Tag: winters in pakistan

  • مری میں پہلی برفباری، سیاحوں نے ملکہ کوہسار کا رخ کرلیا

    مری میں پہلی برفباری، سیاحوں نے ملکہ کوہسار کا رخ کرلیا

    مری: ملکہ کوہسار میں موسم سرما کی پہلی برف باری نے سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرلیا ہے۔

     ملکہ کوہسار مری نے برف کی چادر اوڑھ لی ہے مری میں موسم سرما کی پہلی برف شروع ہوگئی ہے، جس کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد نے مری کی مال روڈ کا رخ کرلیا ہے اور برف باری سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

    جو سیاح برف باری دیکھنے کے لئے آئے تھے، ان کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں اور جو سیاح سردی کے باعث کمروں میں بند ہوگئے تھے وہ بھی برفباری کا مزہ لینے کے باہر نکل آئے ہیں، منچلے سرد موسم کو خوب انجوائے کررہے ہیں۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا  ہے کہ  پنجاب کے چند شہروں مزید بارش کا امکان ہے،جس کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

    چترال میں برفباری سے سردی کی شدت مزید بڑھ گئی،لواری ٹاپ پربھی تین سے چار انچ تک برف پڑی ہے جس کے باعٹ ٹریفک کی روانی بھی معطل ہے۔

  • پاکستان کے میدانی علاقوں میں سردی بڑھ گئی، بالائی میں برفباری کا امکان

    پاکستان کے میدانی علاقوں میں سردی بڑھ گئی، بالائی میں برفباری کا امکان

    اسلام آباد: ملک کے بالائی علاقے سردی کی لپیٹ میں ہیں جبکہ میدانی علاقوں میں بھی سرد ہوائیں چلنےسے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بیشتر بالائی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ کشمیر ، مالاکنڈ، اور گلگت بلتستان کے ملحقہ پہاڑی علاقوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔

    میدانی علاقوں میں بھی خنک ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ سردی اسکردو میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی سات ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا ہے۔

  • ملک بھر میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان

    ملک بھر میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے کے دوران سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا، جبکہ ملک کے بیشتر شہروں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

    پاکستان بھر میں موسم کے تیور نرالے ہو گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے گرمی سے پریشان شہریوں کے لیے سردی کا پیغام سنا دیا ہے۔ ملک بھر میں کہیں بارش اور کہیں ہواوں کا راج ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس بار کڑاکے کا جاڑا پڑے گا۔ ادھر ملک کے بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آئندہ ہفتے کے دوران ملک بھر میں سردی میں مزید اضافہ ہوگا اور کئی شہروں میں موسم سرد اور خشک رہیگا۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی چار ڈگری سینٹی گریڈ، استور اور کالام میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

  • بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان

    بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں میں مزید ہلکی بارش اور برف باری کی پیش گوئی کردی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہےگا۔ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا بھی امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش بالاکوٹ میں دو ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ کم سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی چھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

  • پاکستان کے بالائی علاقوں میں سردی نے رنگ جمالیا

    پاکستان کے بالائی علاقوں میں سردی نے رنگ جمالیا

    اسلام آباد: ملک بھرمیں سردی کا آغازہوچکا ہے۔ بالائی علاقوں میں سردی نے اپنا رنگ جمالیا ہے اور محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے سردی کی شدت برقراررہنے کا امکان بھی ظاہرکیا ہے۔

    پاکستان کے بالائی علا قوں میں جاڑادھوم مچاتا آیا ہے اور گرم کپڑے، مونگ پھلی اورلحاف بھی ساتھ لایا ہے۔ ملک کے بیشترشہروں میں موسم کے تیور بدلے بدلے سے نظرآتے ہیں۔ کشمیر، گلگت بلتستان، مالاکنڈ اورکوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں  کڑاکے کی ٹھنڈ دانت بجانے لگی ہے۔

    کراچی والوں کو بھی سردی نے کچھ کچھ جھلک دکھلائی ہے۔ حب چوکی کےعلاقے میں صبح سویرے چھائی شدید دھندنے ٹریفک کی روانی متاثرکردی ہے۔ محکمہ موسمیات نے سردی کی شدت چندروزتک برقراررہنے کی پیشن گوئی کی ہے جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترشہروں میں موسم سرداورخشک رہنے امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

    دوسری جانب مالاکنڈ اورگلگت بلتستان میں ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترشہروں میں موسم سرداورخشک رہا۔ آج سب سے کم درجہ حرارت اسکردومیں منفی پانچ، کالام،قلات،گوپس،کوئٹہ میں منفی دو جبکہ چترال اوراستورمیں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