Tag: winter season

  • سردیوں میں سر کی خشکی، چھٹکارا کیسے ممکن

    سردیوں میں سر کی خشکی، چھٹکارا کیسے ممکن

    سر کی خشکی کو سکری یا ڈینڈرف بھی کہا جاتا ہے، خاص طور پر موسم سرما میں سر میں بہت زیادہ خشکی اور خارش کی شکایت ہوجاتی ہے۔

    ڈینڈرف کا مسئلہ صرف عورتوں میں ہی عام نہیں ہے بلکہ بہت سے مردوں کو بھی اس کا سامنا رہتا ہے جس کے لیے کچھ لوگ تو مہنگے شیمپو بھی استعمال کرتے ہیں مگر انہیں کوئی خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوتا۔

    سردیوں میں جلد اور خصوصاً سر میں خشکی بہت زیادہ حد تک بڑھ جاتی ہے، لیکن اب یہ شکایت دور ہونے والی ہے کیونکہ ہم اپنے قارئین کو خشکی سے نجات کا آزمودہ نسخہ بتارہے ہیں۔

    کیا آپ جانتے ہیں کہ ایسے گھریلو ٹوٹکے موجود ہیں جن پر عمل کر کے اپنے سر کی خشکی سے چھٹکارا اور بالوں کی خوبصورتی کو سردیوں میں بھی برقرار رکھا جاسکتا ہے۔

    ڈاکٹر فرح نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں میزبان ندا یاسر سے گفتگو انڈے، دہی اور تیل کی سے گھر میں ماسک تیار کرنے کا طریقہ بتایا ہے جو خشکی سے نجات کا ضامن ہوسکتا ہے۔

    اجزاء

    انڈے کی سفیدی، ایک کھانے کا چمچہ

    دہی، ایک کھانے کا چمچہ

    سرسوں کا تیل، ایک کھانے کا چمچہ

    زیتون کا تیل، ایک کھانے کا چمچہ

    انڈے کی سفیدی لیں اور اسے اچھی طرح پھینٹنے کے بعد اس میں دہی شامل کریں اور دونوں کو اچھی طرح ملائیں۔

    دہی اور انڈے کی سفیدی کو مکس کرنے کے بعد اس میں زیتون کا تیل ایک کھانے کا چمچہ اور پھر سرسوں کا تیل شامل کریں اور اچھی طرح ملائیں۔

    ضروری نوٹ : سر میں لگانے کےلیے ماسک تیار ہے لیکن یہ ماسک ہفتے میں صرف ایک ہفتہ لگانا ہے۔

  • موسم سرما میں قوت مدافعت کیسے مضبوط کی جائے؟

    موسم سرما میں قوت مدافعت کیسے مضبوط کی جائے؟

    موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی جہاں گرم کپڑوں اور جاڑوں سے بچاؤ کے دیگر طریقوں کی فکر ہوتی ہے، وہیں خوراک کا خیال رکھنا بھی نہایت ضروری ہے تاکہ ہماری قوت مدافعت مضبوط رہے۔

    سردیوں کے ساتھ اکثر نزلہ، زکام، کھانسی اور جوڑوں کے درد جیسی بیماریاں عام ہو جاتی ہیں،جن سے بچاؤ کیلئے قوت مدافعت کا مضبوط ہونا بہت ضروری ہے۔

    اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ سردیوں میں انسان کی قوت مدافعت کسی حد تک کمزور ہوجاتی ہے اور نزلہ و بخار سمیت دیگر وبائی امراض میں مبتلا ہونے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق اگر اپنی خوراک میں موسمی پھلوں کو شامل کر لیا جائے تو نہ صرف مجموعی طور پر صحت بہتر ہوتی ہے بلکہ بیماریوں کا مقابلہ کرنے کے لیے قوت مدافعت بھی پیدا ہوتی ہے۔

    اپنی خوراک میں چند خاص غذاؤں کا استعمال کرکے آپ سرد موسم کے مسائل سے بچ سکتے ہیں اور اپنی صحت کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔

    موسم سرما میں رس بھرے اور رنگ برنگے پھل کھانے سے پانی کی کمی پوری ہونے کے ساتھ ساتھ ان میں موجود غذائی اجزا اور اینٹی آکسیڈینٹس قوت مدافعت بھی بڑھاتے ہیں۔

