Tag: wishes

  • وزیراعظم عمران خان کی سکھوں کو باباگرونانک کے جنم دن پر مبارکباد

    وزیراعظم عمران خان کی سکھوں کو باباگرونانک کے جنم دن پر مبارکباد

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے سکھوں کو باباگرونانک کے جنم دن پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا سکھ برادری کو مذہبی رسومات کے لیے سہولیات فراہم کرتے رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سکھوں کےروحانی پیشواباباگرونانک کے پانچ سو باون ویں جنم دن کی تقریبات جاری ہے ، وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سکھوں کو بابا گرونانک کے جنم دن پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہم سکھوں کو پاکستان میں ان کے مذہبی مقامات کا دورہ کرنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، سکھ برادری کو مذہبی رسومات کے لیے سہولیات فراہم کرتے رہیں گے۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سکھ برادری کوباباگرونانک کے552ویں جنم دن پرمبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ باباگورونانک کاجنم دن سکھ برادری کےلئےخوشیوں بھرا تہوار ہے، سکھ برادری کو پنجاب آمدپر”جی آیاں نوں“کہتے ہیں۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہرسال سکھ برادری کی مہمان نوازی کرکےدلی خوشی ہوتی ہے، سکھ برادری کوتقریبات میں شرکت کی ادائیگی کیلئےسہولیات فراہم کی ہیں، ایک دوسرےکی خوشیوں میں شریک ہونےسےبھائی چارےکوفروغ ملتا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ بابا گورونانک نےامن وآتشی،اخوت،بھائی چارے اور محبت کا پیغام دیا، باباگرونانک مذہبی رواداری اوربین المذاہب ہم آہنگی کی بہترین مثال تھے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب سمیت پاکستان میں سکھ برادری کے مقدس مقامات موجود ہیں، سکھ برادری کواپنےعقائدکےمطابق زندگی بسرکرنےکی مکمل آزادی ہے، سکھ برادری سمیت اقلیتوں کی فلاح وبہبودحکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، تحریک انصاف کی حکومت نےاقلیتوں کے حقوق کےتحفظ کو یقینی بنایا ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان کی  ہندوبرادری  کو  دیوالی کی مبارکباد

    وزیراعظم عمران خان کی ہندوبرادری کو دیوالی کی مبارکباد

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے دیوالی کے تہوار کے موقع پر ہندوبرادری کو مبارکباد دی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ہندو برادری اپنا سب سے بڑا مذہبی تہوار دیوالی آج منارہی ہے ، وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہندوبرادری کو دیوالی کی مبارکباد پیش کی۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے دیوالی کے تہوار پرپاکستان میں مقیم ہندو برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے پیغام میں کہا کہ دیوالی پر ہندو برادری کی خوشیوں میں شریک ہیں، ایک دوسرے کی خوشیوں میں شرکت سے بھائی چارے کو فروغ ملتاہے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت ریاست کی ذمےداری ہے، ہندو برادری سمیت تمام اقلیتوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں، ہندواور دیگر اقلیتی برادریوں کو تعلیم کےمساوی مواقع فراہم کیےجا رہے ہیں۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے دیوالی پرپیغام میں ہندوبرادری کودیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔

    بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ دیوالی کاتہواربرائی پراچھائی کی فتح کی علامت ہے، دیوالی کاپیغام ہےبرائی کتنی ہی طاقتورکیوں نہ ہوشکست اسکامقدرہے۔

    پی پی چیئرمین نے کہا کہ ملک میں ناانصافیوں کیخلاف لڑناہی پی پی پی کافلسفہ ہے، پیپلزپارٹی نےاقلیتی برادری کی بہبودکےلیےاقدام اٹھائے، پی پی پی کی آئندہ حکومت اقلیتوں کی ترقی کیلئےمزیداقدام اٹھائے۔

    ایڈمنسٹریٹرکراچی مرتضیٰ وہاب نے ہندوبرادری کودیوالی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا پاکستان میں اقلیتی برادریوں کومساوی حقوق حاصل ہیں، ہندوبرادری نےماضی میں کراچی کی بڑی خدمت کی ہے، ہندوبرادری پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کےلیےبھی دعا کریں۔

  • وزیراعظم کا بورس جانسن کی جلد صحت یابی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار

    وزیراعظم کا بورس جانسن کی جلد صحت یابی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات اور ملکر کورونا کےخلاف لڑنے کے عزم کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا وزیراعظم عمران خان نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے نام خط لکھا ، جس میں عمران خان نے بورس جونسن کی جلد صحتیابی اور اچھی صحت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار اور دعا کی۔

