Tag: with holding tax

  • بینک ٹرانزیکشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم نہیں ہوگا،چیئرمین ایف بی آر

    بینک ٹرانزیکشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم نہیں ہوگا،چیئرمین ایف بی آر

    لاہور : چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ نے کہا ہے کہ بینک ٹرانزیکشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس کسی صورت ختم نہیں ہوگا، یہ ٹیکس چوروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی کوشش ہے۔

    لاہور میں فنانشل مینیجمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس کی مخالفت وہ لوگ کررہے ہیں، جو ٹیکس دینا نہیں چاہتے ۔

    انہوں نے کہا کہ بدھ کو وزیرِ خزانہ سے تاجروں کے دوبارہ مذاکرات ہوں گے، جس میں ٹیکس کے نظام کوآسان بنانے پر بات ہوگی ۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے تاجروں کے مطالبے پر ہی ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں کمی کی تھی، اگر اس سے ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافہ نہ ہوا تو پھر ود ہولڈنگ کی شرح صفر اعشاریہ تین فیصد سے بڑھا کر صفر اعشاریہ چھ فیصد کردی جائے گی.

  • بینکوں سے لین دین پر ٹیکس،ملک بھر کے تاجر کل شٹر ڈاؤن ہڑتال کریں گے

    بینکوں سے لین دین پر ٹیکس،ملک بھر کے تاجر کل شٹر ڈاؤن ہڑتال کریں گے

    کراچی : بینکوں سے لین دین کے پر ٹیکس کے خلاف کل ملک بھر کے تاجر شٹر ڈاؤن ہڑتال کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بینکوں سے لین دین پر ٹیکس کے خلاف تاجر سراپا احتجاج ہیں اور حکومت نے کچھ بھی سسنے سے انکار کردیا ہے، ود ہولڈنگ ٹیکس کی مخالفت میں مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔

    ملک بھر کے تاجروں کے بعد اب کسٹمز کلیئرنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن اورپروگریسو اینڈ لاہور بزنس مین فرنٹ الائنس نے بھی نو ستمبر کو ہونے والی ہڑتال میں بھرپور شرکت کا اعلان کر دیا، حکومت کی جانب سے بینکوں کے لین دین پر لگائے گئے ٹیکس پر تاجر کافی عرصے سے سراپا احتجاج ہیں۔

    تاجر رہنماء عتیق میر کا کہنا ہے کہ اس بار ملک بھر کے تاجر میں اتفاق رائے پایا جاتا ہے، اگر شٹر ڈاون کے بعد بھی حکومت نہ مانی تو ملک گیر احتجاج تحریک چلائی جائے گی انکا کہنا تھا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس کیخلاف تاجروں کا احتجاج، ہم نہیں یا تم نہیں کی بنیاد پر جاری رہے گا، تاجر برادری پہلے ہی بوجھ تلے دبی ہوئی ہے مزید ٹیکس کی ادائیگی کی متحمل نہیں ہوسکتی۔

    اس سے قبل تاجروں کی تنظیموں نے ودہولڈنگ ٹیکس کوحکومت کاظالمانہ اقدام قراردیتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔

  • ود ہولڈنگ ٹیکس کیخلاف تاجروں کا بینک ٹرانزکشن کا بائیکاٹ جاری

    ود ہولڈنگ ٹیکس کیخلاف تاجروں کا بینک ٹرانزکشن کا بائیکاٹ جاری

    کراچی : ود ہولڈنگ ٹیکس کیخلاف تاجروں کا بینک ٹرانزکشن کا بائیکاٹ جاری ہے، تاجروں کی تنظیموں نے ودہولڈنگ ٹیکس کوحکومت کاظالمانہ اقدام قراردیتے ہوئے اسے مسترد کردیاہے۔

    آل کراچی تاجر اتحاد کے صدر عتیق میر کا کہنا ہے کہ ود ہولڈنگ ٹیکس کیخلاف تاجروں کا احتجاج، ہم نہیں یا تم نہیں کی بنیاد پر جاری رہے گا،  انکا کہنا تھا کہ تاجر برادری پہلے ہی بوجھ تلے دبی ہوئی ہے مزید ٹیکس کی ادائیگی کی متحمل نہیں ہوسکتی۔

    سندھ تاجراتحاد کے صدرجمیل پراچہ کا کہنا ہے کہ ودہوہولڈنگ ٹیکس سے چھوٹے تاجروں کا دیوالیہ نکل جائیگا اور معیشت عدم استحکام کا شکار ہوگی، انہوں نے کہا کہ تاجر برادری حکومت کے اس اقدام کے خلاف سخت احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہوئے ہڑتال کا اعلان کریگی۔