Tag: winter season

  • سردیوں میں لباس کا انتخاب کیسے کیا جائے؟ جانیے

    سردیوں میں لباس کا انتخاب کیسے کیا جائے؟ جانیے

    لباس ہماری شخصیت کا آئینہ دار ہوتا ہے، مشہور کہاوت ہے کہ کھاؤ من بھاتا، پہنو جگ بھاتا، کیونکہ کسی کا لباس دیکھ کر اور گفتگو سن کر ہی سامنے والے کی شخصیت کے بارے میں کوئی رائے قائم کی جاسکتی ہے۔

    جس طرح ہر موسم کے اعتبار سے کھانے پینے کا اہتمام کیاجاتا ہے اسی طرح لباس کے معاملے میں بھی بہت خیال رکھنا چاہیے اس سے ہماری شخصیت کے مختلف پہلو اجاگر ہوتے ہیں۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں فیشن ڈیزائنر ثناء وامق نے ناظرین کو لباس کے انتخاب سے متعلق اہم مشورے دیئے۔

    انہوں نے کہا کہ کپڑے خریدتے ہوئے آپ کو یہ لازمی معلوم ہونا چاہیے کہ کون سا رنگ اور کون سا ڈیزائن آپ کی شخصیت کے مطابق ہے یا آپ پر اچھا لگے گا۔

    سردیوں میں لباس پہنے کے حوالےسے ثناء وامق کا کہنا تھا کہ ویسے تو کراچی میں زیادہ سردی نہیں پڑتی اسی لیے یہاں موٹی موٹی جیکٹس تو نہیں پہنی جاسکتیں لیکن ایسا لباس پہنیں کہ سردی کا پہناوا لگے جو دیکھنے والوں کو بھی بھاتا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ سردیوں میں مخمل (ویلویٹ) کے کپڑے پہننا کافی بہتر ہے اس میں مختلف کوالٹیز ہوتی ہیں اس کے علاوہ کوٹرائے، لیلن اور کھدر بھی بہترین انتخاب ہے۔

    رنگوں کے حوالے سے ثناء وامق نے کہا کہ سردیوں میں گہرے رنگ کے ملبوسات کا استعمال کرنا چاہیے جس میں بوتل گرین، میرون اور ریڈ کی ٹون میں جو شیڈز دستیاب ہوں وہی استعمال کریں۔

  • موسم سرما میں کون سے پکوان صحت کیلئے فائدہ مند ہیں؟

    موسم سرما میں کون سے پکوان صحت کیلئے فائدہ مند ہیں؟

    موسم سرما اپنے ساتھ بہت سی خوشیاں تو لاتا ہے لیکن ایسی بے شمار بیماریاں بھی پیدا ہوجاتی ہیں جو ہماری قوت مدافعت کو کمزور کردیتی ہیں۔

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سردی کی شدّت میں اضافہ کے ساتھ ہی آپ اپنی خوراک میں گرم اور صحت بخش غذاؤں کو شامل کرلیں کیونکہ یہ سردی کی عام بیماریوں کے خلاف مزاحمت کا کام کرتی ہیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں شوبز انڈسٹری کی معروف اداکاراؤں ندا ممتاز، سعدیہ امام اور ہربلسٹ ڈاکٹر بلقیس نے موسم سرما میں اپنے گھروں میں بنائے جانے والے کھانوں سے متعلق بتایا۔

    ندا ممتاز کا کہنا تھا کہ میری والدہ سردیوں میں خاص اہتمام کرتی تھیں جس میں شلجم کا اچار اور دیگر سبزیوں کا اچار لازمی بنایا کرتی تھیں اس کے علاوہ کھانوں میں پائے مچھلی، پالک گوشت آلو گوشت وغیرہ زیادہ بنتا تھا۔

