Tag: Windows 11

  • ویب سائٹس پر کام کرنے والوں کیلئے خوشخبری

    ویب سائٹس پر کام کرنے والوں کیلئے خوشخبری

    مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا استعمال ہماری ڈیجیٹل سرگرمیوں کا ایک بڑا حصہ بنتا جا رہا ہے، اب مائیکرو سافٹ کے ونڈوز الیون میں اے آئی ٹیکنالوجی بھی شامل ہوگئی ہے۔

    اتنا کہ مائیکرو سافٹ اب ونڈوز 11 سے مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹولز کی ایک بڑی رینج پیش کررہا ہے جس کا اصل فائدہ یہ ہے کہ یہ آپ کو ویب سائٹس پر اپنا کام تیزی سے کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔

    مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹولز، کم از کم ابھی، صارفین کو وقت بچانے میں مدد کرنے میں بہترین ہیں تاکہ وہ اس وقت کو دوسرے کاموں میں گزار سکیں اور بہت سے اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹولز جو آپ کو وقت بچانے میں مدد کر سکتے ہیں ان پر بھی کام جاری ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ونڈوز 11 کے ڈیجیٹل اسسٹنٹ کو پائلٹ میں کئی مختلف اے آئی ٹولز شامل کیے گئے ہیں جو صارفین کو بہت پسند آئیں گے۔

    یہ بہترین اے آئی ٹولز آپ کے کام کو تیز بنائیں گے اور آپ کا قیمتی وقت بھی بچائیں گے۔ یہ دلچسپ فیچرز کیا ہیں اور ان میں کیا سہولیات ہیں؟ مندرجہ ذیل سطور میں اس کا تفصیلی ذکر کیا جارہا ہے۔

    آسان سرچ فیچر

    ونڈوز 11 کے اے آئی ٹولز نے سرچ فیچر کو آسان بنادیا ہے۔ مذکورہ فیچر معلومات کے لیے مختلف ذرائع بھی فراہم کرتا ہے، آپ لنک پر کلک کرکے درست معلومات حاصل کرسکتے ہیں اور آپ کو یہ بھی معلوم ہوسکتا ہے کہ آیا تفصیلات درست ہیں یا نہیں۔

    اسی طرح کو پائلٹ میں آپ اس حوالے سے مختلف سوالات بھی پوچھ سکتے ہیں جس سے ویب پر سرچ کرکے وقت ضائع نہیں کرنا پڑے گا۔

    تصویر کی تیاری

    ونڈوز 11 میں آسان تصویر بنانے والے اے آئی ٹولز شامل کیے گئے ہیں۔ آپ اپنے لیے تصاویر بنانے کے لیے مائیکرو سافٹ ڈیزائنر استعمال کر سکتے ہیں۔ آپ تحریر ڈال کر ایک شاندار تصویر تیار کرسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں آپ تصویر میں ترمیم (ایڈیٹنگ) بھی کر سکتے ہیں۔

    دستاویزات کا خلاصہ

    ونڈوز 11 میں اے آئی کے ساتھ آپ کو طویل دستاویزات پڑھنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔ آپ کاپی لاٹ کی مدد سے اپنے لیے دستاویزات تیار کروا سکتے ہیں۔

    مثال کے طور پر آپ کوپائلٹ سے مائیکرو سافٹ ایج میں مضمون کی سمری بنانے کی کمانڈ دیتے ہیں یا ورڈ میں دستاویزات کا خلاصہ کرنے کی ہدایت کرسکتے ہیں۔ یہ کام مختلف ایپس اور سروس سے بھی ممکن ہوسکتا ہے۔

    ٹیکسٹ کی تیاری

    ونڈوز الیون میں کو پائلٹ خود بھی متن تیار کر سکتا ہے جو مختلف ترتیبات میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

    ری کال فیچر

    ری کال فیچر بنیادی طور پر آپ کی جانب سے کمپیوٹر پر کرنے والے کام کی چیکنگ کرتا ہے جس کے ذریعے آپ ڈاکو مینٹس، ویب سائٹس، تصاویر اور دیگر چیزیں تلاش کرسکتے ہیں۔ یاد رہے کہ ری کال ونڈوز الیون کا ایک طاقتور اے آئی ٹول ہے جو صارفین کو آنے والے دنوں میں دستیاب ہوگا۔

