Tag: win first Wimbledon title

  • اٹلی کے یانک سنر ومبلڈن چیمپئن بن گئے

    اٹلی کے یانک سنر ومبلڈن چیمپئن بن گئے

    لندن : اٹلی کے مایہ ناز ٹینس اسٹار یانک سنر نے ومبلڈن کا فائنل پہلی بار جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ دفاعی چمپئین کارلوس الکاریز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    اٹلی کے عالمی نمبر یانک سنر دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز کو ہرا کر ومبلڈن چیمپئن بن گئے، یانک سنر نے فائنل میں1-3سے کامیابی حاصل کی۔

    دفاعی چیمپئن اسپین کے کارلوس الکاراز اپنے ٹائٹل کے دفاع میں ناکام رہے، یانک سنر  نے پہلا سیٹ ہارنے کے بعد لگاتار 3 سیٹ جیتے، سنر نے پہلا ومبلڈن اور چوتھا گرینڈ سلم ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

    ٹینس

    رپورٹ کے مطابق لندن میں کھیلے جانے والے سال کے تیسرے گرینڈ سلم فائنل میں یانک سنر اور کارلوس الکاریز کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔

    الکاریز نے پہلے سیٹ میں عمدہ سروس اور گراؤنڈ شاٹس سے یانک سنر کو پریشان کیے رکھا اور پہلے سیٹ میں 6-4 سے فتح حاصل کی۔ اُس کے بعد یانک سنر نے کھیل پر گرفت مضبوط کرلی اور مقابل حریف کو شکست سے دوچار کیا۔

    یانک سنر نے الکاریز کو فائنل میں 6-4، 4-6، 4-6 اور 4-6 سے شکست دی۔ اطالوی اسٹار کی اس جیت کے ساتھ کیریئر میں گرینڈ سلمز کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

    یاد رہے کہ انہوں نے اس سے قبل 2024 اور 2025 میں آسٹریلین اوپن اور 2024 میں یو ایس اوپن کا ٹائٹل بھی حاصل کیا تھا۔