    سعدیہ امام نے بتایا کہ پہلے میری امی سردیوں میں سب کی دعوت کیا کرتی تھیں اب یہ ذمہ داری میرے پاس ہے اور دعوت میں پائے، گاجر کا حلوہ چندن کباب وغیرہ بنائے جاتے ہیں۔

    ڈاکٹر بلقیس نے کہا کہ ہمارے گاؤں میں سردیوں کے موسم میں بیل کو ذبح کرکے اس کے پکوان بنائے جاتے ہیں، سردی اتنی شدید ہوتی ہے کہ بہت مجبوری میں ہی گھر سے باہر نکلا جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا بیل کا گوشت بہت گرم ہوتا ہے تو اس کے گوشت سے مختلف پکوان مثلاً کڑاھی، پائے، سوپ اور دیگر ڈشز بنائی جاتی ہیں اور سب دوستوں رشتہ داروں کی دعوت کی جاتی ہے۔

  • سردیوں میں بال روز دھونا اور ہیئر ڈرائیر استعمال کرنا کیسا ہے؟

    سردیوں میں بال روز دھونا اور ہیئر ڈرائیر استعمال کرنا کیسا ہے؟

    سردی کے موسم کے آغاز سے ہی خواتین بالوں کے حوالے سے مختلف مسائل کا شکار ہوجاتی ہیں گھنے سے گھنے بالوں میں بھی گرنے کمزور پڑجانے اور خشکی جیسی شکایات بڑھ جاتی ہیں۔

    اس کے علاوہ اکثر لوگ سردیوں میں روزانہ نہیں نہاتے جس کی وجہ سے بھی بالوں کی جڑوں میں پسینہ جمنے کی شکایت پیدا ہوجاتی ہے جو خشکی کا باعث بنتی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ماہر امراض جلد ڈاکٹر کاشف احمد ملک نے موسم سرما میں بالوں کی حفاظت کے حوالے سے ناظرین کو مفید مشورے دیئے۔

    انہوں نے بتایا کہ سر میں خشکی پیدا ہونے کی اہم وجہ سردیوں میں چائے کافی کا زیادہ پینا اور پانی کا کم استعمال ہے، جس سے ہیمو گلوبن کم ہونا شروع ہوجاتا ہے لہٰذا اپنا ہیمو گلوبن بہتر کرتے ہوئے اسے چیک کرتے رہنا چاہیے۔

    شیمپو

    ڈاکٹر کاشف نے بالوں کی حفاظت اور نشونما کیلئے ایک بہترین گھریلو نسخہ بتانے کی ترکیب بتائی کہ ایک چمچ چقندر کا پیسٹ، ایک چمچ ایلو ویرا جیل اور آّدھا چمچ لیموں کا رس، سب کو ملاکر نہانے سے دو گھنٹے پہلے لگالیں اس کے فوائد آ پ کو نظر آّنا شروع ہوجائیں گے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بالوں کے مسائل کی بڑا سبب ہیر ڈرائیر کا استعمال بھی ہے، اس مسائل سے چھٹکارے کا آسان حل یہ ہے کہ کوکونٹ آئل میں تھوڑا سا پانی ملاکر اسے اسپرے بوتل میں ڈال لیں اور نہانے کے بعد سر پر لگالیں۔ یہ موئسچرائزر کا کام کرے گا۔

    ڈاکٹر کاشف احمد ملک نے کہا کہ سردیوں میں بے شک روز نہ نہائیں لیکن ایک دن چھوڑ کر دوسرے دن بال ضرور دھولیں۔ خواتین کی نسبت مردوں کو زیادہ اپنے بال دھونے چاہیئں۔ اگر ہوسکے تو ات کو سونے سے پہلے بالوں کی جڑوں میں ہلکا سا تیل لگالیں۔

    سردی

    انہوں نے کہا کہ موسم سرما شروع ہوتے ہی نہ صرف آپ اپنی جِلد کی حفاظت کی روٹین میں تبدیلی لانے پر توجہ دیں بلکہ بالوں کی حفاظت کے انداز بھی بدل لیں تاکہ کسی تقریب میں آپ کے خوبصورت بالوں کی چمک اور دلکشی ماند نہ پڑے۔

