Tag: wins

  • برطانیہ میں پاکستانی مصنفہ کاملہ شمسی نے ویمن پرائز فار فکشن جیت لیا

    برطانیہ میں پاکستانی مصنفہ کاملہ شمسی نے ویمن پرائز فار فکشن جیت لیا

    لندن : پاکستانی مصنفہ کاملہ شمسی نے برطانیہ میں اپنے ناول ‘ہوم فائر’ کے لیے 2018 کا ویمن پرائز فار فکشن جیت لیا اور ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی مصنفہ کاملہ شمسی نے ویمن پرائز فار فکشن کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا، انہں یہ ایوارڈ ان کی کتاب ہوم فائر کیلئے دیا گیا، کاملہ شمسی یہ ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔

    اس سے قبل انہیں بیلز پرائز اور اورنج پرائز کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا

    پاکستانی مصنفہ کا ناول بنیاد پرستی اور خاندانی وفاداریوں کے بارے میں ہے، ہوم فائر کاملہ شمسی کا ساتواں ناول ہے اور وہ مختلف ایوارڈز کے لیے تین بار نامزد ہوئیں لیکن اس بار ان کی کتاب کو سال کی بہترین کتاب قرار دیتے ہوئے ویمن پرائز فار فکشن 2018 کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

    کاملہ شمسی کراچی میں پیدا ہوئیں اور ابتدائی تعلیم بھی وہیں حاصل کی جس کے بعد وہ لندن منتقل ہوگئیں اور ان دنوں وہیں مقیم ہیں۔

    خیال رہے کہ ’ویمن پرائز‘ برطانیہ کا خواتین کو ملنے والا اعلیٰ ترین ادبی ایوارڈ ہے، جو خواتین لکھاریوں کے ان کے فکشن پر ہر سال دیا جاتا ہے، اس ایوارڈ کا اغاز  سال 1996 میں ہوا، مقابلے میں جیتنے والی خاتون کو انعام کے طور پر 30  ہزار برطانوی پاؤنڈ بھی ملتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • امریکی نوجوان نے 22 واں عالمی قرآن ایوارڈ جیت لیا

    امریکی نوجوان نے 22 واں عالمی قرآن ایوارڈ جیت لیا

    ابو ظہبی/واشنگٹن : امریکی شہری احمد برہان نے دبئی میں منقعدہ عالمی قرآن مقابلے میں پہلے پوزیشن حاصل کرکے ڈھائی لاکھ درہم اپنے نام کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز متحدہ عرب امارات میں قرآن کریم کی حسن قرت کا 22 واں دبئی عالمی قرآن ایوارڈ کا مقابلہ امریکا کے احمد برہان نے جیت لیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دبئی کے ثقافت اور سائنٹیفک ایسوسی ایشن کے آڈیٹوریم میں تقسیم ایوارڈ تقریب میں امریکا سے تعلق رکھنے والے احمد برہان نے دبئی عالمی قرآن ایوارڈ کا مقابلہ جیت کر ڈھائی لاکھ درہم کی خطیر رقم انعام میں اپنے نام کرلی ہے۔

    عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ قرآن ایوارڈ کے مقابلے میں لیبیا کے حمزہ بشیر اور تیونس کے محمد ماریف نے دوسری پوزیشن حاصل کر کے انعام میں 2 لاکھ درہم وصول کیے جبکہ الجیریا کے احمد حیرکٹ نے چوتھا اور سعودی عرب کے الساوی ابراہیم نے پانچواں انعام حاصل کیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی عالمی قرآن ایوارڈ کی تقریب میں امریکا سے شرکت کرنے والے افراد گذشتہ برسوں میں دوسری پوزیشن حاصل کرتے رہے ہیں، لیکن یہ پہلی بار ہے کہ امریکی امیدوار نے تقریب میں پہلا انعام حاصل کیا ہے۔

    دبئی عالمی قرآن ایوارڈ کمیٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مذکورہ تقریب تین حصّوں میں منعقد ہوتی ہے، پہلے مرحلے میں رمضان المبارک کی پہلی سات راتوں کو دروس کا انقعاد ہوتا ہے، دوسرے مرحلے میں حسن قرت اور تیسرے مرحلے میں سال کی بہترین اسلامی شخصیت کا ایوارڈ دیا جاتا ہے۔

    دبئی عالمی قرآن ایوارڈ کی تقریب منعقد کرنے والی کمیٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ رواں برس پوری دنیا سے 104 امیدواروں نے مقابلے میں شرکت کی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کامن ویلتھ گیمز،  ریسلنگ میں پاکستان کے محمدانعام نے گولڈ میڈل جیت لیا

    کامن ویلتھ گیمز، ریسلنگ میں پاکستان کے محمدانعام نے گولڈ میڈل جیت لیا

    گولڈ کوسٹ : کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا، محمد انعام نے ریسلنگ کے فائنل میں نائیجرین ریسلر کو چاروں شانے چت کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہر گولڈ کوسٹ میں پاکستانی ریسلر محمد انعام نے سبزہلالی پرچم بلند کردیا، ریسلنگ کی چھیاسی کلو گرام کیٹگری میں محمد انعام ناقابل شکست رہے۔

    محمد انعام نے آسٹریلیا، بھارت اور کینیڈین ریسلر کو ہراتے ہوئے فائنل میں جگہ بنائی اور پھر نائیجرین ریسلر کو فائنل میں چاروں شانے چت کردیا۔

    ویڈیو دیکھیں

    کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کا یہ پہلا گولڈ اور مجموعی طور پر پانچواں میڈل ہے، محمد انعام سے پہلے ریسلنگ میں محمد بلال اور طیب رضا نے کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔


    مزید پڑھیں : کامن ویلتھ گیمز: پاکستان کے ایک اور ہونہار سپوت نے میڈل اپنے نام کر لیا


    ریسلر محمد بلال نے 57 کلو گرام کیٹگری کے مقابلوں میں حصہ لیا اور سری لنکا کے چارلس فرنینڈو کو 12.2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

    سلور میڈل 125 کلو ویٹ کیٹگری میں پاکستانی ریسلر طیب رضا نے سلور میڈل 125 کلو ویٹ کیٹگری میں اپنے نام کیا۔

    پاکستان ویٹ لفٹنگ میں بھی دو برانز میڈل حاصل کرچکا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • انڈونیشین حسینہ نے مس انٹرنیشل کا تاج سر پر سجالیا

    انڈونیشین حسینہ نے مس انٹرنیشل کا تاج سر پر سجالیا

    ٹوکیو : مس انٹرنیشل کا تاج مسلم ملک انڈونیشیا کی حسینہ کے سر سج گیا۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا کی حسین ترین لڑکیوں کے درمیان مقابلہ ہوا، جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے ڈومی سٹی ہال میں حسیناؤں کے جھرمٹ میں ایک شام سجی، جس میں مس انٹرنیشنل 2016 کا کڑا مقابلہ ہوا، مقابلے میں انہتر ملکوں کی حسیناؤں نے حصہ لیا۔

    پنے اپنے ملکوں کے روایتی ملبوسات زیب تن لئے نزاکت سے چلتی ملکہ حسن کا خطاب جیتنے کے لئے ہر ایک نے سر توڑ کوشش کی لیکن فائنل راؤنڈ میں شرکت کے لیے ججز کی جانب سے 5 خوبرو حسیناؤں کا انتخاب کیا گیا، جس کے بعد دلوں کی دھڑکنیں رک سی گئیں جب فاتح کا نام پکارا گیا۔

    انڈونیشین حسینہ کیون للیانا نے مس انٹرنیشنل دوہزارسترہ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

    نئی مس انٹرنیشل کیون کو 2016 کی مس انٹرنیشنل کیلی ورزوسان  نے اپنے ہاتھوں سے مس انٹرنیشنل کا گاؤن اور تاج پہنایا۔ جس پر ان کی خوشی دیدنی تھی۔

