Tag: Winter holidays

  • تعطیلات کے باوجود نجی اسکولوں کو ’ونٹر کیمپ‘ لگانے کی اجازت دے دی گئی

    تعطیلات کے باوجود نجی اسکولوں کو ’ونٹر کیمپ‘ لگانے کی اجازت دے دی گئی

    پشاور: موسم سرما کی تعطیلات کے باوجود کے پی میں نجی اسکولوں کو ’ونٹر کیمپ‘ لگانے کی اجازت دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کی جانب سے موسم سرما کی تعطیلات کے باوجود ذیلی ادارے کے پی پرائیویٹ اسکولز ریگولیشن اتھارٹی نے نجی تعلیمی اداروں کو ونٹر کیمپ لگانے کی اجازت دے دی۔

    اس حوالے سے مانسہرہ کے قانون دان ڈاکٹر محمد ثاقب لغمانی نے محکمہ تعلیم و وزارت تعلیم کو خط لکھ کر کہا ہے کہ چھٹیوں کے نوٹیفکیشن کے باوجود ذیلی ادارے کا نجی اسکولوں کو ونٹر کیمپ کی اجازت دینا حیران کن ہے۔

    انھوں نے کہا شدید سرد موسم میں تعلیمی اداروں میں کوئی ہیٹنگ سسٹم ہے نہ ہی بچوں کی مناسب دیکھ بھال ممکن ہے، سرد ترین موسم کے سبب ونٹر کیمپ کی وجہ سے بچوں کے بیمار پڑنے کے سنگین خدشات موجود ہیں۔

    محکمہ موسمیات کی ملک میں سردی مزید بڑھنے کی پیشگوئی

    ڈاکٹر ثاقب لغمانی نے صوبائی وزیر سمیت متعلقہ افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ نوٹیفکیشن منسوخ کر کے بچوں کو موسمی شدت سے بچایا جائے۔

    واضح رہے کہ محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کے مطابق کے پی کے میدانی علاقوں میں اسکول 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک بند رہیں گے جب کہ صوبے کے پہاڑی علاقوں میں اسکول 22 دسمبر سے 28 فروری تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

  • پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں دو حصوں میں تقسیم

    پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں دو حصوں میں تقسیم

    لاہور : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کی جانب سے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کے اعلان کے بعد3جنوری سے کرنے کے بعد پنجاب حکومت نے ایک اوراعلان کردیا۔

    پنجاب کی صوبائی حکومت نے سردیوں کی چھٹیوں کی ایک اور نئی تاریخ دے دی اور سردیوں کی چھٹیوں کو دو فیز میں تقسیم کردیا گیا۔

    اس حوالے سے سریوں کی چھٹیوں کا نوٹی فکیشن لاہور ہائی کورٹ میں پیش کر دیا گیا ہے، نوٹی فکیشن کے مطابق پنجاب کے24 اضلاع میں 23دسمبر سے6جنوری تک چھٹیاں ہونگی۔

    اس کے علاوہ پنجاب کے12 اضلاع میں 3سے 13 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی۔ میانوالی، اٹک، جہلم، مظفرگڑھ، چکوال، بھکر، راولپنڈی میں3سے13جنوری تک چھٹیاں ہوں گی۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق راجن پور ،لیہ ، رحیم یار خان ، ڈی جی خان اور چنیوٹ کے تعلیمی اداروں میں بھی 3سے13 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی۔