  • دہکتے انگاروں والی سبز چائے کیسے تیار کی جاتی ہے؟

    دہکتے انگاروں والی سبز چائے کیسے تیار کی جاتی ہے؟

    چمن : صوبہ خیبر پختونخوا میں انتہائی سرد موسم میں دہکتے کوئلے پر بننے والی سبز چائے شہریوں کا مرغوب مشروب ہے۔

    چمن سمیت شمالی بلوچستان ان دنوں شدید سردی کی لپیٹ میں ہے، اس کی شدت کو کم کرنے کیلئے شہریوں نے قہوہ خانوں کا رخ کرلیا ہے جہاں دہکتے ہوئے کوئلوں پر بنی چائے ذوق و شوق سے پی جاتی ہے۔

    جگہ جگہ چائے خانوں میں لوگوں کا رش نظر آتا ہے۔ پشتونوں کی یہ روایتی سبز چائے نہ صرف کوئلے پر بنتی ہے بلکہ یہ مٹی کے برتن میں الائچی اور ادرک ڈال کر بنائی جاتی ہے جس کے سبب اس چائے کا اپنا ذائقہ اور مزہ ہوتا ہے۔

    اے آر وائی نیوز چمن کے نمائندے اختر گلفام کی رپورٹ کے مطابق شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ چائے سردی میں بہت فائدہ دیتی ہے اس سے جسم گرم رہتا ہے ہم اسے بہت شوق سے پینے آتے ہیں۔

    یاد رہے کہ سبز چائے نہ صرف وزن کی کمی کے حوالے سے مشہور ہے بلکہ صحت کے حوالے سے دیگر فوائد کے لیے بھی معروف ہے۔ یہ نظام ہاضمہ میں مدد دینے کے ساتھ قوت مدافعت میں اضافہ کرتی ہے، ذہن کو پرسکون اور دل و دماغ کی صحت کے لیے بھی بہت مفید ہے۔

    بلاشبہ سبز چائے روایتی چائے اور کافی کے مقابلے میں صحت کے لیے مفید ہے لیکن اس کا قطعی یہ مطلب نہیں کہ آپ اسے دن بھر پیتے رہیں، حیرت انگیز طور پر آپ سبز چائے پینے کے لیے جس وقت کا انتخاب کریں اسی سے آپ اس کی مثبت اور منفی اثرات کا اندازہ لگاسکیں گے۔

  • سردیوں میں انڈے بھی عوام کی پہنچ سے دور

    سردیوں میں انڈے بھی عوام کی پہنچ سے دور

    سردیاں کیا شروع ہوئیں ساتھ ہی ناجائز منافع خوروں کی بھی چاندی ہوگئی، مرغی کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ اس کے انڈے بھی عوام کی پہنچ سے دور کردیے گئے۔

    انڈوں کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے سے متعلق خریداروں کا کہنا ہے کہ آئے روز دام بڑھتے جا رہے ہیں لیکن قیمتوں کو چیک کرنے والا کوئی نہیں ہے۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کی نمائندہ روحہ فاطمہ کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد میں انڈوں کے بیوپاریوں نے سرد ہوا چلتے ہی فی درجن ریٹ میں من مانا اضافہ کردیا ہے۔

    اس وقت کراچی میں فی درجن انڈے کی قیمت 370روپے سے زائد وصول کی جارہی ہے جبکہ دیسی انڈے بھی 600روپے درجن فروخت کیے جارہے ہیں۔ دوسری جانب انڈے کا سرکاری ریٹ 290 روپے فی درجن ہے۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مہنگائی کے ستائے شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر کوئی چیز بازار میں دستیاب نہیں ہے کس کس چیز کی شکایت کریں؟ کمشنر کراچی کی جانب سے جاری احکامات پر بھی عمل درآمد نہیں ہورہا۔

