Tag: winners

  • سعودی عرب کا کنگ فیصل پرائز: فاتحین کون ہیں؟

    ریاض: سعودی عرب کے معتبر ترین کنگ فیصل پرائز 2023 کا اعلان کردیا گیا، اس سال 2 خواتین سائنسدانوں کے لیے بھی میڈیسن اور سائنس کیٹیگریز میں کنگ فیصل پرائز کا اعلان کیا گیا۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب میں 2023 کا کنگ فیصل پرائز جیتنے والوں میں ایک اماراتی، مراکشی، جنوبی کوریائی، 2 برطانوی اور 3 امریکی شہری شامل ہیں۔

    یہ ایوارڈ کرونا کی ویکسین تیار کرنے والوں، نینو ٹیکنالوجی کے سائنسدانوں، عربی زبان و ادب، اسلامی علوم اور اسلام کے لیے خدمات دینے پر ہر شعبے میں ممتاز شخصیات کو دیا جاتا ہے۔

    کنگ فیصل پرائز جنرل سیکریٹریٹ نے فاتحین کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 2023 کے کنگ فیصل پرائز کی سلیکشن کمیٹیوں نے سوموار سے بدھ تک ہونے والے باریک بینی سے غور و خوض کے بعد انعام کی 5 کیٹیگریز کے لیے فیصلے کیے ہیں جن میں اسلام کی خدمت، اسلامی مطالعہ، عربی زبان و ادب، طب اور سائنس شامل ہیں۔

    کنگ فیصل پرائز فارسروس ٹو اسلام 2023 مشترکہ طور پر متحدہ عرب امارات کے شیخ ناصر بن عبد اللہ اور جنوبی کوریا کے پروفیسر چوئی ینگ کل حمد کو دیا گیا ہے۔

    اسلامی فن تعمیر کے موضوع پر 2023 کا کنگ فیصل پرائز فار اسلامک اسٹڈیز برطانیہ کے پروفیسر رابرٹ ہلن برینڈ کو دیا گیا ہے۔

    اس سال کا کنگ فیصل پرائز برائے عربی زبان و ادب، کلاسیکی عربی بیانیہ اور جدید نظریات کے موضوع پر مراکش کے پروفیسر عبدالفتاح کلیتو کو دیا گیا ہے۔

    کنگ فیصل پرائز برائے میڈیسن برائے 2023 جو وبا اور ویکسین کی تیاری پر توجہ مرکوز کرتا ہے، مشترکہ طور پر امریکا سے پروفیسر ڈین ہنگ باروچ اور برطانیہ سے پروفیسر سارہ کیتھرین گلبرٹ کو دیا گیا ہے۔

    کنگ فیصل پرائز برائے سائنس اس سال کیمسٹری میں مشترکہ طور پر امریکا سے پروفیسر جیکی یی رو ینگ اور پروفیسر چاڈ الیگزینڈر میرکن کو دیا گیا ہے۔

  • حسن قرات اور اذان کے مقابلے، ترکی اور مراکش نے میدان مار لیا

    حسن قرات اور اذان کے مقابلے، ترکی اور مراکش نے میدان مار لیا

    ریاض: سعودی عرب میں منعقدہ حسن قرات اور اذان کے مقابلے اختتام کو پہنچے، مراکش اور ترکی نے ایوارڈ اپنے نام کرلئے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں ہونے والے حسن قرات اور اذان کے سحر انگیز مقابلے اختتام پزیر ہوگئے، مراکش کے یونس مصطفی نے حسن قرات کا مقابلہ اپنے نام کیا، انعام میں انہیں پچاس لاکھ ریال دئیے گئے۔

    دوسری پوزیشن برطانیہ کے محمد ایوب آصف نے حاصل کی انہیں 20 لاکھ ریال کے انعام کا حقدار قرار دیا گیا جبکہ تیسری پوزیشن بحرین کے محمد مجاہد کے نام رہی، جنہیں 10 لاکھ ریال انعام سے نوازا گیا۔

