Tag: WILD FIRE

  • اسرائیل میں سینکڑوں مقامات پرخوفناک آتشزدگی

    اسرائیل میں سینکڑوں مقامات پرخوفناک آتشزدگی

    تل ابیب: اسرائیل میں سینکڑوں مقامات پر لگنے والی آگ پر آج چوتھے روز بھی قابو نہیں پایا جاسکا ‘ آگ کے سبب ہزاروں افراد اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسرائیل کے تیسرے بڑے شہر حیفہ اور دیگر کئی علاقوں کے دو سو سے زائد مقامات پر گزشتہ چارد نوں سے آگ لگی ہوئی ہے جس کے سبب 75 ہزار سے زائد افراد محض حیفہ میں اپنے گھربار چھوڑ کر محفوظ علاقوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں بھی گھر سے در بدر ہونے والوں کی تعداد ہزاروں میں ہے۔

    اسرائیل میں اذان پر پابندی کا قانون پارلیمنٹ سےمنظور

    fire-post-2

     اسرائیلی فائر فائٹنگ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ‘ تاہم نوے سے زائد افراف کو جھلس
    جانے یا دھویں کے سبب سانس لینے میں تکلیف کی شکایت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
    fire-post-5

    فائر ڈیپارٹمنٹ کا مزید کہنا ہے کہ دو سو سے زائد اہلکار گزشتہ بہتر گھنٹے سے اس آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں‘ تاہم تاحال اس پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔

    ایک محتاط اندازے کے مطابق حیفہ سمیت اسرائیل کے مختلف علاقوں میں بھڑک اٹھنے والی اس آگ کے سبب 1850 ایکڑ کی زمین جل کر خاکستر ہوچکی ہے۔

    fire-post-3

    اسرائیلی سیکیورٹی ایجنسی’شن بیت‘ کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں کہ آیا یہ آگ حادثاتی طور پر لگی یا لگائی گئی۔ پولیس اور خفیہ اداروں کی جانب درجنوں کی تعداد میں لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے اور ان سے تحقیقات جاری ہیں۔

    اسرائیلی پارلیمنٹ میں اذان، یہودی طیش میں‌ آگئے، ویڈیو دیکھیں

     دوسری جانب اسرائیل کے پبلک سیکیورٹی کے وزیرگلاد ایردن کا کہنا ہے کہ آدھے سے زائد مقامات پر آگ دانستہ طور پر لگائی گئی ہے اور اس کی تحقیقات جاری ہیں۔
    fire-post-4

    دریں اثنا عرب ممالک میں عربی زبان میں ’اسرائیل میں آتشزدگی‘ کا ہیش ٹیگ انتہائی تیزی سے مقبول ہوا اور متعدد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یکایک بھڑکنے والی اس آگ کواذان پر پابندی لگانےپر اللہ کا عذاب قرار دے دیا گیا۔

  • امریکی ریاست کیلیفورنیا میں آتشزدگی، 6 ہلاک 1500 مکانات خاکستر

    امریکی ریاست کیلیفورنیا میں آتشزدگی، 6 ہلاک 1500 مکانات خاکستر

    کیلی فورنیا: امریکی ریاست میں گزشتہ ہفتے بھڑکنے والی آگ میں اب تک چھ افراد جاں بحق جبکہ 1500 سے زائد گھر جل کر خاکستر ہوچکے ہیں۔

    امریکی اسٹیٹ آفس کی ایمرجنسی سروسز کے ترجمان بریڈ الیگزینڈر کا کہنا ہے کہ سان فرانسسکو سے 100 میل کے فاصلے پر بھڑکنے والی اس آگ میں ہونے والا مالی نقصان لاکھوں امریکی ڈالرکا ہے۔

    فائرڈیپارٹمنٹ کے مطابق آگ دی ویلی اوربوتے کے مقام پر لگی ہے اوراس سے 26000 سے زائد تعمیرات کو نقصان پہنچا ہے جن میں 1500 مکان بھی شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ امریکہ کی ریاست کیلوفورنیا خشک سالی کا شکار ہے اور رواں ہفتے فائرفائٹرز نے 150 سے زائد مقامات پر بھرکنے والی آگ پرقابو پایا ہے۔