Tag: who-tried

  • یونانی جزیرے تک پہنچنے کی کوشش، 300 سے زائد مہاجرین گرفتار

    یونانی جزیرے تک پہنچنے کی کوشش، 300 سے زائد مہاجرین گرفتار

    انقرہ : مغربی ترک صوبے چناق قلعے کے ساحلی علاقے میں سات مختلف چھاپوں کے دوران مہاجرین کو تحویل میں لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترک حکام نے ایسے تین سو تیس غیرملکی تارکین وطن کو حراست میں لے لیا ہے، جو یونانی جزیرے لیسبوس پہنچنے کی کوشش میں تھے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کا کہنا تھا کہ مغربی ترک صوبے چناق قلعے کے ایک ساحلی علاقے میں مارے گئے سات مختلف چھاپوں کے دوران ان مہاجرین کو تحویل میں لیا گیا۔

    حراست میں لیے گئے مہاجرین کا تعلق افغانستان، شام، ایران اور عراق سے بتایا گیا ہے۔ رواں برس دس اگست کو لیسبوس پہنچنے کی کوشش میں تقریباً سات سو مہاجرین کو گرفتار کیا گیا تھا۔

    لیبیا: تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، درجنوں مہاجرین ہلاک

    خیال رہے کہ گذشتہ سال جولائی میں یورپ جانے کی خواہش لیے مہاجرین اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے، بحیرہ روم میں کشتی ڈوبنے سے 16 افراد ہلاک جبکہ متعدد لاپتہ ہوگئے تھے۔

    قبل ازیں 2015 میں غیر قانونی طور پر یورپ میں داخل ہونے کی کوشش میں سترہ سو سے زائد تارکین وطن بحیرہ روم میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے تھے جبکہ اسی سال ہی اٹلی کے کوسٹ گارڈز نے ایک بڑا ریسکیو آپریشن کر کے ہزاروں مہاجرین کو ڈوبنے سے بچایا تھا۔

  • امریکا: ملزمان عدالت سے فرار، جج نے ایک ملزم کو پکڑ لیا

    امریکا: ملزمان عدالت سے فرار، جج نے ایک ملزم کو پکڑ لیا

    واشنگٹن : امریکی دارالحکومت کی مقامی عدالت کے جج ہمت و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیس کی سماعت کے دوران دو مجرموں کی فرار کی کوشش ناکام بنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کے ایک جج نے کورٹ روم سے فرار ہونے والے مجرموں کو پکڑ کرکے بہادری کی مثال قائم کردی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج آر ڈبلیو بزرڈ جب کیس کی سماعت کے لیے جج کی نشت پر بیھٹے تو مجرموں نے پولیس کورٹ روم خالی ہونے کا فائدہ اٹھاکر فرار ہوگئے۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جج بزرڈ نے ملزمان کو فرار ہوتا دکھا تو اپنا کورٹ اتار کر دونوں ملزمان 22 سالہ جیکبسن اور 28 سالہ کوڈی کو پکڑنے کے لیے ڈورے اور ایک ملزم کو پکڑنے میں کامیاب ہوگئے جبکہ دوسرے شخص پولیس کچھ دیر بعد ہی دوبارہ گرفتار کرلیا تھا۔

    ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج بزرڈ کا کہنا تھا کہ ’میں نے ملزمان کو فرار ہوتے دیکھا تو حیران ہوا، مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا کہ کیا کروں، میں سوچا پیچھا کرتا ہوں کم از کم یہ پتہ ہوگا وہ کہاں جارہے ہیں‘۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ملزمان عدالت کی سیڑھیاں ہی اترے تھے کہ جج بزرڈ 28 سالہ کوڈی کو پکڑنے میں کامیاب ہوگئے جبکہ جیکب سن کو کچھ دوری پر پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    پولیس کے ڈپٹی چیف کا کہنا تھا کہ یقینی طور پر جج نے ملزم کوڈی کو گرفتار کروانے میں پولیس کی مدد کی ہے تاہم یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل بھی بزرڈ بھی پولیس کی معاونت کرچکے ہیں۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ عدالت نے ملزم جیکب سن اور کوڈی پر دوران سماعت عدالت سے فرار ہونے کا مقدمہ درج کرلیا۔