Tag: Windows

  • صارفین کا ڈیٹا خطرے میں، مائیکروسافٹ کے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم میں سیکورٹی نقص کا انکشاف

    صارفین کا ڈیٹا خطرے میں، مائیکروسافٹ کے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم میں سیکورٹی نقص کا انکشاف

    اسلام آباد: صارفین کا ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا ہے، مائیکروسافٹ کے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم میں سیکورٹی نقص کا انکشاف ہوا ہے۔

    نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کی ہے کہ مائیکروسافٹ کے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم میں سیکیورٹی نقص آیا ہے، جس سے صارفین اور اداروں کے سسٹم ہیک ہونے اور ذاتی معلومات چوری ہونے کا خدشہ ہے۔

    ایڈوائزری کے مطابق آپریٹنگ سسٹم کے سیکیورٹی نقص سے یوزر نیم، ڈومین نیم اور پاسورڈ چرائے جا سکتے ہیں، سیکیورٹی نقص سے فائل کھولے بغیر ہی اہم معلومات تک رسائی ہو سکتی ہے۔

    سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کے مطابق سیکیورٹی نقص سے مائیکروسافٹ کے ونڈو 7 سے 11 تک کے ورژن متاثر ہو سکتے ہیں، اس لیے سائبر ایمرجنسی نے سیکیورٹی اسٹریٹجی کے قیام کی سفارش کی ہے۔

    ایکس پر ’ہیش ٹیگ‘ استعمال کریں یا نہیں؟ ایلون مسک نے بتا دیا

    شیئرڈ ڈرائیوز اور شیئر فولڈرز اور ای میلز اٹیچمنٹ سے محتاط رہنے کی سفارش کی گئی ہے، اور ہدایت کی گئی ہے کہ صارفین پاسورڈز پیچیدہ رکھیں اور مختصر عرصے بعد اسے تبدیل کرتے رہیں، صارفین کو مختلف ایپلی کیشنز کا ایک ہی پاسپورڈ نہ رکھنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

    ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے سے ڈیٹا چوری اور سسٹم ہیک ہو سکتا ہے۔

  • اے سی اور ہیٹر کا کام دینے والی کھڑکیاں تیار

    اے سی اور ہیٹر کا کام دینے والی کھڑکیاں تیار

    موسم گرما میں ایئر کنڈیشنر اور موسم سرما میں ہیٹر زندگی کی اہم ضروریات ہیں، اب سائنسدانوں نے ایک ایسی اسمارٹ کھڑکی تیار کی ہے جو موسم کی مناسبت سے یہ دونوں کام کرسکتی ہے۔

    پٹسبرگ یونیورسٹی کے ماہرین نے انتہائی پتلی اسمارٹ گلیزنگ ٹیکنالوجی تیار کی ہے جس کو گھروں میں موجود کھڑکیوں پر استعمال کیا جاسکے گا۔

    گلیزنگ کو کیمیائی مرکبات سے تیار کیا گیا ہے جو سرد موسم میں سورج کی روشنی کو جذب جبکہ گرم موسم میں روشنی یا حرارت کو پلٹانے کی صلاحیت رکھنے والی ٹیکنالوجی ہے۔

    یہ ٹیکنالوجی سورج کی انفرا ریڈ شعاعوں میں موجود تھرمل توانائی حرارت کو جذب کر کے سرد موسم کے دوران کمرے میں دوبارہ خارج کرتی ہے یا گرمیوں میں واپس پلٹا کر کمرے کو ٹھنڈا کرتی ہے۔

    سائنسدانوں کے خیال میں اس اسمارٹ ونڈو ٹیکنالوجی سے توانائی کی ضرورت میں ایک تہائی حد تک کمی لانے میں مدد مل سکتی ہے۔

    انہوں نے اسے مؤثر، خوبصورت اور موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر ماحول دوست ٹیکنالوجی کو کامیابی سے اپنانے کے لیے اہم قرار دیا۔

    انہوں نے کہا کہ ان اسمارٹ کھڑکیوں کی اہم ترین بات موسموں کی ضرورت کے مطابق خود کو بدلنا ہے، وہ سردیوں میں سورج کی انفراریڈ شعاعوں کو جذب کر کے عمارت کے اندر گرمائش پیدا کرتی ہیں۔

    اسی طرح گرم مہینوں میں سورج کی روشنی جذب کرنے کی بجائے ان کو پلٹا کر عمارت کا درجہ حرارت کم رکھنا ممکن بناتی ہے۔

    گلیزنگ کی پٹی 300 نینومیٹرز سے بھی پتلی ہے جس پر ایسے مٹیریلز کی تہہ موجود ہے جو سورج کی روشنی کے جذب یا اخراج کو ممکن بناتے ہیں۔

    سائنسدانوں کے مطابق دونوں صورتوں میں سورج کی روشنی ایک جیسی ہی نظر آتی ہے اور لوگ کھڑکی میں کوئی تبدیلی محسوس نہیں کرسکتے، جو ماحول دوست ٹیکنالوجیز کو اپنانے کے لیے اہم بھی ہے۔

