Tag: WIFE KILLED HUSBAND

  • بیوی نے شوہر کو زہریلی دہی کھلا کر موت کی نیند سلا دیا

    بیوی نے شوہر کو زہریلی دہی کھلا کر موت کی نیند سلا دیا

    (26 جولائی 2025): بھارت میں زیادہ تر شوہر کے قتل کی وجہ بیوی کے غیر ازدواجی تعلقات یا دیگر ذاتی تنازعات ہوتے ہیں، میگھالیہ میں ایک ہنی مون کے دوران بیوی پر الزام لگا کہ اس نے کرائے کے قاتلوں کی مدد سے اپنے شوہر کو قتل کیا تھا۔

    تاہم اب ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جہاں بیوی نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر شوہر کو زہریلی دہی کھلا کر موت کی نیند سلا دیا، یہ واقعہ اترپردیش کے ٹنڈلا پولیس اسٹیشن کے علاقے الاؤ گاؤں میں پیش آیا ہے۔

    اترپردیش کے ایس پی سٹی روی شنکر کے مطابق گاؤں کے رہائشی سنیل کمار 14 مئی کو پراسرار حالات میں اپنے گھر میں پائے گئے تھے، پولیس نے جب اس کیس کی تفتیش کی تو حیرت انگیز حقائق سامنے آئے۔

    تفتیش کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ سنیل کی اہلیہ ششی کا گاؤں کے ایک نوجوان سے تعلق تھا، جب پولیس نے شیشی کو گرفتار کرکے پوچھ گچھ کی تو حقیقت سامنے آگئی۔

    گھریلو ناچاقی پر بیوی کے ہاتھوں شوہر قتل

    تفتیش کے دوران ششی نے اعتراف کیا کہ اس کے اپنے شوپر سنیل کو زہر دے کر قتل کیا ہے، ملزمہ نے پولیس کو بتایا کہ اس کے عاشق یادوندر نے آن لائن زہر کا آڈر میرےگھر بھیجا تھا۔

    تفتیش کے دوران ششی نے پولیس کو بتایا کہ میں نے اپنے شوہر کو زہر ایک بار نہیں بلکہ دو بار دیا تھا اس سے قبل میں 13 مئی کو زہر دیا لیکن معمولی طبعیت خراب ہونے کے بعد وہ بچ گیا جس کے بعد  14 مئی کو میں نے ایک بار پھر دہی میں زہر دیا اور اس بار اس کی موت ہوگئی۔

    ایس پی سٹی روی شنکر پرساد نے بتایا کہ ششی اور یادوندرا دونوں کو گرفتار کیا گیا ہے، پولیس نے زہر والی پیالی بھی برآمد کی ہے جس میں زہر ڈال کر دہی پیش کی گئی تھی۔

  • سفاک بیوی کے ہاتھوں شوہر کا لرزہ خیز قتل، تفتیش میں ہوشربا انکشاف

    سفاک بیوی کے ہاتھوں شوہر کا لرزہ خیز قتل، تفتیش میں ہوشربا انکشاف

    حیدرآباد : بھارت میں ایک سنسنی خیز واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک بیوی نے شوہر کا دردناک طریقے سے قتل کرکے اسے گھر میں ہی دفنا دیا۔

    بھارتی ریاست حیدرآباد کے علاقے ونستھلی پور میں ایک بیوی نے اپنے شوہر کا قتل کرکے اسے گھر کے ہی احاطے میں دفن کردیا۔

    پولیس نے قتل کے الزام میں ملزمہ نوشین بیگم اور اس جرم میں اس کی مدد کرنے والے دوست سنیل کمار کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

    پولیس کے مطابق گگن اگروال اور نوشین بیگم عرف مریادا اگروال نے گزشتہ سال2 جون کو آریہ سماج میں شادی کی تھی۔ شادی کے بعد دونوں میاں بیوی ہنسی خوشی زندگی گزار رہے تھے۔

    زندگی میں اہم موڑ اس وقت آیا جب گگن کا ایک دوست سنیل اکثر ان کے گھر ملاقات کے لیے آیا کرتا تھا، اسی دوران نوشین اور سنیل کے درمیان ناجائز تعلقات قائم ہوگئے۔ ان دونوں نے مل کر 8 فروری کو گگن کے قتل کی واردات کو انجام دیا اور اس کے بعد اسے گھر کے پیچھلے حصے میں دفن کردیا۔

    قتل کے بعد نوشین بیگم چند دنوں کے لئے منصور آباد میں واقع اپنے میکے چلی گئی۔ وہاں کچھ دنوں تک رہنے کے بعد وہ اپنے شوہر کے گھر پر یہ جاننے کے لیے واپس آئی کہ لاش گلی ہے یا نہیں۔

    جب ملزمہ کو اس بات کا یقین ہوگیا کہ کسی کو ابھی تک اس پر کسی قسم کا شک و شبہ نہیں ہوا ہے تب نوشین کچھ دنوں کے لیے اجمیر شریف چلی گئی جہاں اس نے سنیل سے ملاقات بھی کی۔

    پولیس کے مطابق نوشین بیگم نے مقامی پولیس اسٹیشن میں اپنے فون کے گم ہونے کی شکایت بھی درج کرائی تھی۔ گگن کے نام پر کروڑوں روپے کی جائیداد ہے، پولیس اس زاویے سے بھی جانچ کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ کہیں پیسوں کی وجہ سے تو نوشین اور سنیل نے اس واردات کو انجام نہیں دیا۔