Tag: Why Jason Roy withdrew from IPL?

  • انگلش کرکٹر جیسن روئے آئی پی ایل سے کیوں دستبردار ہوئے؟

    انگلش کرکٹر جیسن روئے آئی پی ایل سے کیوں دستبردار ہوئے؟

    نئی دہلی :‌انگلش کرکٹر جیسن روئے دو کروڑ بھارتی روپے کا معاہدہ ٹھکرا کر انڈین پریمیئر لیگ سے دستبردار ہوگئے۔

    پاکستان سپر لیگ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بلے باز جیسن روئے نے آئی پی ایل سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔

    جیسن روئے نے دستبرداری کا اعلان لمبے عرصے پر محیط بائیو سیکیور ببل کو چیلنجنگ قرار دیتے ہوئے کیا۔

    انگلش کرکٹر کو آئی پی ایل کی فرنچائز گجرات ٹائٹنز نے نیلامی میں خرید کر دو کروڑ بھارتی روپے کا معاہدہ کیا تھا۔

    واضح رہے کہ یہ دوسری مرتبہ ہے کہ جیسن روئے نے آئی پی ایل میں نیلامی میں فروخت ہونے اور پھر معاہدہ ہونے کے بعد ایونٹ سے دستبرداری کا اعلان کیا۔

    اس سے قبل 2020 میں فرنچائز دہلی کیپیٹلز نے جیسن روئے کو اُس وقت ڈیڑھ کروڑ بھارتی روپے میں خریدا تھا لیکن ذاتی وجوہات کے باعث وہ شرکت نہیں کرسکے تھے۔