Tag: WIN

  • فیفا ورلڈ کپ 2018 میں بڑا اپ سیٹ، میسی کی ٹیم کو کروشیا کے ہاتھوں عبرت ناک شکست

    فیفا ورلڈ کپ 2018 میں بڑا اپ سیٹ، میسی کی ٹیم کو کروشیا کے ہاتھوں عبرت ناک شکست

    ماسکو: روس میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں ایک اور بڑا اپ سیٹ ہوا، میسی کی ٹیم کو کروشیا کے ہاتھوں عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق روس میں فٹبال کی دنیا کا میگا ایونٹ جاری ہے جہاں سنسنی خیز مقاملے بھی ہورہے ہیں، آج کروشیا نے سپر اسٹار فٹبالر میسی کی ٹیم ارجنٹینا کو 0-3 سے عبرت ناک شکست دے دی۔

    فٹ بال ورلڈ‌کپ میں گروپ سی کے تین میچز کھیلے گئے، جن میں‌ سے ایک بے نتیجہ رہا جبکہ ایک  بڑا اس سپٹ ثابت ہوا جس میں کروشیا نے ارجنٹینا کو 0-3 سے بری طرح شکست دی۔


    فیفا ورلڈ‌کپ 2018: فرانس کی ایک اور فتح، پیرو کا سفر تمام، ڈنمارک اور آسٹریلیا کا میچ برابر


    قبل ازیں پہلا میچ آسٹریلیا اور ڈنمارک کے مابین روس کے جنوب مغربی شہر سمارا میں کھیلا گیا جو ایک ایک سے برابر ہوا، میچ کے ساتویں منٹ میں ڈنمارک کے کرسٹیان ایرکسن نے گول داغ کر اپنی ٹیم کو برتری دلائی، میچ کے 38 ویں منٹ میں آسٹریلین ٹیم کو پنالٹی مل گئی، جس پر مائل جیڈینک نے گول اسکور کیا۔

    گروپ سی کے دوسرے میچ میں سابق چیمپین فرانس اور پیرو مدمقابل آئے، اس کانٹے دار مقابلے میں دونوں‌ ٹیموں نے متاثر کن کھیل کا مظاہرہ کیا، مگر جیت نے آخر میں فرانس کے قدم چومے۔

    میچ کا اکلوتا گول نوجوان کھلاڑی کیلیان مبایپ نے اسکور کیا، وہ ورلڈ کپ مقابلوں میں گول اسکور کرنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی ہیں، اس وقت ان کی عمر 19 سال اور 183 دن ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ریال میڈرڈ نے یوئیفا چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

    ریال میڈرڈ نے یوئیفا چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

    کیو: ہسپانوی فٹبال کلب ریال میڈرڈ نے انگلش کلب لیور پول کو فائنل میچ میں 1-3 سے شکست دے کر یوئیفا چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق یوئیفا چیمپئنز لیگ کا فائنل آج ریال میڈرڈ اور لیورپول کے درمیان کھیلا گیا، دونوں ٹیموں میں‌ کانٹے دار مقابلہ ہوا جس کے بعد ریال میڈرڈ یوئیفا چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔

    ہسپانوی فٹبال کلب ریال میڈرڈ نے مسلسل تیسری بار یوئیفا چیمپئنزلیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے، میچ کے دوران فاتح ٹیم کی جانب سے گراتھ بیل نے 2، کریم بنزیما نے 1 گول اسکور کیا جبکہ لیورپول کی جانب سے واحد گول سادیومانے نے اسکور کیا۔


    مسلمان فٹ بالر کی مقبولیت نے اسرائیلی وزیر دفاع کے تعصب کو شکست دے دی


    فائنل ٹاکرے میں ریال میڈرڈ کے سپراسٹار کرسٹیانو رونالڈو اور لیورپول کے نامور مصری کھلاڑی محمد صلاح توجہ کا محور رہے، لیورپول پانچ مرتبہ چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل جیتنے والا واحد انگلش کلب ہے جبکہ ریال میڈرڈ آج تیرہ مرتبہ چیمپئنز لیگ کا چیمپین بننے میں کامیاب ہوگئی۔

    یوکرین کے شہر کیو میں‌ ہزاروں افراد اسٹیڈیم میں‌ یہ کانٹے دار میچ دیکھنے پہنچے، جب کہ ٹی وی کے ذریعے کروڑوں شائقین اس مقابلے سے محظوظ ہوئے۔


    ریال میڈرڈ نے مسلسل تیسری مرتبہ چیمپئنز لیگ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا


    یاد رہے کہ کرسٹیانو رونالڈ کو اس عہد کا عظیم ترین کھلاڑی کہا جاتا ہے، جن کا موازنہ صرف جادوگر میسی سے ممکن ہے، دوسری جانب محمد صلاح سال کے بہترین انگلش کھلاڑی کا ایوارڈ اپنے نام کر چکے ہیں اور مغرب میں‌ اسلام کا نیا چہرہ تصور کیے جاتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بھارتی نوجوان راتوں‌ رات کروڑ پتی بن گیا

    بھارتی نوجوان راتوں‌ رات کروڑ پتی بن گیا

    دبئی : متحدہ عرب امارات میں بھارتی 21 سالہ نوجوان نے 70 لاکھ اماراتی درہم کی لاٹری جیت لی.