    اپنے خط میں ، وزیر اعظم نےکورونا کی طرف سے درپیش مشکل چیلنجوں اور ایک محفوظ دنیا کی تعمیر کے لئے مل کر کام کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔

    یاد رہے برطانیہ میں کورونا وائرس کی وبا نے عام لوگوں کو ہی متاثرنہیں کیا بلکہ برطانوی وزیراعظم بھی کورونا ہاتھوں کے اسپتال پہنچ گئے۔

    کورونا وائرس کا شکاربرطانوی وزیراعظم بورس جانسن دوروز سے لندن کے اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔بورس جانسن کوطبیعت زیادہ خراب ہونے پراسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    برطانوی حکومت کے ترجمان کے مطابق بورس جانسن کی طبیعت میں بہتری آئی ہے، انہیں مناسب مقدارمیں آکسیجن فراہم کی جارہی ہے، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ صحتیابی کے بعدبرطانوی وزیراعظم کوایک ماہ آرام کرنا ہوگا۔

    برطانوی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ بورس جانسن نہ صرف ہمارےبوس بلکہ دوست بھی ہیں، بورس جانسن فائٹر ہیں، جلد واپس آئیں گے، ہماری ترجیح کوروناوائرس کےپھیلاؤکوروکناہے ، ہم درست وقت پرصحیح فیصلے کر رہےہیں۔

    خیال رہے برطانیہ میں کورونا وائرس سے اب تک چھ ہزارایک سوانسٹھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں اورپچپن ہزار دوسوبیالیس متاثرہیں۔

  • امریکی صدرٹرمپ اورخاتون اول میلانیا کی مسلمانوں کو عید پرمبارکباد

    امریکی صدرٹرمپ اورخاتون اول میلانیا کی مسلمانوں کو عید پرمبارکباد

    واشنگٹن : امریکی صدرٹرمپ اورخاتون اول میلانیا نے مسلمانوں کوعید الفطر پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا عید کاموقع مسلمانوں کا خدا سے تعلق مضبوط کرتا ہے ، مختلف کمیونیٹزکے درمیان،محبت،رواداری کے لئے دعا گوہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات سمیت کئی ملکوں میں عید الفطر جوش وخروش سے منائی جارہی ہے ، عید الفطر کے موقع پر عالمی رہنماوں کی جانب سے مسلمانوں کو مبارکباد کے خصوصی پیغامات پیش کئے جارہے ہیں ،

    امریکی صدر ٹرمپ اور انکی اہلیہ کی جانب سے عیدالفطر پر مسلمانوں کو مبارکباد کا پیغام دیا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ عید الفطر کا دن زندگیوں میں خوشیاں ، امن لے کر آئے گا۔

    امریکی صدر کا کہنا تھا عید کا موقع دنیا بھرکے مسلمانوں میں غریبوں کی مدد کا جذبہ ابھارتاہے اور مسلمانوں کاخداسے تعلق مضبوط کرتا ہے، مختلف کمیونیٹزکے درمیان،محبت،رواداری کے لئے دعا گوہیں۔

    خیال رہے سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عیدالفطرمنائی جارہی ہے۔ مسجد الحرام اورمسجد نبوی میں بھی نمازعید کا عظیم الشان اجتماع ہوا۔

    امریکا،یورپ ،افریقی ممالک سمیت جاپان اورملائیشیامیں بھی آج عید منائی جارہی ہے، تاہم انڈونیشیا،تھائی لینڈ،آسٹریلیااورایشیاکےکئی ممالک میں شوال کاچاندنظرنہیں آیا۔

  • کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی مسلمانوں کوعید کی مبارکباد

    کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی مسلمانوں کوعید کی مبارکباد

    ٹورنٹو : کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے مسلمانوں کوعید کی مبارکباد دیتے ہوئے اسلام فوبیا اورنفرت کیخلاف جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات سمیت کئی ملکوں میں عید الفطر جوش وخروش سے منائی جارہی ہے، کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈونے کینیڈا میں مقیم مسلمانوں سمیت مسلمِ آمہ کو مسرت بھری عید کی مبارکباد پیش کی اور اپنے ویڈیو پیغام کا آغاز اسلام علیکم سے کیا۔

    انہوں نے اس تہوار کو فیملی اور دوستوں کے ساتھ پر جوش انداز میں گزارنے پر مباکباد دی اور اس دن کو یکجہتی اور محبتیں بانٹنے کا دن قرار دیا۔

    ٹروڈو نے کینیڈین مسلمانوں کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا اور اس موقع پر تمام کمیونیٹیزاور اپنی اہلِخانہ کی جانب سے تمام دنیا کے مسلمانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسلام فوبیا اورنفرت کیخلاف جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

  • امریکی اداکار کی اسد عمر کی جگہ وزیرخزانہ بننے کی خواہش

    امریکی اداکار کی اسد عمر کی جگہ وزیرخزانہ بننے کی خواہش

    نیویارک : امریکی اداکار جیریمی نے اسد عمر کی جگہ وزیر خزانہ بننے کی خواہش کا اظہار کردیا ، اسد عمر نے وزارت خزانہ کے قلمدان سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا، سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے جیریمی وزیر خزانہ تو نہیں وزیر مذاق بن سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی اداکار جیریمی میک لیلن نے اسد عمرکی جانب سے وزارت خزانہ کے قلمدان سے مستعفی ہونے کے بعد خود یہ قلمدان سنبھالنے کی خواہش کا اظہارکردیا۔

    وفاقی وزیر خزانہ اسد عمرکی جانب سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کی خبرنے سیاسی حلقوں سمیت پاکستانی عوام کو بھی ششدر کردیا تھا، جب کہ وزیر خزانہ کے مستعفی ہونے کی خبر جہاں پاکستانی میڈیا پر زیرگردش رہی وہیں بین الاقوامی میڈیا کی توجہ حاصل کرنے میں بھی کامیاب رہی۔

    یہاں تک کہ اسد عمر کا نام ٹوئٹرپربھی ٹاپ ٹرینڈ میں رہا، ٹوئٹر پر جہاں لوگوں نے اسد عمر کے استعفی سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا وہیں نامور امریکی اسٹینڈ اپ کامیڈین اور اداکار جیریمی میک لیلن نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا پاکستان کی وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

    جیریمی کا کہنا تھا  سن کر افسوس ہوا کہ اسد عمر نے وزیر خزانہ کے قلمدان سے سبکدوش ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا لیکن میں ان کی جگہ یہ عہدہ سنبھالنے کی جیریمی پوری کوشش کروں گا۔

    وزیرخزانہ تو نہیں وزیر مذاق بن سکتے ہیں،سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل


    تاہم سوشل میڈیا صارفین نے ان کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا آپ وزیرخزانہ تو نہیں وزیر مذاق بن سکتے ہیں، اور اس کے لیے ایک نئی وزارت متعارف کرانی پڑے گی۔

    یاد رہے گذشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزارت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا وزیر اعظم کی خواہش ہے کہ میں وزرارت خزانہ چھوڑ کر توانائی کی وزارت لے لوں، میں نے وزیر اعظم کو اعتماد میں لیا کہ میں کابینہ کا مزید حصہ نہیں رہوں گا۔

  • وزیراعظم سمیت سیاسی رہنماؤں کی ہندوبرادری کودیوالی کی مبارکباد

    وزیراعظم سمیت سیاسی رہنماؤں کی ہندوبرادری کودیوالی کی مبارکباد

    اسلام آباد : دیوالی کے تہوار کے موقع پر وزیراعظم عمران خان، وزیراطلاعات فوادچوہدری ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، گورنر سندھ سمیت سیاسی رہنماؤں نے ہندو برادری کو مبارک باد دی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ہندو برادری اپنا سب سے بڑا مذہبی تہوار دیوالی آج منارہی ہے، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تمام ہندو برادری کو دیوالی مبارک ہو۔

    دوسری جانب وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادی کو دیوالی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا دیوالی اچھائی کی برائی پر جیت کا پیغام ہے۔

    دیوالی کا تہوار خوشیوں کی علامت ہے، وزیراعلیٰ پنجاب


    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا دیوالی کا تہوار خوشیوں کی علامت ہے اوراس موقع پر ہم ہندو برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔

    ہندو برادری سمیت تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، گورنر سندھ


    گورنرسندھ عمران اسماعیل نے ہندوبرادری کو یوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہندو برادری کی صحت،تعلیم کےشعبےمیں خدمات نمایاں ہیں اور ہندو برادری سمیت تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔

     ملک کی خوشحالی اورترقی میں ہندوبرادری کی خدمات قابل ستائش ہیں، اسپیکرقومی اسمبلی


    اسپیکراورڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی نے ہندوبرادری کو دیوالی کی مبارکباد دی ، اسپیکر اسد قیصر نے کہا  پاکستان مختلف مذاہب کے ماننے والوں کا مسکن ہے، پاکستان میں تمام قومیتوں کےتہواروں کوبھرپورمنایا جاتا ہے۔