    کھجور اور گڑُ قوتِ مدافعت کا خزانہ

    کھجور ایک مکمل غذاء ہے جو وٹامنز، منرلز اور فائبر سے بھرپور ہوتی ہے، خاص طور پر سردیوں میں کھجور کا استعمال جسم کو ضروری حرارت فراہم کرتا ہے اور ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔

    دوسری طرف گڑُ قدرتی میٹھا ہے جو گنے کے رس سے تیار کیا جاتا ہے، اس میں موجود غذائی اجزا پھیپھڑوں کو صاف کرنے میں مدد دیتے ہیں۔سردیوں میں روزانہ تھوڑی مقدار میں گڑ کھانے سے آپ کا جسم سردی سے محفوظ رہ سکتا ہے اور قوت مدافعت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

    خشک میوہ جات: پروٹین اور فائبر کا ذریعہ

    خشک میوہ جات جیسے کہ بادام، اخروٹ، پستہ، اور کشمش سردیوں کیلئے بہترین غذائیں ہیں۔ان میں موجود پروٹین اور فائبر قوت مدافعت کو مضبوط بناتے ہیں اور جسم کو اندرونی طور پر گرم رکھتے ہیں۔بادام اور اخروٹ میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈ دماغی صحت کیلئے بھی بہترین ہیں،جبکہ پستے اور کشمش جسم میں فوری توانائی فراہم کرتے ہیں۔

    مالٹا

    مالٹے میں پائے جانے والے نیوٹرینٹس، فائبر، پوٹاشیم اور وٹامنز کی وجہ سے اس کے بہت سے فوائد ہیں۔ مالٹا فری ریڈیکلز کو پیدا ہونے سے روکتا ہے جو کینسر کا باعث بن سکتے ہیں۔ اس میں پایا جانے والا فائبر اور پوٹاشیم دل کی بیماریوں سے بچاتا ہے۔ مالٹا فلیونائڈ اینٹی آکسیڈینٹس کا موثر ذریعہ ہے جو شوگر کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ہیں۔

    مالٹے میں موجود وٹامن سی کی بڑی مقدار جلد کو تر و تازہ اور مضبوط رکھتی ہے اور زخموں کو بھرنے میں مدد کرتی ہے۔

    املوک

    املوک میں بہت سے نیوٹرینٹس موجود ہیں۔ اس میں پلانٹ کمپاؤنڈز پائے جاتے ہیں جن میں اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات ہیں۔ تحقیق بتاتی ہے کہ املوک پھل کئی قسم کے کینسر اور میٹا بولک امراض کے خطرے کو کم کرتا ہے۔

    اس میں کیلشیم، فاسفورس، آئرن، فائبر اور اینٹی آکسیڈینٹس پائے جاتے ہیں جو مختلف بیماریوں کے قوت مدافعت پیدا کرتے ہیں۔

    سیب

    سیب ایسا پھل ہے جو ہر موسم میں پایا جاتا ہے اور انسانی جسم کے لیے اس کے بے شمار فوائد ہیں۔

  • سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے؟

    سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے؟

    شدید سردی کے ایام میں کھانسی، نزلہ اور دیگر وائرل بیماریاں بڑھ جاتی ہیں، اس کے ساتھ ہی سردی میں فالج اور دل کے دورے کے واقعات میں بھی اضافہ ہونے کا احتمال ہوتا ہے۔

    ماہرین صحت اس موسم میں ٹھنڈ سے بچاؤ کے علاوہ کھانوں میں زیادہ نمک اور جنک فوڈ سے پرہیز کرنے کی تلقین کرتے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں پروفیسر ڈاکٹر رضا خیرات رضوی نے ناظرین کو موسم سرما میں امراض قلب اور فالج کے خطرات سے متعلق اہم معلومات سے آگاہ کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ سرد موسم کی وجہ سے خون کی نالیاں سکڑ جاتی ہیں کیونکہ ناراڈرینالین جیسے واسکونسٹرکٹرز میں اضافہ ہوتا ہے جو بلڈ پریشر کو بڑھاتا ہے، جو فالج کا ایک بڑا خطرہ ہے۔

    ڈاکٹر رضا خیرات کا کہنا تھا کہ خون کے جمنے کی وجہ سے دماغ میں خون کی شریانوں میں رکاوٹ فالج کی اہم وجوہات میں سے ایک ہے۔

