Tag: winter

  • کراچی سمیت ملک بالائی علاقوں میں مزید سردی کا امکان

    کراچی سمیت ملک بالائی علاقوں میں مزید سردی کا امکان

    اسلام آباد/کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کراچی سمیت بالائی علاقوں میں سردی میں اضافے اور پہاڑی علاقوں پربرفباری کا امکان ہے۔

    ملک میں موسم کے اتراتے تیور، کوئٹہ کی سرد ہواوں نے کیا کراچی کا رخ کرلیا ہے، بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں  ہیں اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان بھی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کراچی سمیت بالائی علاقوں میں سردی میں اضافہ ہوگا ہے۔ میدانی علاقوں میں بھی برفباری سے سردی بڑھے گی ہے جبکہ بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

    محکمہ موسمیات نے مالاکنڈ، کشمیر، ہزارہ اور گلگت بلتستان سمیت چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سب سے کم درجہ حرارت قلات میں منفی سات ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • بالائی علا قوں میں درج حرارت کم، میدانوں میں یخ بستہ ہوائیں چل پڑیں

    بالائی علا قوں میں درج حرارت کم، میدانوں میں یخ بستہ ہوائیں چل پڑیں

    اسلام آباد: ملک بھر میں سردی نے ڈیرے ڈال لئے ہیں۔ ملک کے بالائی علاقوں میں درج حرارت گرنے سے میدانی علاقوں میں ٹھنڈی ہوائیں چل پڑی ہیں۔

    ملک بھر میں سردی کی لہر جاری ہے۔ بلوچستان کے بیشترعلاقے سرد ہواوٴں کی لپیٹ میں ہیں۔ کوئٹہ میں بھی یخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی بڑھ گئی ہے اور درجہ حرارت منفی سات ڈگری تک گرگیا۔ جس پرلوگوں نے گرم چادریں، کوٹ، سویٹر اور جیکٹس کا استعمال بڑھا دیا ہے۔ کوئٹہ میں سردی بڑھنے سے کراچی میں ٹھنڈی ہوائیں چل پڑیں ہیں۔

    سندھ اور پنجاب میں بھی سرد ہوائیں چلنے لگیں ہیں جبکہ بالائی علاقوں اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران بیشتر مقامات پر موسم سرد اور خشک رہے گا۔

    ادھر شمالی بلوچستان کے علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہے۔ سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ جلائے جانے والی لکڑی اور ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیاہے۔

    دوسری جانب منگورہ میں ہلکی دھوپ نکلنے کے باوجود سردی کی شدت برقرار ہے جبکہ بالائی علاقوں میں گہرے بادل چھانے کی وجہ سے سردی مزید بڑھ گئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ ہوگیا ہے۔ سردی کی شدت میں اضافے سے موسمی بیماریاں بھی بڑھ گئیں۔

  • پاکستان کے میدانی علاقوں میں سردی بڑھ گئی، بالائی میں برفباری کا امکان

    پاکستان کے میدانی علاقوں میں سردی بڑھ گئی، بالائی میں برفباری کا امکان

    اسلام آباد: ملک کے بالائی علاقے سردی کی لپیٹ میں ہیں جبکہ میدانی علاقوں میں بھی سرد ہوائیں چلنےسے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بیشتر بالائی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ کشمیر ، مالاکنڈ، اور گلگت بلتستان کے ملحقہ پہاڑی علاقوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔

    میدانی علاقوں میں بھی خنک ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ سردی اسکردو میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی سات ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا ہے۔

  • ملک بھرمیں سردی کی شدت برقراررہے گی

    ملک بھرمیں سردی کی شدت برقراررہے گی

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے ملک کے بیشترشہروں میں سردی کی شدت برقراررہنے کا امکان ظاہرکیاہے۔ ملک بھر میں سردی نےاپنا جلوہ دکھادیا۔ کہیں سرد ہوائیں چل رہی ہیں تو کہیں برفباری کا سلسلہ جاری ہے ۔

    محکمہ موسمیات نے بھی سردی بڑھنے کی پیش گوئی کردی ہے۔ ملک کے بالائی علاقے  شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ پہاڑی علاقوں میں برفباری رگوں میں خون جمانے لگی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے کے دوران ملک بھر میں سرد ی میں مزید اضافہ ہوگا جبکہ بیشترشہروں ا ور پہاڑی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی چھ ڈگری سینٹی گریڈ اورچترال میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

  • ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی دن بدن بڑھنے لگی

    ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی دن بدن بڑھنے لگی

    اسلام آباد: ملک بھر میں سردی نے ڈیرے ڈال لئے اور بالائی علاقوں میں سردی بڑھنے کے بعد میدانی علاقوں میں بھی ٹھنڈی ہوائیں چل پڑی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بالائی علاقوں میں یخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی بڑھ گئی ہے جس کے بعد پارہ مزید نیچے آگیا۔ ملک بھر میں درجہ حرارت کم ہوتے ہی گرم کپڑوں، میوہ جات ، اور گرم مشروبات کی مانگ میں اضافہ ہوگیا۔

    سندھ اور پنجاب میں بھی سرد ہوائیں چلنے سے موسم میں خنکی پید اہوگئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

  • ملک بھرمیں سردی نے ڈیرےڈال لئے

    ملک بھرمیں سردی نے ڈیرےڈال لئے

    اسلام آباد : ملک بھرمیں سردی نے ڈیرےڈال لئے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے اس ہفتےسردی کی شدت برقرار رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ملک کے بیشترشہروں میں موسم کے تیوربدلے بدلے سے نظرآتے ہیں۔

    بالائی علاقوں میں ٹھنڈ بڑھنے لگی ہے۔ کشمیر،گلگت بلتستان،مالاکنڈ اورکوئٹہ میں کڑاکے کی ٹھنڈدانت بجانے لگی ہے۔ کراچی میں بھی شام کو چلنے والی سردہوائیں جاڑے کی آمدکا پتہ دینے لگی ہیں۔

    محکمہ موسمیات نے چندروزتک سردی کی شدت برقراررہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترشہروں میں موسم سرداورخشک رہنے کا امکان ہے۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترشہروں میں موسم سرداورخشک رہا۔ آج سب سے کم درجہ حرارت اسکردومیں منفی پانچ،استور،گوپس،کوئٹہ میں منفی تین جبکہ کالام،گلگت،قلات،ہنزہ اور چترال میں منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • بدلتےموسم میں نزلہ،زکام سےبچاؤکےمختلف طریقے

    بدلتےموسم میں نزلہ،زکام سےبچاؤکےمختلف طریقے

    سردی کا موسم آتے ہی آفس، اسکول یا دوسری جگہوں پرلوگوں کو زکام شروع ہوجاتا ہے اور لوگ چھینکنا شروع کردیتے ہیں، اور یہ زکام آپ کو بھی لگ سکتاہےجس سےبچاؤ ضروری ہے۔

    نزلہ، زکام سےبچنےکیلئے کھانے سے پہلےہاتھوں اوربرتنوں کو اچھی طرح دھوئیں۔

    چھ ماہ تک کے بچوں کو زکام سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں۔

    سردیوں میں ایسےکاموں سے پرہیزکرنا چاہیئے جن سے دھول پیدا ہو۔

    تازہ سبزیاں اور پھل وٹامن سی بچاؤ کا بہترین ذریعہ ہیں۔

    وٹامن سی سے بھرپورغذائیت فوری طور پرلگنے والے انفیکشن کوختم کردیتی ہے۔

    مچھلی اورانڈوں کااستعمال بھی سردی میں نزلہ زکام سے بچاسکتےہیں۔

    جبکہ جسم کو گرم رکھنے کیلئے صبح کےوقت ورزش کو معمول بنالیں۔

  • کوئٹہ یخ بستہ ہواؤں کی لپیٹ میں، درجہ حرارت منفی3 تک گرگیا

    کوئٹہ یخ بستہ ہواؤں کی لپیٹ میں، درجہ حرارت منفی3 تک گرگیا

    کوئٹہ: ملک کے بیشترعلاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی تین سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔

    موسم سرما کی آمد کے ساتھ یخ بستہ ہوائیں چلنا شروع ہوگئیں ہیں ، کوئٹہ اور قلات میں خون جما دینے والی سردی نے شہریوں کو گرم کپڑوں میں ملبوس اور گھروں میں محصور کردیا ہے، محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز تک ملک بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی جہاں نوید بھی سنائی۔

    آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران قلات ڈویژن کے ایک دو مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی بھی کی، جس سے سردی کی شدت میں اضافہ اور درجہ حرارت مزید گرجانے کا امکان ہے، سب سے کم درجہ حرارت کوئٹہ میں منفی تین، قلات، اسکردو، استور میں منفی دو اور چترال ، کالام میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