    مِس انٹرنیشنل کے مقابلے میں کیوراساؤ کی حسینہ دوسرے جبکہ وینزویلا کی بیوٹی کوئین تیسرے نمبر پر رہیں۔


    مزید پڑھیں :  مس انٹرنیشنل 2016 کا تاج فلپائنی حسینہ کے نام



    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

  • خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والی باہمت خاتون گلالئی اسماعیل کے نام ایک اور ایوارڈ

    خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والی باہمت خاتون گلالئی اسماعیل کے نام ایک اور ایوارڈ

    ممبئی : صوبہ خیبر پختونخواہ میں خواتین کی تعلیم اور صحت کے لیے سرگرم عمل سماجی کارکن اور اویئر گرلز کی بانی گلالئی اسماعیل نے آنا پولیتکوفسکایا ایوارڈ 2017 کا اعزاز حاصل کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق 31 سالہ گلالئی اسماعیل نے موت کے خطرے کی پرواہ کئے بغیر طالبان اور انتہا پسندی کیخلاف بات کی، انتہا پسندی کیخلاف خدمات کے اعتراف میں انھیں آنا پولیتکوفسکایا ایوارڈ 2017 سے نواز گیا۔

    اس سال گلالئی اسماعیل اور بھارتی صحافی گوری لنکیش کو یہ ایوارڈ مشترکہ طور دیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ گوری لنکیش کو گذشتہ ماہ پانچ ستمبر کو قتل کر دیا گیا تھا۔

    اس سال کے انا پولیتکوفسکایا ایوارڈ کا عنوان ’خاموش ہونے سے انکار‘ رکھا گیا تھا جبکہ ایوارڈ دیے جانے کی باقاعدہ تقریب آئندہ برس مارچ میں لندن اور اپریل میں آسٹریلیا میں منعقد ہوگی۔

    گلالئی اسماعیل کا کہنا تھا کہ مجھے یہ ایوارڈ انتہا پسندی کے خلاف کوششوں پر دیا گیا ہے، میں کافی عرصے سے انتہا پسندی کے خلاف کام کر رہی ہوں۔ میرا اصل مقصد نوجوانوں کو انتہا پسندی سے بچانا ہے۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ ایک ہی وقت میں پاکستان اور بھارت کی خواتین کو یہ ایوارڈ ملنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ دونوں ممالک ایک ہی جیسی انتہا پسندی اور ایک ہی جیسے مسائل سے نبرد آزما ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل انا پولیتکوفسکایا ایوارڈ اس سے قبل ملالہ یوسفزئی کو بھی دیا جا چکا ہے۔

    گلالئی کو اس سے قبل بھی کئی اعزازات مل چکے ہیں جن میں ڈیموکریسی ایوارڈ 2013 بھی شامل ہے۔ انہیں 30 سال سے کم عمر 30 رہنما نوجوانوں کی فہرست میں بھی شامل کیا گیا جبکہ پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن نے انہیں ’تبدیلی کا استعارہ‘ قرار دیا۔

    خیال رہے کہ ’را ان وار‘ نامی تنظیم کی جانب سے آنا پولیتکوفسکایا ایوارڈ ہر سال دنیا کی اُن خواتین کو دیا جاتا ہے جو انتہا پسندی کے خلاف کام کرتی ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • شرمین عبید چنائے کی آسکرایوارڈیافتہ فلم ’اے گرل ان دا ریور‘ نے ایمی ایوارڈ جیت لیا

    شرمین عبید چنائے کی آسکرایوارڈیافتہ فلم ’اے گرل ان دا ریور‘ نے ایمی ایوارڈ جیت لیا

    نیویارک : شرمین عبید چنائے کی آسکرایوارڈیافتہ فلم ’اے گرل ان دا ریور‘ نے ایمی ایوارڈ جیت لیا۔ فلم کو بیسٹ شارٹ ڈاکیومینٹری کا ایوارڈ دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نام ایک اور عالمی اعزاز، ہدایتکارہ شرمین عبید چنائے کی آسکرایوارڈ فلم ایمی ایوارڈ بھی لے اڑی، نیویارک میں اڑتیسواں ایمی ایوارڈ کا میلہ سجا۔