    سرد موسم پلیٹلیٹس کے جمع ہونے کے امکانات کو بڑھاتا ہے اور جمنے اور جمنے کے توازن کو جھکا دیتا ہے، جس سے جمنا آسان ہو جاتا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ فالج کا خطرہ صرف ہائی بلڈ پریشر سے ہی نہیں بلکہ لو بلڈ پریشر بھی اس کا سبب بن سکتا ہے۔

    فالج کے حملے سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سگریٹ نوشی ترک کردیں، موٹاپے سے بچیں اور اعتدال پسند وزن کو برقرار رکھیں اور باقاعدگی سے اپنا طبی معائنہ کروائیں۔

  • دودھ میں 21 عدد کالی مرچیں اور ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ سردی کی بیماریاں غائب

    دودھ میں 21 عدد کالی مرچیں اور ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ سردی کی بیماریاں غائب

    موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی نزلہ کھانسی زکام سمیت بہت سی بیماریاں بھی جنم لیتی ہیں، اس موسم میں گرم کپڑوں اور ٹھنڈ سے بچاؤ کیلیے مختلف اقسام کے مشروبات نوش کیے جاتے ہیں۔

    یہ مشروبات نہ صرف غذائیت کی بناء پر بے حد مفید ہوتے ہیں بلکہ مزیدار بھی ہوتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بازاروں میں میوہ جات، موسمی پھل اور سبزیاں بھی دستیاب ہوتی ہیں جو ہمیں موسمی اثرات سے محفوظ رکھتی ہیں۔

    موسم سرما کے شفا بخش مشروبات کون سے ہیں؟ اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ہربلسٹ غالب آغا نے ناظرین کو مفید مشوروں سے آگاہ کیا۔

    مشروبات میں چینی کے استعمال سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اگر لوگوں کو اس بات کی آگاہی ہو کہ چینی ہماری صحت کیلیے کس قدر نقصان دہ ہے تو وہ چینی کو استعمال کرنا ہی چھوڑ دیں اور اگر اسے سفید زہر کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔

    سردیوں میں ہونے والی بیماریوں اور ان سے بچاؤ کے حوالے سے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اس موسم میں تقریباً ہر گھر میں زکام نزلہ کھانسی کی شکایات عام ہوتی ہیں، انہوں نے کہا کہ گلے کی خرابی کی وجہ سے دو آوازیں نکلتی ہیں اس کیلیے شہد میں تھوڑا سا کالا نمک ملا کر چاٹ لیں اور ایک گھونٹ نیم گرم پانی پی لیا جائے تو یہ بہترین دوا ثابت ہوتی ہے۔

    اس کے علاوہ گلے کی خراش یا نزلہ کھانسی کی صورت میں ایک گلاس دودھ میں 21 عدد کالی مرچ ڈال کر اسے ابال لیں، اور رات کو سونے سے قبل تین دن تک پئیں۔

    ہربلسٹ غالب آغا نے سینے میں جکڑن کے علاج سے متعلق بتایا کہ ایک چائے کا چمچ شہد تھوڑی سی دار چینی اور ایک چٹکی سونٹھ کا پاؤڈر ملا کر پی لیں یہ چیز قدرتی اینٹی بائیوٹک کا کام کرے گی اور اسے قوت مدافعت میں بھی اضافہ ہوگا۔

    انہوں نے کھانسی اور گلے میں خراش سے نجات کیلئے ایک نسخہ تجویز کیا کہ پہلے دن ایک چائے کے چمچ شہد میں پسی کالی مرچ اور دوسرے دن شہد میں کالا نمک اور تیسرے دن ادرک کو کُوٹ کر اس کا دو قطرے رس ڈال کر پی لیں گے تو اس تکلیف سے فوری نجات مل جائے گی۔

  • سرد راتوں میں موزے پہن کر سونا کتنا نقصان دہ ہے؟

    سرد راتوں میں موزے پہن کر سونا کتنا نقصان دہ ہے؟

    سردی کے دنوں میں کچھ لوگ رات کو گرم موزے پہن کر سونا پسند کرتے ہیں جبکہ کچھ پسینے سے بچنے کیلئے موزوں کے بغیر سوتے ہیں۔

    ویسے تو موسم سرما کی ٹھنڈی ہواؤں سے بچاؤ کے لیے گرم ملبوسات استعمال کرنے کے ساتھ ہم گھر سے باہر نکلتے ہوئے موزے پہنتے ہیں جو کہ عام بات ہے۔