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ نوجوان راہول ورگیسی سے 70 لاکھ اماراتی درہم کی لاٹری جیتی ہے, جو 12 کروڑ 70 لاکھ بھارتی روپے بنتے ہی۔

    راہول نے متحدہ عرب امارات کی تاریخ کی سب سے بڑتی لاٹری جیتی ہے، بھارتی نوجوان کا کہنا تھا کہ میں نے دوسری بار لاٹری کا ٹکٹ خرید کر اپنی قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا تھا۔ مجھے لاٹری کی رقم جیتنے کا ذرا بھی اندازہ نہیں تھا۔

    راہول کا اہنے بیان میں کہنا تھا کہ ’میں ابھی صرف 21 سال کا ہوں اور مجھے یقین نہیں ہورہا کہ میں نے اتنی بڑی رقم انعام میں جیتی ہے۔ میں اس رقم سے اپنی خواہشات پوری کرسکوں گا اور اپنے گھر والوں کی مدد اور انسانیت کے لیے بھلائی کے۔

    راہول کے والد انیل ورگیسی کا کہنا تھا کہ ’راہول ابھی گریجویشن کا طالب علم ہے اور بہت خوش قسمت ہے، اس نے آن لائن لاٹری کا ٹکٹ خریدا تھا اور ٹکٹ کا نمبر بھی میرے بیٹے کی تاریخ پیدائش کے مطابق 11197 تھا۔

    انیل ورگیسی کویت کے ایک سرکاری ادارے میں ایکزیکیٹو اسسٹنٹ کی حیثیت سے ملازمت کرتے ہیں۔

    راہول ورگیسی کے علاوہ چھ خوش نصیب اور بھی ہیں جنہوں نے دس لاکھ درہم لاٹری میں جیتے ہیں، جن میں ایک مراکشی، ایک بنگالی جبکہ باقی 5 پانچ کا تعلق بھارتی سے ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پی آئی اے ریفرنڈم، اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد کامیاب

    پی آئی اے ریفرنڈم، اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد کامیاب

    اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن میں ہونے والے ریفرنڈم میں پیپلز یونٹی چار ہزار اٹھائیس ووٹ لے کر کامیاب قرار پائی جبکہ ن لیگ کی حمایت یافتہ سی بی اے یونین ایئر لیگ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے ریفرنڈم میں ن لیگ کی حمایت یافتہ سی بی اے یونین ایئر لیگ کو بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد کام دکھا گیا اور پی آئی اے ریفرنڈم میں میں بھی سینیٹ الیکشن جیسی صورت حال دیکھنے میں آئی۔

    نتائج کے مطابق پیپلز یونٹی چار ہزار اٹھائس ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائی جبکہ سویپ ائر لیگ نے صرف سترہ سو ستناویں ووٹ حاصل کیے جبکہ مجوعی چھ ہزار ووٹ کاسٹ کیے گئے۔

    پی آئی اے میں خواتین پائلٹس کے کوٹے پر عمل درآمد کا حکم

    اپوزیشن جماعتوں کی حمایت یافتہ یونین انصاف فرنٹ، پیاسی یونائٹڈ ورکرز فرنٹ اور آسکا ی ویز نے پیپلز یونٹی کا ریفرنڈم میں بھرپور ساتھ دیا علاوہ ازیں پی آئی اے میں منعقد ہونے والے ریفرنڈم میں گرینڈ الائنس نے بھی بھرپور کردار ادا کیا۔

    صدر پیپلز یونٹی ہدایت اللہ نے ریفرنڈم سے متعلق کامیابی پر یونٹی کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز یونٹی نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر قاتل لیگ کا بھرپور مقابلہ کیا اور کامیابی اپنے نام کی۔

    پی آئی اے: ایگزیکٹیو کمیٹی کے دوسالہ انتخابی نتائج کا اعلان، رضوان گوندل صدر منتخب