    ان کے مطابق اس عمل سے ایئرکنڈیشنر کی ضرورت کم محسوس ہوگی جبکہ بہار یا خزاں کے دوران 30 فیصد میٹریل حرارت کو دور کرے گا تو 70 فیصد جذب کر کے کمرے کا درجہ حرارت معتدل بنائے گا۔

    ماہرین کے تخمینے کے مطابق ان کھڑکیوں سے توانائی کی سالانہ ضرورت میں 20 سے 34 فیصد کمی آئے گی۔

    ابھی ماہرین کی جانب سے آکسفورڈ یونیورسٹی کی ذیلی کمپنی بوڈل ٹیکنالوجیز کے ساتھ مل کر اس کے پروٹوٹائپ ماڈل کی تیاری اور آزمائش پر کیا جارہا ہے۔

  • ونڈوز کا نیا ورژن متعارف کروانے کی تیاری

    ونڈوز کا نیا ورژن متعارف کروانے کی تیاری

    دنیا کے مقبول ترین آپریٹنگ سسٹم ونڈوز کا نیا ورژن سامنے آنے کو ہے، یہ کمپنی کی جانب سے ایک دہائی کے دوران ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کی سب سے بڑی اپ ڈیٹ ہوگی۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق مائیکرو سافٹ کے سی ای او ستیہ نڈیلا نے کہا ہے کہ کمپنی کی جانب سے ایک دہائی کے دوران ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کی سب سے بڑی اپ ڈیٹ کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

    انہوں نے ایک ارب 30 کروڑ سے زائد افراد کی ڈیوائسز پر کام کرنے والے آپریٹنگ سسٹم کے نئے ورژن کو متعارف کرانے کا عندیہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ مائیکرو سافٹ کی جانب سے ونڈوز کے نئے ورژن کو بہت جلد متعارف کروانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

    سی ای او کا کہنا تھا کہ میں گزشتہ چند ماہ سے اسے استعمال کررہا ہوں اور میں نئی نسل کے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کے حوالے سے بہت زیادہ پرجوش ہوں۔

    ونڈوز کے نئے ورژن کے بارے میں کچھ زیادہ معلومات نہیں مگر افواہوں کے مطابق نئے ورژن کا کوڈ نام کوبلٹ رکھا گیا ہے جو آپریٹنگ سسٹم کے ڈیزائن کو جدید بنائے گا۔

    مائیکرو سافٹ کی جانب سے آخری بار 2015 میں ونڈوز 10 کی شکل میں نیا آپریٹنگ سسٹم متعارف کرایا گیا تھا جس نے ونڈوز 8.1 کی جگہ لی تھی۔

    ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ نیا آپریٹنگ سسٹم کب تک متعارف کروایا جائے گا مگر مختلف رپورٹس کے مطابق 2021 کے آخر تک اس کی ابتدائی شکل جاری ہوسکتی ہے۔

  • واٹس ایپ نے پرانے آپریٹنگ سسٹم پر سروس بند کرنے کا اعلان کردیا

    واٹس ایپ نے پرانے آپریٹنگ سسٹم پر سروس بند کرنے کا اعلان کردیا

    کیلی فورنیا: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکشن واٹس ایپ نے پرانے آپریٹنگ سسٹم پر اپنی سروس نہ دینے کی حتمی تاریخ کا اعلان کردیا۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق واٹس ایپ انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ یکم فروری 2020 سے اینڈرائیڈ کے پرانے ورژن پر اُن کی ایپلیکشن دستیاب نہیں ہو گی اس کے علاوہ آئی فون آئی او ایس اور ونڈوز فون کے پرانے ورژنز پر بھی واٹس ایپ نہیں چلایا جاسکے گا۔

    انتظامیہ کے مطابق نوکیا ایس 40 اور آئی فون پر چلنے والے آئی او ایس 7 یا اس سے پرانے سسٹم والی ڈیوائسز جبکہ اینڈرائیڈ کے 2.3.7 پر واٹس ایپ نہیں چلایا جاسکے گا۔

    رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں واٹس ایپ مقبول ترین ایپلیکشن ہے جس کے صارفین کی تعداد تقریباً 50 کروڑ کے لگ بھگ ہے اور دن بہ دن اس کو استعمال کرنے والے لوگوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

    مزید پڑھیں: واٹس ایپ نے اہم سنگِ میل عبور کرلیا

    دوسری طرف گوگل کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں 60 لاکھ سے زائد صارفین پرانے آپریٹنگ سسٹم والے موبائل، ٹیبلیٹ یا دیگر ڈیوائسز پر ایپ استعمال کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں انتظامیہ نے اعلان کیا تھا کہ آئندہ سال سے بلیک بیری، ونڈوز 8 اور نوکیا ایس 40 سمیت کئی فونز پر واٹس ایپ نہیں چل سکے گا۔

    واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مذکورہ موبائل سیٹس کے ساتھ کئی فیچرز میں جاری کام بند کردیا جائے گا جس کے باعث 2018 سے واٹس ایپ ان موبائل فونز پر دستیاب نہیں ہوگا۔

    خیال رہے واٹس ایپ کو 138 ممالک میں ایک بلین سے زیادہ لوگ استعمال کر رہے ہیں اور اسے سماجی رابطے کی صف اول کی موبائل ایپلیکیشن سمجھا جاتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: آئندہ سال کئی موبائل فون سیٹس واٹس ایپ سے محروم ہوجائیں گے

    واٹس ایپ کے ذریعے نہ صرف تحریری پیغامات بلکہ آڈیو اور ویڈیو کالز سہولت بھی ہے جس کے ذریعے تصاویر، آڈیو اور ویڈیو کے ساتھ ساتھ مختلف فائلز بھی بھیج جا سکتی ہے۔

    یاد رہے کہ واٹس ایپ کے مالک مارک زکر برگ نے سال 2017 کی رپورٹ جاری کی جس کے مطابق دنیا بھر میں ایپلیکشن استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد ڈیڑھ ارب سے تجاوز کرچکی اور یومیہ 60 ارب سے زائد صارفین ایک دوسرے کو میسجز کرتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • واٹس ایپ کا گروپ ویڈیو کالنگ فیچر متعارف

    واٹس ایپ کا گروپ ویڈیو کالنگ فیچر متعارف

    کیلی فورنیا: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لیےگروپ کی صورت میں ویڈیو چیٹ کرنے کا فیچر آزمائشی طور پر متعارف کرادیا۔

    تفصیلات کے مطابق موبائل فون کی معروف مسیجنگ ایپلیکشن واٹس ایپ کے دنیا بھر میں کروڑوں صارفین موجود ہیں جن کو سہولیات اور آسانیاں فراہم کرنے کے لیے کمپنی مختلف اوقات میں نت نئے فیچرز متعارف کرواتی ہے۔

    ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن،  آئی او ایس اور ونڈو فون رکھنے والے صارفین کے لیے گروپ ویڈیو کالنگ کا آزمائشی فیچر متعارف کرایا جس کے تحت اب کم سے کم دو اور زیادہ سے زیادہ4 صارفین بیک وقت ویڈیو یا آڈیو کال پر آسانی کے ساتھ بات کرسکیں گے۔

    رپورٹ کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے واٹس ایپ کے دو آزمائشی فیچر متعارف کرائے جن سے بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین فی الحال استفادہ  کرسکیں گے۔

    طریقہ کار 

    واٹس ایپ صارف اپنے کسی بھی دوست کو کال ملائے گا جس کے بعد اُسے اوپر دائیں طرف مزید لوگوں کو شامل کرنے کا آپشن دکھائے دے گا، اس پر کلک کر کے وہ اپنی مرضی کے شخص کو ویڈیو یا آڈیو کالنگ میں مدعو کرسکتا ہے۔ کال ملنے کے بعد صارف کے موبائل پر علیحدہ علیحدہ نمبرز نظر آئیں گے۔

    کمپنی کی جانب سے یہ فیچر آزمائشی طور پر متعارف کرواگیا جو فی الوقت اینڈرائیڈ، آئی او ایس اور ونڈو بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ہے، سروس کی کامیابی کے بعد اسے جلد عام صارفین کے لیے بھی پیش کردیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: واٹس ایپ: فارورڈ میسج کی نشاندہی کرنے والا فیچر متعارف

    واضح رہے کہ  واٹس ایپ انتظامیہ صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے مختلف اوقات میں جدید فیچرز متعارف کرواتی ہے تاکہ سماجی رابطے کی دنیا میں اس کا شمار صف اول میں ہی ہو۔ قبل ازیں واٹس ایپ نے رواں ماہ فروری میں گروپ آڈیو کالنگ کا فیچر متعارف کرایا تھا جسے صارفین نے بے حد پسند کیا تھا۔

    فیس بک کے بانی اور واٹس ایپ کے مالک مارک زکر برگ نے گزشتہ دنوں سال 2017 کی رپورٹ جاری کی تھی جس کے مطابق دنیا بھر میں واٹس ایپ استعمال کرنے والے لوگوں کی تعداد ڈیڑھ ارب سے تجاوز کرگئی اور صارفین یومیہ 60 ارب سے زائد ایک دوسرے کو میسجز کرتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: فیس بک اور واٹس ایپ کے استعمال پر ٹیکس عائد

    یاد رہے کہ واٹس ایپ نے دو سال قبل اسکائپ کی طرز پر آڈیو کالنگ کا فیچر متعارف کروایا تھا جس میں ایک سال کے اندر اتنی جدت آئی کہ گزشتہ برس واٹس ایپ کا ایک دوست کے ساتھ ویڈیو کالنگ کا فیچر بھی سامنے آگیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