Tag: winter

  • حکومت نے عوام پر ایل پی جی بم گرادیا

    حکومت نے عوام پر ایل پی جی بم گرادیا

    کراچی: حکومت نے موسمِ سرما کی آمد کے ساتھ ہی ایل پی جی کے نرخوں میں ہوشربا اضافہ کردیا ہے‘ طلب بڑھنے پر قیمتوں میں مزید اضافہ بھی متوقع ہے۔

    ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلوگرام قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کیا ہے جس کے بعد فی کلو قیمت بڑھ کر 110 روپے ہو گئی ہے۔

    ایسوسی ایشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ نرخ بڑھنے سے گھریلو سلنڈر50 روپے اور کمرشل سلنڈر 200 روپے مہنگا ہو جائے گا۔

    آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹریبیوٹرز ایسوسی ایشن کےچیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق رسد کے مقابلے میں طلب بڑھنے سے آئندہ دنوں میں ایل پی جی کے نرخ مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

    یاد رہے کہ ہر سال پاکستان میں موسمِ سرما کی آمد کے ساتھ ہی ایل پی جی کی طلب میں اضافہ ہوجاتا ہے اور حکومتی سطح پر ناقص منصوبہ بندی کے سبب نہ صرف قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ قلت بھی پیدا ہوجاتی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سردیوں میں بیماریوں سے محفوظ رکھنے والی فائدہ مند غذائیں

    سردیوں میں بیماریوں سے محفوظ رکھنے والی فائدہ مند غذائیں

    موسم بدلتا ہے تو بہت سی احتیاطیں کرنا پڑتی ہیں، سردیوں کا موسم کئی بیماریوں مثلاً نزلہ زکام اور کھانسی کو بھی ساتھ لیکر آتا ہے، ایسے میں سب لوگوں کو اپنے گھر میں ان اشیاء کی موجودگی کو یقینی بنالینا چاہیے تاکہ بوقت ضرورت کام آسکیں۔

    سردیوں کے موسم میں ایسی غذائیں ہیں جنہیں اگر ہم روزمرہ زندگی میں شامل کرکے تو ان بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

    چکن سوپ

    سردی کے موسم میں نزلہ زکام کی شکایات ہو تو چکن یا سبزیوں کا سوپ بہتر غذا ہے کیونکہ یہ زکام کے وائرس سے بچانے میں بڑی مدد کرتا ہے اور اگر چکن سوپ میں سبزیوں کا استعمال کرلیا جائے تو اس کے مفید اثرات اور بھی نمایاں ہوجاتے ہیں۔

    چکن کافی ہلکی غذا میں شمار ہوتی ہے لیکن یہ آپکو وہ تمام پروٹین مہیا کرتی ہے جسکی آپکے جسم کو ضرورت ہے۔

    شہد

    سردیوں میں خالص شہد کا استعمال آپ کو نزلہ، زکام اور کھانسی سے تحفظ فراہم کرنے کے علاوہ بہت سے دوسرے فائدے بھی پہنچاتا ہے۔ البتہ ایک سال سے کم عمر بچوں کو شہد استعمال نہیں کروانا چاہئے کیونکہ اس میں شامل بعض اجزاءان کےلئے تکلیف کا باعث بن سکتے ہیں۔

    رس دار پھل

    سردیوں کی سوغات میں کینو، موسمی اور چکوترے شامل ہیں، سردیوں کے تقریبا تمام رس دار پھلوں میں وٹامن سی کی وافر مقدار ہوتی ہے جو کھانسی اور زکام کی شدت کم کرنے میں خصوصی مدد کرتی ہے ۔

    بہتے ناک اور مسلسل کھانسی سے نجات کیلئے فوری طور پر وٹامن سی کا استعمال کرنا چاہیے۔

    ہرے پتوں والی سبزیاں

    وٹامن سی اور بی سے بھرپور ہرے پتوں والی سبزیاں موسم سرما میں انفیکشن کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

    ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں جسم کو گرم رکھنے کے لیے گرم خوراک ، گرم مشروبات اور پھل استعمال کیے جائیں اور وٹامن سی اوربی سے بھرپور ہرے پتوں والی سبزیاں استعمال کی جائیں کیونکہ یہ سردی کے انفیکشن کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ جس کے باعث مختلف بیماریوں سے بچاجاسکتا ہے۔

    اخروٹ

    اخروٹ خشک میووں میں نہایت غذائیت بخش میوہ شمار ہوتا ہے۔ اس کی بھنی ہوئی گری جاڑوں کی کھانسی میں خاص طور پر مفید ہے۔ اس کے استعمال سے دماغ طاقتور ہوجاتا ہے۔

    لہسن

    لہسن ایک قدرتی انٹی باڈی ہے۔ یہ بھی نظام دفاع کو مضبوط کرتا ہے۔ موسموں کے بدلتے ہی اس کا استعمال بڑھا دینا چاہیے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ان میں قدرتی طور پر ایسے درجنوں مادے پائے جاتے ہیں جو ایک طرف تو زخموں کو خراب ہونے سے بچاتے ہیں تو دوسری جانب ہمارے جسم میں بیماریوں سے لڑنے والے انسانی مدافعتی نظام کو بھی مضبوط بناتے ہیں۔ لہسن کا اضافی فائدہ یہ بھی ہے کہ اس سے بند ناک کھولنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

    مچھلی

    مچھلی کے مناسب مقدار میں روزانہ استعمال کرنے سے ایسے مادوں کی مقدار بڑھ جاتی ہے جو زکام کے وائرس کو ہمارے جسم سے نکال باہر کرنے میں مددگار ہوتے ہیں۔

    کالی مرچ

    کالی مرچ بھی سردیوں کے موسم میں آپ کو نزلے، زکام اور کھانسی سمیت کئی طرح کی بیماریوں سے بچانے میں مدد کرسکتی ہے۔ اگر پسی کالی مرچ کو کُٹی ہوئی ادرک اور سرکے میں ملاکر استعمال کیا جائے تو یہ دواؤں کی تاثیر بڑھانے میں بھرپور کردار ادا کرتی ہے۔

     

    ادرک

    گلے کی تکلیف میں ادرک والی چائے کا استعمال ہمارے ہاں عام ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ ادرک میں ایسے مرکبات وافر ہوتے ہیں جو زکام (انفلوئنزا) کا باعث بننے والے تقریباً تمام وائرسوں کو نشانہ بناتے ہوئے کھانسی اور زکام کی شدت میں نمایاں کمی کرتے ہیں۔

    سیلینیم والی غذائیں

    سیلینیم وہ عنصر ہے، جو ہمارے امیون سسٹم کو مضبوط بناتا ہے جبکہ مناسب مقدار میں اس کا روزانہ استعمال ایسے مادّوں کی مقدار بڑھاتا ہے، جو زکام کے وائرس کو ہمارے جسم سے نکال باہر کرنے میں مددگار ہوتے ہیں۔ باداموں میں سیلینیم کی وافر مقدار ہوتی ہے۔

    سی فوڈز مثلاً لابسٹر، کیکڑوں، ٹیونا اور کاڈفش، سیلینیم کے معاملے میں بھرپور ہوتے ہیں، اگر آپ روزانہ مچھلی اپنی غذا میں شامل کرلیں تو وہ سیلینیم کی ضروری مقدار فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بہت سے دوسرے اضافی غذائی اجزاء سے بھی آپ کو فائدہ پہنچائے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی میں کل سے سردی کا آغازہوگا

    کراچی میں کل سے سردی کا آغازہوگا

    اسلام آباد: آئندہ ہفتے ہونے والی ممکنہ بارشوں سے پنجاب بھر میں پھیلی اسموگ ختم ہونے کا امکان ہے جبکہ بلوچستان اورسندھ میں آج اور کل بارش متوقع ہے جس کے بعد شہرِ قائد میں موسمِ سرما کی پہلی ٹھنڈی لہر شروع ہوجائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق آج رات اور پیر کےروز بلوچستان میں کہیں کہیں جبکہ سندھ میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ‘ جس کے اثرات کراچی پر بھی مرتب ہوں گے اور سردی کا آغاز ہوجائے گا۔

    بھارت میں زہریلی اسموگ ختم کرنے کے لیےمصنوعی بارش کا فیصلہ*

    دوسری جانب پیر سے بدھ کے دوران خیبرپختونخوا، فاٹا ، اسلام آباد، بالائی پنجاب(راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ ، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال ڈویژن)، کشمیر، گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری جبکہ جنوبی پنجاب(ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن) میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے ماہرین کے مطابق شہری علاقوں میں چھائی ہوئی اسموگ اگلے ہفتے بارش اور درجہ حرارت میں کمی کے باعث بتدریج ختم ہو جائے گی ۔

    آئندہ 48گھنٹوں کا موسم


    کوئٹہ سمیت بلوچستان ، خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، لاہور، گوجرنوالہ، فیصل آباد، ساہیوال ڈویژن) کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، کراچی ، لاڑکانہ ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند/اسموگ رات اور صبح کے وقت پڑنے کا امکان ہے۔

    کوئٹہ سمیت بلوچستان ، خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، لاہور، گوجرنوالہ، فیصل آباد، ساہیوال ڈویژن) کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، کراچی ، لاڑکانہ ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کا موسم


    گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ر ہا۔ جبکہ پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند تاہم سکھر، ڈی آئی خان اور پشاور ڈویژن دھند کی لپیٹ میں رہے۔آج ریکارڈ کیےگئےسرد ترین مقامات کے درجہ حرارت: سکردو میں منفی 03، گلگت،کالام، استور 00 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    آج ریکارڈکیے گئے کم سےکم اور گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت(سینٹی گریڈ)، صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب اور اگلے 24 گھنٹوں کا موسم۔۔۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • خشک میوہ جات: سردیوں کی سوغاتیں اوران کے طبی فوائد

    خشک میوہ جات: سردیوں کی سوغاتیں اوران کے طبی فوائد

    کراچی : سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی بازاروں میں سردی کی سوغاتیں بھی نظر آنے لگیں ہیں، موسم سرما میں خشک میوہ جات قدرت کا بہترین تحفہ ہیں۔

    خشک میوہ جات ذہنی اور جسمانی توانائی کا سبب بنتے ہیں اور یہ غذائیت سے بھر پور ہوتے ہیں، ان میوہ جات میں بادام، پستہ،اخروٹ، کاجو، مونگ پھلی، چلغوزے، خوبانی، ناریل، کشمش، انجیر اور دیگر شامل ہیں۔

    طبی لحاظ سے میوہ جات صحت کیلیے انتہائی فائدہ مند ہیں،جس کی تفصیل کچھ اس طرح سے ہے۔

    بادام: یہ کیلشیئم سے بھرپور ہوتا ہے دماغ، جگر اور آنتوں کے امراض کیلئے بے حد مفید ہے، بادام بواسیر اور اعصابی کمزوری اور گھٹیا کی بیماری میں بھی فائدہ مند ہے، بادام کے تیل کو چہرہ پر لگانے سے چہرہ ترو تازہ رہتا ہے۔

    پستہ : اس کے علاوہ پستہ بھی اہمیت کا حامل میوہ ہے جو جسمانی وزن کو کم اور کولیسٹرول کو نارمل رکھتا ہے اس کے علاوہ دل کے امراض کے لئے بھی مفید ہے۔

    اخروٹ : اس کی تاثیر گرم ہوتی ہے اس میں فولاد، کیلشیم، پوٹاشیم، پروٹین، زنک،فائبر، سوڈیم، سلینیم اور میگنیشیم پایا جاتا ہے، جو شوگر، بلڈ پریشر اور حاملہ خواتین کیلئے بے حد فائدہ مند ہے، اس کے علاوہ اخروٹ کیے تیل کی مالش جوڑوں کے درد کے لئے مفید ہے۔

    مونگ پھلی: سردیوں کے موسم میں ملنے والی سوغات مونگ پھلی اخروٹ کا متبادل تصور کی جاتی ہے مونگ پھلی دیگر میواجات کی نسبت سستے داموں دستیاب ہے، ذیابیطس میں اس کا استعمال فائدہ مند ہے، طبی اعتبار سے یہ مقوی اعصاب ہے۔

    انجیر : اس کا ذکر قرآن پاک میں بھی ہے، قدرت نے اس پھل میں بیش بہا خزانے پوشیدہ رکھے ہیں ہاضمہ کی بہتری، گردہ اور مثانے کے امراض میں بے حد مفید اور چہرے کی رنگت کو صاف رکھتا ہے، حکماء قبض، معدے میں تیزابیت اور بواسیر کے مریضوں کو اس کے استعمال کی تاکید کرتے ہیں۔


    مزید پڑھیں: مونگ پھلی کب آپ کے لیے نقصان دہ ہے؟ جانیں


    چلغوزہ : موسم سرما میں اس کو بڑی اہمیت حاصل ہے، چلغوزہ پٹھوں کی مضبوطی، مقوی دل اور مثانے میں پتھری کو ختم کرنے میں بہت پر اثر ہے، بدن کو طاقت مہیا کرتا ہے اور گردوں کے امراض کو دور کرنے میں اس کا کوئی ثانی نہیں،