    دوسری جانب رہنما یونائیٹڈ فرنٹ کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی بقاء کے لیے ملازمین نے تاریخی اتحاد کا مظاہرہ کیا اور ایئر لیگ کو شکست فاش کی، آگے بھی اسی طرح کامیابیاں سمیٹیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیاپر شیئر کریں۔

  • برطانوی انتخابات  پاکستانی امیدواروں نے میدان مارلیا

    برطانوی انتخابات پاکستانی امیدواروں نے میدان مارلیا

    لندن : برطانوی انتخابات میں پاکستانی نژاد امیدواروں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، ان میں سے کئی امیدواروں نے میدان مار لیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں نہ صرف پاکستانیوں کی ایک بہت بڑی تعداد بستی ہے بلکہ وہ برطانوی معیشت اور سیاست میں اہم کردار بھی ادا کر رہے ہیں، برطانوی انتخابات میں پاکستانی نژاد امیدواروں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور کامیابی بھی حاصل کی۔

    لیبرپارٹی کے ٹکٹ پر لڑنے والے بیشتر پاکستانی نژاد امیدواروں نے فتح حاصل کی۔

    شبانہ محمود

    سابق رکن اسمبلی شبانہ محمود نے برمنگھم لیڈی ود سے اہم نشست جیتی۔

         یاسمین قریشی اور افضل خان  

    یاسمین قریشی نے بولٹن سے اور افضل خان نے مانچسٹر گورٹن سے کامیابی حاصل کی ۔

     

    خالد محمود

    پاکستانی نژاد خالد محمود برمنگھم سے کامیاب ہوئے۔

    ناز شاہ

     

    سابق ایم پی ناز شاہ نے بریڈفورڈ ویسٹ سے نشست جیتی۔

    نازشاہ بریڈ فورڈ مینٹل ہیلتھ کی وائس چیئر اور ذہنی معذوروں کے حقوق کی وکالت کرتی ہیں، ناز شاہ تین بچوں کی سنگل ماں ہیں جبکہ انتخابی مہم کے دوران ناز شاہ کو لیبر کے اہم سیاستدانوں کی حمایت بھی حاصل رہی ہے۔

    نصرت غنی

    کنزرویٹو پارٹی سے نصرت غنی ویلڈن سے نشست حاصل کرنے میں کامیا ب رہیں۔

    نصرت غنی ایک عرصے سے ٹوری جماعت کے ساتھ ہیں، وہ اپنے خاندان کی واحد خاتون ہیں جنھوں نے لیڈز یونیورسٹی سے بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی ہے۔

    نصرت غنی برمنگھم سے پچھلے انتخابات میں بھی حصہ لے چکی ہیں جبکہ نشریاتی ادارے بی بی سی کے ساتھ بھی کام کرچکی ہے۔

    روزینہ خان

    لیبر کی ہی روزینہ خان نے ٹوٹنگ سے نشست جیتی۔

    دو بچوں کی ماں روزینہ ایلن خان خود جونیئر ڈاکٹر ہیں، انکے والد پاکستانی جب کہ ان کی والدہ پولش ہیں،روزینہ کے والد ٹی وی مکینک اور والدہ پیٹرول اسٹیشن میں ملازمت کرتی تھیں

    محمد یاسین

    محمد یاسین بیڈفورڈ کیمپٹن سے اپنی نشست پر کامیاب قرار پائے۔

    ساجد جاوید

    کنزرویٹو پارٹی کے ٹکٹ پر کامیاب پاکستان امیدواروں میں ساجد جاوید نے برومز گروو سے کامیابی حاصل کی۔

    رحمان چشتی

    رحمان چشتی نے گیلنگھم سے کامیابی حاصل کی۔

  • سوڈان کے صدر عمرالبشیر 94 فیصد ووٹ لے کر کامیاب

    سوڈان کے صدر عمرالبشیر 94 فیصد ووٹ لے کر کامیاب

    سوڈان: صدرعمرالبشیر چورانوے فیصد ووٹ لے کر اگلی مدت کے لئے دوبارہ کامیاب ہوگئے ہیں، امریکہ نے نتائج کو مسترد کردیا۔

    سوڈانی الیکشن حکام نے ووٹنگ کے چار دن بعد توقع کے عین مطابق انتخابی نتائج کا اعلان کیا، صدر بشیر انیس سو انناسی سے اب تک اقتدار میں ہیں، الیکشن کمیشن کے سربراہ کا کہنا ہے کہ 46 فیصد لوگوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

    امریکی محکمہٴ خارجہ کے ترجمان جیف راتھک کا کہنا ہے کہ امریکہ سوڈانی عوام کی خواہشات کے مطابق انتخابی نتائج کو قابل اعتماد تسلیم نہیں کرتا، یہ شفاف اورآزادانہ انتخابات کے انعقاد میں سوڈانی حکومت کی ناکامی ہے۔

