Tag: winter vacation in schools

  • تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں، سندھ حکومت کا فیصلہ برقرار

    کراچی : سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں 20 دسمبر سے ہونے کا فیصلہ برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے این سی او سی کی جانب سے تعلیمی اداروں میں 3 جنوری سے چھٹیوں کے اعلان کے بعد سندھ حکومت نے 9دسمبر کو ہونے والا فیصلہ برقرار رکھا۔

    محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ سندھ میں تعطیلات 20 دسمبرسے یکم جنوری تک ہوں گی اور 3جنوری کو تمام اسکولوں میں تدریسی عمل بحال ہوجائے گا۔

    یاد رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سیںٹر(این سی او سی ) نے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیاں3 جنوری 2022 سے ہونے کا اعلان کیا ہے۔

    این سی اوسی کا کہنا تھا کہ زیادہ ویکسی نیشن تعلیمی ادارے کھلے رہنے پرہی ہوسکتی ہے کیونکہ لاکھوں طلبانےتاحال ویکسی نیشن نہیں کرائی ہے۔

    این سی اوسی نے والدین سےگزارش کی ہے کہ اپنے بچوں کی فوری ویکسی نیشن کرائیں۔

  • سندھ حکومت کا تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات سے متعلق  بڑا اعلان

    سندھ حکومت کا تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات سے متعلق بڑا اعلان

    کراچی : وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات نہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کورونا وائرس کے باعث پہلے ہی بہت تعطیلات ہوچکی ہیں ،نومبر کے آخر میں این سی اوسی اجلاس میں مزید بحث ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سندھ کےتعلیمی اداروں میں موسم سرماکی تعطیلات نہیں ہوں گی ، کورونا وائرس کے باعث پہلے ہی بہت تعطیلات ہوچکی ہیں۔

    وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ موسم سرما کی چھٹی کا فی الحال کوئی امکان نہیں، اسٹیرنگ کمیٹی شیڈول میں موسم سرماتعطیلات شامل نہیں، نومبر کے آخر میں این سی اوسی اجلاس میں مزید بحث ہوگی۔

    گذشتہ روز وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کے اجلاس میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر نومبرسے جنوری تک تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کی تجویز دی گئی تھی۔

    مزید پڑھیں : تعلیمی اداروں سےمتعلق آئندہ ہفتے جائزہ لیکر فیصلہ کریں گے، وزیراعظم

    اجلاس میں وزرائے تعلیم نے اسکولوں کو بند کرنے کی مخالفت کی، ذرائع کا کہنا تھا کہ اگلے ہفتے 23 نومبر کو دوبارہ اجلاس ہوگا،جس میں صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

    شفقت محمود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا تعلیمی اداروں میں کوروناکیسز خطرناک حدتک بڑھ گئے، بچوں اور اساتذہ کی جان سب سے زیادہ عزیز ہے۔

    بعد ازاں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں سےمتعلق آئندہ ہفتے جائزہ لیکر فیصلہ کریں گے، کورونا کیسز بڑھے تو صورتحال دیکھ کر تعلیمی اداروں میں گرمیوں میں چھٹیاں کم کرکے سردیوں کی بڑھا دیں گے۔