  • گوگل کروم میں نئے فیچر کا اضافہ

    گوگل کروم میں نئے فیچر کا اضافہ

    کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کی اسکرین پر جو کچھ نظر آرہا ہو اسے ایک تصویر کے طور پر محفوظ کیا جا سکتا ہے، اس عمل کو اسکرین شاٹ کہا جاتا ہے۔

    اسکرین شاٹس اس وقت بہت معاون ومددگار ثابت ہوتے ہیں جب فوری طور پر کوئی تفصیلات لوگوں سے شیئر کرنے کی ضرورت ہو، مگر اکثر اوقات اسکرین شاٹس کو کسی کے ساتھ شیئر کرنے سے قبل ایڈٹ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جس سے وقت کا ضیاع ہوتا ہے۔

    تاہم اب گوگل نے اس کا حل نکالا ہے، گوگل کی جانب سے کروم براؤزر میں ایک کارآمد ٹول کا اضافہ کیا جارہا ہے، یہ ٹول براؤزر کے اندر ہی اسکرین شاٹ لینے اور ایڈٹ کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔

    اینڈرائیڈ پر کروم ایپ میں ایسے ٹولز کئی ماہ سے دستیاب ہیں جو اسکرین شاٹس لینے اور ایڈیٹنگ کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق اس ٹول سے اسکرین شاٹس پر ڈرائنگ، کراپ اور ٹیکسٹ کا اضافہ کیا جاسکے گا جبکہ اسکرین شاٹس کو پی این جی تصاویر میں بھی محفوظ کیا جاسکے گا۔

    گوگل کا کہنا ہے کہ یہ نیا فیچر ونڈوز، میک او ایس اور لینیکس کے ساتھ ساتھ کروم او ایس میں دستیاب ہوگا۔

    دوسری جانب گوگل نے کروم کے پرانے ورژنز کے لیے نومبر کے آخر تک سپورٹ ختم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے، کروم 96 کی ریلیز کے بعد کروم 48 کے لیے سپورٹ ختم کی جائے گی اور بتدریج اس کا دائرہ دیگر پرانے ورژن تک پھیلایا جائے گا۔

  • ونڈوز 11 کے شاندار فیچرز نے لوگوں کو حیران کردیا

    ونڈوز 11 کے شاندار فیچرز نے لوگوں کو حیران کردیا

    کچھ دن قبل مائیکرو سافٹ نے ونڈوز 11 لانچ کرنے کا اعلان کیا تھا جس نے صارفین کو حیرت میں مبتلا کردیا تھا۔

    ونڈوز 10 کی لانچ کے موقع پر دعویٰ کیا گیا تھا کہ اب کوئی نئی ونڈوز پیش نہیں کی جائے گی بلکہ اسی کو اپڈیٹ کیا جاتا رہے گا اور یہی وجہ ہے کہ ونڈوز 10 دھڑا دھڑ فروخت ہوئی۔

    لیکن 6 سال بعد اچانک ونڈوز 11 کا اعلان کر دیا گیا اور لیک شدہ ورژن میں بظاہر ایسی کوئی خاص چیز نہیں دکھائی دی۔

    اب مائیکرو سافٹ نے خصوصی ایونٹ میں ونڈوز 11 کو باضابطہ طور پر لانچ کر دیا ہے اور اب جو خوبیاں سامنے آئی ہیں تو لوگ حیران ہو گئے ہیں۔ سب سے نمایاں سہولت یہ ہے کہ ونڈوز 11 پر اینڈرائیڈ ایپس بھی چلیں گی۔

    مائیکرو سافٹ کے مطابق وہ ونڈوز 11 میں اینڈرائیڈ ایپس لانے کے لیے ایمیزون کے ایپ اسٹور کا استعمال کر رہا ہے۔ یہ ایپس نئے ونڈوز اسٹور میں شامل ہوں گی اور انہیں نہ صرف ٹاسک بار میں لگایا جا سکتا ہے بلکہ عام ونڈوز ایپس کے ساتھ ساتھ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

    مائیکرو سافٹ انٹیل کے ساتھ مل کر بھی کام کر رہا ہے تاکہ انٹیل برج ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے اسے حقیقت کا روپ دے، گو کہ اینڈرائیڈ ایپس اے ایم ڈی اور اے آر ایم سے لیس کمپیوٹرز پر بھی خوب چلتی ہیں۔

    ونڈوز 11 پر اینڈرائیڈ ایپس دراصل ایپل کی جانب سے اپنی ایم ون چپس کے ساتھ میک او ایس پر آئی او ایس کی ایپس کو چلانے کی صلاحیت پیش کرنے کا مقابلہ کرنے کے لیے ہے۔

