نوواک جوکووچ کا ایک اور گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنےکا خواب چکنا چور ہوگیا، یانک سنر نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
سیمی فائنل مقابلے میں عالمی نمبر ون یانک سینر نے نوواک جوکووچ کو3-6، 3-6 اور 4-6 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ومبلڈن کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔
یانک سینر کا فائنل میں مقابلہ 2 مرتبہ کے دفاعی چیمپین اسپین کے کارلوس الکاراز سے ہوگا، پہلے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن الکاراز کو کامیاب ملی، امریکا کے ٹیلر فرٹز کو تین ایک سے شکست ہوئی۔
فائنل میں عالمی نمبر ایک اور عالمی نمبر دو ٹائٹل کے حصول کی جنگ لڑیں گے، ومبلڈن کے تمام میچ اے اسپورٹس اور اےآروائی زیپ پر براہ راست دکھائے جارہے ہیں۔
خیال رہے کہ نوواک جوکووچ سب سے زیادہ 24 بار گرینڈ سلیم ٹائٹل جیت کر سر فہرست ہیں، رافیل نڈال 22 مرتبہ جب کہ راجر فیڈر 20 بار اس خوبصورت ٹائٹل کو اپنے ریکارڈ کا حصہ بنا چکے ہیں۔