Tag: WHO head

  • اومیکرون کو معمولی نہ سمجھیں ،  عالمی ادارہ صحت نے دنیا کو خبردار کردیا

    اومیکرون کو معمولی نہ سمجھیں ، عالمی ادارہ صحت نے دنیا کو خبردار کردیا

    جنیوا: عالمی ادارہ صحت نے دنیا کو پھر خبردار کیا ہے کہ کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کو معمولی نہ سمجھا جائے، اس کی شدت کم تو ہوسکتی ہے لیکن اسے معتدل نہیں کہا جا سکتا۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ٹیڈروس نے دنیا کورونا کیسز میں مسلسل اضافے کے حوالے سے خبردار کیا ہے کہ اومیکرون وائرس کو غیر سنجیدہ نہیں لینا چاہیے، اس وائرس کے باعث دنیا بھر میں لوگ متاثرہورہے ہیں۔

    ڈاکٹرٹیڈروس کا کہنا تھا کہ اومیکرون کورونا کی باقی اقسام کے مقابلےزیادہ بیمار کر رہاہے اور اومیکرون نے صحت کے نظام کو پھر دباؤ میں ڈال دیا ہے۔
    .
    ڈبلیوایچ او نے مزید کہا کہ گزشتہ ہفتے کوروناکے عالمی اثرات میں 71فیصداضافہ ہوا اور اس دوران کورونا کے امریکا کے کیسز میں 100 فیصد اضافہ ہوا، اومیکرون ڈیلٹا کے مقابلے کم شدت ہے لیکن غیرسنجیدہ نہ لیں۔

    ڈاکٹرٹیڈروس نے روز دیا کہ دنیا بھر میں کورونا کے خلاف ویکیسن کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

    خیال رہے امریکا میں چوبیس گھنٹوں میں کوویڈ نائینٹین نے سات لاکھ چار ہزار سے زائد لوگوں کو مریض بنا دیا ہے جبکہ اٹھارہ سو سے زائد اموات بھی رپورٹ ہوئیں۔

    امریکی ائیر لائنز کے پائلٹس اور عملہ بھی کورونا کا شکارہوگیا ہے، جس کی وجہ سے ایک ہزار چھ سو بیس پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں۔

    برطانیہ میں بھی کورونا کے ایک لاکھ چورانوے ہزار نئے مریض سامنے آئے جبکہ فرانس میں تین لاکھ بتیس ہزار ، اٹلی میں دو لاکھ انیس ہزار سے زائد اور اسپین میں ایک لاکھ سینتیس ہزار سے زائد شہری کورونا سے متاثر ہوئے۔

  • سربراہ عالمی ادارہ صحت کی ایک بار پھر کورونا کیخلاف  پاکستان کی کاوشوں کی تعریف

    سربراہ عالمی ادارہ صحت کی ایک بار پھر کورونا کیخلاف پاکستان کی کاوشوں کی تعریف

    اسلام آباد : سربراہ عالمی ادارہ صحت نے ایک بار پھر کورونا کیخلاف پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کی، سینٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ سربراہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے تحسین غیرمعمولی کامیابی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سربراہ عالمی ادارہ صحت ڈاکٹرتیدروس نے کورونا کیخلاف پاکستان کی کاوشوں کو ایک بار پھر خراج تحسین پیش کیا۔

    ڈاکٹرٹیدروس کے پاکستان سے متعلق مثبت تاثرات پر سینٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاکستان نےکورونا پر قابو پایا تو ثمرات استحکام،معاشی نمو میں ظاہر ہو رہے ہیں، سربراہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے تحسین غیرمعمولی کامیابی ہے، ثابت ہوگیا وبا کا تدارک اور معیشت کا تحفظ الگ الگ نہیں۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان روزاول سے یہی تو کہتے آئے ہیں، خدا کے فضل سے وزیراعظم کی سربراہی میں عوام کوترجیحات میں سرفہرست رکھا۔