    گو کہ موبائل ایپس کے کئی متبادل ڈیسک ٹاپ پر مل جاتے ہیں، لیکن ان کی اپنی کمزوریاں اور خامیاں ہیں، بلکہ اسنیپ چیٹ جیسی کئی ایپس تو ایسی ہیں جو صرف اسمارٹ فونز پر ہی چلتی ہیں۔

    تقریب کے دوران ونڈوز 11 پر ٹک ٹاک جیسی ایپ چلانے کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا، اس دوران ونڈوز اسٹور میں رِنگ، یاہو، اوبر اور دیگر ایپس بھی نظر آئیں۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اینڈرائیڈ ایپس کو ونڈوز 11 پر کتنی ڈیوائس سپورٹ کر پائیں گی۔

    مائیکرو سافٹ، ونڈوز 11 کو ایک تیز تر، بہتر اور محفوظ تر ورژن قرار دیتا ہے، جس میں نئے رنگ، نئے انداز اور نئی آوازیں سب شامل ہیں۔ اسے ونڈوز 10 سے زیادہ تیز آپریٹنگ سسٹم بھی کہا جا رہا ہے۔

    دیگر نمایاں خصوصیات میں ٹاسک بار پر موجود آئیکونز اور اسٹارٹ مینیو کو درمیان میں لانا بھی شامل ہے۔

    فی الحال ونڈوز 11 کی عوامی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا، صرف اتنا کہا گیا ہے کہ اسے رواں سال کے آخر پر تعطیلات کے موسم میں پیش کیا جائے گا۔

  • ونڈوز کا نیا آپریٹنگ سسٹم کیسا ہوگا؟

    ونڈوز کا نیا آپریٹنگ سسٹم کیسا ہوگا؟

    مائیکرو سافٹ کی جانب سے ایک دہائی کے دوران ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کی سب سے بڑی اپ ڈیٹ متعارف کروائی جارہی ہے اور اس کی کچھ جھلکیاں سامنے آگئی ہیں۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق مائیکرو سافٹ کا نیا ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم کی پہلی جھلک آن لائن لیک ہوئی ہے۔ ویب سائٹ نے ونڈوز 11 او ایس کے متعدد اسکرین شاٹس جاری کیے ہیں جس میں کافی نئی تبدیلیاں دیکھی جاسکتی ہیں۔

    ونڈوز کے نئے جنریشن آپریٹنگ سسٹم میں نیا یوزر انٹرفیس، اسٹارٹ مینیو اور بہت کچھ ونڈوز 10 سے مختلف ہوگا۔

    ونڈوز 11 میں جو سب سے بڑی تبدیلی نظر آتی ہے وہ ٹاسک کے ساتھ ہے جس میں مائیکروسافٹ نے ایپ آئیکنز کو سائیڈ کی بجائے درمیان میں رکھا ہے اور وہاں ہی نیا اسٹارٹ بٹن اور مینیو بھی موجود ہے۔

    نئے اسٹارٹ مینیو میں لائیو ٹائلز موجود نہیں بلکہ پنڈ ایپس، ریسنٹ فائلز اور ونڈوز 11 ڈیوائسز کو فوری شٹ ڈاؤن یا ری اسٹارٹ جیسے آپشنز موجود ہیں۔ کمپنی کی جانب سے ونڈوز 10 کے مقابلے میں نئے آپریٹنگ سسٹم میں کافی کچھ بہت سادہ کیا جارہا ہے۔

    کہا جارہا ہے کہ مائیکرو سافٹ کی جانب سے نئے آپریٹنگ سسٹم میں ونڈوز ویجیٹس کو واپس لایا جارہا ہے جس کی ابتدائی شکل بھی لیک ہوئی ہے۔

    ونڈوز 11 میں نئے اسنیپ کنٹرولز کو بھی شامل کیا جارہا ہے جس سے صارف تمام ایپس کے لیے میکسیمائز بٹن تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔

    مائیکرو سافٹ کی جانب سے ونڈوز 11 کو متعارف کرانے کا ایونٹ 24 جون کو منعقد کیا جارہا ہے جس میں نئے او ایس کی ابتدائی شکل جاری کی جائے گی اور عرصے بعد مائیکرو سافٹ کی جانب سے ونڈوز کے اسٹارٹ اپ ساؤنڈ کو بھی بدل کر نیا کیا جارہا ہے۔