    دستاویزی فلم ’اے گرل ان دا ریور‘ کو بہترین ڈاکومینٹری فلم قرار دیا گیا۔

    شرمین عبید چنائی کی دستاویزی فلم کی کہانی غیرت کے نام پر قتل کے موضوع سے متعلق ہے، جس میں صبا نامی اٹھارہ سالہ لڑکی کو اس کے رشتے دار غیرت کے نام پر قتل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور بعد میں مردہ سمجھ کر دریا میں پھینک دیا تھا مگر وہ معجزانہ طور پر بچ گئی تھی۔

    اس فلم کو تین مختلف کیٹیگریز کے لئے منتخب کیا گیا تھا۔

    سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر شرمین عبید نے یادگارلمحوں کی تصاویر شیئر کیں ۔

    اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے بھی شرمین کو مبارکباد دی۔

    خیال رہے کہ شرمین عبید چنائے کا شمار ان نو خواتین ہدایت کاروں میں ہوتا ہے، جنھوں نے نان فکشن میں آسکر ایوارڈ حاصل کیے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • جاپان میں مردے سجانے کا انوکھا مقابلہ’ 23 سالہ خاتون گورکن فاتح قرار

    جاپان میں مردے سجانے کا انوکھا مقابلہ’ 23 سالہ خاتون گورکن فاتح قرار

    ٹوکیو: جاپان میں جنازے کی تدفین سے قبل مُردے کو خوبصورت بنا کر پیش کرنے کا ملک گیر مقابلہ 23 سالہ خاتون گورکن رینو تیرائی نے اپنے نام کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق جاپان میں ہونے والے اس انوکھے مقابلے میں سیکڑوں گورکن خواتین نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور زندہ لوگوں کو مردے کی طرح تیار کر کے بہترین انداز میں پیش کیا۔

    مقابلے کی خصوصیت یہ ہے کہ چار رکنی ججز پر مشتمل پینل بہترین انداز میں مردہ تیار کرنے والے ایک فرد کو فاتح قرار دیتا ہے جس کے بعد اُسے یہ اعزاز دیا جاتا ہے۔

    رواں برس منعقد ہونے والے انوکھے مقابلے میں سیکڑوں خواتین گورکن نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا تاہم  یہ مقابلہ 23 سالہ رینو تیرائی نے اپنے نام کیا، اس سال منعقد ہونے والے مقابلے میں ججز اور شرکاء نے فاتح کا انتخاب کیا۔

    ملک گیر مقابلے کا سہرا اپنے سر باندھنے والی خاتون گورکن رینو تیرائی  نے کہا کہ ’’میں نے مقابلے کے لیے بہت تیاری کی اور ہر طرح سے ویڈیو بنا کر مشاہدہ کیا کہ میرا عمل اچھا دکھائی دے رہا ہے یا نہیں، مقابلہ جیتنے کی اصل وجہ یہ ہے کہ میں لاش کے ساتھ نرمی اور احترام کا رویہ رکھتی ہوں‘۔

    واضح رہے کہ جاپان کے شنتو مذہب سے وابستہ افراد کا ماننا ہے کہ کسی بھی شخص کے مرتے ہی اُس کا جسم ناپاک ہوجاتا ہے اور اُس کی تیاری قریبی رشتے داروں کی موجودگی میں کی جاتی ہے تاکہ مُردے کے گناہ دھل سکیں۔

    ویڈیو دیکھیں

     


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • دونوں ہاتھوں سے محروم ننھے تیراک نے سوئمنگ مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا

    دونوں ہاتھوں سے محروم ننھے تیراک نے سوئمنگ مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا

    سرائیوو : دونوں ہاتھوں سے محروم بوسنیا کے ننھے تیراک اسماعیل زولفیک نے کروشیا کے سوئمنگ مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق چھ سالہ اسماعیل کے دونوں بازو محروم لیکن تیراکی کے شوقین ہیں، عزم و ہمت اور جیت کا جذبہ لئے دونوں ہاتھوں سے محروم بوسنیا کے چھ سالہ اسماعیل زولیفک نے معذوری کو مات دیتے ہوئے سوئمنگ مقابلے میں بھی سب کو ہرا کر گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔

    والدین کے وہم وگمان میں بھی نہ تھا کہ پانی سے خوف کھانے والا بچہ سائیکو تھراپی کی کلاس لینا شروع کرے گا تو گولڈ میڈل حاصل کر لے گا۔

    اسماعیل نے بھرپور کوشش کی اور چھ سالہ ننھے تیراک کی محنت رنگ لے آئی۔

    اسماعیل کے والد کا کہنا ہے کہ جو خوشی ان کے بیٹے نے دی ہے وہ دنیا کی کوئی دولت نہیں دے سکتی۔

    خیال رہے کہ چھ سالہ اسماعیل زولفیک پیدائش کے وقت ہی سے اپنے دونوں بازوؤں سے محروم تھا، وہ بوسنیا ہیرسے گووینا کے دارالحکومت سرائیوو میں واقع ایک سوئمنگ کلب میں تربیت حاصل کر رہا ہے۔

    اسماعیل زولفیک کا خواب ہے کہ وہ پیرا لمپک مقابلوں میں شرکت کرے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

    شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

    نیویارک : فلم ساز شرمین عبید چنائے کی ڈاکیو منٹری”اے گرل ان دی ریور” نے رابرٹ کینیڈی جرنلزم ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

    فلم ساز شرمین عبید چنائے کی ڈاکیومنٹری فلم "اے گرل ان دی ریور” نے آسکر کے بعد ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا، فلم کو رابرٹ کینیڈی جرنلزم ایوارڈ سے نوازا گیا، دستاویزی فلم صبا نامی اٹھارہ سالہ لڑکی کی کہانی ہے۔ جسے اس کے رشتے داروں نے غیرت کے نام پر قتل کرنے کی کوشش کی، بعد میں مردہ سمجھ کر دریا میں پھینک دیا تھا۔
    مگر وہ معجزانہ طور پر بچ گئی تھی۔

    زندہ بچنے کے بعد اس نے اسپتال کے ڈاکٹروں اور پولیس کے ساتھ مل کر اپنا مقدمہ لڑا مگر پھر دباؤ میں آ کر حملہ آوروں کو معاف کر دیا تھا۔


    مزید پڑھیں : شرمین عبید کی فلم ایک اور ایوارڈ کے لیے نامزد


    اس فلم کو گزشتہ سال آسکر ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ فلم ساز شرمین عبید چنائے کی غیرت کے نام پر قتل کے موضوع پر بنائی جانے والی دستاویزی فلم ’اے گرل ان دی ریور‘ کوا مریکی پیباڈی ایوارڈز کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا۔

    شرمین عبید چنائے کا شمار ان نو خواتین ہدایت کاروں میں ہوتا ہے، جنھوں نے نان فکشن میں آسکر ایوارڈ حاصل کیے ہوں۔


    مزید پڑھیں : اے گرل ان دی ریور: شرمین عبید چنائے دوسرا آسکرجیتنے میں کامیاب


    شرمین عبید چنائے کا شمار ان نو خواتین ہدایت کاروں میں ہوتا ہے، جنھوں نے نان فکشن میں آسکر ایوارڈ حاصل کیے ہوں۔

    خیال رہے کہ رابرٹ کینیڈی ایوارڈ کا آغاز 1968 میں ہوا تھا جس میں سماجی بہتری اور اہمیت کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرنے کے لیے 12 کیٹیگریز میں اعزازت دیے جاتے ہیں۔

    رابرٹ کینیڈی ایوارڈ کی تقریب 23 مئی کو واشنگٹن میں منعقد کی جائے گی۔