    اذان کے بین الاقوامی مقابلے میں ترکی کے محسن کارا کو پہلی پوزیشن پر 20 لاکھ ریال اور بیجان جلیک کو دوسری پوزیشن پر دس لاکھ ریال کا انعام دیا گیا جبکہ تیسری پوزیشن سعودی نوجوان عبدالرحمن بن عادل نے حاصل کی جنہیں 5 لاکھ ریال کا انعام دیا گیا۔

    سعودی عرب انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے پرمسرت موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئےکہا کہ مقابلے سے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے، آئندہ سال دنیا بھر کے ملکوں اور براعظموں کے امیدواروں کو مقابلے میں شریک کیا جائے گا۔

    مقابلہ ’عطر الکلام‘ (کلام کی خوشبو) کے عنوان سے منعقد کیا گیا تھا، بین الاقوامی مقابلے کا فیصلہ کرنے والی کمیٹی تیرہ ماہرین پر مشتمل تھی، ان میں مسجد الحرام و مسجد نبوی کے آئمہ اور موذنوں کے علاوہ دنیا کے معروف قاری بھی شامل تھے۔

  • برطانیہ: عمر رسیدہ جوڑے نے 5 کروڑ پاؤنڈ سے زائد کی رقم جیت لی

    برطانیہ: عمر رسیدہ جوڑے نے 5 کروڑ پاؤنڈ سے زائد کی رقم جیت لی

    لندن : برطانیہ کے شہری فریڈ ہیگنز  اور ان کی اہلیہ لیزلی ہیگنز نے اپنی ناقابل یقین قسمت کے باعث پھٹے ہوئے لاٹری ٹکٹ سے 5 کروڑ 79 لاکھ پاؤنڈ کی رقم جیت لی۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی ریاست اسکاٹ لینڈ کے شہر ابرڈین کے نزدیک واقع ایک گاؤں میں مقیم فریڈ ہیگنز اپنا لاٹری کا ٹکٹ چیک کروانے کے لیے قریبی سپراسٹور پر گئے، جہاں اسٹور پر موجود سائئن گرانٹ نامی 18 سالہ نوجوان اسٹنٹ نے ٹکٹ لاٹری مشین سے چیک کرنے کے بعد پھاڑ کر کچرے کے ڈبّے میں ڈال دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ فریڈ نے لاٹری مشین اسٹنٹ سے ٹکٹ پھاڑنے کی وجہ پوچھی کو نوجوان نے بتایا کہ آپ کےٹکٹ پر کوئی انعام نہیں نکلا تاہم اسی دوران لاٹری مشین سے ایک کاغذ باہر نکلا جس پر تحریر تھا کہ مذکورہ ٹکٹ کو سنبھال کر رکھا جائے۔

    لاٹری مشین چلانے والے نوجوان نے پھٹا ہوا ٹکٹ کچرے کے ڈبّے سے نکال کر فریڈ کے حوالے کردیا،، جس کے اگلے روز فریڈ ہیگنز اور ان کی اہلیہ لیزلی ہیگنز کو 5 کروڑ 79 لاکھ 75 ہزار 367 سو پاؤنڈ کی خطیر جیتنے کی ناقابل یقین خوش خبری ملی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دی نیشنل نامی لاٹری کمپنی نے 67 سالہ فریڈ ہیگنز اور ان کی 57 سالہ اہلیہ لیزلی ہیگنز کو ایک تقریب کے دوران ان کی جیتی ہوئی رقم چیک کے ذریعے ہیگنز کے حوالے کی۔

    اوڈی کی سیلز ایڈمنسٹریشن سے ریٹائرڈ ہونے والے فریڈ ہیگنز کا کہنا تھا کہ ’مجھے یقین نہیں آرہا کہ میں اتنا خوش قسمت ہوں، جس نے گھر بیھٹے کروڑوں پاؤنڈ کما لیے‘۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی شہری فریڈ ہیگنز کا کہنا ہے کہ ٹکٹ دو سے زیادہ حصّوں میں تقسیم ہوچکا تھا تاہم پھر بھی اس پر درج نمر واضح طور پر دیکھے جاسکتے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں