Tag: winter season

  • ’’سوئی گیس اب صرف کھانا پکانے کے وقت ملے گی‘‘

    ’’سوئی گیس اب صرف کھانا پکانے کے وقت ملے گی‘‘

    کراچی : حکومت نے موسم سرما میں گیس کی قلت میں اضافے کا عندیہ دیتے ہوئے عوام کو مطلع کیا ہے کہ گھروں میں گیس کی سپلائی صرف کھانا پکانے کے اوقات میں فراہم کی جائے گی۔

    اس حوالے سے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے بتایا کہ سردیوں میں گیس کھانے کے اوقات میں ملے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم پوری کوشش کریں گے کہ شہریوں کو مسلسل گیس ملے، تاہم رات کے اوقات میں رہائشی علاقوں میں گیس کا پریشر کم ہوگا۔

    مصدق ملک نے بتایا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی انتظامیہ توانائی کا پلان صنعتوں کے ساتھ مل کر بنائے گی، اس سلسلسے میں کراچی کی صنعتوں کو گیس کی دستیابی کیلئے7رکنی کمیٹی بنائی گئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ صنعت کاروں کی مذکورہ کمیٹی48سے72گھنٹے میں اپنی سفارشات دے گی، کمیٹی کی رپورٹ کے بعد وزیراعظم کی ہدایت پر حتمی شکل دیں گے۔

    وزیرمملکت پیٹرولیم نے کہا کہ ایس ایس جی سی ایسا پلان بنائیں کہ جس سے صارفین کو کھانے کے اوقات میں گیس میسر ہو، گیس فراہمی کی سفارشات پر تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر فیصلہ کرینگے۔

  • سردیوں میں ٹھنڈ اور انفیکشن سے بچاؤ کیلئے مفید مشورے

    سردیوں میں ٹھنڈ اور انفیکشن سے بچاؤ کیلئے مفید مشورے

    سرد موسم کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے ان دنوں لوگوں میں کھانے پینے کا رجحان بھی کافی حد تک بڑھ جاتا ہے۔ویسے بھی یہ موسم گرمیوں کے مقابلے میں زیادہ کھانے کے لیے بہتر سمجھا جاتا ہے مگر اس میں ہر چیز کو شامل نہیں کیا جاسکتا۔

    ماہرین صحت اس موسم میں صحت مند اور توانا رہنے کیلئے خشک میوہ جات، سبز پتوں والی سبزیوں سمیت خاص موسمی پھلوں کو زیادہ کھانے کی ترغیب دیتے ہیں۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ڈاکٹر بلقیس نے ناظرین کو سردیوں میں صحت مند رہنے کیلئے مختلف قیمتی مشورے دیئے۔

    انہوں نے کہا کہ اس موسم میں پانی کا استعمال کم نہیں کرنا چاہئے، چائے اور کافی کا زیادہ استعمال بھی صحت کیلئے نقصان دہ ہے اور اگر چائے پینا ضروری ہے تو اس میں ادرک کا استعمال لازمی کریں۔

    ڈاکٹر بلقیس نے بتایا کہ اس موسم میں وٹامن اے سے بھرپور سبزیوں اور فروٹ کا استعمال لازمی کریں جیسا کہ گاجر خوب کھائیں اور اگر ہوسکے تو اس کا جوس پیئں اور اسے جلد اور بالوں کی جڑوں میں لگائیں۔

    اس کے علاوہ انار، چیکو اور بادام میں وٹامن اے سے بھرپور ہوتے ہیں اس کے علاوہ وٹامن سی کیلئے کینو اوراورنج کلر والے پھل بھی کھائیں، سردیوں کی دھوپ بھی بہت اہمیت کی حامل ہے۔

  • پنجاب میں موسم سرما میں رات 10 بجے سےصبح 5 بجے تک گیس بند رہے گی

    پنجاب میں موسم سرما میں رات 10 بجے سےصبح 5 بجے تک گیس بند رہے گی

    لاہور : پنجاب کے گیس صارفین کیلئے موسم سرما میں گیس کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے ، جس کے مطابق صارفین موسم سرما میں ہر روز پوری رات گیس سے محروم رہیں گے۔

