Tag: wifi system

  • جدید ٹیکنالوجی کی بدولت وائی فائی کا متبادل آنے والا ہے

    جدید ٹیکنالوجی کی بدولت وائی فائی کا متبادل آنے والا ہے

    کراچی : گزشتہ بیس برس سے مقبول وائی فائی ٹیکنالوجی کو خیر باد کہنے کا وقت اب قریب آ گیا ہے کیونکہ وائی فائی کو تبدیل کرنے کے لیے کئی متبادل ٹیکنالوجیز میدان میں اترنے کو تیار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وہ وقت چلا گیا جب صارف وائی فائی نشان والے ریسٹورنٹ یا کافی ہاؤس میں ہی بیٹھنا پسند کرتے تھے۔ ماہرین نے تیز ترین انٹرنیٹ کے لیے جدید ٹیکنولوجیز متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔

    ایل ٹی ای یو اور اور سی بی آر ایس یعنی سٹیزن براڈ بینڈ ریڈیو سروس کو مستقبل میں وائی فائی کا متبادل سمجھا جا رہا ہے، ان ٹیکنولوجیز کے ذریعہ انٹرنیٹ کے سنگلز ہر اسمارٹ موبائل فون میں ریڈیو کی طرح ہر جگہ استعمال کیے جا سکیں گے۔

    یہ سسٹم فائیوجی ٹیکنولوجی کو بھی سپورٹ کرے گا جس کے بارے میں دعویٰ ہے کہ کوئی بھی ایچ ڈی فلم صرف ایک سیکنڈ میں ڈاؤن لوڈ ہو سکے گی۔

    دنیا بھر میں وائی فائی کو بیس ارب ڈالر کی انڈسٹری تسلیم کیا جاتا ہے لیکن آئی ٹی ماہرین کے مطابق اگلے تین سے چار برسوں میں وائی فائی ماضی کا قصہ بن جائے گی۔

  • کراچی کے شہریوں کیلئے مفت وائی فائی سسٹم کی فراہمی کا اعلان

    کراچی کے شہریوں کیلئے مفت وائی فائی سسٹم کی فراہمی کا اعلان

    کراچی : وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کے شہریوں کو مزید میگا پروجیکٹ دئیے جارہے ہیں، جلد ہی کراچی کی تمام اسٹریٹ لائٹس کے ذریعے وائی فائی سسٹم بھی متعارف کرایا جائے گا۔

    کراچی کے علاقے لانڈھی میں کے ایم سی کے تحت ساڑھے باڑہ کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کئے جانے والے اسپورٹس کمپلیکس کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ شہر میں کھیلوں کی بہتر سہولیات کی فراہمی سے نوجوانوں میں منفی رجحان کو کم کیا جاسکتا ہے۔

    شہر کی خوبصورتی کو مزید بہتر بنانے اور یہاں پر امن و امان کی صورتحال کو مزید فعال بنانے کی غرض سے شہر بھر کی اسٹریٹ لائٹس کو ایل ای ڈی لائٹس پر تبدیل کرنے اور ان میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا منصوبہ بھی شروع کیا ہے.

    جبکہ اسٹریٹ لائٹس کے ذریعے مفت وائی فائی نظام کو بھی متعارف کرانے کے لئے ماہرین سے مشاورت کی جائے گی۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ شہر کے صنعت کاروں اور تاجر برادری جلد ہی کے ایم سی کی 10 اسکولز اور 6 اسپتال اور ڈسپنسریاں گود دینے جارہے ہیں جبکہ شہر کی کئی سڑکوں اور چوراہوں کو بھی گود لینے کا انہوں نے ارادہ ظاہر کیا ہے۔