    لیکن موزے پہن کر سونے کے کچھ اچھے نتائج سامنے نہیں آئے ماہرین کے مطابق اگر آپ سونے سے پہلے موزے پہننے کے عادی ہیں تو آپ اس عادت پر غور کرنا ضروری ہے کیونکہ اس کے صحت پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

    ماہرین صحت کے مطابق ویسے تو موزے پہن کر سونے کے کچھ فوائد تو ضرور ہیں کہ ایسا کرنے سے خون کی گردش کسی حد تک بہتر رہتی ہے۔

    سردیوں میں آپ اچھی کوالٹی کے موزے استعمال کرتے ہیں تو وہ آپ کے جسم کو رات کو بدلتے ہوئے درجہ حرارت کو کنٹرول رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

    دوسری جانب ماہرین رات کو سوتے ہوئے موزے پہننے کو صحت مند رجحان یا طرزِ عمل نہیں سمجھتے، ان کے مطابق موزے پہن کر سونے سے دورانِ نیند مجموعی صحّت پر منفی اثر پڑتا ہے۔ یہ نیند میں خلل ڈالتا ہے جب کہ بلڈ پریشر کا بڑھ جانا اور اگر تنگ موزے پہنے گئے ہوں تو اس سے ہماری جلد پر انفیکشن ہوسکتا ہے۔

    طبّی ماہرین کے مطابق موزے پہن کر سونا اور کئی گھنٹے تک سونے کے دوران اگر کسی شخص نے موزے پہن رکھے ہوں تو اس کا بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے اور یہ براہِ راست دل پر اثرانداز ہوتا ہے۔ اس لیے احتیاط ضروری ہے۔

    طبّی ماہرین کے مطابق پیروں‌ کی صحّت اور ان کی صفائی کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ ان کی جلد پر بھی مسام موجود ہوتے ہیں جنہیں تازہ ہوا کی ضرورت ہوتی ہے اور اگر سردیوں‌ میں ٹھنڈ سے بچنے کے لیے موزے پہن کر سونے کو معمول بنا لیا جائے تو یہ ان مساموں کے لیے نقصان دہ ہے۔ پیروں کی جلد کے یہ مسام بند ہو سکتے ہیں اور ان کی صحت متاثر ہوتی ہے۔

  • موسم سرما میں اخروٹ : کیا آپ ان فوائد سے لاعلم ہیں؟

    موسم سرما میں اخروٹ : کیا آپ ان فوائد سے لاعلم ہیں؟

    موسم سرما کی آمد آمد ہے ایسے میں خشک میوہ جات کی مانگ میں بہت زیادہ اضافہ ہوجاتا ہے، یہ سوغات قدرت کی طرف سے انسانوں کیلیے بہت بڑی نعمت ہے۔

    خشک میووں میں اخروٹ اپنی ایک علیحدہ پہچان اور افادیت رکھتا ہے۔ اخروٹ، غذائی حراروں کے سبب موسم سرما میں جسم میں طاقت اور حرارت کا احساس دلاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ غذا اور دوا کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔

    اخروٹ موسم سرما میں استعمال ہونے والے خشک میوہ جات میں اپنی غذائی افادیت کے لحاظ سے بڑی اہمیت کا حامل ہے، سرد برفانی علاقوں کے لوگ موسم کی شدتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اس کا بکثرت استعمال کرتے ہیں اور میدانی علاقوں کے لوگوں میں بھی یہ رغبت سے استعمال ہوتا ہے۔

    اس میں لحمیات، روغنیات ، فاسفورس، فولاد، پوٹاشیم، حیاتین اور کیلوریز جیسے اجزاء شامل ہوتے ہیں، عام طور پر اخروٹ کا مغز ہی استعمال ہوتا ہے مگر حکیم اخروٹ کا چھلکا، پتے اور جڑ وغیرہ بھی مختلف امراض کے لیے دوا کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

    اپنے غذائی حراروں کے سبب موسم سرما میں جسم میں طاقت اور حرارت کا احساس دلاتا ہے یہی وجہ ہے کہ غذا اور دوا کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔

    اخروٹ انسانی دل، دماغ، ہڈیوں، چہرے کی رنگت، بالوں کے لیے فعال کردار ادا کرنے کے ساتھ سرطان جیسے جان لیوا مرض سے بچاؤ میں بھی معاونت کرتا ہے۔

