے خوب شہرت حاصل ہوئی
چترانگدا سنگھ
چترانگدا شادی سے قبل کافی جدوجہد کے بعد بھی اشتہارات تک محدود رہی لیکن گولفر جیوتی رندھاوا کے بعد چترانگدا کو فلموں میں اچھے کردار ملنے لگے 2003 میں ریلیز ہونے والی فلم ہزاروں خواہشیں میں چترا کے آئٹم سونگ نے انہیں راتوں رات مقبولیت دے ڈالی۔
چترانگدا نے 2001 میں مشہور گولف کے کھلاڑی جیوتی سنگھ رندھاوا سے شادی کی اور اس کے بعد انہوں نے فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا۔ انہوں نے2005 ءمیں سدھیر مشرا کی فلم ہزاروں خواہشیں ایسی سے اپنے بالی ووڈ کیریئر کی شروعات کی تھی۔ اس کے بعد وہ فلموں سے تین سال دور رہیں۔