Tag: With Draw

  • پی ٹی آئی کے نومنتخب رکن اسمبلی کا سرکاری مراعات اور تنخواہ نہ لینے کا اعلان

    پی ٹی آئی کے نومنتخب رکن اسمبلی کا سرکاری مراعات اور تنخواہ نہ لینے کا اعلان

    لاہور: تحریک انصاف کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی بیرسٹر حماد اظہر نے عمران خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سادگی اختیار کرنے اور سرکاری مراعات و تنخواہ نہ لینے کا اعلان کردیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تحریک انصاف کے حلقہ این اے 126 سے منتخب ہونے والے رکن اسمبلی نے اعلان کیا کہ ’میں اپنے قائد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے سادگی اختیار کروں گا اور تنخواہ یا مراعات نہیں لوں گا‘۔

    یاد رہے کہ تحریک انصاف کے امیدوار بیرسٹر محمد حماد اظہر نے لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 126 سے الیکشن لڑا اور 1 لاکھ 5 ہزار 434 ووٹوں حاصل کر کے فتح اپنے نام کی جبکہ اس نشست سے اُن کے مدمقابل مسلم لیگ ن کی مہر اشتیاق تھیں جنہوں نے 1 لاکھ 2 ہزار 667 ووٹ حاصل کیے تھے۔

    مزید پڑھیں: نجیب ہارون کا بطوررکن اسمبلی تمام مراعات وتنخواہ نہ لینے کا اعلان

    قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون نے بھی بطور رکن اسمبلی تمام مراعات و تنخواہ نہ لینے کا اعلان کیا تھا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب امیدوار نجیب ہارون کا بطور رکن اسمبلی تمام مراعات وتنخواہ نہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرا مقصدعوام کی خدمت اورعمران خان کے مشن کو بڑھانا ہے۔

    یاد رہے کہ عمران خان نے کامیابی کے بعد اپنے پہلے خطاب میں کہا تھا کہ وعدہ کرتا ہوں، عوام کےٹیکس کے پیسوں کی حفاظت کروں گا، عوام ٹیکس اس لیےنہیں دیتے، کیوں کہ وہ دیکھتےہیں کہ حکمران ان پیسوں سے عیاشی کرتے ہیں۔

    پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ہم اپنے سارے خرچے کم کریں گے، وزیراعظم ہاؤس کو ایجوکیشن سسٹم کے لئے دینا ہے یاہوٹل بنانا ہے، ہماری حکومت فیصلہ کرے گی، وزیراعظم ہاؤس کےذریعےکمایاگیا سارا پیسہ عوام پرخرچ کریں گے۔

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نےقومی اسمبلی کےدو سو ستر حلقوں کےمکمل نتائج جاری کردئیے، جس کے تحریک انصاف ایک سو پندرہ نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے ، ن لیگ چونسٹھ سیٹوں کے ساتھ دوسری اور پیپلزپارٹی تینتالیس سیٹوں کےساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں.

  • کچھ لوگ مسلح افراد کے ذریعے اسلام آباد پر قابض ہونا چاہتے تھے، نثار

    کچھ لوگ مسلح افراد کے ذریعے اسلام آباد پر قابض ہونا چاہتے تھے، نثار

    اسلام آباد: وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں ملکی سیاسی صورتحال میں کافی کشیدگی تھی مگر عوام نے متحد رہ کر وفاقی دارالحکومت پر چڑھائی کرنے والے جتھوں کی حکمت عملی کو ناکام بنایا، اس صورتحال میں اگر کسی کو لاٹھی پڑی اور آنسو گیس سے تکلیف پہنچی تو معذرت چاہتا ہوں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں منعقدہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

    وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ راستوں میں رکاوٹیں اس لیے کھڑی کی گئیں کہ آپ نے وفاقی دارالحکومت کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا، آپ کو یاد رکھنا چاہیے کہ مسلم لیگ ن نے جلسے سے لے کر جلسی تک کہیں رکاوٹ نہیں کھڑی کی۔

    انہوں نے کہا کہ ’’عمران خان سے 45 سالہ پرانی دوستی ہے تاہم انہوں نے دھرنے کے دوران وعدہ خلافی کی اور اپنی بات کا پاس نہیں رکھا،  پولیس کو آئین و قانون کی حفاظت کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔ وہ میرے یا وزیر اعظم کے ذاتی ملازم نہیں بلکہ اُن کی ذمہ داری ملک کی حفاظت ہے‘‘۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ پختون مہمان نواز لوگ ہیں تاہم چند ہزار لوگ مسلح جتھوں کے ذریعے وفاقی دارالحکومت پر قبضہ کرنا چاہتے تھے، پولیس نے احکامات پر عمل درآمد کیا تاہم اس کو پختون  پنجابی لڑائی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی، مگر سیاستدانوں اور عوام نے اپنے اتحاد سے اس سازش کو ناکام بنا دیا ۔

     پڑھیں:  تحریک انصاف کل یوم تشکر منائے گی

     چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ اسلام آباد اور ہائی کورٹ کی جانب سے کیے جانے فیصلوں پر انہیں مبارک با د پیش کرتا ہوں، مسلم لیگ ن کے ایک سیاسی کارکنان کی حیثیت سے کہتا ہوں کہ آج کا فیصلے کو کسی کی جیت اور ہار سے منسوب نہ کیا جائے، عمران خان نے فیصلہ کر کے اچھے سیاست دان کا ثبوت دیا اور اُن کے فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان نے مجھے ضمیر کی آواز سننے کا مشورہ دیا، الحمد اللہ میں نے ہمیشہ ضمیر کی آواز سنی اور برے وقت میں بھی پارٹی کے ساتھ کھڑا رہا،مجھے تین بار وزارتیں دی گئیں میں دنیا میں نوازشریف کے سامنے اور آخرت میں اللہ کے سامنے جواب دے ہوں۔

    مزید پڑھیں: پانامہ لیکس کیس ، سپریم کورٹ کا فریقین سے تحریری جواب طلب

     مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہاکہ  خیبرپختونخوا  کے عوام نے مسلم لیگ (ن) کو کئی دفعہ مینڈیٹ دیا تاہم  پی ٹی آئی کو پہلی دفعہ ملا، آپ کی اپوزیشن پارٹی سے منسلک ہونے کا احترام کرتا ہوں، لیکن کوئی آپ کو کہے کہ میں آپ کے گھر پر قبضہ کرنا چاہتا ہوں تو آپ کا کیا ردعمل ہوگا؟‘‘۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ آج بھی معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتے ہیں، تحریک انصاف کی قیادت سے مذاکرات کے لیے ایک کمیٹی بناد ی ہے ، جلد انتظامیہ کے لوگ بھی تحریک انصاف سے ملاقات کریں گے اور آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