  • کم قیمت اور مزیدارچکن سوپ کیسے بنائیں؟

    کم قیمت اور مزیدارچکن سوپ کیسے بنائیں؟

    سردیوں کی آمد آمد ہے ایسے میں گرم تاثیر رکھنے والی غذاؤں کے ساتھ ساتھ جسم میں گرمائش پیدا کرنے کیلئے مشروبات کا استعمال بھی بہت اہمیت کا حامل ہے۔

    ایسی غذائیں ان لوگوں کے لئے بہت مفید ثابت ہوتی ہیں جو کم درجہ حرارت کے جلد زیر اثر آجاتے ہیں، اس کیلئے سُوپ بہت فائدہ مند ہے جسے سردیوں کی سوغات بھی کہا جاتا ہے۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں شیف سارہ خان نے جھٹ پٹ سُوپ بنانے کا طریقہ بتایا۔


    سادہ ترین سُوپ کی ترکیب بیان کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یخنی بنانے کیلیے بون لیس چکن نہیں لینی، یخنی میں جو گرم مسالہ شامل کیا جائے جس میں لونگ کالی مرچ تیز پات، زیرہ اور حسب ذائقہ نمک ملا کر اُبال لیں، اس یخنی کو ایک ماہ تک فریز کرسکتے ہیں۔

    اس یخنی سوپ کو مزید بہتر اور مزیدار بنانے کیلئے کارن فلار ملا کر پکائیں، اس میں ابلا ہوا انڈا بھی شامل کرسکتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایسی غذائیں ان لوگوں کے لئے بہت مفید ثابت ہوتی ہیں جو کم درجہ حرارت کے جلد زیر اثر آجاتے ہیں، اس کیلئے یہ سوپ بہت فائدہ مند ہے۔

  • کراچی سمیت ملک بھر میں سردی معمول سے کم پڑنے کا امکان

    کراچی سمیت ملک بھر میں سردی معمول سے کم پڑنے کا امکان

    کراچی : محکمہ موسمیات نے ماہ دسمبر کے وسط میں سردی پڑنے کا امکان ظاہر کیا ہے، موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق رواں سال سردی کا دورانیہ کم ہوسکتا ہے۔

    شہر قائد میں پہلے کی طرح گرمی کی لہر برقرار ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کے سبب اہلیان کراچی پریشان ہیں۔

    شہر قائد کے باسیوں کا کہنا ہے کہ اکتوبر کے مہینے میں اگست جیسی گرمی پڑ رہی ہے، کراچی کا درجہ حرارت ان دنوں 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب پہنچ رہا ہے۔

    علاوہ ازیں محکمہ موسمیات کے مطابق اس سال کراچی سمیت ملک بھر میں سردی معمول سے کم پڑنے کا امکان ہے۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا، لیکن کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اور کوئٹہ سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

    اس کے علاوہ لاہور، اسلام آباد، پشاور، دیر، چترال اور سوات میں چند ایک مقامات پر بارش متوقع ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

    دوسری جانب لاہور میں اسموگ میں خطرناک حد تک اضافے کے پیش نظر شہریوں کے لیے ایمرجنسی الرٹ جاری کردیا گیا۔

    پنجاب حکومت کی جانب سے جاری ایمرجنسی الرٹ میں عوام سے ماسک پہننے، گھروں کی کھڑکیاں، دروازے بند رکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔

    الرٹ میں کہا ہے کہ دہلی،امرتسر ، چندی گڑھ کی اسموگ تیز ہوا کے ساتھ لاہور میں داخل ہو رہی ہے۔

  • موسم سرما میں ’تِل‘  کے حیرت انگیز فوائد

    موسم سرما میں ’تِل‘ کے حیرت انگیز فوائد

    تِل فائبر کے حصول کا بہترین ذریعہ ہیں جو خراب کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے، خون میں شکر کی سطح توازن میں رکھنے، سوزش کو کم کرنے، ہڈیوں کی صحت مند رکھنے کے ساتھ خون کے خلیات کی تشکیل میں بھی مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔

    موسم سرما پکوانوں میں تل شامل کرنے کے لئے بہترین ہوتا ہے کیونکہ تل کی گرم تاثیر جسم کو اندر سے گرم رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

    ان بیجوں میں سیسمولین مرکبات موجود ہوتے ہیں جو اینٹی آکسیڈینٹ اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کے لیے مشہور ہیں۔

