Tag: Wimbledon

  • نوواک جوکووچ کا 25واں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے کا خواب ادھورا رہ گیا

    نوواک جوکووچ کا 25واں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے کا خواب ادھورا رہ گیا

    نوواک جوکووچ کا ایک اور گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنےکا خواب چکنا چور ہوگیا، یانک سنر نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

    سیمی فائنل مقابلے میں عالمی نمبر ون یانک سینر نے نوواک جوکووچ کو3-6، 3-6 اور 4-6 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ومبلڈن کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

    یانک سینر کا فائنل میں مقابلہ 2 مرتبہ کے دفاعی چیمپین اسپین کے کارلوس الکاراز سے ہوگا، پہلے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن الکاراز کو کامیاب ملی، امریکا کے ٹیلر فرٹز کو تین ایک سے شکست ہوئی۔

    فائنل میں عالمی نمبر ایک اور عالمی نمبر دو ٹائٹل کے حصول کی جنگ لڑیں گے،  ومبلڈن کے تمام میچ  اے اسپورٹس اور اےآروائی زیپ پر براہ راست دکھائے جارہے ہیں۔

    خیال رہے کہ نوواک جوکووچ سب سے زیادہ 24 بار گرینڈ سلیم ٹائٹل جیت کر سر فہرست ہیں، رافیل نڈال 22 مرتبہ جب کہ راجر فیڈر 20 بار اس خوبصورت ٹائٹل کو اپنے ریکارڈ کا حصہ بنا چکے ہیں۔

  • ومبلڈن ٹینس میں لائن ججز ختم کردیے گئے

    ومبلڈن ٹینس میں لائن ججز ختم کردیے گئے

    ومبلڈن ٹینس میں لائن ججز کا مکمل طور خاتمہ کردیا گیا ہے، ومبلڈن کی 148 سالہ تاریخ میں پہلی بار لائن ججز ختم کیے گئے ہیں۔

    ومبلڈن کی سی ای او سیلی بلون کا کہنا ہے انہیں افسوس ہے کہ برسوں پرانی روایت کا خاتمہ کرکے ٹیکنالوجی کو شامل کیا گیا، اب یہ الیکٹرونک سسٹم دنیا بھر کے مختلف ٹینس ایونٹس میں استعمال کیا جا رہا ہے جو وقت کی ضرورت تھا۔

    دوسری جانب لندن میں آج بھی موسم شدید گرم رہا، جس کے سبب 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور کھلاڑیوں کے پسینے چھوٹ گئے۔

    ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں روس کے ڈینیئل میدودیو کے خلاف فرانس کے بینجمن بونزی نے پہلا سیٹ سات چھ سے جیتا، جس کے بعد میدودیو نے کچھ مزاحمت کی اور دوسرا سیٹ چھ تین سیاپنے نام کیا۔

    تیسرا اور چوتھا سیٹ بینجمن بونزی نے سات چھ اور چھ دو سے جیت کر ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی اور میدودیو کو ایونٹ سے آؤٹ کردیا۔

    ویمنز سنگلز میں برطانیہ کی ایما راوڈوکانو نے ہم وطن می می زو کو ہرا کر دوسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

    نوواک جوکووچ نے تاریخ ساز کھلاڑیوں میں اپنا نام درج کرا لیا:

    دنیائے ٹینس کے اسٹار کھلاڑی نوواک جوکووچ نے ٹائٹل جیتنے کی سنچری مکمل کرکے تاریخ ساز کھلاڑیوں میں اپنا نام درج کرا لیا۔

    نوواک جوکووچ نے یہ اعزاز جنیوز اوپن کے فائنل میں ہیوبرٹ ہرکاز کو شکست دے کر حاصل کیا۔ فائنل میں پہلا سیٹ ہارنے کے باوجود سرب ٹینس اسٹار نے پولش حریف کے خلاف دو، ایک سے کامیابی حاصل کی۔

    اس کے ساتھ ہی وہ جوکووچ اوپن ایرا میں 100 سے زائد اے ٹی پی ٹائٹلز جیتنے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے۔ ان سے قبل جمی کونرز اور راجر فیڈرز نے ہی یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

    آسٹریلوی اسپنر نیتھن لائن کا منفرد ریٹائرمنٹ کا اعلان

    24 مرتبہ کے گرینڈ سلم چیمپئن نوواک جوکووچ کے اس کارنامہ کی دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے 2006 میں اپنا پہلا اے ٹی پی ٹائٹل نکولس ماسو کو ہرا کر جیتا تھا اور آج ان کے 100 ویں ٹائٹل میں ان کے حریف ہیوبرٹ، ہرکاز ماسو کی کوچنگ میں کھیل رہے تھے۔

  • آغاز ہی اختتام بن گیا، سیرینا ولیمز ومبلڈن سے آؤٹ

    آغاز ہی اختتام بن گیا، سیرینا ولیمز ومبلڈن سے آؤٹ

    لندن: امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز کا ومبلڈن کا آغاز ہی اختتام بن گیا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق ایونٹ کے پہلے ہی میچ میں سرینا کو فرنچ کھلاڑی ہارمونی ٹین کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

    کھیل کے آغاز پر سابق عالمی نمبر ون سرینا کو ڈیبیو کرنے والی ہارمونی نے پہلا سیٹ اپنے نام کیا تو شائقین میں سنسنی پھیل گئی، تاہم دوسرے سیٹ میں سرینا نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے دوسرا سیٹ جیت کر مقابلہ برابر کیا۔

    تیسرے سیٹ میں ڈیبیو کرنے والی ہارمونی نے ٹائی بریکر پر جیت کر سرینا کو ایونٹ سے باہر کردیا۔

    یہ بھی پڑھیں: ومبلڈن ٹائٹل سیرینا ولیمز کے نام، اسٹیفی گراف کا ریکارڈ برابر

    یہ مسلسل دوسرا موقع ہوگا جب وہ ومبلڈن ٹینس چمپئن شپ میں پہلے راؤنڈ میں باہر ہوگئیں۔

    گذشتہ سال بھی سرینا ولیمز پہلے راؤنڈ کے میچ کے دوران انجری کا شکار ہو کر ومبلڈن سے آؤٹ ہوئی تھی، سرینا ولیمز اس وقت انجری کا شکار ہوئیں جب پہلے سیٹ میں مقابلہ تین، تین گیم سے برابر تھا، انجری کے باعث ٹینس اسٹار کی آبدیدہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