    رپورٹ کے مطابق شہر میں مرغی کے انڈوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر نظر رکھنے اور ان پر قابو پانے کیلئے کوئی مؤثر نظام موجود نہیں ہے۔

  • دمہ کے مریض سردیوں میں کیا احتیاط کریں؟

    دمہ کے مریض سردیوں میں کیا احتیاط کریں؟

    سانس کی بیماریوں میں دمہ ایک دائمی مرض ہے اور سردیوں میں دمہ کے مریض بہت مشکلات کا شکار ہوتے ہیں کیونکہ سرد ہوائیں دمہ کے مریضوں کیلیے انتہائی تکلیف دہ ہوتی ہیں۔

    سردی کی شدید لہر میں دمہ کے مریضوں کو خصوصی احتیاط کرنی چاہیے، بصورت دیگر انہیں کسی بڑی پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں پلمونولوجسٹ ڈاکٹر جاوید خان نے دمہ کے مریضوں کو سردیوں میں ہونے والی مشکلات اور اس کے سدباب کے بارے میں بتایا۔

    انہوں نے کہ نہ صرف سڑکوں پر چلنے والی ٹریفک کی آلودگی یا گردو غبار ہی نقصان دہ نہیں بلکہ گھر کے اندر کی آلودگی بھی اتنی ہی نقصان دہ ہے لہٰذا دروازے کھڑکیوں کو کو کچھ دیر کھلا رکھنا چاہیے۔

    ایسے میں دمہ کے مریضوں کو انتہائی احتیاط سے کام لینا چاہیے اگر آپ کی کھڑکی یا اے سی کے آؤٹر کے پاس کبوتر آکے بیٹھ جاتے ہیں جن کے ٹوٹے ہوئے پر دمہ کے بڑی وجہ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دمہ کے مریضوں کو چاہئے کہ وہ گرد و غبار، جانوروں اور پرندوں کے ٹوٹے ہوئے پر، مختلف قسم کے کیمیائی مرکبات، دھواں، سگریٹ نوشی اور مختلف قسم کے پرفیومز جو الرجی کا باعث بنتے ہیں، ان سے دور رہیں۔

  • سردی میں قہوہ آزمائیں بیماریاں بھگائیں

    سردی میں قہوہ آزمائیں بیماریاں بھگائیں

    موسم سرما کی آمد آمد ہے اس موسم میں اکثر لوگ قہوے کا استعمال کثرت سے کرتے ہیں کیونکہ سردیوں میں اسے پینے کا لطف ہی الگ ہے۔

    دیگر مشروبات کی بہ نسبت قہوہ ہر فرد آسانی سے پی سکتا ہے، اس کے پینے سے سردی سے چھٹکارے کے ساتھ ساتھ سستی اور کاہلی کو بھگانے کا عنصر بھی شامل ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں حکیم محمد اجمل اسماعیل نے ناظرین کو قہوے کے بیش بہا فوائد سے آگاہ کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ لونگ اور دارچینی کا قہوہ سردیوں میں انتہائی فائدہ مند ہے، اور ذائقے کیلئے اس میں شہد شامل کرسکتے ہیں، اس کے علاوہ پودینے اور ادرک سے بنائے گئے قہوے میں گڑ یا شہد شامل کرکے دن رات استعمال کریں اس سے آپ بہت سی بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں گے۔

    کھانسی اور بلغم کا علاج بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خشک کھانسی کیلیے ’لعوق سپستاں‘اور بلغم والی کھانسی کیلئے ’لعوق خیار شنبر‘بہترین دوا ہے۔

