Tag: winter vacation

  • اسکولوں کی بندش سے متعلق قیاس آرائیاں ختم، مراد راس کا اہم اعلان

    اسکولوں کی بندش سے متعلق قیاس آرائیاں ختم، مراد راس کا اہم اعلان

    لاہور: وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے تعلیمی اداروں سے متعلق اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے بھر میں تمام تعلیمی ادارے کل سے کھولنے جارہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مراد راس نے کہا کہ پنجاب کے وہ تعلیمی ادارے جہاں سردیوں کی چھٹیاں 6 جنوری تک دی گئی تھیں وہ تمام کل 7 جنوری سے کھل جائیں گے۔

    اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ ہم اپنے تمام اساتذہ اور طلبہ کو اسکولوں میں خوش آمدید کہتے ہیں، میری درخواست ہے کہ حکومت کی جانب سے جاری کردی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ اومیکرون وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث پنجاب میں اسکولوں کی تعطیلات کو مزید ایک ہفتے کی توسیع دی جارہی ہے تاہم وزیر تعلیم پنجاب کے ٹوئٹ کے بعد ان قیاس آرائیوں نے دم توڑ دیا ہے۔

    اس سے قبل صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب میں تمام نجی و سرکاری اسکول 23 دسمبرسے 6 جنوری 2022 تک بند رہیں گے۔

  • تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا معاملہ،  شفقت محمود کا اہم بیان سامنے آگیا

    تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا معاملہ، شفقت محمود کا اہم بیان سامنے آگیا

    اسلام آباد : وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ این سی اوسی نے ویکسینیشن پر چھٹیوں میں تاخیرکی ہے تاہم موسم سرما کی چھٹیوں کے حوالے سے ایک دو دن میں فیصلہ کر لیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم شفقت محمود نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجٹل ویری فکیشن کی طرف قدم بڑھایا ہے ، عمران خان چاہتے ہیں ڈیجٹل سہولتوں کی طرف بڑھا جائے۔

    شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ویری فکیشن ،مساوی سرٹیفکیٹ کیلئے کئی مراحل سے گزرنا پڑتا تھا، کیو آر کوڈ لگا کر ویری فکیشن سسٹم شروع کیا جس سے سہولت میسر ہوگی، حکومت کاعوام کیساتھ وعدہ تھا سہولت فراہم کریں گے یہ اس کی مثال ہے۔

    وفاقی وزیرتعلیم نے کہا میری اساتذہ کیساتھ ملاقات ہوئی میں نے کہا اسکول کھولیں، یہ ایکٹ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے، اس سال ہم چھٹیاں کم کریں ،موسم بھی کافی سرد ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ این سی اوسی نے ویکسینیشن پرچھٹیوں میں تاخیرکی ہے، ہماری طرف سے دسمبر کے آخری ہفتے اور جنوری میں چھٹیاں ہونی چاہئیں، چھٹیوں کے حوالےسے ایک دو دن میں فیصلہ کر لیا جائے گا۔

  • تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے  بڑی خبر آگئی

    تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد: وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیاں جنوری میں منتقل کرنے کی تجویز پر غور کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا جلاس کل ہوگا ، اجلاس کی صدارت وزیر تعلیم شفقت محمود کریں گے ، اجلاس میں بچوں کی ویکسی نیشن سمیت اسکولوں میں سردیوں کی چھٹیوں پرغور ہوگا۔

    اجلاس میں صوبائی نظام تعلیم سے متعلق اصلاحات کا جائزہ لیا جائے گا اور سردیوں کی چھٹیاں جنوری میں منتقل کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا جائے گا۔

    یاد رہے سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں 20 دسمبر سے یکم جنوری تک کرنے کا اعلان کردیا ہے ، محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں تعلیمی ادارے اسکول و کالجز 20 دسمبر سے یکم جنوری تک بند رہیں گے اور 3جنوری کو تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیاں بحال کردی جائیں گی۔

  • سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

    سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

    کراچی : سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا، تعلیمی اداروں 22 دسمبر سے 2015 سے یکم جنوری 2016 تک بند رہیں گے۔

    اس حوالے سے سیکرٹری تعلیم سندھ کی جانب سے باقائدہ نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے۔

  • پشاور آرمی پبلک اسکول سمیت ملک بھر کے سرکاری ونجی اسکول کھل گئے

    پشاور آرمی پبلک اسکول سمیت ملک بھر کے سرکاری ونجی اسکول کھل گئے

    کراچی : دہشت گردی کا نشانہ بننے والے پشاور آرمی پبلک اسکول سمیت ملک بھر کے سرکاری ونجی اسکول کھل گئے ہیں، موسم سرما کی اضافی کے تعطیلات کے بعد اسکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل بحال ہوگیا تاہم پہلے روز حاضری معمول سے انتہائی کم رہی۔

      سانحہ پشاور کے بعد سندھ حکومت نے بھی اسکولوں کی انتظامیہ کو سیکیورٹی کے انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت کی ہیں۔ شہر کے بعض سرکاری اسکولوں میں جہاں سیکورٹی انتظامات موثر نہیں تھے وہ مزید تین دن تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