    سردیوں نے انٹری دی تو گرم کپڑے ،مشروبات اور خشک میوہ جات کی طلب بڑھ گئی، سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی دکانوں میں چلغوزے، مونگ پھلی، انجیر،کاجو، کشمش، بادام، پستہ اور دیگر میوہ جات نے شہریوں کےدل للچا دیئے، خشک میوے مہنگے ضرور ہیں لیکن سردیاں ان سوغات کے بغیر ادھوری ہیں۔

  • یورپ اورامریکا سمیت دنیا بھر میں سردی برقرار

    یورپ اورامریکا سمیت دنیا بھر میں سردی برقرار

    واشنگٹن / لندن : یورپ اور امریکا میں سردی کا راج برقرار ہے، شدید برفباری نے متعدد علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ امریکی ریاست ارویگن میں برفباری کے باعث اسکول کی چھت گرگئی اور ایک ٹرین بھی پٹڑی سے اتر گئی۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں سردی کاراج برقرار ہے۔ یورپ اورامریکا بدستور سرد موسم اور برفباری کی لپیٹ میں ہیں، سربیا میں درجہ حرارت منفی بیس ڈگر ی تک گرگیا۔ خون جما دینے والی ٹھنڈ تارکین وطن کے لیے عذاب بن گئی۔ شدید سردی نے مہاجرین کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔

    جرمنی، رومانیہ، بلغاریہ، اٹلی میں سردی سے نظام زندگی منجمد ہو کر رہ گئی، چین میں شدید برفباری سے سمندر پر برف کی تہہ جم گئی، برطانیہ میں بھی سردی کی لہر جاری جاری ہے۔

    برفباری کے باعث ہائی ویز بلاک گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، امریکی ریاست اوریگن میں شدید برفباری کے باعث اسکول کی چھت گرگئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ کئی فٹ برف پڑنے سے ٹرین ٹریک سے اتر گئی۔

    امریکی ریاست اوہائیو میں شدید بارشیں اور سیلاب کے باعث نظام زندگی درہم برہم اور سڑک ڈھے گئی۔

  • ملک بھر میں سردی نے ڈیرے ڈال لئے، پنجاب میں دھند

    ملک بھر میں سردی نے ڈیرے ڈال لئے، پنجاب میں دھند

    کراچی /لاہور / اسلام آباد : ملک بھرمیں جاڑاعروج پر ہے۔ پنجاب سمیت مختلف علاقوں میں صبح کے وقت دھندکاراج ہے۔ کراچی میں بھی سردی کی شدت نے زور پکڑ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ٹھنڈا ٹھار موسم جلوے دکھا رہا ہے۔ کہیں کالی گھٹاؤں کی جل تھل نے جاڑے کی شدت بڑھا دی توکہیں برفیلی ہوائیں شہریوں کا خون جما رہی ہیں۔

    سردی کے باعث بے شمارعلاقوں نے دھند کی چادر اُڑھ لی۔ کالام میں درجہ حرارت منفی گیارہ تک پہنچ گیا، کوئٹہ کی ٹھنڈی ہواؤں نے کراچی کا رخ کیا تو شہریوں نے گرم کپڑے نکال لئے۔

    یخ بستہ ہواؤں میں گرم کھانوں اورخشک میوہ جات کا استعمال بھی بڑھ گیا، موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں کہ سردی کی شدت برقرار رہے گی۔

    مالا کنڈ ڈویژن ،گلگت بلتستان اورکشمیرمیں مطلع جزوی طورپرابرالودرہنےکاامکان ہے، پنجاب کےمیدانی علاقوں سمیت پشاوراورسکھرڈویژن میں رات اورصبح کے وقت شدید دھند چھائے رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

  • ملک بھر میں سردی کا راج، بارش اور برفباری کی پیش گوئی

    ملک بھر میں سردی کا راج، بارش اور برفباری کی پیش گوئی

    کراچی : ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش سے سردی رخصت ہوتے ہوتے لوٹ آئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بیشتر شہروں میں مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی نوید سنادی ہے۔

    سرد ہوا اور گہرےبادل ،کہیں ہلکی بارش تو کہیں اونچے پربتوں پر برفباری کے مناظر،ملک کے بیشتر حصوں میں موسم کی بدلتی رُت نے سردی کو واپس آنے پر مجبور کردی۔

    لاہور اور کراچی سمیت پنجاب اور سندھ کے بیشتر شہروں میں سورج سرمئی بادلوں کی اوٹ میں چھپا ہے۔ اس دلفریب منظر میں برکھا رت نے موسم مزیدسہانا کرنے کے ساتھ ٹھنڈ کوبھی بڑھادیا ہے۔

