Tag: wild

  • سعودی عرب: نایاب ہرن کی حفاظت کے لیے اہم اقدام

    سعودی عرب: نایاب ہرن کی حفاظت کے لیے اہم اقدام

    ریاض: سعودی عرب میں نایاب نسل کے 40 ہرن پروٹیکٹڈ ایریا میں چھوڑے گئے ہیں، اس نایاب ہرن کی نسل کو معدومی کا خدشہ ہے۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب میں امام عبد العزیز بن محمد رائل ریزرو ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے منگل کو 30 ریم نسل کے ہرن اور 10 الوضیحی نسل کے ہرن شاہ خالد محفوظ قومی جنگل میں چھوڑے ہیں۔

    اتھارٹی اور قومی مرکز، محفوظ قومی جنگل میں انواع و اقسام کے جانوروں کی افزائش اور ماحولیاتی توازن کی بحالی کے پروگرام مل کر چلا رہے ہیں۔

    اتھارٹی کے ایگزیکٹیو چیئرمین ڈاکٹر طلال بن عبداللہ الحریقی کا کہنا ہے کہ اتھارٹی نے ایسے جانور جنگل میں چھوڑے ہیں جن کی نسل ختم ہوتی جارہی ہے، اتھارٹی یہ کام قومی مرکز برائے افزائش جنگلی حیاتیات کے تعاون سے کر رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ملک کے مختلف علاقوں میں جنگلی حیاتیات کی افزائش کے لیے متعدد مرکز قائم کیے ہیں۔

    اتھارٹی کے مطابق یہ نایاب نسل کی افزائش پر کام کرنے والے ماہر بین الاقوامی مراکز میں اپنی حیثیت منوائے ہوئے ہے، سعودی مراکز اعلیٰ ترین بین الاقوامی معیار کے مطابق کام کر رہے ہیں۔

    قومی مرکز برائے افزائش جنگلی حیاتیات کے ایگزیکٹو چیئرمین ڈاکٹر محمد علی قربان کا کہنا ہے کہ سعودی وژن 2030 کے اہداف حاصل کرنے کے لیے ماحولیاتی توازن پروگرام نافذ کیا جارہا ہے، جنگلی حیاتیات کے قومی جنگلوں کے تعاون سے نایاب نسل والے جانوروں اور قومی پودوں کی بحالی کا کام بھی کیا جارہا ہے۔

  • ہالی ووڈ فلم وائلڈ کا پرئمیر فلم کے رنگ میں ڈھل گیا

    ہالی ووڈ فلم وائلڈ کا پرئمیر فلم کے رنگ میں ڈھل گیا

    لاس اينجلس :ہالی ووڈ ایڈونچر فلم وائلڈ کا لاس اينجلس ميں رنگا رنگ پریمیئر سجا، جسمیں فلم کی منظر کشی بہترین انداز سے کی گئی ہے۔

    ہالی ووڈ کی ایڈونچر سے بھرپور فلم کا پرئمیر کچھ الگ انداز میں ہوا، رنگا رنگ ایونٹ میں فلم کی منظر کشی کو بہترین انداز میں پیش گیا، درختوں سے سجے براؤن کارپٹ پر فلم کی کاسٹ پہنچی تو مداحوں نے اُنکا پر تپاک استقبال کیا۔

    فلم وائلڈ کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے، جو گھریلو مسائل سے پریشان ہوکر لمبے سفر پر نکل جاتی ہے، گھریلو مسائل پر بننے والی فلم پانچ دسمبر کو نمائش کیلئے پیش ہوگی۔