Tag: who is?

  • نیا گورنر سندھ کون؟ فیصلہ ایک دو روز میں متوقع

    نیا گورنر سندھ کون؟ فیصلہ ایک دو روز میں متوقع

    سندھ کا نیا گورنر کون ہوگا فیصلہ ایک دو روز میں ہوجائے گا، ایم کیو ایم نے گورنر سندھ کے لیے 5 نام وفاق کو بھجوائے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ کا نیا گورنر کون ہوگا اس کا فیصلہ آئندہ ایک دو روز میں متوقع ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا ہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے وفاق کو گورنر سندھ کیلیے 5 نام بھجوائے گئے تھے جن میں سے نسرین جلیل اور عامر چشتی اس عہدے کے لیے سب سے زیادہ مضبوط امیدوار قرار دیے جارہے ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم نے ان کے علاوہ عامر خان، وسیم اختر اور کشور زہرہ کے نام بھی وفاق کو دیے ہیں لیکن نسرین جلیل اور عامر چشتی کے نام حکومتی جماعتوں کے لیے سب سے زیادہ غیر متنازع ہیں۔

    مزید پڑھیں: گورنر سندھ کون ہوگا؟ ایم کیو ایم نے 5 نام بھجوا دیے

    واضح رہے کہ اگر گورنر شپ کا قرعہ نسرین جلیل کے نام نکلتا ہے تو یہ تقریباً نصف صدی کے بعد سندھ میں خاتون گورنر ہوں گی، اس سے قبل 1973 سے 1975 تک پاکستان کے پہلے وزیراعظم شہید ملت خان لیاقت علی خان کی اہلیہ بیگم رعنا لیاقت علی خان سندھ کی گورنر رہی تھیں۔

  • دیپیکا کے سب سے بڑی نقاد کون؟ اداکارہ نے بتادیا

    دیپیکا کے سب سے بڑی نقاد کون؟ اداکارہ نے بتادیا

    بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ ان کی سب سے بڑی نقاد کوئی اور نہیں بلکہ ان کی والدہ اور بہن ہیں۔

    بھارتی میڈیا کو ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے دیپیکا نے کہا کہ وہ ہر ایک کی آرا کو انتہائی سنجیدگی سے لیتی ہیں اور ہمیشہ ہی تنقید کا خیرمقدم کیا ہے اور اسمیں جاننے والا یا انجان کی کوئی تفریق نہیں ہوتی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ان کے کام پر سب سے کڑی اور درست تنقید ان کے خاندان کے لوگ ہی کرتے ہیں، میری والدہ اور بہن میری سب سے بڑی نقاد ہیں اور اس حوالے سے وہ صرف اپنی فیملی پر ہی بھروسہ کرتی ہیں۔

    اس موقع پر شوہر رنویر سنگھ کے ردعمل کے بارے میں سوال پر دیپیکا نے کہا کہ رنویر سنگھ اس معاملے پر کچھ نرمی دکھا دیتے ہیں لیکن والدہ اجالا اور بہن انیشا پڈوکون بالکل لحاظ نہیں کرتیں۔

    واضح رہے کہ دیپیکا پڈوکون کو حال ہی میں ریلیز ہونے والی ان کی فلم گہرائیاں کے حوالے سے فلم بینوں اور نقادوں کے ملے جلے ردعمل کا سامنا رہا ہے۔

    اس فلم میں دیپیکا کے علاوہ لیجنڈ اداکار نصیرالدین شاہ، انایا پانڈے، سدھانت چترویدی اور داہیریا کروا نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