    طبی ماہرین کی جانب سے موسم سرما میں متعدد انفیکشنز اور موسمی وائرل سے بچاؤ کے لیے گرم تاثیر والی مفید غذاؤں کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے جبکہ غذائیت سے بھر پور تل متعدد غذاؤں سے متبادل سمجھتے جاتے ہیں کیونکہ ان میں پائے جانے والا قدرتی تیل انسانی صحت کے لیے بے حد مفید ہوتا ہے۔

    تل کی غذائیت

    ماہرین صحت کے مطابق تل غذائی اجزاء اور روغن سے بھرپور بیج ہیں۔ چھوٹے چھوٹے سفید اور کالے رنگ کے تل میں گوشت کے برابر غذائیت موجود ہوتی ہے اور انہیں دوا کا درجہ بھی حاصل ہے یہ نہ صرف گرمی اور توانائی پیدا کرتے ہیں بلکہ صحت کے مختلف دیگر فوائد بھی رکھتے ہیں یہ بیج آپ کے بالوں اور جلد کی صحت کے لئے بھی بہت اچھے ہوتے ہیں۔

    خوبصورت بالوں کا راز

    تل اومیگا 3 فیٹی ایسڈ سے بھرپور ہوتے ہیں جو آپ کی جلد اور بالوں کے لئے بہت اچھا ہوتا ہے یہ آپ کے بالوں کے گودے کو مضبوط بنانے میں بھی مدد کرتے ہیں جو خراب بالوں کی مرمت اور بالوں کی نشوونما کو فروغ دینے میں مدد کرتے ہیں۔

    سوزش

    یہ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں اور اس سے بڑھاپے کی ابتدائی علامات کو روکنے میں مدد ملتی ہے اس میں موجود تیل آپ کی جلد کو زیادہ نرم اور ملائم بناتا ہے اگر آپ کو سوزش کی وجہ سے جلد پر تکلیف دہ دانے اور سرخی آجاتی ہے تو ان کے علاج میں تل مدد کرسکتے ہیں۔

    دانتوں کی صحت

    دانتوں کے پلاک کو ہٹانے کے لئے تل کے تیل کا استعمال فائدہ مند ہوتا ہے اور اس کی صحت کو فروغ دینے میں مدد کرتا ہے۔موسم سرما اکثر ہڈیوں اور جوڑوں سے متعلق پریشانیوں کو ساتھ لاتا ہے۔ تل کیلشیم کے مسائل سے لڑنے اور سوزش کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

    بہترین ہاضمہ

    موسم سرما آنتوں سے متعلق کئی مسائل کو ساتھ لاتا ہے اس موسم میں بدہضمی اور تیزابیت زیادہ ہوتی ہے اس میں موجود تیل اور ریشہ قبض کے علاج میں مدد کرتا ہے۔ تل غیر سیرشدہ فیٹی ایسڈ سے بھرپور ہوتے ہیں جو آپ کی آنتوں کو چکنا کرنے میں مدد کرتے ہیں جو آنتوں کی نقل و حرکت کو آسان بناتا ہے۔

    توانائی کا حصول

    تل صحت مند چربی کا ایک ذخیرہ ہے جو آپ کو توانائی اور گرمی مہیا کرتا ہے اس میں صحت مند چربی جیسے اومیگا تھری فیٹی ایسڈ اور پولی ان سیچوریٹڈ فیٹی ایسڈ زیادہ ہوتے ہیں جو توانائی فراہم کرنے میں مدد کرتے ہیں اس میں میگنیشیم، فائبر، فاسفورس، کیلشیم اور آئرن بھی توانائی کے ذرائع کے طور پر کام کرتے ہیں۔

    بلڈ پریشر کیلئے

    سردیوں کے موسم میں بلڈ پریشر عام طور پر زیادہ ہوتا ہے کم درجہ حرارت کے نتیجے میں ہائی بلڈ پریشر ہوتا ہے تل آپ کے بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے ہائی بلڈ پریشر کے مسائل کے شکار افراد کو اس کا استعمال کرنا چاہئے کیونکہ یہ پولی ان سیچوریٹڈ چربی میگنیشیم سے بھرپور ہوتے ہیں جو بلڈ پریشر کی سطح کو مستحکم کرنے اور ہائپر ٹینشن کو روکنے میں مدد کرتا ہے۔