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد پنجاب میں گیس طلب پوری کرنا مشکل ہوچکا ہے، جس کے باعث دسمبر تا فروری پنجاب کے گھریلو صارفین کو رات دس تا صبح پانچ بجے تک گیس فراہم کرنا ممکن نہیں۔

    abbasi

    اُنہوں نے بتایا کہ ایل این جی کی درآمد کے باوجود گھریلو صارفین کو بدترین گیس شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ ٹرانسمیشن لائنیں بوسیدہ ہونے سے گیس لاسز یا نقصان کی شرح بہت زیادہ ہے، جس کے باعث گھریلو صارفین کو ان لائنوں کے ذریعے ایل این جی فراہم نہیں کی جاسکتی۔

    وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ گیس کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا جارہا، اُوگرا ہر چھے ماہ بعد قیمتوں کی سمری بھیجتا ہے یہ معمول کی بات ہے۔

  • موسم سرما میں سبزیاں انفیکشن کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار

    موسم سرما میں سبزیاں انفیکشن کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار

    کراچی: وٹامن سی اور بی سے بھرپور ہرے پتوں والی سبزیاں موسم سرما میں انفیکشن کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

    ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں جسم کو گرم رکھنے کے لیے گرم خوراک ، گرم مشروبات اور پھل استعمال کیے جائیں اور وٹامن سی اوربی سے بھرپور ہرے پتوں والی سبزیاں استعمال کی جائیں کیونکہ یہ سردی کے انفیکشن کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ جس کے باعث مختلف بیماریوں سے بچاجاسکتاہے

    ماہرین کے مطابق 80 فیصد لوگ سردی کو پسند کرتے ہیں اور اس میں خوراک کا استعمال بھی بڑھ جاتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ اپنے مدافعتی نظام کو بہتر بنانے کے لیے دودھ اور اس سے بنی مصنوعات جیسے پنیر، دہی کااستعمال بڑھا دیا جائے کیوں کہ ان میں پروٹین اور وٹامن اے اور بی موجود ہوتے ہیں جو بھرپور کیلشیم فراہم کرتے ہیں اور ہماری ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں مدد دیتی ہے۔

  • موسمِ سرما میں جلد کی حفاظت کیلئے کچی سبزیاں استعمال کریں

    موسمِ سرما میں جلد کی حفاظت کیلئے کچی سبزیاں استعمال کریں

    موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی فضا کی قدرتی نمی میں کمی آجاتی ہے, سرد اور خشک ہوائیں نہ صرف چہرے بلکہ ہاتھوں اور پیروں کو بھی بری طرح متاثر کرتی ہیں, مثلاً انتہائی حساس جلد کی حامل خواتین خشکی کے اس حملے سے فوری طور پر متاثر ہوتی ہیں۔ ان کی جلد بے رونق خشک اور کھردری ہونے لگتی ہے۔

    موسمِ سرما میں جلد کی حفاظت کیلئے کچی سبزیوں کا استعمال نہایت مفید ہے۔

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سردیوں کے موسم میں جلد کی بہتر حفاظت کیلئے کچی سبزیوں کے استعمال میں اضافے کی ضرورت ہے، کچی سبزیاں نہ صرف وٹامنز اور دیگر ضروری معدنیات کے حصول کا اہم ذریعہ ہیں بلکہ ان میں پانی کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے، جو جلد میں نمی کے قدرتی تناسب کو قائم رکھنے میں مدد دیتی ہے۔

    تازہ سبزیاں جسم کو ہشاش بشاش اور ہلکا پلکا رکھتی ہیں، ہری بھری اور تازہ سبزیوں کا سلاد ہر شخص کھانے کے ساتھ پسند کرتا ہے, غذائیت سے بھرپور سلاد اور سبزیاں نظام ہاضمہ درست اور دن بھر کی پروٹین اور وٹامن کی ضرورت کو پورا کرتی ہیں۔