    جڑانوالہ،گوجرانوالہ ، گجرات، ساہیوال ، ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت پنچاب کے بیشتر شہروں میں گھٹائیں برسیں تو محکمہ موسمیات نے پنجاب بھر میں مزید بارش اور سردی میں اضافے کا امکان بھی ظاہر کردیا۔

    سکھر ،نوشہرو فیروز اور سندھ کے دیگر شہروں میں بھی مارچ کے مہینےکا استقبال برستی بوندوں نے کیا ۔ موسم کا حال بتانے والوں نے ملک کے بیشتر حصوں میں مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

  • مری میں پہلی برفباری، سیاحوں نے ملکہ کوہسار کا رخ کرلیا

    مری میں پہلی برفباری، سیاحوں نے ملکہ کوہسار کا رخ کرلیا

    مری: ملکہ کوہسار میں موسم سرما کی پہلی برف باری نے سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرلیا ہے۔

     ملکہ کوہسار مری نے برف کی چادر اوڑھ لی ہے مری میں موسم سرما کی پہلی برف شروع ہوگئی ہے، جس کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد نے مری کی مال روڈ کا رخ کرلیا ہے اور برف باری سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

    جو سیاح برف باری دیکھنے کے لئے آئے تھے، ان کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں اور جو سیاح سردی کے باعث کمروں میں بند ہوگئے تھے وہ بھی برفباری کا مزہ لینے کے باہر نکل آئے ہیں، منچلے سرد موسم کو خوب انجوائے کررہے ہیں۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا  ہے کہ  پنجاب کے چند شہروں مزید بارش کا امکان ہے،جس کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

    چترال میں برفباری سے سردی کی شدت مزید بڑھ گئی،لواری ٹاپ پربھی تین سے چار انچ تک برف پڑی ہے جس کے باعٹ ٹریفک کی روانی بھی معطل ہے۔

  • اخروٹ، طاقت کا خزانہ جو غذا بھی ہے اور دوا بھی ہے

    اخروٹ، طاقت کا خزانہ جو غذا بھی ہے اور دوا بھی ہے

    اخروٹ، غذائی حراروں کے سبب موسم سرما میں جسم میں طاقت اور حرارت کا احساس دلاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ غذا اور دوا کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔

    اخروٹ موسم سرما میں استعمال ہونے والے خشک میوہ جات میں اپنی غذائی افادیت کے لحاظ سے بڑی اہمیت کا حامل ہے، سرد برفانی علاقوں کے لوگ موسم کی شدتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اس کا بکثرت استعمال کرتے ہیں اور میدانی علاقوں کے لوگوں میں بھی یہ رغبت سے استعمال ہوتا ہے۔

    اس میں لحمیات، روغنیات ، فاسفورس، فولاد، پوٹاشیم، حیاتین اور کیلوریز جیسے اجزاء شامل ہوتے ہیں، عام طور پر اخروٹ کا مغز ہی استعمال ہوتا ہے مگر حکیم اخروٹ کا چھلکا، پتے اور جڑ وغیرہ بھی مختلف امراض کے لیے دوا کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

  • آئندہ24گھنٹے کے دوران اکثر علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا

    آئندہ24گھنٹے کے دوران اکثر علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا

    کراچی: آئندہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین سے چار روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔جبکہ کشمیر ،گلگت بلتستان،خیبر پختونخواہ،شمالی بلوچستان،اسلام آباد اور پنجاب میں موسم شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔

    آئندہ دو سے تین روز کے دوران خیبر پختونخواہ،پنجاب کے میدانی اور صوبہ سندھ کے بالائی علاقوں میں صبح کے وقت دھند پڑنے کی پیشگوئی۔آج ملک میں سب سے کم درجہ حرارت قلات میں منفی09ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    کوئٹہ میں منفی07،گوپس،ہنزہ،استور،کالام ،سکردو میں منفی 05،گلگت ،دالبندین میں منفی04،دیر،راولاکوٹ منفی03،مری،درویش،میر کھانی منفی02،مالم جبہ ،چترال،لوئر دیر منفی01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہا۔تاہم کشمیر میں ایک دو مقامات پر ہلکی بارش ہوئی۔آج ملک کے مختلف شہروں میں ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرات اسلام آباد میں03،مری منفی 02، لاہور04، مظفرآباد02، کراچی10،گلگت منفی04،پشاور03،فیصل آباد05،کوئٹہ منفی07،ملتان06،سکردو منفی05اور حیدرآباد میں 08درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