Tag: Wiaan Mulder’s

  • لارا کے ریکارڈ‌ کے قریب پہنچ کر ویان ملڈر نے اننگز ڈیکلیئر کردی، شائقین حیران

    لارا کے ریکارڈ‌ کے قریب پہنچ کر ویان ملڈر نے اننگز ڈیکلیئر کردی، شائقین حیران

    جنوبی افریقا کے کپتان ویان ملڈر نے زمبابوے کے خلاف اننگز ڈیکلیئر کرکے شائقین کرکٹ کو حیران کردیا۔

    جنوبی افریقا کے آل راؤنڈر ویان ملڈر نے دنیائے کرکٹ کو حیران کردیا جب انہوں نے زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کھانے کے وقفے کے وقت اپنی اننگز ڈیکلیئر کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ وہ 367 رنز پر ناقابل شکست تھے۔

    ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی بار پروٹیز کی قیادت کرنے والے 27 سالہ نوجوان نے اپنی یادگار اننگز سے کئی بڑے اور دیرینہ ریکارڈز کو توڑ ڈالا اور ہاشم آملہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹیسٹ میں جنوبی افریقی بلے باز کا سب سے زیادہ انفرادی اسکور بھی درج کیا۔

    ملڈر ویسٹ انڈیز کے عظیم برائن لارا کا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ انفرادی اسکور 400 رنز کا ریکارڈ توڑ سکتے تھے لیکن انہوں نے اس کے خلاف فیصلہ کیا۔

    انہوں نے جاری دوسرے دن لنچ پر ٹورنگ سائیڈ کی پہلی اننگز 626/5 پر ڈکلیئر کر دی جب وہ لارا کو پیچھے چھوڑنے سے صرف 34 رنز دور تھے۔

    اس کے نتیجے میں ملڈر 410 گیندوں پر 49 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 367 رنز کے ساتھ فارمیٹ میں پانچویں سب سے زیادہ انفرادی اسکور کے ساتھ بلے باز بن گئے۔

    ویان ملڈر ٹیسٹ کرکٹ کی سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے

    برائن لارا نے 2004 میں انگلینڈ کے خلاف 400 رنز بنا کر تاریخ رقم کی تھی، میتھیو ہیڈن 2003 میں زمبابوے کے خلاف 380 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، برائن لارا نے ہی 1994 میں انگلینڈ کے خلاف 375 رنز کی اننگز کھیلی تھی، سری لنکا کے مہیلا جے وردھنے نے 2006 میں جنوبی افریقا کے خلاف 374 رنز کی اننگز کھیلی تھی، ویان ملڈر نے 2025 میں زمبابوے کے خلاف 367 رنز بنائے ہیں۔

    سابق جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کھانے کے وقفے کے بعد چند اوورز کھیل کر 400 رنز کا سنگ میل عبور کرسکتے تھے۔

    تاہم انہوں نے 367 رنز اسکور کرنے پر ویان ملڈر کو مبارکباد بھی دی۔

    تبریز شمسی نے بھی کہا یہ ملڈر یہ سنگ میل حاصل کرنے کے لیے مزید پانچ اوورز تک بیٹنگ کرسکتا تھا۔

    شمسی نے رونے کی ایموجی بناتے ہوئے لکھا کہ ’نہیں، نہیں، کیوں اعلان۔‘ انہیں کوئی بتا سکتا تھا کہ ان کے پاس پانچ اوورز ہیں کہ وہ لارا کا ریکارڈ توڑنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔

    دوسری جانب کرکٹ کے شائقین بھی ویان ملڈر کے اس فیصلے سے اتنے ہی حیران ہوئے اور بہت سے لوگوں نے کہا کہ اس نے غلطی کی اور اسے سنگ میل عبور کرنا چاہیے تھا۔