Tag: wild life department

  • ڈیرہ اسماعیل خان میں ’منی زو‘ کا افتتاح

    ڈیرہ اسماعیل خان میں ’منی زو‘ کا افتتاح

    ڈیرہ اسماعیل خان : محکمہ جنگلات ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈی ایف او آفس میں خصوصی طور پر بنائے جانے والے ’منی چڑیاگھر‘ میں مختلف اقسام کے پرندے فراہم کر دئیے گئے۔

    وسیع و عریض پنجرے میں محکمہ جنگلی حیات کی جانب سے فراہم کردہ ان پرندوں کو صوبائی سیکرٹری جنگلات سید نذر حسین شاہ نے اپنے ہاتھوں سے چھوڑتے ہوئے کہا کہ چھوڑے جانے والے یہ پرندے نہ صرف ڈیرہ اسماعیل خان کے جنگلات دفتر کی خوبصورتی میں اضافی کریں گے بلکہ ان قیمتی پرندوں کی نسل بڑھانے کے اقدامات کو بھی فروغ دینے کا سبب بنیں گے۔

    Mini Zoo

    انہوں نے مزید کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں بلین ٹری منصوبے کے تحت لگائے جانے والے جنگلات میں بھی کوشش کی جائے گی کہ جہاں جہا ں ممکن ہو، وہاں جنگلی حیات کی نایاب نسلوں کو پروان چڑھایا جائے گا جبکہ ان قیمتی اور نایاب پرندوں کی حفاظت کے لئے بھی خصوصی انتظامات کئے جائیں گے۔

    اس موقع پر کنزرویٹو شفقت اللہ خان، ڈویژنل فارسٹ آفیسر ڈیرہ عابد ممتاز اور ڈی ایف او جنگلی حیات سجیل بلوچ بھی صوبائی سیکرٹری جنگلات سید نذر حسین شاہ کے ہمرا ہ موجود تھے۔

    دوسری جانب ماہرین کا ماننا ہے کہ اس طرح پرندوں کو ان کے قدرتی ماحول سے دور رکھنے سے ان کی افزائش ِ نسل اور ان کے عادات واطوار میں فرق پڑتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ایبٹ آباد: چیتے نے کمسن معصوم بچی کی جان لے لی

    ایبٹ آباد: چیتے نے کمسن معصوم بچی کی جان لے لی

    ایبٹ آباد : چیتے کے خون آشام حملے سے پانچ سالہ بچی کی ہلاکت کے خلاف اہلیان علاقہ نے فوارہ چوک پربچی کی لاش رکھ کر محکمہ وائلڈ لائف کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کای اور شاہراہ ریشم ٹریفک کے لئے بلاک کردی گئی۔

    گزشتہ رات نواحی علاقہ باغ بانڈی میں پانچ سالہ بچی صباء نور اپنے دادا کے ہمراہ ایبٹ آباد سے بیماری کی حالت میں گاؤں جارہی تھی کہ جنگلی چیتے نے دونوں پرحملہ کردیا جس کے نتیجے میں صباء نور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ اس کے دادا زخمی ہوگے۔

    اس واقع کے خلاف اہلیان علاقہ نے محکمہ وائلڈ لائف کے خلاف فوارہ چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا اوردھرنا دیا جس کے باعث شاہراہ ریشم ٹریفک کیلئے کئی گھنٹے بلاک رہی۔

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی چیتے نے انہی کے علاقہ میں پانچ افراد کو حملہ کرکے زخمی کیا ہے لیکن محکمہ وائلڈ لائف نے کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی، دو سال قبل بھی چیتے نے ٹھنڈیانی کے علاقہ میں حملہ کرکے دو بچوں کی جان لی تھی۔