    اسدقیصر کا کہنا تھا کہ ملک کی خوشحالی اورترقی میں ہندوبرادری کی خدمات قابل ستائش ہیں، پاکستان میں تمام اقلیتوں کومساوی حقوق حاصل ہیں۔

    ڈپٹی اسپیکر  قاسم سوری نے کہا قومی ترقی، اتحاد اور یکجہتی کیلئے ہندوبرادری نے ملکی مفاد کو سامنے رکھا، حکومت اقلیتوں کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔

    دیوالی بطوربرائی پراچھائی اوراندھیرےپرروشنی کی فتح کےطورمنائی جاتی ہے، بلاول


    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے دیوالی پر ہندوبرادری کے نام پیغام میں کہا دیوالی بطوربرائی پراچھائی اوراندھیرےپرروشنی کی فتح کےطورمنائی جاتی ہے، پیپلز پارٹی کافلسفہ بھی ناانصافیوں اورعدم مساوات کےخلاف لڑناہے۔

    آصف زرداری کی ہندوبرادری کو دیوالی کی مبارکباد


    پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی بھی ہندوبرادری کو دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے، پیپلزپارٹی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرتی رہے گی۔

    واضح رہے دیوالی ایک ہندو مذہبی تہوار ہے جو ہرسال نومبر کے مہینے میں منایا جاتا ہے۔ اسے روشنیوں کا تہوار یا خوش قسمتی کا تہوار بھی کہا جاتا ہے، اس لیے لوگ اس روز دیے جلاتے ہیں.

    دیوالی کرشن بھگوان کے چودہ سال بن باس کاٹنے کے بعد واپسی کی خوشی میں منائی جاتی ہے۔ اس دن ہندو برادری لکشمی پوجا کرتی ہے اور دعائیں مانگتی ہے۔ کاروباری افراد دیوالی کے دن سے نئے کاروبار کی شروعات کو ترجیح دیتے ہیں۔

  • کینیڈین وزیراعظم کی مسلمانوں کو عیدالاضحی کی پیشگی مبارکباد

    کینیڈین وزیراعظم کی مسلمانوں کو عیدالاضحی کی پیشگی مبارکباد

    ٹورنٹو : کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کینیڈا سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالاضحی کی مبارکباد دے کر ایک بار پھر سب کے دل جیت لئے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلمانوں کے ہر تہوار میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والےکینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ایک بارپھر مسلمانوں کےدل جیت لئے۔

    وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے تہنیتی پیغام میں کینیڈا میں مقیم مسلمانوں سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالاضحی کی پیشگی مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ کینیڈا میں اقلیتیوں کو برابری کےحقوق حاصل ہیں اور ہرشخص کو اپنا مذہبی تہوار اپنے عقیدے کےتحت منانے کاحق حاصل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کینیڈین ثقافت اور ترقی میں مسلمانوں کا بہت بڑا حصہ ہے


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • صدرمملکت کی پی آئی اے سے وی آئی پی طیارے کی فرمائش

    صدرمملکت کی پی آئی اے سے وی آئی پی طیارے کی فرمائش

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نواز شریف کے بعد صدر مملکت کی بھی پی آئی اے سے انوکھی فرمائش شروع ہوگئی ہے۔

    وزیر اعظم نواز شریف کے بعد صدر مملکت ممنون حسین نے بھی پی آئی اے سے وی آئی پی طیارہ مانگ لیا، قرضوں کے بوجھ تلےدبی اور طیاروں کی کمی کا شکار قومی ایئرلائن کے مسائل حکومت کی انوکھی فرمائشوں نے  مزید بڑھا دیئے۔

    صدر مملکت ممنون حسین نے بھی بیرون ملک دوروں کیلئے پی آئی اے سے وی آئی پی طیارہ مانگ لیا ہے۔

    زرائع کیمطابق صدر مملکت کی خواہش کے بعد ایوی ایشن ڈویژن نے پی آئی اے کو ہدایت کہ صدر مملکت کے طیارے کووی وی آئی پی طیارے کا درجہ دیا جائے۔

    وزیر اعظم نواز شریف بھی بیرون ملک دوروں کیلئے بوئنگ777طیارہ استعمال کرتے ہیں، گذشتہ ہفتے وزیرِاعظم بوئنگ777طیارہ سعودی عرب کے دورے پر لے گئے تھے اور اب صدرِ پاکستان ممنون حسین نے چھ مئی سے شروع مالدیپ کے دورے کے لئے ایئر بس 320طیارہ مانگ لیا۔

    دورے کے دوران ایک طیارہ مزید ایمرجنسی کے لئے اسٹینڈ بائے رہے گا۔