Tag: wiki leaks

  • وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کا انٹرنیٹ کنکشن کاٹ دیا گیا

    وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کا انٹرنیٹ کنکشن کاٹ دیا گیا

    لندن : امریکی صدارتی انتخابات سے متعلق خفیہ دستاویزات منظرعام پر لانے والے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کا انٹرنیٹ کنکشن کاٹ دیا گیا۔

    لندن میں ایکواڈور کے سفارت خانے میں پناہ حاصل کیے ہوئے وکی لیکس کے بانی کے لیے انٹرنیٹ تک رسائی ختم کردی گئی ہے، ایکوڈاور کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

    assange-1

    جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایکواڈور اسانج کو سیاسی پناہ دینے کے اپنے فیصلے پر قائم ہے تاہم ایکواڈور کسی دوسرے ملک کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے اور انتخابات میں نہ دخل دینا چاہتا ہے اور نہ ہی کسی مخصوص امیدوار کا حامی ہے۔

    یاد رہے کہ وکی لیکس کے بانی نے ہلیری کلنٹن سے متعلق خفیہ دستاویزات کو منظر عام پر لائے تھے جس میں امریکی مالیاتی ادارہ گولڈ مین ساکس کیلئے ہیلیری کلنٹن کی تین تقاریر کے مسودات شائع کئے تھے۔


    مزید پڑھیں: وکی لیکس کا امریکی انتخابات سے قبل 10 لاکھ دستاویزات جاری کرنے کا اعلان


    انہوں نے امریکی انتخابات سے قبل دس لاکھ خفیہ دستاویزات جاری کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ انتخابات تک گزشتہ حکومتوں سے متعلق خفیہ دستاویزات کو منظر عام پر لاتے رہیں گے۔

    واضح رہے کہ جولین آسانج اس وقت لندن میں ایکواڈور کے سفارت خانہ میں قیام پذیر ہے اور امریکہ کے انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔

  • وکی لیکس کا امریکی انتخابات سے قبل 10 لاکھ دستاویزات جاری کرنے کا اعلان

    وکی لیکس کا امریکی انتخابات سے قبل 10 لاکھ دستاویزات جاری کرنے کا اعلان

    برلن: دنیا بھر میں تہلکہ مچانے والی وکی لیکس کے بانی جولین اسانج نے امریکی انتخابات سے قبل دس لاکھ خفیہ دستاویزات جاری کرنے کا اعلان کردیا۔

    وکی لیکس کےبانی نے تنظیم کے دسویں سالگرہ کےمکمل ہونےپربرلن میں منعقد ہونےوالی تقریب میں ویڈیوخطاب کرتے ہوئے اعلان کیاکہ وکی لیکس گزشتہ تین امریکی حکومتوں سے متعلق دستاویزات کومنظرعام پرلائےگی۔

    جولین اسانج کاکہناتھاکہ وکی لیکس اگلے دس ہفتوں تک دستاویزات جاری کرے گی۔جولین اسانج نے ا س تاثر کی تردید کی کہ خفیہ دستایزات کےجاری کرنےکامقصد صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کی ساکھ کوخراب کرناہے۔

    جولین اسانج نے ویڈیو بیان میں کہا کہ دس سالوں میں وکی لیکس نےایک کروڑخفیہ دستاویزات جاری کیں۔ تنظیم کی دسویں سالگرہ جولین اسانج نے مستقبل میں جنگ،تیل،گوگل اورنگرانی سے متعلق دستاویزات جاری کرنے کابھی وعدہ کیا۔

    واضح رہے کہ جولین اسانج2012 سے برطانیہ میں ایکوا ڈور نامی ملک کے سفارت خانے میں پناہ گزین ہیں اور امریکہ کے انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