    چہرے کی خوبصور تی اور رعنائی کے لیے  پھلوں کا استعمال مفید ہے لیکن  مختلف موسمی سبزیو ں سے اپنے چہرے کی جلد کو تندرست ، گورا اور خوبصورت بنا سکتے ہیں ۔

    ٹماٹر کو کھانا جلد کو سورج کی نقصان دہ الٹرا وائلٹ شعاعوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے واضح رہے کہ سورج کی شعاعوں سے جلد کو پہنچنے والا نقصان قبل از وقت بڑھاپے اور جلدی کینسر کا سبب بن سکتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق سردیوں کے موسم میں پانی کے استعمال میں بھی اضافہ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ پھل اور مختلف جوسز بھی جلد کی حفاظت میں انتہائی معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔

  • کراچی، سندھ ، پنجاب، بلوچستان میں بارش کا امکان

    کراچی، سندھ ، پنجاب، بلوچستان میں بارش کا امکان

    اسلام آباد: ملک بھر میں سردی زوروں پر ہے، محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں سمیت کراچی ، سندھ ، پنجاب اور بلوچستان بھر میں بارش نوید سنا دی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی ، سندھ، پنجاب، بلوچستان میں زبردست بارش کا امکان ہے، عوام گرم کپڑے اور چھتریاں نکال لیں ، سندھ سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں موسم سرما کی بارش سردی کا زور بڑھا دے گی۔

    لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    موسم کا حال بتانے والوں نے بلوچستان ، گلگت بلتستان اور مالاکنڈ سمیت کئی بالائی اور میدانی علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی بھی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت پارہ چنار میں منفی نو ڈگری سینٹی گریڈ،اسکردو اور استور میں منفی آٹھ، قلات اور مالم جبہ میں منفی پانچ،کوئٹہ میں منفی دو اور چترال میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • اخروٹ، طاقت کا خزانہ جو غذا بھی ہے اور دوا بھی ہے

    اخروٹ، طاقت کا خزانہ جو غذا بھی ہے اور دوا بھی ہے

    اخروٹ، غذائی حراروں کے سبب موسم سرما میں جسم میں طاقت اور حرارت کا احساس دلاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ غذا اور دوا کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔

    اخروٹ موسم سرما میں استعمال ہونے والے خشک میوہ جات میں اپنی غذائی افادیت کے لحاظ سے بڑی اہمیت کا حامل ہے، سرد برفانی علاقوں کے لوگ موسم کی شدتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اس کا بکثرت استعمال کرتے ہیں اور میدانی علاقوں کے لوگوں میں بھی یہ رغبت سے استعمال ہوتا ہے۔

    اس میں لحمیات، روغنیات ، فاسفورس، فولاد، پوٹاشیم، حیاتین اور کیلوریز جیسے اجزاء شامل ہوتے ہیں، عام طور پر اخروٹ کا مغز ہی استعمال ہوتا ہے مگر حکیم اخروٹ کا چھلکا، پتے اور جڑ وغیرہ بھی مختلف امراض کے لیے دوا کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

  • آئندہ24گھنٹے کے دوران اکثر علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا

    آئندہ24گھنٹے کے دوران اکثر علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا

    کراچی: آئندہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین سے چار روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔جبکہ کشمیر ،گلگت بلتستان،خیبر پختونخواہ،شمالی بلوچستان،اسلام آباد اور پنجاب میں موسم شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔

    آئندہ دو سے تین روز کے دوران خیبر پختونخواہ،پنجاب کے میدانی اور صوبہ سندھ کے بالائی علاقوں میں صبح کے وقت دھند پڑنے کی پیشگوئی۔آج ملک میں سب سے کم درجہ حرارت قلات میں منفی09ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    کوئٹہ میں منفی07،گوپس،ہنزہ،استور،کالام ،سکردو میں منفی 05،گلگت ،دالبندین میں منفی04،دیر،راولاکوٹ منفی03،مری،درویش،میر کھانی منفی02،مالم جبہ ،چترال،لوئر دیر منفی01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہا۔تاہم کشمیر میں ایک دو مقامات پر ہلکی بارش ہوئی۔آج ملک کے مختلف شہروں میں ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرات اسلام آباد میں03،مری منفی 02، لاہور04، مظفرآباد02، کراچی10،گلگت منفی04،پشاور03،فیصل آباد05،کوئٹہ منفی07،ملتان06،سکردو منفی05اور حیدرآباد میں 08درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

  • سرد موسم میں بھی بالوں کوخوبصورت رکھنا ممکن

    سرد موسم میں بھی بالوں کوخوبصورت رکھنا ممکن

    لندن:اس میں کوئی شک نہیں کہ سرد موسم میں جلد کی طرح بال بھی روکھے اوربے رونق ہوجاتے ہیں، البتہ چند تدابیر کے ذریعے سرد موسم میں رہتے ہوئے بھی بالوں کو صحت مند اور خوبصورت رکھ سکتا ہے۔

    ماہرین نے سرد موسم میں بالوں کوکلر کرنا نقصان دہ قرار دیا ہے لیکن بعض مرد وخواتین کو اس سے اجتناب کرنا ممکن نہ ہو تاہم دیگر تدابیر کو ضروراختیار کیا جاسکتا ہے، خشکی سے بچنے کیلئے سرکی کھال پرگرم تیل سے مساج کریں، ناریل یا زیتون کا تیل استعمال کرنے کےمزید اچھے نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔

    بالوں کوکبھی گرم پانی سے نہ دھوئیں کیونکہ ایسا کرنے سے سر کی کھال پر خشکی زیادہ پیدا ہونے لگتی ہے، سر کو ہمیشہ نیم گرم پانی سے دھوئیں اورایک ہفتے میں ایک یا زیادہ سے زیادہ دو مرتبہ سرمیں شیمپو کریں۔

    شیمپو اور ہیئرکنڈیشنر کوعلیحدہ علیحدہ استعمال کریں، ہیئر کنڈیشنر کو ایسے لگائیں کہ یہ صرف بالوں تک ہی محدود رہے کھال تک نہ پہنچ سکے، کنڈیشنرکو کم سے کم 10 سے 15 منٹ تک ہی بالوں پر لگائے رکھیں ایسا کرنے سے بالوں کو گرنا بھی رک سکتا ہے۔

    خشک بالوں کیلئے کوکونٹ ملک بہت مفید ہے، بالوں میں پروٹین کی کمی پوری کرنے کیلئے پروٹین کنڈیشنر، انڈے اوردہی کو مکس کرکے جلد پرلگانا فائدہ مند ہے،یہ پیسٹ 5 سے 10 منٹ تک سر پر لگائے رکھیں اور بعد میں اچھی طرح سر کودھو لینا چاہئے۔

  • سردیوں میں کونسی غذائیں مفید

    سردیوں میں کونسی غذائیں مفید

    موسم بدلتا ہے تو بہت سی احتیاطیں کرنا پڑتی ہیں، سردی آجائے تو نزلے، بخار اور فلو کا تو جیسے طوفان آجاتا ہے۔ ایسے میں سب لوگوں کو اپنے گھر میں ان اشیاء کی موجودگی کو یقینی بنالینا چاہیے تاکہ بوقت ضرورت کام آسکیں۔

    زنک مدافعتی نظام کو بہت تقویت دیتا ہے۔ لہٰذا موسم سرما کے آتے ہی گھر کے تمام افراد کو زنک کی میٹھی گولیاں کھلادینی چاہیے۔

    بہتے ناک اور مسلسل کھانسی سے نجات کیلئے فوری طور پر وٹامن سی کا استعمال کرنا چاہیے۔

    لہسن ایک قدرتی انٹی باڈی ہے۔ یہ بھی نظام دفاع کو مضبوط کرتا ہے۔ موسموں کے بدلتے ہی اس کا استعمال بڑھادینا چاہیے