  • سرکاری نتیجہ، ایم کیوایم کی این اے 246پر ضمنی انتخاب میں کامیابی

    سرکاری نتیجہ، ایم کیوایم کی این اے 246پر ضمنی انتخاب میں کامیابی

    کراچی : کراچی کےحلقہ این اے دوسو چھیالیس کے ضمنی انتخاب کے سرکاری نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے، ایم کیوایم کے امیدوار کنور نوید پچانوے ہزار چھ سوچوالیس ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

    متحدہ قومی مومنٹ نے قومی اسمبلی کی نشست این اے دوسوچھیالیس کا دفاع کرنے کی روایت کو برقرار رکھا۔

    ایم کیو ایم نے پھر بازی جیت لے لی، سرکاری نتائج کے مطابق ایم کیو ایم کےامیدوار کنور نوید جمیل اپنے حریفوں پر بڑے مارجن سے سبقت لےگئے۔

     ایم کیوایم کے نامزد امیدوار کنور نوید جمیل نے ترانوے ہزار ایک سو بائیس ووٹ حاصل کیے، پی ٹی آئی کے عمران اسماعیل سولہ ہزار نو سو بتیس ووٹ لے کر دوسرے اور جماعت اسلامی کے راشد نسیم  تیسرے نمبر پر رہے۔

    بیلٹ بکس سے برآمد ہونیوالے ووٹوں نے زندہ لاشیں کہے جانے پر اپنی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے امیدوار عمران اسماعیل کو مسترد کردیا۔

    خیبرپختونخوا میں حکمراں پی ٹی آئی اور اس کی حلیف، جماعت اسلامی این اےدوچھیالیس میں ایک دوسرے کے مقابل تھیں لیکن دونوں مل کر بھی اتنےووٹ نہ لے سکیں جتنے ایم کیو ایم کےامیدوار نے حاصل کیے۔

    ایم کیو ایم کے کارکن شاید اس بات پر زیادہ خوش ہیں اورجشن منارہے ہیں۔

  • پاکستان آرمی کی فلم ’’ڈیفنڈر‘‘ نے ایوارڈ جیت لیا

    پاکستان آرمی کی فلم ’’ڈیفنڈر‘‘ نے ایوارڈ جیت لیا

    اسلام آباد: آئی ایس پی آرکی فلم”ڈیفنڈر”نے بہترین فلم کاایوارڈ جیت لیا ہے۔ آرمی چیف راحیل اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی جانب سے فلم کی ٹیم کو مبارکباد دی گئی ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی فلم”ڈیفنڈر”نے روم فیسٹیول میں بہترین فلم کاایوارڈجیت لیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے یہ خوشخبری ٹوئٹر کے ذریعے پاکستانی عوام کو سنائی ہے۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے کامیاب ڈاکومینٹری بنانے پر آئی ایس پی آر کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آرنے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ایوارڈ جیتنا پاکستانی قوم کیلئےقابل فخرلمحہ ہے۔ عاصم باجوہ کے بقول دستاویزی فلم "ڈیفنڈر”تیارکرنیوالی ٹیم نے ہی ایوارڈ وصول کیا ہے۔

    فلم ڈیفنڈر کی ٹیم میں کرنل صلاح الدین، میجر حسن معراج اورمیجرعمران رضا شامل ہیں۔

  • این اے 149: عامرڈوگر نے 11ہزارسےزائد ووٹوں سے کامیابی حاصل کرلی

    این اے 149: عامرڈوگر نے 11ہزارسےزائد ووٹوں سے کامیابی حاصل کرلی

    ملتان: این اے 149 ضمنی انتخابات میں عامرڈوگر نے 11ہزارسےزائد ووٹوں سے کامیابی حاصل کرلی۔

    غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ کے مطابق این اے 149 کے انتخابی دنگل میں عامر ڈوگر نے جاوید ہاشمی کو پچھاڑ دیا۔ عامر ڈوگر 11 ہزار سے زائد ووٹ سے کامیاب ہوئے۔ عامر ڈوگر نے 58142 اور جاوید ہاشمی نے 47222 حاصل کیے۔ عامر ڈوگر کی کامیابی پر تحریک انصاف کے کارکنوں میں بھی جوش و خروش دیکھا جارہا ہے، عامر ڈوگر کے ڈیرے پر جشن کا سماں، بھنگڑے ، آتش بازی، ہوائی فائرنگ اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔

    دوسری جانب این اےایک سواننچاس کےضمنی الیکشن میں جاویدہاشمی نےشکست تسلیم کرلی اور عامرڈوگرکومبارکباد بھی دی۔،