  • موسم سرما میں ٹماٹر کے حیرت انگیز فوائد

    موسم سرما میں ٹماٹر کے حیرت انگیز فوائد

    ٹماٹر کا شمار ان سبزیوں میں کیا جاتا ہے جو مختلف کھانوں کا ذائقہ بڑھانے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں، جب کہ اسے صحت کے لیے بھی بہت مفید سمجھا جاتا ہے، ٹماٹر کو اس کے خوش ذائقہ ہونے کی وجہ سے کچھ علاقوں میں پھل بھی کہا جاتا ہے۔

    ٹماٹر میں وٹامن اے، وٹامن سی، فائبر، فولیٹ اور کیلشیم جیسے بہت سے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں، جو صحت کے لیے بہت فائدہ مند تصور کیے جاتے ہیں۔

    ٹماٹر میں اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں جو ذیابیطس اور کینسر جیسی کئی بیماریوں سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

    کولیسٹرول، اعصابی تناؤ، ہڈیوں اور ناخنوں کی کمزوری، الرجی اور خشک جلد سے بچاؤ میں وٹامن سی اہم کردار ادا کرتا ہے، دل کی بیماریوں سے بچاؤ میں وٹامن سی معاون ہے۔

    tamator-kay-fawaid

    موسم سرما میں اس پھل سے بہت سے طبی فوائد حاصل کیے جاتے ہیں۔ ٹماٹر میں پائے جانے والے غذائی اجزاء کی وجہ سے ان طبی فوائد کے جسم پر اثرات زیادہ دیر تک برقرار رہتے ہیں۔

    ان اجزاء میں وٹامن اے، بی، بی 3، بی6، آور بی 7 شامل ہیں، اس کے ساتھ ساتھ ٹماٹر میں میگنیشیم، آئرن، کرومیم، پوٹاشیم، زنک، اور کولین بھی پایا جاتا ہے۔

    ٹماٹر کا سوپ گھر میں بنانے کا آسان طریقہ جانیں جو موٹاپے کو کرے ختم، ہڈیوں  کو بنائے مضبوط۔۔

    اس کے علاوہ ٹماٹر میں پچانوے فیصد تک پانی پایا جاتا ہے جبکہ پانچ فیصد کاربو ہائیڈریٹس اور فائبر پائے جاتے ہیں۔ ایک سو گرام ٹماٹر میں اٹھارہ کیلوریز، پچانوے فیصد پانی، ایک گرام پروٹین، چار گرام کاربو ہائڈریٹس، اڑھائی گرام شوگر، ڈیڑھ گرام فائبر، اور تقریباً آدھا گرام فیٹ پایا جاتا ہے۔

    ٹماٹر ایک ایسی سبزی یا پھل ہے جسے سلاد کے طور پر کچا بھی استعمال کیا جاتا ہے جب کہ اس سے بننے والی چٹنیاں بھی بہت شوق سے کھائی جاتی ہیں، ٹماٹر کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے، اس لیے اسے سرد موسم میں زیادہ مقدار میں استعمال نہیں کرنا چاہیئے۔

  • انجیر کو بھگو کر کھانے کے حیرت انگیز کے فوائد

    انجیر کو بھگو کر کھانے کے حیرت انگیز کے فوائد

    انجیر ایک مفید خشک میوہ ہے جسے جنت کا پھل بھی کہا جاتا ہے، دبلے پتلے اور کمزور افراد کے لیے یہ میوہ قدرت کی بے شمار نعمتوں میں سے ایک ہے۔ اس کا ذکر قدیم رومی اور یونانی تاریخ میں بھی ملتا ہے۔

    انجیر ہاضمہ بہتر بناتی ہے اگر بخار کی حالت میں مریض کا منہ بار بار خشک ہوجاتا ہو تو اس کا گودہ منہ میں رکھنے سے یہ تکلیف رفع ہو جاتی ہے۔ یہ گردے اور مثانے سے پتھری کو تحلیل کرکے نکال دیتی ہے۔ انجیر کو مغر بادام اور اخروٹ کے ساتھ ملا کر استعمال کریں تو یہ خطرناک زہروں سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔

    خشک انجیر اور ذائقے میں میٹھی ہوتی ہیں تاہم صحت کے لیے بے حد مفید ہے، انجیر میں چربی اور کولیسٹرول نہیں ہوتا بلکہ اس میں بہت کم سوڈیم اور فائبر، کاربوہائیڈریٹ اور چینی کی متوازن مقدار ہوتی ہے۔

    کم وزن والوں اور دماغی کام کرنے والوں کے لئے انجیر بہترین تحفہ ہے، انجیر کھانے سے آدمی مرض قولنج سے محفوظ رہتا ہے، کھانے کے بعد چند دانے انجیر کھانے سے غذائیت حاصل ہونے کے علاوہ قبض کا بھی خاتمہ ہو جاتا ہے، کھانسی، دمہ اور بلغم کے لئے بھی نہایت مفید ہے

    انجیر کو بھگو کر کھانے کا طریقہ

    معدے کے امراض جیسے قبض، تیزابیت، بدہضمی میں انجیر کھانا نہایت فائدہ مند ہے، انجیر کو رات کے وقت پانی میں بھگودیں اور کچھ ہفتوں تک اسےصبح کھانے سے قبض، تیزابیت اور بدہضمی کی شکایت کا جڑ سے خاتمہ ہوجاتا ہے۔

    انجیر میں غذائی فائبر کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جو کہ آنتوں کو متحرک کرنے میں مدد دیتی ہے، جس سے قبض کی شکایت دور ہوتی ہے۔

    جسمانی توانائی اور اعصاب کے لیے انجیر میں قدرتی وٹامن بی کمپلیکس موجود ہوتا ہے جو کہ اعصاب کے لیے انتہائی ضروری ہوتا ہے، اسی طرح وٹامن بی جسمانی توانائی کے لیے بھی بہت ضروری ہے کیونکہ اس کی کمی ہیموگلوبن کی مناسب مقدار نہ بننے کا باعث بنتی ہے، جس کے نتیجے میں جسم تھکاوٹ کا جلد شکار ہوتا ہے جبکہ اکثر سر بھی چکرانے لگتا ہے۔

    انجیر میٹابولزم کو قدرتی استحکام فراہم کرنے والا پھل ہے جو جسمانی وزن میں کمی لانے میں مدد دے سکتا ہے اور اکثر اسے موٹاپے کے شکار افراد کو کھانے کا مشورہ بھی دیا جاتا ہے، تاہم دودھ کے ساتھ اسے کھانا جسمانی وزن میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔

  • جہازوں کی لینڈنگ سے متعلق سی اے اے کا شیڈول تیار

    جہازوں کی لینڈنگ سے متعلق سی اے اے کا شیڈول تیار

    کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے پنجگور ایئرپورٹ پر جہازوں کی لینڈنگ سے متعلق سردیوں کے موسم کے دوران شیڈول تیار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجگور ایئرپورٹ پر بغیر شیڈول فلائٹس سے متعلق نئی ہدایات جاری کردی گئی ہیں جس کا سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹم بھی جاری کردیا ہے۔

    جاری کیے گئے نوٹم کے مطابق پنجگور ایئرپورٹ پر غیر شیڈول فلائٹس کی لینڈنگ کے لئے 24 گھنٹے قبل اطلاع دینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    جہازوں کی لینڈنگ

    ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے میڈیا کو بتایا کہ جہازوں کی بغیر شیڈول لینڈنگ سے متعلق پنجگور ایئرپورٹ انتظامیہ کو آگاہ کرنا ہوگا۔

    واضح رہے کہ سی اے اے نے پنجگور ایئرپورٹ پر سردیوں کے موسم کے دوران پلان میں تبدیلی کی ہے۔ سی اے اے نے نئے پلان کے تحت پنجگور ایئرپورٹ پر بغیر شیڈول فلائٹس کی لینڈنگ سے متعلق نئی ہدایات جاری کی ہیں۔