    سرکاری تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کے حوالے حکومتِ سندھ اور محکمۂ تعلیم کے حکام نے جو دعوے کئے وہ دھرے کے دھرے رہ گئے جبکہ شہر میں چند بڑے اسکولوں کی انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے انتظامات اپنی مدد آپ کے تحت کئے گئے جبکہ کراچی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے چند اسکولوں میں سیکورٹی کے انتظامات نظر آئے۔

    تاہم کسی سرکاری اور نجی اسکولوں کے اطراف پولیس کی جانب سے اضافی پیٹرولنگ نظر نہیں آئی، والدین اور بچوں میں سیکورٹی کے حوالے اب بھی خوف پایا جاتا ہے ،جس کی وجہ پہلے روز اسکولوں میں حاضری معمول سے انتہائی کم رہی جبکہ صوبائی وزیر آج اسکولوں کی سیکورٹی سے متعلق اعلی کے اجلاس کی صدارت سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم کریں گے، جس صورت حال پر مزید غور کیا جائے گا۔

    سانحہ پشاور کے بعد آج ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل شروع ہو گیا ہے، پنجاب میں اسکولوں کیلئے حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے  باؤنڈری وال بلند اور خاردار تاریں لگا دی گئیں ہیں جبکہ نامکمل سیکیورٹی پر پنجاب کے مشنری اسکول مزید سات روز بند رہیں گے۔

    اسلام آباد میں بھی بیشتر اسکول کھل گئے ہیں، اسلام آباد کے آدھے سے بھی کم تعلیمی اداروں کی سیکورٹی بہتر ہوئی ہے، پولیس نے چوکیداروں کو شرپسند عناصر پر نظر رکھنے کی ہدایت کردی، سانحہ پشاور کے بعد ضلعی انتظامیہ نے سرکاری و غیر سرکاری سکولوں کا ڈیٹا جمع کرکے سیکورٹی بہتر بنانے کا حکم دیا تھا۔

    کھلنے والے اسکولوں میں پشاور کا آرمی پبلک اسکول بھی شامل ہے، جسے دہشتگردوں کے حملے کے بعد بند کردیا گیا تھا۔

    بلوچستان میں سرما کی تعطیلات مارچ تک جاری رہیں گی۔

    مختلف شہروں میں تعلیمی اداروں کی دیواروں کو اونچا کردیا گیا ہے، داخلی اور خارجی راستوں پر اسنیپ چیکنگ کے انتظامات کیے گئے ہیں، چوکیداروں کو اسلحہ بھی فراہم کیا گیا ہے۔

    واضح رہے سانحہ پشاور کے بعد تعلیمی اداروں میں حفاظتی انتظامات موثر بنانے کیلئے اسکول اور کالجز کی چھٹیوں میں 10دن کا اضافہ کیاگیا تھا۔

    یاد رہے کہ 16 دسمبر کو پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر کالعدم تحریک طالبان کے حملے کے نتیجے میں 132 بچوں سمیت 144 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

  • کراچی : موسمِ سرما کی تعطیلات میں10 دن کی توسیع

    کراچی : موسمِ سرما کی تعطیلات میں10 دن کی توسیع

    کراچی: سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر موسمِ سرما کی تعطیلات میں دس دن کی توسیع کردی گئی ہے۔

    محکمۂ تعلیم کے ترجمان کے مطابق صوبہ سندھ سینئر وزیرِ تعلیم نثار کھوڑو نے تعطیلات کیلئے سمری کی منظوری بھی وزیر اعلیٰ سندھ سے حاصل کرلی ہے اور سمری پر دستخط بھی کردیئے گئے ہیں۔

    اس سے قبل سندھ کے تمام تعلیمی اداروں میں اکتیس دسمبر تک تعطیلات کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا تھا اور یکم جنوری سے تعلیمی سرگرمیاں اکیڈمک کلینڈر کے مطابق بحال ہونا تھی۔

    تاہم محکمہ تعلیم نے سیکیورٹی کے سنگین خدشات کے پیشِ نظر تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے اور سندھ بھر کے نجی و سرکاری تعلیمی ادارے اب گیارہ جنوری کو کھولے جائیں گے۔

  • اسلام آباد:سرکاری و نجی اسکولزمیں موسمِ سرماکی تعطیلات میں توسیع

    اسلام آباد:سرکاری و نجی اسکولزمیں موسمِ سرماکی تعطیلات میں توسیع

    اسلام آباد :وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کےاسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے، اسکول یکم جنوری کے بجائے بارہ جنوری کو کھلیں گے۔

    جاری کئےگئےنوٹیفیکیشن کےموسم سرما کی تعطیلات میں بارہ جنوری تک توسیع کر دی گئی ہے، اسکولوں میں تدریسی عمل یکم جنوری کی بجائے تیرہ جنوری سے شروع ہوگا۔

    وفاقی دارالحکومت میں تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ وزیرِ مملکت بیرسٹر عثمان ابراہیم کی زیرِ صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

    دوسری جانب سندھ کے تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا فیصلہ سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو نےکیا، خیبر پختون خوا اور پنجاب میں پہلے ہی موسمِ سرما کی تعطیلات پندرہ جنوری تک بڑھادی گئی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق فیصلہ پشاور اسکول حملے کے بعد درپیش سیکیورٹی خدشات اور سخت موسم کے سبب کیا گیا ہے۔