    ہڈیوں کیلئے

    تل کے بیجوں میں غذائی اجزاء ہوتے ہیں جو کیلشیم سمیت ہڈیوں کی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں سردیوں میں جوڑوں کمر اور ہڈیوں کا درد بھی عام ہوجاتا ہے، تل کا استعمال ہڈیوں کی بہتر صحت اور سوزش میں کمی اور اس طرح کے مسائل سے لڑنے میں مدد کرتا ہے کمزور ہڈیوں والے شخص میں آسٹیوپوروسس ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے اس قسم کی صورتحال میں فوری ہڈیوں کا ٹیسٹ کروائیں۔

    آسٹیوپوروسس ایک ایسی حالت ہے جو نازک ہڈیوں کا سبب بنتی ہے جو ہڈیوں کو ٹوٹنے کے خطرے کو مزید بڑھادیتی ہے۔ 35 سال کی عمر کے بعد ہڈیوں کی کمیت کم ہونا شروع ہو جاتی ہے اور یہ نقصان سن رسیدگی کے دوران یا اس کے بعد خواتین میں زیادہ ہوتا ہے اس لیے مضبوط ہڈیوں کے لیے کالے تل کا استعمال ضروری ہے۔ تل زنک اور کیلشیم سے بھرپور ہوتے ہیں۔

    بخار کیلئے

    سردیوں کے موسم کے آغاز کے ساتھ ہی بخاروں میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے جیسا کہ ہم نے ذکر کیا یہ زنک، کوپر، آئرن اور دیگر وٹامنز سے بھرپور ہوتا ہے یہ آپ کو انفیکشن اور وائرس کو دور رکھنے کے لئے ایک مضبوط قوت مدافعت پیدا کرنے میں مدد کر سکتا ہے جس سے زکام کھانسی اور بخار کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔

    طریقۂ استعمال

    تل آپ کے جسم میں گرمی اور توانائی پیدا کرنے کے لئے بہت اچھا ہے اور اس لئے سردیوں میں تل کا استعمال انتہائی فائدہ مند ہے۔ سردیوں کے دوران اس کا استعمال مختلف گھرانوں میں مقبول ہوتا ہے آپ تل کے بیج، تل کے لڈو اور گجک جیسی لذیذ چیزوں کے بغیر سردیوں کا تصور نہیں کرسکتے گڑ کے ساتھ بھنا ہوا تل بہت مزے دار لگتا ہے۔آپ اپنے سلاد یا سبزیوں پر اس کے بیجوں کو استعمال کرسکتے ہیں انہیں آپ اس کے بیجوں کے ساتھ تیار بازار میں دستیاب ناشتے سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں اور گھر پر بھی اس سے مزیدار چیزیں بنا کر کھاسکتے ہیں۔

  • سردی میں ’خناق‘ سے کیسے بچا جائے؟ اہم اور قیمتی مشورہ

    سردی میں ’خناق‘ سے کیسے بچا جائے؟ اہم اور قیمتی مشورہ

    سردی کے موسم میں خناق کا وائرس تیزی سے پھیلتا ہے جس کا سب سے آسان نشانہ بچے ہوتے ہیں، یہ بیماری مریض کے کھانسنے چُھونے اور چھینکنے سے بھی لگ جاتی ہے۔

    اس مرض کی علامات میں تیز بخار، خشک کھانسی، ہوا کی نالیوں میں سوزش اور بچے کے سانس لینے پر آواز آنا ہوتی ہے۔

    بچوں میں خناق کی علامات اور اس کے علاج کے بارے میں اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ای این ٹی اسپیشلسٹ ڈاکٹر سیف اللّہ میر نے ناظرین کو اہم معلومات اور قیمتی مشورے دیئے۔

    انہوں نے بتایا کہ اس بیکٹیریل وائرس کی وجہ سے بچے بہت زیادہ متاثر ہوتے ہیں جس کیلئے والدین کو چاہیے کہ فوری طور پر اس کی ویکسینیشن کرائیں۔

    ڈاکٹر سیف اللّہ میر  نے بتایا کہ یہ وائس ان بچوں پر بہت جلدی اثر کرتا ہے جن کی ویکسینیشن نہیں ہوئی ہوتی یا وہ بچے جن کی قوت مدافعت کمزور ہو۔

    ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ مریض کے کمرے کی کھڑکیاں اور دروازے کھلے رکھیں ورنہ اس کے پھیلنے کا زایدہ اندیشہ ہوتا ہے۔ سب بڑوں اور بچوں کو فیس ماسک لازمی پہنائیں۔